الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِلْفِ
حلیف بننے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13589
وَعَنْ فُرَاتِ بْنِ حِبَّانَ الْعِجْلِيِّ، أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ حِلْفِ الْجَاهِلِيَّةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَعَلَّكَ تَسْأَلُ عَنْ حَلِيفِ لَخْمٍ وَتَمِيمٍ؟". قَالَ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَزِيدُهُ الْإِسْلَامُ إِلَّا شِدَّةً". وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.
سیدنا فرات بن حیان عجلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زمانہ جاہلیت کے حلیف ہونے کے معاہدے کے بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شاید تم مجھ سے لخم اور تمیم کے حلیف ہونے کے بارے میں دریافت کرنا چاہتے ہو، انہوں نے جواب دیا: یا رسول اللہ! جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسلام اُس کی مضبوطی میں اضافہ ہی کرے گا۔“ اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13589]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم التكبير (322/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
38. بَابُ الزِّيَارَةِ وَإِكْرَامِ الزَّائِرِينَ
کسی سے ملنے کے لئے جانا، اور ملنے کے لئے آنے والوں کا احترام کرنا
حدیث نمبر: 13590
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُكْثِرُ زِيَارَةَ الْأَنْصَارِ خَاصَّةً وَعَامَّةً، فَكَانَ إِذَا زَارَ خَاصَّةً أَتَى الرَّجُلَ فِي مَنْزِلِهِ، وَإِذَا زَارَ عَامَّةً أَتَى الْمَسْجِدَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر انصار سے ملنے کے لئے جایا کرتے تھے، خاص طور پر بھی اور عمومی طور پر بھی، جب آپ بطور خاص کسی شخص سے ملنے کے لیے جاتے تھے، تو آپ اس شخص کے گھر تشریف لے جاتے تھے، اور جب عمومی طور پر ملنے کے لیے تشریف لے جاتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں آ جاتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13590]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13590]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19069»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13591
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ أَتَى أَخَاهُ يَزُورُهُ فِي اللَّهِ إِلَّا نَادَاهُ مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ أَنْ طِبْتَ وَطَابَتْ لَكَ الْجَنَّةُ. وَإِلَّا قَالَ اللَّهُ فِي مَلَكُوتِ عَرْشِهِ: عَبْدِي زَارَنِي فِيَّ وَعَلَيَّ قِرَاهُ. فَلَمْ يَرْضَ لَهُ بِثَوَابٍ دُونَ الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مَيْمُونِ بْنِ عَجْلَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی مسلمان بندہ، اپنے بھائی سے ملنے کے لیے جاتا ہے، اور وہ صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے اُس سے ملنے جاتا ہے، تو آسمان میں سے ایک منادی اُسے پکار کر کہتا ہے: تم پاکیزہ ہوئے اور جنت تمہارے لئے پاکیزہ ہو گئی، اور اللہ تعالیٰ اپنے عرش کی بادشاہی میں یہ ارشاد فرماتا ہے: ”میرا بندہ، میری ذات کے لئے مجھ سے ملنے گیا ہے، اس کی مہمان نوازی میرے ذمہ ہے۔“ تو اللہ تعالیٰ اُس شخص کے لئے جنت سے کم ثواب پر راضی نہیں ہوتا۔
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف میمون بن عجلان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13591]
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف میمون بن عجلان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13591]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1918) اخرجه ابو يعلى فى المسند (4140)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13592
وَعَنْ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا رَزِينٍ، إِنَّ الْمُسْلِمَ إِذَا زَارَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ شَيَّعَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ يُصَلُّونَ عَلَيْهِ يَقُولُونَ: اللَّهُمَّ كَمَا وَصَلَهُ فِيكَ فَصِلْهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحِصْنِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابورزین عقیلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابورزین! جب کوئی مسلمان اپنے مسلمان بھائی کی زیارت کے لئے جاتا ہے، تو ستر ہزار فرشتے اُس کے ساتھ چلتے ہیں، اور وہ اس شخص کے لئے دعائے رحمت کرتے ہیں، اور یہ کہتے ہیں: اے اللہ! جس طرح اس نے تیری ذات کے لیے اُس سے تعلق رکھا ہے، اُسی طرح تو بھی اس سے تعلق رکھ!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصن ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13592]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصن ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13592]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8316»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13593
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِرِجَالِكُمْ فِي الْجَنَّةِ؟". قُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" النَّبِيُّ فِي الْجَنَّةِ، وَالصِّدِّيقُ فِي الْجَنَّةِ، وَالرَّجُلُ يَزُورُ أَخَاهُ فِي نَاحِيَةِ الْمِصْرِ لَا يَزُورُهُ إِلَّا لِلَّهِ فِي الْجَنَّةِ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي النِّكَاحِ فِي حَقِّ الزَّوْجِ عَلَى الْمَرْأَةِ هُوَ وَبَقِيَّةُ طُرُقِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں تمہارے اُن افراد کے بارے میں نہ بتاؤں؟ جو جنت میں جائیں گے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نبی جنت میں ہو گا، صدیق جنت میں ہو گا اور وہ شخص جنت میں ہو گا، جو شہر کے کنارے پر اپنے بھائی سے ملنے کے لیے جاتا ہے، اور وہ صرف اللہ تعالی کے لیے اُس سے ملنے کے لیے جاتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے کتاب النکاح میں، عورت پر شوہر کے حق سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، وہ روایت بھی اور اس کے بقیہ طرق بھی گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13593]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1764، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 103»
الحكم على الحديث:
حسن لغیرہ
حدیث نمبر: 13594
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَصْلِحِي لَنَا الْمَجْلِسَ ; فَإِنَّهُ يَنْزِلُ مَلَكٌ إِلَى الْأَرْضِ لَمْ يَنْزِلْ إِلَيْهَا قَطُّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ تَابِعِيٌّ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”تم ہمارے لئے بیٹھنے کی جگہ تیار کرو! کیونکہ ایک فرشتہ زمین کی طرف نازل ہونے لگا ہے، جو پہلے کبھی زمین کی طرف نازل نہیں ہوا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں تابعی کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13594]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں تابعی کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13594]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (294/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25996»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13595
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُؤَاخِي بَيْنَ الِاثْنَيْنِ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَتَطُولُ عَلَى أَحَدِهِمَا اللَّيْلَةُ حَتَّى يَلْقَى أَخَاهُ، فَيَلْقَاهُ بِوُدٍّ وَلُطْفٍ فَيَقُولُ: كَيْفَ كُنْتَ بَعْدِي؟ وَأَمَّا الْعَامَّةُ، فَلَمْ يَكُنْ يَأْتِي عَلَى أَحَدِهِمَا ثَلَاثٌ لَا يَعْلَمُ عِلْمَ أَخِيهِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب میں سے کسی ایک کو دوسرے کا بھائی قرار دے دیتے تھے، تو ان میں سے کسی ایک کے لئے رات طویل ہو جاتی تھی، اور پھر وہ محبت اور مہربانی کے ہمراہ اپنے بھائی سے ملتا تھا، اور یہ دریافت کرتا تھا۔ میرے بعد تم کیسے رہے؟ لیکن اب عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ دو افراد میں سے کسی ایک پر تین دن گزر جاتے ہیں، اور اُسے اپنے بھائی کے بارے میں کچھ پتہ ہی نہیں ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عمران بن خالد خزاعی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13595]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عمران بن خالد خزاعی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13595]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (3338)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13596
وَعَنْ أُمِّ نُجَيْدٍ أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتِينَا فِي بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، فَأَتَّخِذُ لَهُ سَوِيقًا فِي قَعْبَةٍ، فَإِذَا جَاءَ سَقَيْتُهُ إِيَّاهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ.
سیدہ ام نجید رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس بنو عمرو بن عوف کے محلے میں تشریف لائے، میں نے آپ کے لیے برتن میں ستو تیار کیے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو وہ میں نے آپ کو پینے کے لئے پیش کیے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، تاہم ابن اسحاق نامی راوی مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13596]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، تاہم ابن اسحاق نامی راوی مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13596]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (383/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26610»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13597
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَلْقَى إِلَيَّ وِسَادَةً حَشْوُهَا لِيفٌ، فَلَمْ أَقْعُدْ عَلَيْهَا بَقِيَتْ بَيْنِي وَبَيْنَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے ایک تکیہ رکھا، جس کے اندر کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی، راوی کہتے ہیں: میں اس پر نہیں بیٹھا اور وہ میرے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان ہی پڑا رہا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13597]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13597]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (96/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5677»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13598
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: دَخَلَ عُمَرُ عَلَى سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ فَأَلْقَى لَهُ وِسَادَةً فَقَالَ: مَا هَذَا يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ؟ فَقَالَ سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْخُلُ عَلَيْهِ أَخُوهُ الْمُسْلِمُ فَيُلْقِي لَهُ وِسَادَةً إِكْرَامًا وَإِعْظَامًا، إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو انہوں نے ان کے لئے تکیہ رکھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اے ابوعبد اللہ! یہ کس وجہ سے ہے؟ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس مسلمان شخص کے پاس اس کا مسلمان بھائی آئے، اور وہ شخص اُس کے احترام اور تعظیم کے طور پر اس کے لئے تکیہ رکھے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کی مغفرت کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمران بن خالد خزاعی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13598]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمران بن خالد خزاعی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13598]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (761)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6601، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6068، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1599، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 729»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف