الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُهُ قُبَالَةَ بَابِي، وَالْآخَرُ شَاسِعٌ عَنْ بَابِي وَهُوَ أَقْرَبُ فِي الْجُدُرِ، فَبِأَيِّهِمَا أَبْدَأُ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " ابْدَئِي بِالَّذِي بَابُهُ قُبَالَةَ بَابِكِ " . قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَاللَّفْظُ لِأَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيِّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُوَيْدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ .
پڑوسی کا حق اور پڑوسی کے بارے میں وصیت (یعنی تلقین)
حدیث نمبر: 13549
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي جَارَيْنِ فَإِلَى أَيِّهِمَا أُهْدِي؟ قَالَ:" إِلَى أَقْرَبِهِمَا مِنْكِ بَابًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے دو پڑوسی ہیں، میں اُن میں سے کے تحفہ بھیجوں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان میں سے جس کا دروازہ تمہارے زیادہ قریب ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی مسعدہ بن یسع ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13549]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی مسعدہ بن یسع ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13549]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (421/19)»
الحكم على الحديث:
موضوع
29. بَابُ إِكْرَامِ الْجَارِ
پڑوسی کا احترام کرنا
حدیث نمبر: 13550
عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَتَّقِ اللَّهَ وَلْيُكْرِمْ جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَتَّقِ اللَّهَ وَلِيُكْرِمْ ضَيْفَهُ وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ حَقًّا أَوْ لِيَسْكُتْ".
ایک صحابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اُسے اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے اور اپنے پڑوسی کا احترام کرنا چاہیے اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اسے اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے اور اپنے مہمان کی عزت افزائی کرنی چاہیے اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اسے حق بات کہنی چاہیے ورنہ خاموش رہنا چاہیے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13550]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (24/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19774، 15935، 26618، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 48»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13551
وَفِي رِوَايَةٍ:" مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ" - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ -" مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُحْسِنْ إِلَى جَارِهِ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. رَوَاهُ كُلَّهُ رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ الْأَوَّلِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَلْقَمَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اسے اپنے مہمان کی عزت افزائی کرنی چاہیے۔“ یہ کلمات تین مرتبہ ہیں۔ ”جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اسے اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیے۔“ یہ کلمات بھی تین مرتبہ ہیں۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں، پہلی روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف علقمہ بن عبداللہ مزنی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13551]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (412/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13552
وَعَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُؤْذِ جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ اپنے پڑوسی کو اذیت نہ پہنچائے اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ بھلائی کی بات کرے یا پھر خاموش رہے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ اپنے مہمان کی عزت افزائی کرے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13552]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13552]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (69/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9312»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13553
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَحْفَظْ جَارَهُ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَسْكُتْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ. قُلْتُ: وَبَقِيَّةُ هَذِهِ الْأَحَادِيثِ فِي الضِّيَافَةِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ اپنے مہمان کی عزت افزائی کرے اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ اپنے پڑوسی کی حفاظت کرے اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ بھلائی کی بات کرے، یا پھر خاموش رہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس بارے میں بقیہ احادیث ضیافت سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13553]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس بارے میں بقیہ احادیث ضیافت سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13553]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (6621)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
30. بَابٌ فِيمَنْ يَشْبَعُ وَجَارُهُ جَائِعٌ
اس شخص کا بیان، جو سیر ہو اور اس کا پڑوسی بھوکا ہو
حدیث نمبر: 13554
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا آمَنَ بِي مَنْ بَاتَ شَبْعَانًا وَجَارُهُ جَائِعٌ إِلَى جَنْبِهِ وَهُوَ يَعْلَمُ بِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ حَسَنٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص مجھ پر ایمان نہیں لایا، جو سیر ہونے کے عالم میں رات گزارے اور اُس کے پہلو میں اُس کا پڑوسی بھوکا ہو، اور وہ شخص یہ بات جانتا بھی ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام بزار کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13554]
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام بزار کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13554]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (119) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (751)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 751»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13555
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ وَهُوَ بِنَخْلِ ابْنَ الزُّبَيْرِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ الْمُؤْمِنُ الَّذِي يَشْبَعُ وَجَارُهُ جَائِعٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے باغ میں موجود تھے، وہاں انہوں نے یہ بات بیان کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”وہ شخص مومن نہیں ہے، جو سیر ہو اور اس کا پڑوسی بھوکا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13555]
یہ روایت امام طبرانی اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13555]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12741)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13556
وَعَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ قَالَ: بَلَغَ عُمَرَ أَنَّ سَعْدًا لَمَّا بَنَى الْقَصْرَ قَالَ: انْقَطَعَ الصُّوَيْتُ. فَبَعَثَ إِلَيْهِ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَةَ فَلَمَّا قَدِمَ أَخْرَجَ زِنْدَهُ، وَأَوْرَى نَارَهُ، وَابْتَاعَ حَطَبًا بِدِرْهَمٍ، وَقِيلَ لِسَعْدٍ: إِنَّ رَجُلًا فَعَلَ كَذَا وَكَذَا. قَالَ: ذَاكَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ. فَخَرَجَ إِلَيْهِ، فَحَلَفَ بِاللَّهِ مَا قَالَهُ، فَقَالَ: نُؤَدِّي عَنْكَ الَّذِي تَقُولُهُ وَتَفْعَلُ مَا أُمِرْنَا بِهِ. وَأَقْبَلَ عَلَيْهِ يَعْرِضُ عَلَيْهِ أَنْ يَزُورَهُ، فَأَبَى، فَخَرَجَ عَلَى عُمَرَ، فَهَجَّرَ إِلَيْهِ، فَسَارَ ذَهَابُهُ وَرُجُوعُهُ تِسْعَ عَشْرَةَ لَيْلَةً، فَقَالَ: لَوْلَا حُسْنُ الظَّنِّ بِكَ لَرَأَيْنَا أَنَّكَ لَمْ تُؤَدِّ عْنَا. قَالَ: بَلَى أَرْسَلَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَعْتَذِرُ وَيَحْلِفُ بِاللَّهِ مَا قَالَ. قَالَ: فَهَلْ زَوَّدَكَ شَيْئًا؟ قَالَ: لَا. قَالَ: فَمَا مَنَعَكَ أَنْ تُزَوِّدَنِي أَنْتَ؟ قَالَ: إِنِّي كَرِهْتُ أَنْ آمُرَ لَكَ، فَيَكُونُ لَكَ الْبَارِدُ وَيَكُونُ عَلَيَّ الْحَارُّ، وَحَوْلِي أَهْلُ الْمَدِينَةِ وَقَدْ قَتَلَهُمُ الْجُوعُ، وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَشْبَعُ الرَّجُلُ دُونَ جَارِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِبَعْضِهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ عَبَايَةَ بْنَ رِفَاعَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.
عبایہ بن رفاعہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو یہ اطلاع ملی کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے جب محل بنایا، تو انہوں نے کہا: ہلکی آواز منقطع ہو گئی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کو ان کے پاس بھیجا، جب وہ آئے تو انہوں نے اپنی لکڑی کو نکالا اور اس کو جلایا، اور ایک درہم کے عوض میں لکڑیاں خرید لیں، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا: ان صاحب نے ایسا ایسا کیا ہے، تو انہوں نے فرمایا: وہ محمد بن مسلمہ ہے، پھر وہ نکل کر ان کے پاس آئے اور انہوں نے اللہ کے نام پر حلف اٹھایا کہ انہوں نے یہ بات نہیں کہی ہے، تو انہوں نے یہ کہا: کہ ہم آپ کی طرف سے اُس چیز کو ادا کر دیں گے، جو آپ کہہ رہے ہیں اور وہ کام کر لیں گے جس کا ہمیں حکم دیا گیا ہے، پھر وہ (سیدنا سعد رضی اللہ عنہ) ان کی طرف متوجہ ہوئے اور یہ پیشکش کی کہ انہیں زاد سفر دیں، انہوں نے وہ لینے سے انکار کر دیا، وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس جانے کے لئے نکلے وہ ان کے پاس جلدی چلے گئے، ان کا جانا اور واپس آنا، اُنیس دن میں ہوا، تو انہوں نے فرمایا: اگر آپ کے بارے میں اچھا گمان نہ ہوتا، تو ہم یہ سمجھتے کہ آپ نے ہماری طرف سے ادائیگی نہیں کی ہے، انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! انہوں نے آپ کو سلام بھیجا ہے، اور معذرت پیش کی ہے، اور اللہ کے نام پر یہ حلف اٹھایا ہے کہ انہوں نے یہ بات نہیں کہی ہے، انہوں نے دریافت کیا: کیا انہوں نے تمہیں کوئی چیز زاد سفر کے طور پر دی ہے، انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! انہوں نے کہا: تمہیں کس چیز نے اس بات سے منع کیا کہ تم مجھے کوئی چیز زاد سفر کے طور پر دیتے، تو انہوں نے کہا: مجھے یہ بات اچھی نہیں لگی کہ میں آپ کے لئے کوئی چیز دینے کا حکم دوں اور ٹھنڈک آپ کو مل جائے اور گرمی میرے ذمہ ہو جائے، میرے اردگرد بہت سے اہل مدینہ ہیں، جنہیں بھوک مار رہی ہے، اور میں نے اللہ کے رسول کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آدمی اپنے پڑوسی کو چھوڑ کر خود سیر نہ ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، تاہم عبایہ بن رفاعہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13556]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، تاہم عبایہ بن رفاعہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13556]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 392، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7388، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 243»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 13557
وَعَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا أُعْطِيكُمْ وَأَدَعُ أَهْلَ الصُّفَّةِ يُلَوَّى بُطُونَهُمُ مِنَ الْجُوعُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(ایسی صورت میں) میں تمہیں نہیں دوں گا، کہ میں اہل صفہ کو چھوڑ دوں، جن کے پیٹ بھوک کی وجہ سے لپٹے ہوئے ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13557]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13557]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (596)، أخرجه مسند أحمد برقم: 597»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
31. بَابٌ فِيمَنْ لَهُ جَارٌ فَقِيرٌ لَا يَصِلُهُ
اس شخص کا بیان، جس کا غریب پڑوسی ہو اور وہ شخص اس کے ساتھ صلہ رحمی نہ کرے
حدیث نمبر: 13558
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اكْسُنِي. فَأَعْرَضَ عَنْهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اكْسُنِي. فَقَالَ:" أَمَا لَكَ جَارٌ لَهُ فَضْلُ ثَوْبَيْنِ؟". قَالَ: بَلَى، غَيْرُ وَاحِدٍ. قَالَ:" فَلَا يَجْمَعُ اللَّهُ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ فِي الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُنْذِرُ بْنُ زِيَادٍ الطَّائِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے پہننے کے لئے کچھ دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ پھیر لیا، اس نے پھر عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے پہننے کے لئے کچھ دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارا کوئی ایسا پڑوسی نہیں ہے؟ جس کے پاس اضافی دو کپڑے ہوں، اس شخص نے جواب دیا: جی ہاں ہے! ایک سے زیادہ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں اور اُس کو جنت میں جمع نہیں کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی منذر بن زیاد طائی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13558]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی منذر بن زیاد طائی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13558]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً