🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابُ حَقِّ الْجَارِ وَالْوَصِيَّةِ بِالْجَارِ
پڑوسی کا حق اور پڑوسی کے بارے میں وصیت (یعنی تلقین)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13539
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: مَرَرْتُ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الصَّفَا وَاضِعًا خَدَّهُ عَلَى رَجُلٍ فَلَمْ أَلْبَثْ أَنْ نَادَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا مُحَمَّدُ بْنَ مَسْلَمَةَ، مَا مَنَعَكَ أَنْ تُسَلِّمَ؟". فَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْتُكَ فَعَلْتَ بِهَذَا الرَّجُلِ شَيْئًا لَمْ تَفْعَلْهُ بِأَحَدٍ مِنَ النَّاسِ، فَكَرِهْتُ أَنْ أَقْطَعَكَ عَنْ حَدِيثِكَ، فَمَنْ كَانَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" كَانَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ". قَالَ: فَمَا قَالَ؟ قَالَ:" مَا زَالَ يُوصِينِي بِالْجَارِ، حَتَّى كُنْتُ أَنْتَظِرُ أَنْ يَأْمُرَنِي بِتَوْرِيثِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَيَّاشُ بْنُ مُوسَى السَّعْدِيُّ، وَقَدْ ذَكَرَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ عَيَّاشُ بْنَ مُؤْنِسٍ، وَرَوَى عَنْهُ اثْنَانِ، فَإِنْ كَانَ هَذَا ابْنُ مُؤْنِسٍ فَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَإِلَّا فَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں گزر رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت صفا پہاڑی پر موجود تھے، آپ نے اپنا رخسار مبارک ایک صاحب پر رکھا ہوا تھا (یعنی اُن کے بالکل قریب ہو کر اُن کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے) ذرا سی دیر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلند آواز میں مخاطب کر کے فرمایا: اے محمد بن مسلمہ! تم نے سلام کیوں نہیں کیا؟ سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ اُن صاحب کے ساتھ ایسا کام کر رہے تھے، جو آپ نے لوگوں میں سے کسی کے ساتھ نہیں کیا، تو میں نے آپ کی گفتگو کو درمیان میں منقطع کرنا مناسب نہیں سمجھا، یا رسول اللہ! وہ صاحب کون تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جبرائیل تھے، سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ کیا کہہ رہے تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ مجھے مسلسل پڑوسی کے بارے میں تلقین کر رہے تھے، یہاں تک کہ میں اس بات کا منتظر ہو گیا کہ وہ مجھے اُسے وارث قرار دینے کے بارے میں بھی کہیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیاش بن موسیٰ سعدی ہے، ابن ابوحاتم نے عیاش بن مؤنس کا ذکر کیا ہے، اس سے دو افراد نے روایات نقل کی ہیں، اگر تو یہ ابن مؤنس ہے، تو پھر اس روایت کے رجال ثقہ ہوں گے، ورنہ میں اُس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13539]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (234/19)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2746، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5096»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13540
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجِبْرِيلُ يُصَلِّيَانِ حَيْثُ يُصَلَّى عَلَى الْجَنَائِزِ، فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هَذَا الرَّجُلُ الَّذِي رَأَيْتُهُ مَعَكَ؟ قَالَ:" وَهَلْ رَأَيْتَهُ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" لَقَدْ رَأَيْتَ خَيْرًا كَثِيرًا، هَذَا جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَازَالَ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ مُبَشِّرٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا جبرائیل علیہ السلام اُس وقت اُس جگہ پر نماز ادا کر رہے تھے، جہاں نماز جنازہ ادا کی جاتی ہے، اس شخص نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! یہ شخص کون ہے؟ جسے میں آپ کے ساتھ دیکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اسے دیکھا ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے بہت زیادہ بھلائی دیکھ لی ہے، وہ جبرائیل تھے، جو مسلسل مجھے پڑوسی کے بارے میں تلقین کر رہے تھے، یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ وہ اُسے وارث قرار دیدیں گے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مبشر ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13540]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1897)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13541
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا زَالَ جِبْرِيلُ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ فَرَاهِيجَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جبرائیل مجھے مسلسل پڑوسی کے بارے میں تلقین کرتے رہے، یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ وہ اُس کو وارث قرار دیدیں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن فراہیچ ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13541]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1899) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (7514)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13542
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا زَالَ جِبْرِيلُ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ أَسْلَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل مجھے مسلسل پڑوسی کے بارے میں تلقین کرتے رہے، یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ وہ اُس کو وارث قرار دیدیں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت بن اسلم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13542]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1899)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13543
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَقَدْ أَوْصَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ لَيُوَرِّثُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُطَّلِبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جبرائیل نے مجھے پڑوسی کے بارے میں تلقین کی، یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ وہ اُسے وارث قرار دیدیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مطلب بن عبداللہ بن حنطب ہے، وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13543]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4914)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4914»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13544
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَلَى نَاقَتِهِ الْجَدْعَاءِ فِي حِجَّةِ الْوَدَاعِ يَقُولُ:" أُوصِيكُمْ بِالْجَارِ". حَتَّى أَكْثَرَ، فَقُلْتُ: إِنَّهُ يُوَرِّثُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا: حجۃ الوداع کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی ”جدعاء“ پر سوار تھے اور یہ ارشاد فرما رہے تھے: ”میں تمہیں پڑوسی کے بارے میں تلقین کرتا ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات اتنی زیادہ مرتبہ ارشاد فرمائی کہ میں نے یہ سوچا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُسے وارث قرار دیدیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13544]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7523)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7523»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13545
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا حَقُّ جَارِي عَلَيَّ؟؟ قَالَ:" إِنْ مَرِضَ عُدْتَهُ، وَإِنْ مَاتَ شَيَّعْتَهُ، وَإِنِ اسْتَقْرَضَكَ أَقْرَضْتَهُ، وَإِنْ أَعْوَزَ سَتَرْتَهُ، وَإِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ هَنَّأْتَهُ، وَإِنْ أَصَابَتْهُ مُصِيبَةٌ عَزَّيْتَهُ، وَلَا تَرْفَعْ بِنَاءَكَ فَوْقَ بِنَائِهِ فَتَسُدَّ عَلَيْهِ الرِّيحَ، وَلَا تُؤْذِهِ بِرِيحِ قِدْرِكَ إِلَّا أَنْ تَغْرِفَ لَهُ مِنْهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاویہ بن حیده رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پڑوسی کا مجھ پر کیا حق ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر وہ بیمار ہو جائے، تو تم اُس کی عیادت کرو، اگر وہ انتقال کر جائے تو تم جنازے کے ساتھ جاؤ، اگر وہ تم سے قرض مانگے، تو تم اُسے قرض دو، اگر اس کی حالت خراب ہو، تو تم اُس کی پردہ پوشی کرو، اگر اسے کوئی بھلائی نصیب ہو، تو تم اُسے مبارکباد دو، اگر اسے کوئی مصیبت لاحق ہو، تو تم اس سے تعزیت کرو، تم اپنی تعمیر کو اس کی تعمیر سے بلند کر کے اس کی ہوا کو بند نہ کر دو، اور تم اپنی ہنڈیا کی بو کے ذریعے اسے اذیت نہ پہنچاؤ، البتہ اگر تم اپنے سالن (یا اس ہنڈیا) میں سے کچھ اُسے دے دو، تو حکم مختلف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13545]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (419/9)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13546
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا طَبَخَ أَحَدُكُمْ قِدْرًا فَلْيُكْثِرْ مَرَقَهَا، ثُمَّ لِيُنَاوِلْ جَارَهُ مِنْهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَائِدُ الْأَعْمَشِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص ہنڈیا پکائے، تو اس میں شوربہ زیادہ کر لے اور پھر اس میں سے کچھ اپنے پڑوسی کو بھی دیدے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن سعید ہے، جو اعمش کو ساتھ لے کر چلتا تھا، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13546]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1901) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (277/3)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3615»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13547
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: كُنْتُ مَرَّةً فِي أَرْضٍ قَطَعَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَبِي سَلَمَةَ وَالزُّبَيْرِ مِنْ أَرْضِ النَّضِيرِ، فَخَرَجَ الزُّبَيْرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَنَا جَارٌ مِنَ الْيَهُودِ، فَذَبَحَ شَاةً فَطُبِخَتْ، فَوَجَدْتُ رِيحَهَا فَدَخَلَنِي مِنْ رِيحِ اللَّحْمِ مَا لَمْ يَدْخُلْنِي مِنْ شَيْءٍ قَطُّ، وَأَنَا حَامِلٌ بِابْنَةٍ لِي تُدْعَى خَدِيجَةَ، فَلَمْ أَصْبِرْ، فَانْطَلَقْتُ فَدَخَلْتُ عَلَى امْرَأَتِهِ أَقْتَبِسُ مِنْهَا نَارًا لَعَلَّهَا تُطْعِمُنِي، وَمَا بِي مِنْ حَاجَةٍ إِلَى النَّارِ، فَلَمَّا شَمَمْتُ رِيحَهُ وَرَأَيْتُهُ ازْدَدْتُ شَرَهًا، فَأَطْفَأْتُهُ ثُمَّ جِئْتُ الثَّانِيَةَ أَقْتَبِسُ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ الثَّالِثَةَ، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ قَعَدْتُ أَبْكِي وَأَدْعُو اللَّهَ، فَجَاءَ زَوْجُ الْيَهُودِيَّةِ فَقَالَ: أَدَخَلَ عَلَيْكُمْ أَحَدٌ؟ قَالَتْ:لَا إِلَّا الْعَرَبِيَّةُ دَخَلَتْ تَقْتَبِسُ نَارًا. قَالَ: فَلَا آكُلُ مِنْهَا أَبَدًا أَوْ تُرْسِلِي إِلَيْهَا مِنْهَا. فَأَرْسَلَتْ إِلَيَّ بِقُدْحَةٍ، وَلَمْ يَكُنْ فِي الْأَرْضِ شَيْءٌ أَعْجَبُ إِلَيَّ مِنْ تِلْكَ الْأَكْلَةِ. قَالَ ابْنُ بُكَيْرٍ: الْقُدْحَةُ: الْغَرْفَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیده اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ میں ایک ایسی جگہ پر موجود تھی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو عطا کی تھی، وہ نضیر قبیلے کی زمین تھی، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گئے ہوئے تھے، ہمارا ایک یہودی پڑوسی تھا، اس نے بکری ذبح کی اور اس کا گوشت پکایا، مجھے اس کی خوشبو محسوس ہوئی، تو گوشت کی بو کی وجہ سے میری وہ حالت ہو گئی، جو اور کسی چیز کی وجہ سے نہیں ہوئی تھی، میں اس وقت اپنی اس بیٹی کے حوالے سے حاملہ تھی، جس کا نام خدیجہ ہے، مجھ سے صبر نہیں ہوا، میں گی اور اس شخص کی بیوی سے میں نے آگ مانگی، میرا مقصد یہ تھا کہ وہ مجھے کچھ کھانے کے لیے دیدے گی، مجھے آگ کی ضرورت نہیں تھی، جب میں نے گوشت کی بو دوبارہ سونگھی اور اسے دیکھا، تو میری حالت اور زیادہ خراب ہو گئی، میں نے اس آگ کو بجھایا اور دوسری مرتبہ اس سے آگ لینے کے لئے گئی، پھر تیسری مرتبہ گئی، جب میں نے یہ صورت حال دیکھی، تو میں بیٹھ کر رونے لگی، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے لگی، جب اس عورت کا شوہر گھر آیا، تو اس نے کہا: کیا تمہارے ہاں کوئی آیا تھا؟ اس عورت نے جواب دیا: جی نہیں! البتہ ایک عربی عورت آئی تھی، جو آگ لینے کے لئے آئی تھی، تو اس شخص نے کہا: میں اس گوشت کو اُس وقت تک نہیں کھاؤں گا، جب تک تم اس میں سے کچھ اُس عورت کو نہیں بھجواؤ گی، تو اس عورت نے مجھے ایک چمچہ بھر سالن بھیجا، اُس وقت میرے نزدیک روئے زمین کی کوئی چیز اس کھانے سے زیادہ پسندیدہ نہیں تھی۔ ابن بکیر بیان کرتے ہیں: لفظ قدحہ کا مطلب چمچہ بھر (سالن) ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13547]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (103/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. بَابُهُ قُبَالَةَ بَابِي، وَالْآخَرُ شَاسِعٌ عَنْ بَابِي وَهُوَ أَقْرَبُ فِي الْجُدُرِ، فَبِأَيِّهِمَا أَبْدَأُ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " ابْدَئِي بِالَّذِي بَابُهُ قُبَالَةَ بَابِكِ " . قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَاللَّفْظُ لِأَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيِّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُوَيْدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ .
پڑوسی کا حق اور پڑوسی کے بارے میں وصیت (یعنی تلقین)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13548
وَعَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَكُونُ لِي جَارَانِ أَحَدُهُمَا بَابُهُ قُبَالَةَ بَابِي، وَالْآخَرُ شَاسِعٌ عَنْ بَابِي وَهُوَ أَقْرَبُ فِي الْجُدُرِ، فَبِأَيِّهِمَا أَبْدَأُ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ابْدَئِي بِالَّذِي بَابُهُ قُبَالَةَ بَابِكِ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَاللَّفْظُ لِأَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيِّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُوَيْدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے دو پڑوسی ہیں، ان دونوں میں سے ایک کا دروازہ میرے دروازے کے بالکل سامنے ہے، اور دوسرے کا دروازہ میرے دروازے سے کچھ ہٹ کے ہے، لیکن اُس کی دیوار زیادہ قریب ہے، تو مجھے اُن دونوں میں سے کس سے آغاز کرنا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اُس سے آغاز کرو! جس کا دروازہ تمہارے دروازے کے بالکل سامنے ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت صحیح میں اس سیاق کے بغیر مذکور ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، روایت کے الفاظ امام أحمد کے اور معجم اوسط میں امام طبرانی کے نقل کردہ ہیں، اس کی سند میں ایک راوی عوید بن ابوعمران ہیں اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13548]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4961) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (175/6)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں