🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابٌ مِنْهُ فِي الْأَوْلَادِ وَالْأَقَارِبِ وَفَضْلِ النَّفَقَةِ عَلَيْهِمْ
اولاد، قریبی رشتہ داروں، اور ان پر خرچ کرنے کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13499
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ امْرَأَةً دَخَلَتْ عَلَى عَائِشَةَ وَمَعَهَا بِنْتَانِ لَهَا، قَالَ: فَأَعْطَتْهَا عَائِشَةُ ثَلَاثَ تَمَرَاتٍ، فَأَعْطَتْ كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا تَمْرَةً، ثُمَّ أَخَذَتْ تَمْرَةً لِتَضَعَهَا فِي فَمِهَا، قَالَ: فَنَظَرَ الصَّبِيَّانِ إِلَيْهَا، قَالَ: فَصَدَعَتْهَا نِصْفَيْنِ فَأَعْطَتْ كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا نِصْفًا، وَخَرَجَتْ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَدَّثَتْهُ عَائِشَةُ بِمَا فَعَلَتْ - أَوْ تَفْعَلُ - الْمَرْأَةُ، قَالَ:" فَلَقَدْ دَخَلَتْ بِذَلِكَ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ فَضَالَةَ، وَذَكَرَهُ الْمِزِّيُّ فِي تَرْجَمَةِ مُسْلِمِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْفَرَاهِيدِيِّ الرَّاوِي عَنْهُ، فَقَالَ: عُبَيْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ فَضَالَةَ أَخُو مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ. قُلْتُ: وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس کے ساتھ اس کی دو بیٹیاں بھی تھیں، راوی بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اسے تین کھجوریں دیں، اس نے دونوں بیٹیوں میں سے ہر ایک کو ایک ایک کھجور دی، پھر اس نے تیسری کھجور پکڑی اور وہ اپنے منہ میں رکھنے لگی، تو وہ دونوں بچیاں اس کی طرف دیکھ رہی تھیں، اُس نے اس کھجور کو دو حصوں میں تقسیم کیا، اور اُن میں سے ہر ایک کو نصف نصف کھجور دے دی، پھر وہ چلی گی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس عورت کے طرز عمل کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ عورت اس کی وجہ سے جنت میں داخل ہو جائے گی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن فضالہ ہے، جس کا ذکر امام مزی نے مسلم بن ابراہیم فراہیدی کے حالات میں کیا ہے، جو اس سے روایت نقل کرنے والا شخص ہے، وہ یہ کہتے ہیں: عبیدالرحمن بن فضالہ، مبارک بن فضالہ کا بھائی ہے، میں یہ کہتا ہوں: میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13499]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1890)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13500
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهَا ابْنَاهَا فَسَأَلَتْهُ فَأَعْطَاهَا ثَلَاثَ تَمَرَاتٍ، لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ تَمْرَةٌ، فَأَعْطَتْ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ تَمْرَةً فَأَكَلَهَا، ثُمَّ نَظَرَا إِلَى أُمِّهِمَا، فَشَقَّتِ التَّمْرَةَ بِنِصْفَيْنِ وَأَعْطَتْ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا نِصْفَ تَمْرَةٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ رَحِمَهَا اللَّهُ بِرَحْمَتِهَا ابْنَيْهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ خَدِيجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس کے ساتھ اس کے دو بیٹے تھے، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ مانگا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تین کھجوریں دیں، تاکہ ان میں سے ہر ایک کو ایک ایک کھجور مل جائے، اس نے ان میں سے ہر ایک کو ایک ایک کھجور دی، جو اس نے کھا لی، پھر دونوں بچے اپنی ماں کی طرف دیکھنے لگے، تو اس نے تیسری کھجور کے دو حصے کئے اور ان میں سے ہر ایک کو نصف نصف کھجور دیدی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس عورت کے اپنے دونوں بیٹوں پر رحم کرنے کی وجہ سے، اللہ تعالیٰ نے بھی اس عورت پر رحم کر دیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خدیج بن معاویہ جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13500]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (850) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2715)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2715، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 817»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
19. بَابُ لَعِبِ الْأَوْلَادِ
بچوں کے ساتھ کھیلنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13501
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَخَذَ الْعَبَّاسُ ابْنَهُ قُثَمَ فَوَضَعَهُ عَلَى صَدْرِهِ وَهُوَ يَقُولُ: حُبِّي: قُثَمُ شَبِيهُ ذِي الْأَنْفِ الْأَشَمْ نَبِيُّ ذِي النِّعَمْ بِرَغْمِ مَنْ زَعَمْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُطَوَّلٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ فِي قِصَّةِ الْحَجَّاجِ بْنِ عِلَاطٍ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اپنے صاحبزادے سیدنا قثم رضی اللہ عنہ کو اپنے سینے پر بٹھا لیتے تھے اور یہ کہتے تھے: ”یہ میرا محبوب قثم ہے، جو اونچی ناک والے فرد سے مشابہت رکھتا ہے، جو نعمتوں والے نبی ہیں، خواہ یہ کسی کو کتنا ہی برا کیوں نہ لگے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، یہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول طویل حدیث ہے، جس میں حجاج بن علاط کا واقعہ مذکور ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13501]

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13502
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى صِبْيَانٍ وَهُمْ يَلْعَبُونَ بِالتُّرَابِ، فَنَهَاهُمْ بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" دَعْهُمْ فَإِنَّ التُّرَابَ رَبِيعُ الصِّبْيَانِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُجَالِدِ بْنِ الرُّعَيْنِيِّ، وَهُوَ مُتَّهَمٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَغَيْرِهِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر بچوں کے پاس سے ہوا، وہ مٹی کے ساتھ کھیل رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اصحاب نے بچوں کو اس سے منع کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان کو رہنے دو! کیونکہ مٹی بچوں کی بہار ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مجالد رعینی ہے اور اس حدیث اور دیگر حدیث کے حوالے سے، اُس پر تہمت عائد کی گی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13502]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5775)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5775»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
20. بَابُ تَأْدِيبِ الْأَوْلَادِ
اولاد کی تربیت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13503
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مَا تَحَلَ وَالِدٌ وَلَدًا أَفْضَلَ مِنْ أَدَبٍ حَسَنٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَهْرَمَانُ آلِ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْأَدَبِ تَأْدِيبُ الْأَوْلَادِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”والد اولاد کو اچھی تربیت سے زیادہ فضیلت والا اور کوئی عطیہ نہیں دیتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن دینار ہے، جو آل زبیر کا منشی تھا اور وہ متروک تھا۔ اس سے پہلے کتاب الادب میں، اولاد کی تربیت سے متعلق احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13503]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13234)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13234»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
21. بَابُ مَتَى يُعَذِّرُ الْوَالِدُ فِي أَدَبِ وَلَدِهِ
والد، اپنی اولاد کی تربیت سے کب معذور شمار ہوتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13504
عَنْ أَبِي جُبَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْوَلَدُ سَيِّدٌ سَبْعُ سِنِينَ، وَعَبْدٌ سَبْعُ سِنِينَ، وَوَزِيرٌ سَبْعُ سِنِينَ، فَإِنْ رَضِيتَ مُكَاتَفَتَهُ لِإِحْدَى وَعِشْرِينَ، وَإِلَّا فَاضْرِبْ عَلَى جَنْبِهِ فَقَدِ اعْتَذَرْتَ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ جُبَيْرَةَ بْنِ مَحْمُودٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوجبیرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بچہ سات سال سردار ہوتا ہے، سات سال غلام ہوتا ہے، سات سال وزیر ہوتا ہے، اگر تم اکیس سال کی عمر میں، اس کے کردار سے راضی ہو، تو ٹھیک ہے، ورنہ اس کے پہلو پر ہاتھ مارو! (یعنی اس کی تربیت کرنے کے اب تم پابند نہیں رہے ہو) اور تم نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عذر پیش کر دیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے، اس کی سند میں ایک راوی زید بن جبیرہ بن محمود ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13504]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6100»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
22. بَابٌ فِيمَنْ يُولَدُ بَعْدَ الْمِائَةِ
جس شخص کے ہاں، ایک سو سال کے بعد اولاد ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13505
عَنْ صَخْرِ بْنِ قُدَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يُولَدُ بَعْدَ مِائَةِ سَنَةٍ مَوْلُودٌ لِلَّهِ فِيهِ حَاجَةٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ وَمُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَعْيَنَ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَيُحْتَمَلُ أَنَّهُ أَرَادَ لَا يُولَدُ لِأَحَدٍ بَعْدَ أَنْ يَكْمُلَ مِنَ الْعُمْرِ مِائَةَ سَنَةٍ وَلَدٌ فِي الْغَالِبِ، فَإِنْ وُلِدَ لَهُ فَلَا يَعِيشُ الْوَالِدُ حَتَّى يُؤَدِّبَهُ، فَيَتَعَلَّمُ الْمَعَاصِيَ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا صخر بن قدامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک سو سال (کی عمر) کے بعد جو بچہ پیدا ہو گا، اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی حاجت نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد أحمد بن قاسم بن مساور کے حوالے سے اور محمد بن جعفر بن اعین کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، اس بات کا احتمال موجود ہے کہ اس سے مراد یہ ہو کہ جس شخص کی عمر ایک سو سال ہو چکی ہو اور اس کے ہاں اولاد نہ ہوئی ہو اور پھر اولاد ہو جائے، تو پھر اگر اس کے ہاں اولاد ہو بھی جائے گی، تو والد اتنا عرصہ زندہ نہیں رہے گا کہ اس کی تربیت کر سکے، تو وہ بچہ گناہ سیکھے گا، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13505]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7283)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7283»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
23. بَابٌ فِيمَنْ يُرَبِّي الصِّغَارَ
اس شخص کا بیان، جو کمسن بچوں کو پالتا پوستا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13506
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ رَبَّى صَغِيرًا حَتَّى يَقُولَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، لَمْ يُحَاسِبْهُ اللَّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص چھوٹے بچے کو پالے پوسے، یہاں تک کہ وہ لا الہ الا اللہ پڑھنے کے قابل ہو جائے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص سے حساب نہیں لے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13506]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (711)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 4893، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2448»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13507
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنَّ رَجُلًا شَكَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُوءَ الْحِرْفَةِ فَقَالَ:" رَبِّ صَغِيرًا". فَسَأَلَهُ فَقَالَ:" مُهْرًا أَوْ جَارِيَةً أَوْ غُلَامًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کام کاج ٹھیک نہ ہونے کی شکایت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی بچے کی تربیت کرو (یعنی اسے پالو پوسو!) اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یا کسی گھوڑے کا بچہ لے لو، یا کوئی بچی لے لو یا بچہ لے لو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13507]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6759»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَيْتَامِ وَالْأَرَامِلِ وَالْمَسَاكِينِ
یتیموں، بیواؤں اور غریبوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13508
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا شَكَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَسْوَةَ قَلْبِهِ فَقَالَ:" امْسَحْ رَأْسَ الْيَتِيمِ وَأَطْعِمِ الْمِسْكِينَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دل کی سختی کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرو، اور غریب کو کھانا کھلاؤ۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13508]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7566 و 9006)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8791»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں