الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ وَقَطْعِهَا
رشتے داری کے حقوق کا خیال کرنا، اور انہیں پامال کرنا
حدیث نمبر: 13459
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" بُلُّوا أَرْحَامَكُمْ وَلَوْ بِالسَّلَامِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْبَرَاءُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْغَنَوِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رشتے داری کے حقوق کا خیال رکھو! خواہ سلام کے ذریعے ہی ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی براء بن عبداللہ بن یزید غنوی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13459]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی براء بن عبداللہ بن یزید غنوی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13459]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1877)، أخرجه شرح السنة برقم: 3441، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5059»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13460
وَعَنْ [أَبِي] الطُّفَيْلِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صِلُوا أَرْحَامَكُمْ بِالسَّلَامِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سلام کے ذریعے صلہ رحمی کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13460]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13460]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13461
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَعَلَّمُوا مِنْ أَنْسَابِكُمْ مَا تَصِلُونَ بِهِ أَرْحَامَكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الْأَسْبَاطِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اپنے انساب کا علم حاصل کرو، تاکہ اس کے ذریعے تم صلہ رحمی کر سکو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابواسباط ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13461]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابواسباط ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13461]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1979، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8651، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7366، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8304»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13462
وَعَنِ الْعَلَاءِ بْنِ خَارِجَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَعَلَّمُوا مِنْ أَنْسَابِكُمْ مَا تَصِلُونَ بِهِ أَرْحَامَكُمْ، فَإِنَّ صِلَةَ الرَّحِمِ مَحَبَّةٌ لِلْأَهْلِ، مَثْرَاةٌ لِلْمَالِ، وَمَنْسَأَةٌ لِلْأَجَلِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ [قَدْ] وُثِّقُوا.
سیدنا علاء بن خارجہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم اپنے انساب کا اتنا علم حاصل کرو کہ اس کے ذریعے تم صلہ رحمی کر سکو، کیونکہ صلہ رحمی اہل خانہ کے لئے محبت کا، مال میں اضافے کا اور زندگی لمبی ہونے کا باعث ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13462]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13462]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (98/18)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1979، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8651، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7366، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8304»
الحكم على الحديث:
إسنادہ اس
حدیث نمبر: 13463
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَعْجَلَ الطَّاعَةِ صِلَةُ الرَّحِمِ، وَإِنَّ أَهْلَ الْبَيْتِ لَيَكُونُونَ فُجَّارًا، فَتَنْمُو أَمْوَالُهُمْ، وَيَكْثُرُ عَدَدُهُمْ إِذَا وَصَلُوا أَرْحَامَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الدَّهْمَاءِ النَّصْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک سب سے زیادہ جلدی (ثواب دلانے والی) اطاعت، صلہ رحمی ہے، اور کسی گھرانے کے لوگ گنہگار ہوتے ہیں، لیکن جب وہ صلہ رحمی کرتے ہیں تو ان کے اموال زیادہ ہو جاتے ہیں، اور ان کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابودھماء نصری ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13463]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابودھماء نصری ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13463]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1096)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1096»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13464
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ سَهْلٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" صِلَةُ الْقَرَابَةِ مَثْرَاةٌ لِلْمَالِ، مَحَبَّةٌ فِي الْأَهْلِ، مَنْسَأَةٌ فِي الْأَجَلِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عمرو بن سہیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”رشتے داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، مال میں اضافے کا، اہل خانہ میں محبت کا، اور زندگی طویل ہونے کا باعث ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13464]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13464]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7806»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13465
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُمَدَّ لَهُ فِي عُمْرِهِ، وَيُوَسَّعَ عَلَيْهِ فِي رِزْقِهِ، وَيُدْفَعَ عَنْهُ مِيتَةُ السُّوءِ، فَلْيَتَّقِ اللَّهَ وَلْيَصِلْ رَحِمَهُ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ اُس کی عمر زیادہ ہو اس کے رزق میں کشادگی ہو اور اس سے بری موت کو پرے کر دیا جائے، اسے اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا چاہیے اور رشتے داری کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔“
یہ روایت عبدالله بن أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عاصم بن ضمرہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13465]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1879)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1217، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6877»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13466
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهَا:" إِنَّهُ مَنْ أُعْطِيَ حَظَّهُ مِنَ الرِّفْقِ فَقَدْ أُعْطِيَ حَظَّهُ مِنْ خَيْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَصِلَةِ الرَّحِمِ وَحُسْنِ الْجِوَارِ [وَحُسْنِ الْخُلُقِ] يُعَمِّرَانِ الدِّيَارَ، وَيَزِيدَانِ فِي الْأَعْمَارِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَائِشَةَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”جو شخص کو نرمی میں سے حصہ دے دیا گیا، تو اسے دنیا و آخرت کی بھلائی میں سے اس کا حصہ دے دیا گیا، رشتے داری کے حقوق کا خیال رکھنا، اچھا پڑوسی ہونا اور اچھے اخلاق ہونا، بستیوں کو آباد کرتے ہیں اور عمر میں اضافہ کرتے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، صرف یہ ہے کہ عبدالرحمن بن قاسم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13466]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، صرف یہ ہے کہ عبدالرحمن بن قاسم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13466]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4530) اخرجه احمد فى المسند (159/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24731»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 13467
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" فِي التَّوْرَاةِ مَكْتُوبٌ: مَنْ أَحَبَّ أَنْ يُزَادَ فِي عُمْرِهِ وَيُزَادَ فِي رِزْقِهِ فَلْيَصِلْ رَحِمَهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تورات میں یہ تحریر ہے کہ جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ اس کی عمر میں اضافہ ہو، اس کے رزق میں اضافہ ہو، اسے صلہ رحمی کرنی چاہیے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن بشیر ہے، جسے شعبہ اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13467]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1880) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11822)، أخرجه مسند البزار برقم: 693»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13468
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: ذَكَرُوا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْأَرْحَامَ، فَقُلْنَا: مَنْ وَصَلَ رَحِمَهُ أُنْسِئَ فِي أَجَلِهِ. قَالَ:" إِنَّهُ لَيْسَ بِزِيَادَةٍ فِي عُمْرِهِ قَالَ اللَّهُ: (فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ) وَلَكِنَّهُ الرَّجُلُ تَكُونُ لَهُ الذُّرِّيَّةُ الصَّالِحَةُ فَيَدْعُونَ لَهُ مِنْ بَعْدِهِ، فَيَبْلُغُهُ ذَلِكَ، فَذَاكَ الَّذِي يُنْسَأُ فِي أَجَلِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَلَيْسَ فِي إِسْنَادِهِ مَتْرُوكٌ، وَلَكِنَّهُمْ ضُعِّفُوا.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رشتے داری کا ذکر کیا، ہم نے عرض کی: جو شخص صلہ رحمی کرتا ہے، کیا اس کی عمر زیادہ ہو جاتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عمر میں اضافہ نہیں ہوتا، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب اُن کا آخری وقت آ جاتا ہے، تو نہ وہ ایک گھڑی مؤخر ہوتا ہے اور نہ پہلے ہوتا ہے“ لیکن یہ ہے کہ اس سے مراد یہ ہو گا کہ ایسی نیک اولاد ہوتی ہے جو اس کے بعد بھی اس کے لئے دعا کرتی رہتی ہے اور اس کا ثواب اسے ملتا رہتا ہے، تو یہ اس طرح ہے جیسے اُس کی عمر میں اضافہ ہو گیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں کوئی متروک راوی نہیں ہے، لیکن ان لوگوں کو ضعیف قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13468]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں کوئی متروک راوی نہیں ہے، لیکن ان لوگوں کو ضعیف قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13468]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 34»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف