🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ وَقَطْعِهَا
رشتے داری کے حقوق کا خیال کرنا، اور انہیں پامال کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13439
عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ مُتَعَلِّقَاتٌ بِالْعَرْشِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: الرَّحِمُ تَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي بِكَ فَلَا أُقْطَعُ. وَالْأَمَانَةُ تَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي بِكَ فَلَا أُخَانُ. وَالنِّعْمَةُ تَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي بِكَ فَلَا أُكْفَرُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ الرَّحَبِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن تین چیزیں عرش کے ساتھ لپٹی ہوئی ہوں گی، رشتے داری، جو یہ کہے گی: اے اللہ! بے شک میں تیری وجہ سے ہوں تو مجھے کاٹا نہ جائے، امانت، جو یہ کہے گی: اے اللہ! میں تیری مدد سے ہوں، تو میرے حوالے سے خیانت نہ کی جائے، اور نعمت، جو یہ کہے گی: اے اللہ! میں تیری مدد سے ہوں، تو میرا انکار (یا ناشکری) نہ کی جائے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ رحبی ہے اور وہ متروک ہے، ابن عدی کہتے ہیں: مجھے امید ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13439]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1885)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4181»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13440
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الرَّحِمَ شَجْنَةٌ مِنَ الرَّحْمَنِ تَقُولُ: يَا رَبِّ إِنِّي قُطِعْتُ يَا رَبِّ إِنِّي أُسِيءَ إِلَيَّ، يَا رَبِّ إِنِّي ظُلِمْتُ، يَا رَبِّ يَا رَبِّ. فَيُجِيبُهَا: أَلَا تَرْضَيْنَ أَنْ أَصِلَ مَنْ وَصَلَكِ وَأَقْطَعَ مَنْ قَطَعَكِ؟". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”رحم (یعنی رشتے داری) رحمان (کے فضل) کا ایک حصہ ہے، وہ (یعنی رحم) یہ کہتا ہے: اے میرے پروردگار! مجھے کاٹ دیا گیا ہے، اے میرے پروردگار! میرے ساتھ برا سلوک کیا گیا، اے میرے پروردگار! میرے ساتھ ظلم کیا گیا، اے میرے پروردگار! اے میرے پروردگار! (یعنی یہ ہوا اور وہ ہوا) تو پروردگار اسے جواب دیتا ہے: ”کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو؟ کہ جو تمہیں ملا کے رکھے گا، میں اُسے ملا دوں گا اور جو تمہیں کاٹے گا، میں اُسے کاٹ دوں گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو اس حدیث کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عبدالجبار نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13440]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7918)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5642، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9020»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13441
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَّ الرَّحِمَ شِجْنَةٌ آخِذَةٌ بِحُجْزَةِ الرَّحْمَنِ عَزَّ وَجَلَّ، يَصِلُ مَنْ وَصَلَهَا وَيَقْطَعُ مَنْ قَطَعَهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْءَمَةِ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”بے شک رحم (یعنی رشتے داری) رحمان سے لپٹا ہوا ہے، رحمان اُسے ملاتا ہے جو اس کو ملاتا ہے اور رحمان اُسے کاٹ دیتا ہے جو اس (رشتے داری) کو کاٹ دیتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح مولیٰ توأمہ ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13441]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1883) اخرجه احمد فى المسند (2956)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23815»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13442
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تُوضَعُ الرَّحِمُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَهَا حُجْنَةٌ كَحُجْنَةِ الْمِغْزَلِ تَكَلَّمُ بِلِسَانٍ طَلْقٍ ذَلْقٍ، فَتَصِلُ مَنْ وَصَلَهَا وَتَقْطَعُ مَنْ قَطَعَهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ أَبِي ثُمَامَةَ الثَّقَفِيِّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن رحم (یعنی رشتے داری) کو یوں رکھا جائے گا کہ اس کا سوت کاتنے کے آلے کی طرح کا خمدار وجود ہو گا، اور وہ تیز اور فصیح زبان میں بات چیت کرے گا اور وہ اس کو ملائے گا، جس نے اسے ملا کے رکھا ہو گا اور اسے کاٹ دے گا، جس نے اُسے کاٹ کے رکھا ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوثمامہ ثقفی کا معاملہ مختلف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13442]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند 6774 و 6950، أخرجه مسند أحمد برقم: 6735، 6911، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7370»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13443
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الرَّحِمَ مُعَلَّقَةٌ بِالْعَرْشِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک رحم (یعنی رشتے داری) عرش کے ساتھ معلق ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13443]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6524)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6488، وأخرجه فتح الباري برقم: 5645»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13444
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مِنْ أَرْبَى الرِّبَا الِاسْتِطَالَةُ فِي عِرْضِ الْمُسْلِمِ بِغَيْرِ حَقٍّ، وَإِنَّ هَذِهِ الرَّحِمَ شِجْنَةٌ مِنَ الرَّحْمَنِ عَزَّ وَجَلَّ، فَمَنْ قَطَعَهَا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ نَوْفَلِ بْنِ مُسَاحِقٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب سے بڑا سود (یعنی سب سے بڑا گناہ) یہ ہے کہ کسی مسلمان کی عزت پر ناحق حملہ کیا جائے، اور بے شک رحم (یعنی رشتے داری) رحمان (کے فضل) کا حصہ ہے، جو شخص اس کو کاٹتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام قرار دے دیتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف نوفل بن مساحق کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13444]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1894) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (357) اخرجه احمد فى المسند (1651)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 4876، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1654، وأخرجه مسند البزار برقم: 1265، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 357، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1105»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13445
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: الرَّحِمُ شِجْنَةٌ مِنِّي، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعْتُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَقُلْ:" قَالَ اللَّهُ". وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَالَ الْعِجْلِيُّ: لَا بَأْسَ بِهِ.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: رحم میرے (فضل کا) ایک حصہ ہے، جو شخص اسے ملائے گا میں اسے ملاؤں گا اور جو شخص اسے کاٹے گا میں اُسے کاٹ دوں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، عجلی کہتے ہیں: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13445]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1882) اخرجه أبو يعلى فى المسند (7198)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2496، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5055»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13446
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الرَّحِمُ شِجْنَةٌ آخِذَةٌ بِحُجْزَةِ الرَّحْمَنِ، تُنَاشِدُهُ حَقَّهَا فَيَقُولُ: أَلَا تَرْضَيْنَ أَنْ أَصِلَ مَنْ وَصَلَكِ وَأَقْطَعَ مَنْ قَطَعَكِ؟ مَنْ وَصَلَكِ فَقَدْ وَصَلَنِي وَمَنْ قَطَعَكِ فَقَدْ قَطَعَنِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رحم ایک شعبہ ہے، جو رحمان کو تھامے ہوئے ہو گا، اور اپنے حق کے بارے میں اس کی بارگاہ میں مناجات کرے گا تو پروردگار فرمائے گا: کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو؟ کہ جو تمہیں ملائے گا، میں اُسے ملاؤں گا اور جو تمہیں کاٹے گا، میں اُسے کاٹ دوں گا، اور جو تمہیں ملائے گا، وہ مجھ سے مل جائے گا اور جو تمہیں کاٹے گا، مجھ سے لاتعلق ہو جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13446]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (404/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13447
وَعَنْ جَرِيرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ فِي أُمِّ الْكِتَابِ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ: إِنَّنِي أَنَا الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ، خَلَقْتُ الرَّحِمَ وَشَقَقْتُ لَهَا اسْمًا مِنْ أَسْمَائِي، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ، وَمَنْ قَطَعَهَا قَطَعْتُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو مُطِيعٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے لوح محفوظ میں، یہ بات آسمان اور زمین کی تخلیق سے پہلے لکھ دی تھی کہ بے شک میں رحمان ہوں، رحیم ہوں اور میں نے رحم کو پیدا کیا ہے اور میں نے اس کے لئے ایسا نام رکھا ہے جو میرے اسماء سے متعلق ہے، تو جو شخص اُسے ملائے گا تو میں اسے ملاؤں گا اور جو شخص اسے کاٹ دے گا، میں اُسے کاٹ دوں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبداللہ ابومطیع ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13447]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2496)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2496، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3363»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13448
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّ الرَّحِمَ حُجْنَةٌ مُتَمَسِّكَةٌ بِالْعَرْشِ تَكَلَّمُ بِلِسَانٍ ذَلْقٍ: اللَّهُمَّ صِلْ مَنْ وَصَلَنِي، وَاقْطَعْ مَنْ قَطَعَنِي. فَيَقُولُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: أَنَا الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ، [وَإِنِّي] شَقَقْتُ لِلرَّحِمِ مِنَ اسْمِي، فَمَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ، وَمَنْ بَتَكَهَا بَتَكْتُهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک رحم ایک شعبہ ہے، جس نے عرش کو تھاما ہوا ہے، وہ فصیح زبان میں بات چیت کرے گا اور یہ کہے گا: اے اللہ! تو اس کو ملا، جس نے مجھے ملایا اور تو اس کو کاٹ دے، جس نے مجھے کاٹا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں رحمان و رحیم ہوں اور میں نے رحم (یعنی رشتے داری) کے لئے اپنے اسم سے متعلق نام تجویز کیا ہے، تو جو شخص اس کو ملائے گا تو میں اسے ملاؤں گا اور جو شخص اس کے ٹکڑے کرے گا، میں اسے کاٹ دوں گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13448]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1895)، أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20240، وأخرجه شرح السنة برقم: 3435»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں