الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبِرِّ وَحَقِّ الْوَالِدَيْنِ
اچھائی اور والدین کے حق کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13399
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَتَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنِّي أَشْتَهِي الْجِهَادَ وَلَا أَقْدِرُ عَلَيْهِ. قَالَ:" هَلْ بَقِيَ مِنْ وَالِدَيْكَ أَحَدٌ؟". قَالَ: أُمِّي. قَالَ:" فَأَبْلِ اللَّهَ فِي بِرِّهَا، فَإِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ كَانَ لَكَ أَجْرُ حَاجٍّ وَمُعْتَمِرٍ وَمُجَاهِدٍ، فَإِذَا رَضِيَتْ عَنْكَ أُمُّكَ، فَاتَّقِ اللَّهَ وَبِرَّهَا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مَيْمُونِ بْنِ نَجِيحٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اُس نے عرض کی: مجھے جہاد میں حصہ لینے کا شوق ہے اور میں اس کی قدرت نہیں رکھتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارے ماں باپ میں سے کوئی باقی ہے؟ اس نے جواب دیا: میری والدہ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو تم اس خاتون کے ساتھ اچھا سلوک کر کے، اللہ تعالیٰ کو راضی کرو! جب تم ایسا کر لو گے، تو تمہیں حج کرنے والے، عمرہ کرنے والے اور جہاد کرنے والے شخص کی مانند اجر ملے گا، جب تمہاری والدہ تم سے راضی ہوں گی (تو یہ اجر ملے گا) تو تم اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور (اس) خاتون کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے، امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف میمون بن نجیح کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13399]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (218) أخرجه أبو يعلى فى المسند (2760)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2936، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 197، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5034»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13400
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ جَاهِمَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَسْتَشِيرُهُ فِي الْجِهَادِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَكَ وَالِدَانِ؟". قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" الْزَمْهُمَا، فَإِنَّ الْجَنَّةَ تَحْتَ أَقْدَامِهِمَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
معاویہ بن جاہمہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں جہاد میں حصہ لینے کے لئے مشورہ لینے کی غرض سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارے ماں باپ ہیں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُن دونوں کے ساتھ رہو! کیونکہ جنت اُن دونوں کے پاؤں کے نیچے ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13400]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13400]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2202) اخرجه احمد فى المسند (429/3)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2202»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13401
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ السُّلَمِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ. قَالَ:" أُمُّكَ حَيَّةٌ؟". قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْزَمْ رِجْلَهَا فَثَمَّ الْجَنَّةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا طلحہ بن معاویہ سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لینا چاہتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہاری والدہ زندہ ہیں؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُن کے پاؤں کے پاس رہو! وہیں جنت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ابن اسحاق کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ مدلس ہے، اس کے حوالے سے یہ محمد بن طلحہ سے منقول ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13401]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8162)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8162، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 161»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13402
وَعَنْ نُعَيْمٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ: خَرَجَ ابْنُ عُمَرَ حَاجًّا، حَتَّى كَانَ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، أَتَى شَجَرَةً فَعَرَفَهَا، فَجَلَسَ تَحْتَهَا ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَحْتَ هَذِهِ الشَّجَرَةِ إِذْ أَقْبَلَ رَجُلٌ شَابٌّ مِنْ هَذِهِ الشُّعْبَةِ، حَتَّى وَقَفَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي جِئْتُ لِأُجَاهِدَ مَعَكَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ. فَقَالَ:" أَبَوَاكَ حَيَّانِ كِلَاهُمَا؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" فَارْجِعْ فَبِرَّهُمَا". فَانْفَتَلَ رَاجِعًا مِنْ حَيْثُ جَاءَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِنْ كَانَ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ نَاعِمًا وَهُوَ الصَّحِيحُ، وَإِنْ كَانَ نُعَيْمًا فَلَمْ أَعْرِفْهُ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْجِهَادِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے غلام، نعیم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما حج کے لئے روانہ ہوئے، مکہ اور مدینہ منورہ کے درمیان وہ کسی درخت کے پاس آئے، انہوں نے اس درخت کو پہچان لیا اور پھر اس کے نیچے بیٹھ گئے، پھر انہوں نے یہ بات بیان کی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے دیکھا، اس دوران ایک گھاٹی میں سے ایک نوجوان شخص سامنے آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر ٹھہر گیا اور عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس لئے آیا ہوں، تاکہ آپ کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لوں اور میں اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول اور آخرت کے اجر و ثواب کا حصول چاہتا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہارے ماں باپ دونوں زندہ ہیں؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم واپس چلے جاؤ اور ان دونوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو، تو وہ شخص واپس اسی طرف چلا گیا جہاں سے وہ آیا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس اور ثقہ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، اگر سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا غلام ناعم نامی شخص ہو، اور یہی بات درست ہے اور اگر وہ نعیم ہو، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی کچھ احادیث، جہاد سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13402]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5724) اخرجه احمد فى المسند (6525)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13403
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِرُّوا آبَاءَكُمْ تَبَرُّكُمْ أَبْنَاؤُكُمْ، وَعِفُّوا تَعِفَّ نِسَاؤُكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ أَحْمَدَ غَيْرَ مَنْسُوبٍ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ مِنَ الْمُكْثِرِينَ مِنْ شُيُوخِهِ فَلِذَلِكَ لَمَّ يَنْسُبْهُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو! تمہاری اولاد تمہارے ساتھ اچھا سلوک کرے گی، تم لوگ پاکدامن رہو، تمہاری عورتیں پاکدامن رہیں گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد أحمد کا معاملہ مختلف ہے، جس کا اسم منسوب بیان نہیں کیا گیا ہے بظاہر یہ لگتا ہے، یہ ان افراد میں سے ایک ہے جن سے امام طبرانی نے بکثرت روایات نقل کی ہیں اور شاید اسی وجہ سے انہوں نے اس کا اسم منسوب بیان نہیں کیا، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13403]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1006)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1006»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13404
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عِفُّوا تَعِفَّ نِسَاؤُكُمْ، وَبِرُّوا آبَاءَكُمْ تَبَرُّكُمْ أَبْنَاؤُكُمْ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي بَابِ الِاعْتِذَارِ فِي الْأَدَبِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”تم لوگ پاک دامن رہو! تمہاری عورتیں پاک دامن رہیں گی، تم اپنے آباء و اجداد کے ساتھ اچھا سلوک کرو، تمہاری اولاد تمہارے ساتھ اچھا سلوک کرے گی۔“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، مکمل روایت ”کتاب الادب“ میں عذر پیش کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13404]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13404]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6291»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 13405
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّهُ شَهِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِجَّةَ الْوَدَاعِ، فَكَانَ أَوَّلَ مَا تَفَوَّهَ بِهِ أَنْ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُوصِيكُمْ بِأُمَّهَاتِكُمْ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ حجۃ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے یہ بات ارشاد فرمائی: ”بے شک اللہ تعالیٰ تمہیں تمہاری ماؤں کے بارے میں تلقین کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13405]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13405]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7647)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7647»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13406
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَبِرُّ؟ قَالَ:" أُمَّكِ". قَالَتْ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ:" أُمَّكِ". قَالَتْ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ:" أُمَّكِ". قَالَتْ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ:" وَالِدَكِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی: یا رسول اللہ! میں کس کے ساتھ سب سے زیادہ اچھا سلوک کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی ماں کے ساتھ، اس نے دریافت کیا: پھر کس کے ساتھ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی ماں کے ساتھ، اس نے دریافت کیا: پھر کس کے ساتھ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی ماں کے ساتھ اس نے دریافت کیا: پھر کس کے ساتھ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے باپ کے ساتھ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13406]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13406]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5061»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13407
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي أَهْلًا وَأُمًّا وَأَبًا، فَأَيُّهُمْ أَحَقُّ بِصِلَتِي؟ قَالَ: أُمَّكَ وَأَبَاكَ، وَأُخْتَكَ وَأَخَاكَ، ثُمَّ أَدْنَاكَ أَدْنَاكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ غَيْرِ إِسْنَادِ الَّذِي قَبْلَهُ.
سیدنا عبداللہ بن سعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ میری بیوی بھی ہے، ماں بھی ہے اور باپ بھی ہے، اُن میں سے کون میرے اچھے سلوک کا سب سے زیادہ حق دار ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری ماں، تمہارا باپ، تمہاری بہن، تمہارا بھائی اور پھر درجہ بدرجہ قریبی عزیز۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سری بن اسماعیل ہے اور وہ متروک ہے۔ یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، جو حسن سند کے ساتھ منقول ہے اور اس سند کے علاوہ ہے، جو اس سے پہلے گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13407]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1888 و 1886)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5724»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13408
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حِجَّةِ الْوَدَاعِ وَهُوَ يَقُولُ:" أُمَّكَ وَأَبَاكَ وَأُخْتَكَ وَأَخَاكَ ثُمَّ أَدْنَاكَ أَدْنَاكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ وَهُوَ ثِقَةٌ ثَبْتٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الزَّكَاةِ فِي بَابِ الْيَدِ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى أَحَادِيثٌ نَحْوَ هَذَا.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الزَّكَاةِ فِي بَابِ الْيَدِ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى أَحَادِيثٌ نَحْوَ هَذَا.
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع کے موقع پر موجود تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری ماں، تمہارا باپ، تمہاری بہن، تمہارا بھائی، پھر درجہ بدرجہ قریبی رشتے دار۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ عبداللہ بن أحمد بن حنبل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور ثبت ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے زکوۃ سے متعلق باب میں، اوپر والے ہاتھ کے، نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہونے سے متعلق باب میں، اس نوعیت کی کچھ احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13408]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (484)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 484»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح