🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَيْتَامِ وَالْأَرَامِلِ وَالْمَسَاكِينِ
یتیموں، بیواؤں اور غریبوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13529
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُنْ لِلْيَتِيمِ كَالْأَبِ الرَّحِيمِ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَهُوَ فِي الزُّهْدِ. وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابزیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم یتیم کے لئے مہربان باپ کی مانند ہو جاؤ!“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو کتاب الزہد میں مذکور ہے اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13529]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13530
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْيَتِيمُ يُمْسَحُ رَأْسُهُ هَكَذَا". وَوَصَفَ صَالِحٌ أَنَّهُ وَضَعَ كَفَّهُ عَلَى مُقَدَّمِ رَأْسِهِ مِمَّا يَلِي جَبْهَتَهُ، ثُمَّ أَصْعَدَهَا إِلَى وَسَطِ رَأْسِهِ، ثُمَّ أَحْدَرَهَا إِلَى مُقَدَّمِ رَأْسِهِ أَوْ إِلَى جَبْهَتِهِ." وَمَنْ كَانَ لَهُ أَبٌ هَكَذَا". وَوَصَفَ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا كَانَ الْغُلَامُ يَتِيمًا فَامْسَحُوا رَأْسَهُ هَكَذَا - إِلَى قُدَّامَ - وَإِذَا كَانَ لَهُ أَبٌ فَامْسَحُوا رَأْسَهُ هَكَذَا - إِلَى خَلْفٍ مِنْ مُقَدَّمِهِ -". وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَقَدْ ذَكَرُوا هَذَا مِنْ مَنَاكِيرِ حَدِيثِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یتیم کے سر پر اس طرح ہاتھ پھیرا جائے گا“۔ اس کے بعد صالح نامی راوی نے یہ طریقہ کر کے دکھایا کہ انہوں نے اپنی ہتھیلی سر کے اگلے والے حصے پر رکھی، جو پیشانی کے قریب ہوتا ہے اور پھر وہ اُسے لے کر سر کے درمیانی حصے تک چلے گئے، پھر وہ اسے سر کے اگلے حصے تک، یا پیشانی تک واپس لے کے آئے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا:) ”جس شخص کا باپ موجود ہو، اُس شخص کے ساتھ اس طرح کیا جائے گا۔“ انہوں نے اپنی ہتھیلی سر کے اگلے حصے پر پیشانی کے قریب والی جگہ پر رکھی اور پھر وہ اسے سر کے درمیانی حصے تک لے گئے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بچہ یتیم ہو، تو تم اُس کے سر پر اس طرح آگے کی طرف ہاتھ پھیرو اور جب اس کا باپ موجود ہو، تو تم اس کے سر پر اس طرح، آگے سے پیچھے کی طرف ہاتھ پھیرو“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان ہے، لوگوں نے اس روایت کا ذکر اس کی نقل کردہ منکر احادیث میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13530]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1913) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1301)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
25. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَادِمِ
خادم کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13531
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لِلْمَمْلُوكِ عَلَى سَيِّدِهِ ثَلَاثُ خِصَالٍ: لَا يُعْجِلُهُ عَنْ صَلَاتِهِ، وَلَا يُقِيمُهُ عَنْ طَعَامِهِ، وَيُشْبِعُهُ كُلَّ الْإِشْبَاعِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَعَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ضَعِيفٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ الْإِحْسَانُ إِلَى الْخَادِمِ فِي كِتَابِ الْعِتْقِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”غلام کے اپنے آقا پر تین حق ہوتے ہیں، یہ کہ نماز کے حوالے سے وہ اُسے جلدی کا شکار نہ کرے، اور کھانا کھاتے ہوئے اسے نہ اُٹھائے اور اُسے مکمل طور پر سیر ہو کر کھانا کھلائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں، اور ایک راوی عبدالصمد بن علی ہے جو ضعیف ہے۔ اس سے پہلے کتاب ”العتق“ میں خادم کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کے بارے میں احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13531]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1123)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
26. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْجَارِ
پڑوسی کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13532
عَنْ نَافِعِ بْنِ عَبْدِ الْحَارِثِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِنْ سَعَادَةِ الْمَرْءِ الْجَارُ الصَّالِحُ، وَالْمَرْكَبُ الْهَنِيُّ، وَالْمَسْكَنُ الْوَاسِعُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا نافع بن عبدالحارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کی سعادت مندی میں، اچھا ہمسایہ، عمدہ سواری اور کھلی رہائش گاہ شامل ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13532]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (407/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14947»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13533
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيَدْفَعُ بِالْمُسْلِمِ الصَّالِحِ عَنْ مِائَةٍ مِنْ أَهْلِ الْبَيْتِ مِنْ جِيرَانِهِ الْبَلَاءَ". ثُمَّ قَرَأَ: (وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَفَسَدَتِ الْأَرْضُ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ ایک نیک آدمی کی وجہ سے، اُس کے پڑوس میں موجود ایک سو گھرانوں سے آزمائش کو دور کر دیتا ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”اگر اللہ تعالیٰ، بعض لوگوں کے ذریعے بعض سے آزمائش کو پرے نہ کرے، تو زمین میں خرابی آ جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سعید عطار ہے جو ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13533]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13534
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْتَمِسُوا الْجَارَ قَبْلَ الدَّارِ، وَالرَّفِيقَ قَبْلَ الطَّرِيقِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گھر سے پہلے پڑوسی تلاش کرو اور راستے سے پہلے رفیق سفر تلاش کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن محبر اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13534]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4379)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4379»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
27. بَابُ حَقِّ الْجَارِ وَالْوَصِيَّةِ بِالْجَارِ
پڑوسی کا حق اور پڑوسی کے بارے میں وصیت (یعنی تلقین)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13535
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُوصِي بِالْجَارِ، حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَصَرَّحَ بَقِيَّةُ بِالتَّحْدِيثِ، فَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑوسی کے بارے میں تلقین کرتے ہوئے سنا، یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُسے وارث قرار دے دیں گے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس میں بقیہ نامی راوی نے تحدیث کی صراحت کی ہے، اور یہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13535]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7630) اخرجه احمد فى المسند (267/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21795»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حدیث
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13536
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْجِيرَانُ ثَلَاثَةٌ: جَارٌ لَهُ حَقٌّ وَاحِدٌ وَهُوَ أَدْنَى الْجِيرَانِ، وَجَارٌ لَهُ حَقَّانِ، وَجَارٌ لَهُ ثَلَاثَةُ حُقُوقٍ، فَأَمَّا الَّذِي لَهُ حَقٌّ وَاحِدٌ فَجَارٌ مُشْرِكٌ لَا رَحِمَ لَهُ، لَهُ حَقُّ الْجِوَارِ، وَأَمَّا الَّذِي لَهُ الْحَقَّانِ فَجَارٌ مُسْلِمٌ لَهُ حَقُّ الْإِسْلَامِ وَحَقُّ الْجِوَارِ، وَأَمَّا الَّذِي لَهُ ثَلَاثَةُ حُقُوقٍ: فَجَارٌ مُسْلِمٌ ذُو رَحِمٍ، لَهُ حَقُّ الْإِسْلَامِ وَحَقُّ الْجِوَارِ وَحَقُّ الرَّحِمِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْحَارِثِيِّ، وَهُوَ وَضَّاعٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پڑوسی تین قسم کے ہوتے ہیں، وہ پڑوی، جس کا ایک حق ہوتا ہے، اور یہ پڑوسیوں میں سب سے زیادہ کم تر (حق والا) ہوتا ہے، ایک وہ پڑوسی جس کے دو حق ہوتے ہیں، اور ایک وہ پڑوسی، جس کے تین حقوق ہوتے ہیں، جہاں تک اس کا تعلق ہے، جس کا ایک حق ہوتا ہے، تو وہ ایسا مشرک پڑوسی ہے، جس کے ساتھ کوئی رشتہ داری نہ ہو، تو اس کے لئے پڑوسی کا حق ہوتا ہے، جہاں تک اس شخص کا تعلق ہے، جس کے دو حق ہوتے ہیں، تو وہ مسلم پڑوسی ہے، اُسے اسلام کا حق حاصل ہوتا ہے، اور پڑوس کا حق حاصل ہوتا ہے، جہاں تک اس کا تعلق ہے، جسے تین حقوق حاصل ہوتے ہیں، تو وہ ایسا مسلمان پڑوسی ہے، جو رشتہ دار بھی ہو، اُسے اسلام کا حق حاصل ہوتا ہے، پڑوس کا حق حاصل ہوتا ہے، اور رشتہ داری کا حق حاصل ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد حارثی کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13536]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13537
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِلْجَارِ حَقٌّ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پڑوسی کو حق حاصل ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13537]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1277»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13538
وَعَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ أَهْلِي أُرِيدُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِذَا بِهِ قَائِمٌ، وَإِذَا رَجُلٌ مُقْبِلٌ عَلَيْهِ، فَظَنَنْتُ أَنَّ لَهُمَا حَاجَةً فَجَلَسْتُ، فَوَاللَّهِ لَقَدْ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى جَعَلْتُ أَرْثِي لَهُ مِنْ طُولِ الْقِيَامِ، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ قَامَ بِكَ هَذَا الرَّجُلُ حَتَّى جَعَلْتُ أَرْثِي لَكَ مِنْ طُولِ الْقِيَامِ؟ قَالَ:" أَتَدْرِي مَنْ هَذَا؟". قُلْتُ: لَا. قَالَ:" جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَازَالَ يُوصِي بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ، أَمَا إِنَّكَ لَوْ سَلَّمْتَ عَلَيْهِ لَرَدَّ عَلَيْكَ السَّلَامَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے کے لئے اپنے اہل خانہ کے ساتھ نکلا، آپ ایک جگہ کھڑے ہوئے تھے، اور ایک شخص آپ کے سامنے کھڑا ہوا تھا، مجھے یہ گمان ہوا کہ شاید انہیں کوئی ضروری کام ہے، میں بیٹھ گیا، اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اتنی دیر کھڑے رہے کہ قیام کی طوالت کی وجہ سے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں الجھن ہونے لگی، جب دوسرا شخص چلا گیا، تو میں اُٹھ کر آپ کے پاس آیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اُس شخص نے آپ کو اتنی دیر تک کھڑے رکھا کہ آپ کے طویل قیام کی وجہ سے مجھے الجھن ہونے لگی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم جانتے ہو وہ کون تھا؟ میں نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جبرائیل تھا، اور وہ پڑوسی کے بارے میں مسلسل مجھے تلقین کرتا رہا، یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ وہ اسے وارث قرار دیدے گا، اگر تم اُسے سلام کرتے، تو اس نے تمہیں سلام کا جواب دینا تھا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13538]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (32/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22583»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں