🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. بَابٌ مِنْهُ فِي طَاعَتِهِمْ .
ان کا اطاعت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14148
وَعَنِ الْوَازِعِ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْأَشَجَّ: الْمُنْذِرَ بْنَ ابْنِ عَاصِمٍ، أَوْ عَامِرَ بْنَ الْمُنْذِرِ، وَمَعَهُمْ رَجُلٌ مُصَابٌ، فَانْتَهَوْا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَأَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَثَبُوا عَنْ رَوَاحِلِهِمْ، فَقَبَّلُوا يَدَهُ، ثُمَّ نَزَلَ الْأَشَجُّ فَعَقَلَ رَوَاحِلَهُمْ، وَأَخْرَجَ عَيْبَتَهُ فَفَتَحَهَا، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَشُجُّ، إِنَّ فِيكَ خَلَّتَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ: الْحِلْمُ، وَالْأَنَاةُ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَا أَتَخَلَّقُهُمَا، أَوْ جَبَلَنِي اللَّهُ عَلَيْهِمَا؟ قَالَ:" بَلْ جَبَلَكَ اللَّهُ عَلَيْهِمَا". قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَبَلَنِي عَلَى خَلَّتَيْنِ يُحِبُّهُمَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ. فَقَالَ الْوَازِعُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ مَعِي خَالًا مُصَابًا، فَادْعُ اللَّهَ لَهُ. قَالَ:" أَيْنَ هُوَ؟ ائْتِنِي بِهِ". قَالَ: فَصَنَعَتُ بِهِ مِثْلَ مَا صَنَعَ الْأَشَجُّ: أَلْبَسْتُهُ ثَوْبَيْهِ فَأَتَيْتُهُ، فَأَخَذَ طَائِفَةً مِنْ رِدَائِهِ فَرَفَعَهَا حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطِهِ، ثُمَّ ضَرَبَ بِظَهْرِهِ. قَالَ:" اخْرُجْ عَدُوَّ اللَّهِ". فَوَلَّى وَجْهَهُ وَهُوَ يَنْظُرُ نَظَرَ رَجُلٍ صَحِيحٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ هِنْدُ بِنْتُ الْوَازِعِ وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا وازع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میرے ساتھ اشج بن منذر بن عاصم تھے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) عامر بن منذر تھے، ان کے ساتھ ایک ایسا فرد تھا، جسے جنون لاحق تھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، جب ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، تو اپنی سواریوں سے اچھل کر اترے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دست بوسی کی، پھر اشج نیچے اترے، انہوں نے ان لوگوں کی سواریوں کو باندھا، اپنا تھیلا نکالا، اُسے کھولا (اور لباس تبدیل کر کے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کو سلام کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اشج! تمہارے اندر دو خصوصیات پائی جاتی ہیں، ان دونوں کو اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول پسند کرتے ہیں۔ ”حلم“ (یعنی بردباری) اور ”اناۃ“ (یعنی جلدبازی نہ کرنا) انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ میں نے ازخود اختیار کی ہیں؟ یا اللہ تعالیٰ نے میری جبلت میں شامل کی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری جبلت میں شامل کی ہیں، تو انہوں نے عرض کی: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے میری جبلت میں دو ایسی عادات ڈالی ہیں، جنہیں اللہ اور اس کا رسول پسند کرتے ہیں، سیدنا وازع رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! ہمارے ساتھ ایک رشتہ دار ہے، جس پر جن آیا ہوا ہے، تو آپ اس کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کہاں ہے؟ اسے میرے پاس لے کر آؤ! راوی کہتے ہیں: میں نے اس آدمی کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا، جو طرز عمل سیدنا اشج رضی اللہ عنہ نے اختیار کیا تھا، میں نے اسے عمدہ لباس پہنایا، پھر میں اسے لے کر آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر پکڑی اور اسے بلند کیا، یہاں تک کہ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغل کی سفیدی نظر آنے لگی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی پشت پر ہاتھ مارا، اور فرمایا: اے اللہ کے دشمن! نکل جاؤ، تو وہ منہ پھیر کر چلا گیا اور پھر وہ شخص صحیح طور پر دیکھنے لگا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک خاتون ہند بنت وازع ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14148]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12460)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14149
وَعَنْ أُمِّ أَبَانَ بِنْتِ الْوَازِعِ، عَنْ أَبِيهَا: إِنَّ جَدَّهَا الْوَازِعَ انْطَلَقَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْطَلَقَ مَعَهُ بِابْنٍ لَهُ مَجْنُونٍ، أَوِ ابْنِ أُخْتٍ لَهُ. قَالَ جَدِّي: فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ مَعِي ابْنَ أَخٍ لِي - أَوِ ابْنَ أُخْتٍ لِي - مَجْنُونًا، آتِيكَ بِهِ فَتَدْعُو اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَهُ. قَالَ:" ائْتِنِي بِهِ". فَانْطَلَقْتُ إِلَيْهِ وَهُوَ فِي الرِّكَابِ، فَأَطْلَقْتُ عَنْهُ، وَأَلْقَيْتُ عَلَيْهِ ثِيَابَ السَّفَرِ، وَأَلْبَسْتُهُ ثَوْبَيْنِ حَسَنَيْنِ، وَأَخَذْتُ بِيَدِهِ حَتَّى انْتَهَيْتُ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" ادْنُهِ مِنِّي، وَاجْعَلْ ظَهْرَهُ مِمَّا يَلِينِي". قَالَ: فَأَخَذَ بِمَجَامِعِ ثَوْبِهِ مِنْ أَعْلَاهُ وَأَسْفَلِهِ، فَجَعَلَ يَضْرِبُ ظَهْرَهُ حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبِطَيْهِ، وَيَقُولُ:" اخْرُجْ عَدُوَّ اللَّهِ! اخْرُجْ عَدُوَّ اللَّهِ!". فَأَقْبَلَ يَنْظُرُ نَظَرَ الصَّحِيحِ لَيْسَ نَظَرَهُ الْأَوَّلَ، ثُمَّ أَقْعَدَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ يَدَيْهِ، فَدَعَا لَهُ فَمَسَحَ وَجْهَهُ، فَلَمْ يَكُنْ فِي الْوَفْدِ أَحَدٌ بَعْدَ دَعْوَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُفَضَّلُ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأُمُّ أَبَانٍ، لَمْ يَرْوِ عَنْهَا غَيْرُ مَطَرٍ.
سیده ام ابان بنت وازع رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتی ہیں: ان کے دادا سیدنا وازع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گئے، ان کے ساتھ ان کا ایک بیٹا تھا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ان کا ایک بھانجا تھا، جو جنون کا شکار تھا میرے دادا کہتے ہیں جب ہم لوگ مدینہ منورہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ساتھ میرا ایک بھتیجا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) میرا ایک بھانجا ہے، جسے جنون لاحق ہے، میں اسے آپ کے پاس لے کر آیا ہوں، آپ اللہ تعالیٰ سے اس کے لئے دعا کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے میرے پاس لے کر آؤ، راوی کہتے ہیں میں اس لڑکے کی طرف گیا جو سواروں میں موجود تھا، میں نے اسے چھڑوایا، اس کے سفر والے لباس کو اتروا کر اسے دو عمدہ کپڑے پہنائے، پھر اس کا ہاتھ پکڑا اور اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے میرے قریب کرو اور اس کی پشت میری طرف کر دو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے گریبان کی طرف سے اوپر کی طرف سے اور نیچے کی طرف سے اسے پکڑا اور اس کی پشت پر ہاتھ مارا یہاں تک کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی نظر آ گئی، آپ نے فرمایا: اے اللہ کے دشمن! نکل جا، اے اللہ کے دشمن! نکل جا، تو اس لڑکے نے صحیح طور پر دیکھنا شروع کر دیا، اور اس کی آنکھیں پہلے جیسے نہیں رہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے سامنے بٹھایا، اس کے لئے دعا کی، اس کے چہرے پر ہاتھ پھیرا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کے بعد اس وفد میں شامل کوئی ایسا فرد نہیں تھا، جو اس لڑکے پر فضیلت رکھتا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ام ابان نامی خاتون سے مطر کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14149]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14150
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: شَكَوْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نِسْيَانَ الْقُرْآنِ، فَضَرَبَ صَدْرِي بِيَدِهِ، فَقَالَ:" يَا شَيْطَانُ، اخْرُجْ مِنْ صَدْرِ عُثْمَانَ". فَمَا نَسِيتُ مِنْهُ شَيْئًا بَعْدُ أَحْبَبْتُ أَنْ أَذْكُرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ بِشْرٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَفِي أَحَادِيثَ نَحْوُ هَذَا الْمَعْنَى، فِي أَثْنَائِهَا فِي مَوَاضِعِهَا.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں قرآن بھول جانے کی شکایت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سینے پر مارا اور فرمایا: اے شیطان! عثمان کے سینے سے نکل جا! راوی کہتے ہیں: تو اس کے بعد میں نے جس بھی آیت کو یاد کرنے کی کوشش کی، اس میں سے میں کسی کو نہیں بھولا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن بشر ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس مفہوم سے تعلق رکھنے والی کچھ احادیث کتاب کے دوران مختلف مقامات پر آئیں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14150]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8347)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8347»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ ¤ يحيى بن معين انه قال عثمان بن بشر الثقفى ثقة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
59. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14151
عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ الْأَزْدِيِّ قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمِّي: أَنَّهَا رَأَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَمَى الْجَمْرَةَ مِنْ بَطْنِ الْوَادِي، وَخَلْفَهُ إِنْسَانٌ يَسْتُرُهُ مِنَ النَّاسِ أَنْ يُصِيبُوهُ بِالْحِجَارَةِ، وَهُوَ يَقُولُ:" أَيُّهَا النَّاسُ، لَا يَقْتُلْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا، وَإِذَا رَمَيْتُمْ فَارْمُوا بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ". ثُمَّ أَقْبَلَ فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ بِابْنٍ لَهَا فَقَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّ ابْنِي هَذَا ذَاهِبُ الْعَقْلِ فَادْعُ اللَّهَ لَهُ قَالَ لَهَا:" ائْتِينِي بِمَاءٍ". فَأَتَتْهُ بِمَاءٍ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ، فَتَفَلَ فِيهِ وَغَسَلَ فِيهِ وَجْهَهُ، ثُمَّ دَعَا فِيهِ، ثُمَّ قَالَ:" اذْهَبِي فَاغْسِلِيهِ بِهِ وَاسْتَشْفِي اللَّهَ".
فَقُلْتُ لَهَا: هَبِي لِي مِنْهُ قَلِيلًا لِابْنِي هَذَا، فَأَخَذْتُ مِنْهُ قَلِيلًا بِأَصَابِعِي، فَمَسَحْتُ بِهَا شَفَةَ ابْنِي، فَكَانَ مِنْ أَبَرِّ النَّاسِ، فَسَأَلَتُ الْمَرْأَةَ بَعْدُ: مَا فَعَلَ ابْنُهَا؟ قَالَتْ: بَرِئَ أَحْسَنَ الْبُرْءِ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ رَمْيَ الْحِجَارَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.
سلیمان بن عمرو بن احوص ازدی بیان کرتے ہیں: میری والدہ نے مجھے یہ بتائی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ وادی کے نشیبی حصے سے جمرات کو کنکریاں مار رہے تھے، آپ کے پیچھے ایک فرد موجود تھا، جو آپ کو لوگوں سے بچا رہا تھا کہ ان کے پتھر آپ کو لگیں اور آپ یہ فرما رہے تھے: اے لوگو! تم ایک دوسرے کو نہ مارنا، جب تم پتھر مارو تو ایسے پتھر مارنا، جو چٹکی میں آ سکیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے، تو ایک خاتون اپنے بیٹے کو آپ کے پاس لے کر آئی، اس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میرے اس بیٹے کی عقل رخصت ہو گئی ہے، آپ اللہ تعالیٰ سے اس کے لئے دعا کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: میرے پاس پانی لے کر آؤ! وہ عورت پتھر سے بنے ہوئے پیالے میں پانی لے کر آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں لعاب دہن ڈالا، آپ نے اس میں اپنے چہرے کو دھویا، پھر اس میں دعا دی، پھر فرمایا: تم جاؤ اور اس کے ذریعے اس لڑکے کو غسل دو، اور اللہ تعالیٰ سے شفاء طلب کرو! راوی خاتون کہتی ہیں: میں نے اس خاتون سے کہا: اس میں سے تھوڑا سا پانی میرے اس بیٹے کے لئے مجھے بھی دے دو، تو میں نے اس میں سے تھوڑا سا پانی انگلیوں کے ذریعے لے لیا اور اس کے ذریعے اپنے بیٹے پر ہاتھ پھیر دیا، تو وہ سب سے زیادہ تندرست ہو گیا، بعد میں، میں نے اس خاتون سے دریافت کیا: اس کے بیٹے کا کیا حال ہے؟ تو اس نے بتایا: کہ وہ بالکل ٹھیک ہو چکا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت میں سے، جمرات کو کنکریاں مارنے والا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14151]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (379/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26590»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
60. بَابُ أَدَبِ الْحَيَوَانَاتِ مَعَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
حیوانات کا نبی اکرم ﷺ کا احترام کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14152
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ لِآلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحْشٌ، فَإِذَا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعِبَ وَاشْتَدَّ، وَأَقْبَلَ وَأَدْبَرَ، فَإِذَا أَحَسَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَبَضَ فَلَمْ يَتَرَمْرَمْ مَا دَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْبَيْتِ ; كَرَاهِيَةَ أَنْ يُؤْذِيَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آل کا ایک وحشی جانور تھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے جاتے تھے تو وہ کھیلتا تھا بھاگتا تھا دوڑتا تھا آتا تھا اور جاتا تھا، اور جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آتے تھے، تو وہ آرام سے بیٹھ جاتا تھا اور حرکت نہیں کرتا تھا، جب تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں موجود رہتے تھے، اس بات کو ناپسند کرتے ہوئے کہ کہیں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت نہ پہنچا دے۔
یہ روایت امام أحمد نے امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14152]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2450) اخرجه أبو يعلى فى المسند (4660 و 4441) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (112/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24297»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
61. بَابٌ فِي مُعْجِزَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَيَوَانَاتِ، وَالشَّجَرِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
جانوروں، درختوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں نبی اکرم ﷺ کے معجزات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14153
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ أَهْلُ بَيْتٍ مِنَ الْأَنْصَارِ لَهُمْ جَمَلٌ يَسْنُونَ عَلَيْهِ، وَإِنَّهُ اسْتُصْعِبَ عَلَيْهِمْ فَمَنَعَهُمْ ظَهْرَهُ، وَأَنَّ الْأَنْصَارَ جَاءُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: إِنَّهُ كَانَ لَنَا جَمَلٌ نَسْتَنِي عَلَيْهِ، وَإِنَّهُ اسْتُصْعِبَ عَلَيْنَا، وَمَنَعَنَا ظَهْرَهُ، وَقَدْ عَطِشَ الزَّرْعُ وَالنَّخْلُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ:" قُومُوا". فَقَامُوا، فَدَخَلَ الْحَائِطَ وَالْجَمَلُ فِي نَاحِيَتِهِ، فَمَشَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَحْوَهُ. فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ صَارَ مِثْلَ الْكَلْبِ الْكَلِبِ، وَإِنَّا نَخَافُ عَلَيْكَ صَوْلَتَهُ. قَالَ:" لَيْسَ عَلَيَّ مِنْهُ بَأْسٌ". فَلَمَّا نَظَرَ الْجَمَلُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْبَلَ نَحْوَهُ، حَتَّى خَرَّ سَاجِدًا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنَاصِيَتِهِ أَذَلَّ مَا كَانَتْ قَطُّ حَتَّى أَدْخَلَهُ فِي الْعَمَلِ. فَقَالَ لَهُ أَصْحَابُهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا بَهِيمَةٌ لَا يَعْقِلُ يَسْجُدُ لَكَ، وَنَحْنُ نَعْقِلُ ; فَنَحْنُ أَحَقُّ أَنْ نَسْجُدَ لَكَ! قَالَ:" لَا يَصْلُحُ لِبَشَرٍ أَنْ يَسْجُدَ لِبِشْرٍ، وَلَوْ صَلَحَ لِبَشَرٍ أَنْ يَسْجُدَ لِبَشَرٍ لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا ; لِعِظَمِ حَقِّهِ عَلَيْهَا، لَوْ كَانَ مِنْ قَدَمِهِ إِلَى مَفْرِقِ رَأْسِهِ قُرْحَةٌ تَنْبَجِسُ بِالْقَيْحِ وَالصَّدِيدِ ثُمَّ اسْتَقْبَلَتْهُ فَلَحَسَتْهُ مَا أَدَّتْ حَقَّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ حَفْصِ ابْنِ أَخِي أَنَسٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار کا ایک گھرانہ تھا، جن کے پاس ایک اونٹ تھا جس پر وہ پانی لاد کر لایا کرتے تھے انہیں اس اونٹ کو ق ابوکرنے میں دشواری پیش آئی، اس اونٹ نے اپنی پشت پر کچھ لادنے سے روک دیا، انصار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: ہمارا ایک اونٹ تھا، جس پر ہم پانی لاد کر لایا کرتے تھے، اب اس کو ق ابوکرنا ہمارے لئے دشوار ہو گیا، وہ ہمیں اپنی پشت استعمال کرنے نہیں دیتا ہے جب کہ صورت حال یہ ہے کہ کھیت اور کھجوروں کے درخت پیاسے ہیں (یعنی انہیں پانی لگانے کی ضرورت ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ اٹھو، وہ لوگ کھڑے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس باغ میں تشریف لائے، وہ اونٹ باغ کے ایک کونے میں موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف چل کر جانے لگے، تو انصار نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ایک کتے کی مانند ہو چکا ہے، ہمیں یہ اندیشہ ہے کہ یہ آپ کو نقصان پہنچائے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس سے کوئی نقصان نہیں ہو گا، جب اونٹ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو وہ آپ کی طرف چلتا ہوا آیا، اور آپ کے سامنے سجدے میں گر گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی پیشانی کو پکڑا، تو وہ اتنا فرمانبردار ہو چکا تھا کہ پہلے اتنا فرمانبردار نہیں تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے کام میں داخل کیا، آپ کے اصحاب نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! یہ جانور جو عقل نہیں رکھتا، یہ آپ کو سجدہ کر رہا ہے، ہم تو عقل رکھتے ہیں، ہم اس بات کا زیادہ حق رکھتے ہیں کہ ہم آپ کو سجدہ کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی انسان کے لئے یہ موزوں نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے انسان کو سجدہ کرے، اگر کسی انسان کے لئے یہ موزوں ہوتا کہ وہ کسی انسان کو سجدہ کرے، تو میں نے بیوی کو یہ حکم دینا تھا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے، کیونکہ شوہر کا حق اس عورت پر زیادہ ہے، یہاں تک کہ اگر اس کی سر کی مانگ سے لے کر اس کے قدموں تک پھوڑے نکلے ہوئے ہوں، جن میں سے پیپ اور کیچ لہو بہتا ہو، پھر وہ عورت اپنے شوہر کے پاس آ کر اس کو چاٹ لے، تو بھی وہ اس شوہر کے حق کو ادا نہیں کر سکتی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف حفص نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے، جو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا بھتیجا ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14153]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (158/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12203»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14154
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ قَوْمٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ بَعِيرًا لَنَا قَطَّ فِي حَائِطٍ. فَجَاءَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" تَعَالَ". فَجَاءَ مُطَأْطَأً رَأْسَهُ حَتَّى خَطَمَهُ وَأَعْطَاهُ أَصْحَابَهُ. فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَأَنَّهُ عَلِمَ أَنَّكَ نَبِيٌّ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا أَحَدٌ إِلَّا يَعْلَمُ أَنِّي نَبِيٌّ، إِلَّا كَفَرَةَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارا اونٹ کھل کر باغ میں چلا گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے، آپ نے فرمایا: تم آگے آؤ، تو وہ اپنے سر کو جھکا کر آگے آ گیا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لگام ڈال دی، اور وہ اونٹ اس کے مالکان کے حوالے کر دیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا سول اللہ! یوں لگتا ہے جیسے یہ جانتا ہے کہ آپ اللہ کے نبی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دونوں کناروں کے درمیان موجود ہر چیز یہ جانتی ہے کہ میں نبی ہوں، سوائے کافر جنوں اور انسانوں کے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14154]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (744/1)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12744»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14155
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ كَانَ لَهُ فَحْلَانِ فَاغْتَلَمَا، فَأَدْخَلَهُمَا حَائِطًا فَسَدَّ عَلَيْهِمَا الْبَابَ، ثُمَّ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَرَادَ أَنْ يَدْعُوَ لَهُ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَاعِدٌ مَعَ نَفَرٍ مِنَ الْأَنْصَارِ. فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنِّي جِئْتُ فِي حَاجَةٍ، وَإِنَّ فَحْلَيْنِ لِيَ اغْتَلَمَا، وَإِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا حَائِطًا وَسَدَدْتُ عَلَيْهِمَا الْبَابَ، فَأُحِبُّ أَنْ تَدْعُوَ لِي أَنْ يُسَخِّرَهُمَا اللَّهُ لِي. فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" قُومُوا مَعَنَا". فَذَهَبَ حَتَّى أَتَى الْبَابَ فَقَالَ:" افْتَحْ". فَأَشْفَقَ الرَّجُلُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" افْتَحْ". فَفَتَحَ الْبَابَ فَإِذَا أَحَدُ الْفَحْلَيْنِ قَرِيبٌ مِنَ الْبَابِ، فَلَمَّا رَأَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَجَدَ لَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ائْتِنِي بِشَيْءٍ أَشُدُّ بِرَأْسِهِ وَأُمَكِّنُكَ مِنْهُ". فَجَاءَ بِخِطَامٍ، فَشَدَّ رَأْسَهُ وَأَمْكَنَهُ مِنْهُ، ثُمَّ مَشَى إِلَى أَقْصَى الْحَائِطِ إِلَى الْفَحْلِ الْآخَرِ، فَلَمَّا رَآهُ وَقَعَ لَهُ سَاجِدًا، فَقَالَ لِلرَّجُلِ:" ائْتِنِي بِشَيْءٍ أَشُدُّ رَأْسَهُ". فَشَدَّ رَأْسَهُ وَأَمْكَنَهُ مِنْهُ. ثُمَّ قَالَ:" اذْهَبْ فَإِنَّهُمَا لَا يَعْصِيَانِكَ". فَلَمَّا رَأَى أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَلِكَ قَالُوا: هَذَانِ فَحْلَانِ لَا يَعْقِلَانِ سَجَدَا لَكَ ; أَفَلَا نَسْجُدُ لَكَ؟ قَالَ:" لَا آمُرُ أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِأَحَدٍ، وَلَوْ أَمَرْتُ أَحَدًا يَسْجُدُ لِأَحَدٍ لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو عَزَّةَ الدَّبَّاغُ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَاسْمُهُ الْحَكَمُ بْنُ طَهْمَانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے دو اونٹ تھے، اس نے ان دونوں کو ایک باغ میں داخل کیا اور دروازہ بند کر دیا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس کا یہ ارادہ تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کے لئے دعا کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے ہمراہ تشریف فرما تھے، اس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میں ایک کام کے سلسلے میں آیا ہوں، میرے دو اونٹ ہیں، وہ دونوں سرکش ہو گئے ہیں، میں نے ان دونوں کو باغ میں داخل کیا ہے، اور دروازہ بند کر دیا ہے، میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ میرے لئے یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں میرے لئے مسخر کر دے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا کہ تم لوگ ہمارے ساتھ اٹھو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، پھر آپ دروازے پر آئے، آپ نے فرمایا: دروازہ کھولو! وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اندیشے کا شکار ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دروازہ کھولو، اس نے دروازہ کھولا تو دو اونٹوں میں سے ایک دروازے کے قریب موجود تھا، جب اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو آپ کے سامنے سجدہ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس کوئی ایسی چیز لے کر آؤ، جس کے ذریعے میں اس کے سر کو باندھ دوں، اور اسے تمہارے ق ابومیں دے دوں، وہ شخص لگام لے کر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سر کو باندھا اور اس کو ق ابومیں کر لیا، پھر آپ باغ کے ایک کونے میں تشریف لے گئے، جہاں دوسرا اونٹ موجود تھا، جب اس نے آپ کو دیکھا تو وہ بھی سجدے میں چلا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: تم میرے پاس کوئی چیز لے کر آؤ، جس کے ذریعے میں اس کے سر کو باندھ دوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سر کو باندھ دیا اور اسے اس شخص کے ق ابومیں دے دیا، پھر آپ نے فرمایا: تم جاؤ! یہ دونوں تمہاری نافرمانی نہیں کریں گے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے اس صورت حال کو دیکھا تو انہوں نے عرض کی: یہ دو اونٹ جو عقل نہیں رکھتے ہیں، انہوں نے آپ کو سجدہ کیا ہے، کیا ہم آپ کو سجدہ نہ کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کسی کو یہ اجازت نہیں دوں گا کہ وہ کسی دوسرے کو سجدہ کرے، اگر میں نے کسی کو یہ اجازت دینی ہوتی کہ وہ کسی دوسرے کو سجدہ کرے، تو میں نے عورت کو یہ ہدایت کرنی تھی کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعزہ دباغ ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اس کا نام حکم بن طہمان ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14155]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12003)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12003، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 373»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14156
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثًا مَا رَآهَا أَحَدٌ قَبَلِي، وَلَا يَرَاهَا أَحَدٌ بَعْدِي: لَقَدْ خَرَجْتُ مَعَهُ فِي سَفَرٍ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ مَرَرْنَا بِامْرَأَةٍ جَالِسَةٍ مَعَهَا صَبِيٌّ لَهَا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا صَبِيٌّ أَصَابَهُ بَلَاءٌ، وَأَصَابَنَا مِنْهُ بَلَاءٌ يُؤْخَذُ فِي الْيَوْمِ لَا أَدْرِي كَمْ مَرَّةً. قَالَ:" نَاوِلِينِيهِ". فَحَمَلَتْهُ إِلَيْهِ، فَحَمَلَهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ وَاسِطَةِ الرَّحْلِ، ثُمَّ فَغَرَ فَاهُ، وَنَفَثَ فِيهِ ثَلَاثًا، وَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ، أَنَا عَبْدُ اللَّهِ، احْبِسْ عَدُوَّ اللَّهِ". ثُمَّ نَاوَلَهَا إِيَّاهُ، فَقَالَ:" الْقَيْنَا فِي الرَّجْعَةِ فِي هَذَا الْمَكَانِ فَأَخْبِرِينَا مَا فَعَلَ". قَالَ: فَذَهَبْنَا وَرَجَعْنَا فَوَجَدْنَاهَا فِي ذَلِكَ الْمَكَانِ مَعَهَا شِيَاهٌ ثَلَاثٌ، فَقَالَ:" مَا فَعَلَ صَبِيُّكِ؟". فَقَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا حَسَسْنَا مِنْهُ شَيْئًا حَتَّى السَّاعَةِ، فَاجْتَرِرْ هَذِهِ الْغَنَمَ. قَالَ:" انْزِلْ فَخُذْ مِنْهَا وَاحِدَةً وَرُدَّ الْبَقِيَّةَ". قَالَ: وَخَرَجْتُ ذَاتَ يَوْمٍ إِلَى الْجِنَانِ حَتَّى إِذَا بَرَزْنَا قَالَ:" انْظُرْ وَيْحَكَ هَلْ تَرَى شَيْئًا يُوَارِينِي؟". قُلْتُ: مَا أَرَى شَيْئًا يُوَارِيكَ إِلَّا شَجَرَةً مَا أَرَاهَا تُوَارِيكَ. قَالَ:" فَمَا بِقُرْبِهَا؟". قُلْتُ: شَجَرَةٌ مِثْلُهَا أَوْ قَرِيبٌ مِنْهَا. قَالَ:" اذْهَبْ إِلَيْهِمَا فَقُلْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُكُمَا أَنْ تَجْتَمِعَا بِإِذْنِ اللَّهِ". قَالَ: فَاجْتَمَعَتَا فَبَرَزَ لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ رَجَعَ قَالَ:" اذْهَبْ إِلَيْهِمَا فَقُلْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُكُمَا أَنْ تَرْجِعَ كُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْكُمَا إِلَى مَكَانِهَا". فَرَجَعَتْ. قَالَ: وَكُنْتُ عِنْدَهُ جَالِسًا ذَاتَ يَوْمٍ إِذْ جَاءَ جَمَلٌ يُخَبِّبُ حَتَّى ضَرَبَ بِجِرَانِهِ بَيْنَ يَدَيْهِ، ثُمَّ ذَرَفَتْ عَيْنَاهُ، فَقَالَ:" وَيْحَكَ! انْظُرْ لِمَنْ هَذَا الْجَمَلُ؟ إِنَّ لَهُ لَشَأْنًا". فَخَرَجْتُ أَلْتَمِسُ صَاحِبَهُ، فَوَجَدْتُهُ لِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَدَعَوْتُهُ إِلَيْهِ، فَقَالَ:" مَا شَأْنُ جَمَلِكَ هَذَا؟". قَالَ: وَمَا شَأْنُهُ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي وَاللَّهِ مَا شَأْنُهُ؟ عَمِلْنَا عَلَيْهِ، وَنَضَحْنَا عَلَيْهِ، حَتَّى عَجَزَ عَنِ السِّقَايَةِ، فَأْتَمَرْنَا الْبَارِحَةَ أَنْ نَنْحَرَهُ وَنُقَسِّمَ لَحْمَهُ. قَالَ:" لَا تَفْعَلْ هَبْهُ لِي، أَوْ بِعْنِيهِ". قَالَ: بَلْ هُوَ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: فَوَسَمَهُ بِمَيْسَمِ الصَّدَقَةِ، ثُمَّ بَعَثَ بِهِ.
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے تین ایسی چیزیں دیکھی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نے نہیں دیکھی ہیں اور نہ میرے بعد کوئی دیکھے گا، میں آپ کے ساتھ سفر پر جا رہا تھا، راستے میں کسی جگہ ہم پہنچے تو ہمارا گزر، ایک بیٹھی ہوئی خاتون کے پاس سے ہوا، جس کے ساتھ اس کا بچہ موجود تھا، اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اس بچے کو بلا لاحق ہو گئی ہے، اور ہمیں اس کی وجہ سے آزمائش کا سامنا ہے، اسے دن میں کئی مرتبہ دورہ پڑتا ہے، مجھے نہیں پتہ کتنی مرتبہ پڑتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے مجھے پکڑاؤ، اس عورت نے اس بچے کو اٹھا کر آپ کی طرف بڑھایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے اور اپنے پالان کے درمیانی حصے میں رکھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا منہ کھولا اور اس کے منہ میں تین مرتبہ پھونک ماری اور پھر فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، میں اللہ کا بندہ ہوں، اے اللہ کے دشمن! دفع ہو جاؤ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ بچہ اس عورت کو پکڑایا اور فرمایا: واپسی پر ہم سے اسی جگہ ملنا اور ہمیں بتانا کہ اس کا کیا حال ہے؟ راوی کہتے ہیں: ہم وہاں سے روانہ ہو گئے، جب ہم واپس آئے، تو ہم نے اس خاتون کو اسی جگہ پایا، اس کے پاس تین بکریاں تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارے بچے کا کیا حال ہے؟ اس نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اس کے بعد سے لے کر اب تک ہمیں اس کے حوالے سے کوئی چیز محسوس نہیں ہوئی، آپ یہ بکریاں قبول کریں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مجھ سے) فرمایا: تم اترو اور اس سے ایک بکری لے لو اور باقی واپس کر دو۔ راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھلے میدان کی طرف نکلا، یہاں تک کہ جب ہم اس جگہ کے قریب آئے، جہاں قضائے حاجت کی جاتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس بات کا جائزہ لو کہ کوئی ایسی چیز نظر آتی ہے، جو میرے لئے پردہ بن جائے، میں نے عرض کی: مجھے تو کوئی ایسی چیز نظر نہیں آ رہی، جو آپ کے لئے پردہ بن جائے، البتہ ایک درخت ہے جس کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ وہ آپ کے لئے رکاوٹ بن سکتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے قریب کیا ہے؟ میں نے جواب دیا: وہ ایک درخت ہے، اور اس کی مانند ایک اور درخت ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اس کے قریب ایک اور درخت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان دونوں کے پاس جاؤ اور انہیں یہ کہو کہ اللہ کے رسول تم دونوں کو یہ حکم دے رہے ہیں کہ تم دونوں اللہ کے اذن کے تحت اکٹھے ہو جاؤ، راوی کہتے ہیں: وہ دونوں اکٹھے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں قضائے حاجت کی، پھر آپ واپس تشریف لائے آپ نے فرمایا: تم ان دونوں کے پاس جاؤ اور ان سے یہ کہو کہ اللہ کے رسول تمہیں یہ حکم دے رہے ہیں کہ تم دونوں میں سے ہر ایک اپنی جگہ پر واپس چلا جائے، تو وہ واپس چلے گئے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران ایک اونٹ آیا اور اس نے آ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنی گردن ڈال دی، پھر اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہونے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس بات کا جائزہ لو کہ یہ کس کا اونٹ ہے؟ اس کا کوئی مخصوص معاملہ لگتا ہے، میں اس اونٹ کے مالک کو تلاش کرنے کے لئے نکلا، تو میں نے اسے پایا کہ وہ انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا، میں اسے بلا کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے اس اونٹ کا کیا معاملہ ہے؟ اس نے دریافت کیا: اس کا کیا معاملہ ہے؟ اس نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے نہیں معلوم کہ اس کا کیا معاملہ ہے؟ ہم اسے کام میں استعمال کرتے رہے ہیں اور اس پر پانی لاد کے لاتے رہے ہیں، یہاں تک کہ یہ پانی لانے کے قابل نہیں رہا، توکل ہم نے یہ طے کیا کہ ہم اسے قربان کر دیتے ہیں اور اس کا گوشت تقسیم کر لیتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایسا نہ کرو! اسے مجھے ہبہ کر دو، یا یہ مجھے فروخت کر دو، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ آپ کا ہوا۔ راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر صدقہ کا مخصوص نشان لگوایا اور اسے بھجوا دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14156]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الصغير (171/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17097، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6471/9»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14157
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ يَعْلَى قَالَ: إِنِّي مَا أَظُنُّ أَحَدًا رَأَى مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا دُونَ مَا رَأَيْتُ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ لِصَاحِبِ الْبَعِيرِ:" مَا لِبَعِيرِكَ يَشْكُوكَ ; زَعَمَ أَنَّكَ سَنَأْتَهُ حَتَّى كَبِرَ تُرِيدُ أَنْ تَنْحَرَهُ". قَالَ: صَدَقْتَ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ قَدْ أَرَدْتُ ذَلِكَ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَفْعَلُ.
سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: ”میرا نہیں خیال کہ کسی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے وہ چیز دیکھی ہو گی، جو میں نے دیکھی ہے، کسی نے کم ہی دیکھی ہو گی۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے
یہ روایت نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کے مالک سے کہا: تمہارے اونٹ کا کیا معاملہ ہے کہ وہ تمہاری شکایت کر رہا ہے، اس کا یہ کہنا ہے کہ تم اس پر پانی لاد کے لاتے رہے ہو، یہاں تک کہ جب اس اونٹ کی عمر زیادہ ہو گئی ہے، تو اب تم اسے قربان کرنے کا ارداہ رکھتے ہو، اس نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، میں نے یہی ارادہ کیا تھا اور اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اب میں ایسا نہیں کروں گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14157]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (173/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں