الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ قِدَمِ نُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کی نبوت کا قدیم ہونا
حدیث نمبر: 13849
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ رَجُلٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَى جُعِلْتَ نَبِيًّا؟ قَالَ:" وَآدَمُ بَيْنَ الرُّوحِ وَالْجَسَدِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن شقیق ایک شخص کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو کب نبی بنایا گیا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب سیدنا آدم علیہ السلام روح اور جسم کے درمیان تھے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13849]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13849]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (66/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16187، 22701، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4265»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13850
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَى كُتِبْتَ نَبِيًّا؟ قَالَ:" وَآدَمُ بَيْنَ الرُّوحِ وَالْجَسَدِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: عرض کی گی: یا رسول اللہ! آپ کو کب نبی نوٹ کیا گیا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب سیدنا آدم علیہ السلام روح اور جسم کے درمیان تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر بن یزید جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13850]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر بن یزید جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13850]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2364)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12571، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5358، 8610»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13851
وَعَنْ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: أَقْبَلَ أَعْرَابِيٌّ حَتَّى أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ خَلْقٌ مِنَ النَّاسِ فَقَالَ: أَلَا تُعْطِينِي شَيْئًا أَتَعَلَّمُهُ وَأَحْمِلُهُ وَيَنْفَعُنِي وَلَا يَضُرُّكَ؟ فَقَالَ النَّاسُ: مَهْ، اجْلِسْ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعُوهُ، فَإِنَّمَا يَسْأَلُ الرَّجُلُ لِيَعْلَمَ". فَأَفْرَجُوا لَهُ حَتَّى جَلَسَ فَقَالَ: أَيُّ شَيْءٍ كَانَ مِنْ نُبُوَّتِكَ؟ قَالَ:" أَخَذَ اللَّهُ الْمِيثَاقَ كَمَا أَخَذَ مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَهُمْ". ثُمَّ تَلَا:" (وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَهُمْ وَمِنْكَ وَمِنْ نُوحٍ وَإِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَأَخَذْنَا مِنْهُمْ مِيثَاقًا غَلِيظًا) وَبُشْرَى الْمَسِيحِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ، وَرَأَتْ أُمُّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَنَامِهَا أَنَّهُ خَرَجَ مِنْ بَيْنِ رِجْلَيْهَا سِرَاجٌ أَضَاءَتْ لَهُ قُصُورُ الشَّامِ". فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: هَاهْ. وَأَدْنَى مِنْهُ رَأْسَهُ، وَكَانَ فِي سَمْعِهِ شَيْءٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَوَرَاءَ ذَلِكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا ابومریم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی آیا اور آ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ٹھہر گیا، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بہت سے لوگ موجود تھے، اس نے کہا: کیا آپ مجھے کوئی ایسی چیز عطا نہیں کریں گے، جسے میں سیکھ لوں اور یاد رکھوں، جو مجھے نفع دے گی، اور اس سے آپ کو کوئی نقصان نہیں ہو گا، تو لوگوں نے کہا: رک جاؤ! بیٹھ جاؤ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے موقع دو! یہ شخص اس لئے سوال کرنا چاہتا ہے، تاکہ اسے علم ہو جائے، لوگوں نے اس کے لئے کشادگی پیدا کی، یہاں تک کہ وہ بیٹھ گیا اس نے دریافت کیا: آپ کی نبوت کیا چیز ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھ سے میثاق لیا، جس طرح اس نے انبیاء کرام سے میثاق لیا تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور جب ہم نے انبیاء سے ان کا میثاق لیا، تم سے اور نوح، ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ بن مریم سے، اور ہم نے ان سے مضبوط عہد لیا۔۔۔۔۔۔۔“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) میں سیدنا مسیح عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی خوشخبری ہوں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ نے خواب میں دیکھا تھا کہ ان کے درمیان سے ایک چراغ نکلا، جس نے شام کے محلات کو روشن کر دیا، تو اس دیہاتی نے کہا: ہاہ، پھر اس نے اپنا سر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کیا، یوں محسوس ہوا جیسے اس کی سماعت میں کچھ کمزوری تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے علاوہ بھی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13851]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13851]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (33/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
5. بَابُ خِتَانِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کے ختنوں کا بیان
حدیث نمبر: 13852
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِنْ كَرَامَتِي عَلَى رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ أَنْ وُلِدْتُ مَخْتُونًا وَلَمْ يَرَ أَحَدٌ سَوْأَتِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ الْفَزَارِيِّ وَهُوَ مُتَّهَمٌ بِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پروردگار نے مجھے جو عزت عطا کی ہے کہ اس میں ایک بات یہ بھی ہے کہ میں ختنہ شدہ پیدا ہوا تھا، کسی نے میری شرمگاہ کو نہیں دیکھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن فزاری ہے، اور اس پر اس حوالے سے الزام عائد کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13852]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (936)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6144»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13853
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ خَتَنَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ طَهَّرَ قَلْبَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُيَيْنَةَ وَسَلَمَةُ بْنُ مُحَارِبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ختنے کیے تھے، اس وقت جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل کو دھویا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عیینہ اور ایک راوی سلمہ بن محارب ہے، اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13853]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5817»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
6. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 13854
عَنْ كِنْدِيرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: حَجَجْتُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَإِذَا رَجُلٌ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ وَهُوَ يَرْتَجِزُ يَقُولُ:
رَبِّ رُدَّ عَلَيَّ رَاكِبِي مُحَمَّدًا رُدَّهُ لِي وَاصْطَنَعَ عِنْدِي يَدَا قُلْتُ: مَنْ هَذَا تَعْنِي؟ قَالَ: عَبْدَ الْمُطَّلِبِ بْنُ هَاشِمٍ، ذَهَبَتْ إِبِلٌ لَهُ فَأَرْسَلَ ابْنَ ابْنِهِ فِي طِلْبَتِهَا، فَاحْتَبَسَ عَلَيْهِ وَلَمْ يُرْسِلْهُ فِي حَاجَةٍ قَطُّ إِلَّا جَاءَ بِهَا. قَالَ: فَمَا بَرِحْتُ حَتَّى جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَاءَ بِالْإِبِلِ، فَقَالَ: يَا بُنَيَّ، لَقَدْ حَزِنْتُ عَلَيْكَ كَالْمَرْأَةِ حُزْنًا لَا يُفَارِقُنِي أَبَدًا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

کندیر بن سعد اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں زمانہ جاہلیت میں حج کے لئے گیا، تو وہاں ایک شخص بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے یہ شعر پڑھ رہا تھا: ”اے میرے پروردگار! میرے سوار ”محمد“ کو میرے پاس واپس لے آ، تو اسے میرے پاس لے آ! اور مجھ پر احسان کر دے۔“ میں نے دریافت کیا: یہ صاحب کون ہیں؟ اور ان کی مراد کیا ہے؟ تو کسی نے بتایا: یہ عبدالمطلب بن ہاشم ہیں، ان کا اونٹ گم ہو گیا تھا، انہوں نے اپنے پوتے کو اس کی تلاش میں بھیجا ہے، اسے آنے میں دیر ہو گئی ہے، پہلے یہ اسے جس کام کے لئے بھیجتے تھے، وہ اس کام کو پورا کر کے آ جاتا تھا، راوی کہتے ہیں: اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے اور اونٹ بھی آ گیا، تو جناب عبدالمطلب نے کہا: اے میرے بیٹے! میں تمہارے حوالے سے کسی عورت کی طرح غمگین ہو گیا تھا، ایسا غم جو مجھ سے کبھی جدا نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13854]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13854]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1478) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5524)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4240، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5524، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4208»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 13855
وَعَنْ عَمَّارٍ قَالَ: كَانَ أَبُو طَالِبٍ يَصْنَعُ الطَّعَامَ لِأَهْلِ مَكَّةَ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا دَخَلَ لَمْ يُحْبَسْ حَتَّى يَأْخُذَ شَيْئًا فَيَضَعُهُ تَحْتَهُ، فَقَالَ أَبُو طَالِبٍ: إِنَّ ابْنَ أَخِي لَيُحِسُّ بِكَرَامَةٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ جُمَيْعٍ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے بیان کرتے ہیں: جناب ابوطالب اہل مکہ کے لئے کھانا تیار کرتے تھے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب تشریف لائے، تو پہلے نیچے کچھ رکھے بغیر تشریف فرما نہیں ہوئے، تو جناب ابوطالب نے کہا: میرا بھتیجا، کرامت (یعنی بزرگی) کا احساس رکھتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن جمیع ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13855]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن جمیع ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13855]
الحكم على الحديث:
موضوع
7. بَابُ عِصْمَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْقَرِينِ .
نبی اکرم ﷺ کا قرین (ساتھ موجود، شیطان) سے محفوظ ہونا
حدیث نمبر: 13856
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ وُكِّلَ بِهِ قَرِينُهُ مِنَ الشَّيَاطِينِ". قَالُوا: وَأَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، وَلَكِنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ قَابُوسِ بْنِ أَبِي ظَبْيَانَ وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کے ساتھ شیاطین سے تعلق رکھنے والا ایک ”قرین“ مقرر کیا گیا ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے ساتھ بھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کے خلاف میری مدد کی ہے، اور وہ مسلمان ہو گیا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف قابوس بن ابوظبیان کا معاملہ مختلف ہے، اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13856]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2440) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12620) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2323)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2319، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1093، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12620»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13857
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَحَدٍ إِلَّا جُعِلَ مَعَهُ قَرِينٌ مِنَ الْجِنِّ". قَالُوا: وَلَا أَنْتَ؟ قَالَ:" وَلَا أَنَا، إِلَّا أَنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ، فَلَا يَأْمُرُنِي إِلَّا بِخَيْرٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو حَمَّادٍ الْمُفَضَّلُ بْنُ صَدَقَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر ایک کے ساتھ، جنات سے تعلق رکھنے والا ایک ”قرین“ مقرر کیا گیا ہے، لوگوں نے عرض کی: آپ کے ساتھ بھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے ساتھ بھی، البتہ اللہ تعالیٰ نے اُس کے خلاف میری مدد کی، اور وہ مسلمان ہو گیا، تو وہ مجھے صرف بھلائی کے بارے میں ہی کہتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوحماد مفضل بن صدقہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13857]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوحماد مفضل بن صدقہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13857]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (421/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13858
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فُضِّلْتُ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ بِخَصْلَتَيْنِ: كَانَ شَيْطَانِي كَافِرًا فَأَعَانَنِي اللَّهُ عَلَيْهِ حَتَّى أَسْلَمَ، وَنَسِيتُ الْخَصْلَةَ الْأُخْرَى". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ صِرْمَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے دیگر انبیاء پر دو حوالوں سے فضیلت دی گئی ہے، میرا شیطان کافر تھا، تو اللہ تعالیٰ نے اُس کے خلاف میری مدد کی، یہاں تک کہ وہ مسلمان ہو گیا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: دوسری بات میں بھول چکا ہوں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن صرمہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13858]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن صرمہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13858]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2438)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7826»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف