الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ مَا كَانَ يُدْعَى بِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ الْبَعْثَةِ .
بعثت سے پہلے نبی اکرم ﷺ کو کس نام سے بلایا جاتا تھا؟
حدیث نمبر: 13879
عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ مَوْلَاهُ أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ كَانَ فِيمَنْ يَبْنِي الْكَعْبَةَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَذَكَرَ اخْتِلَافَهُمْ فِي وَضْعِ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: اجْعَلُوا بَيْنَكُمْ حَكَمًا، قَالُوا: أَوَّلُ رَجُلٍ يَطْلُعُ مِنَ الْفَجِّ، فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: أَتَاكُمُ الْأَمِينُ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْحَجِّ فِي شَأْنِ الْكَعْبَةِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْحَجِّ فِي شَأْنِ الْكَعْبَةِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
مجاہد نے اپنے مالک کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: ان کے مالک نے انہیں یہ بات بتائی ہے: جب وہ لوگ زمانہ جاہلیت میں خانہ کعبہ کی تعمیر کر رہے تھے، تو حجر اسود رکھنے کے حوالے سے ان لوگوں کے درمیان اختلاف ہو گیا، تو انہوں نے کہا: تم اپنے درمیان کسی کو ثالث بنا لو، انہوں نے کہا: اس راستے سے جو شخص سب سے پہلے آئے گا (وہ ہمارا ثالث ہو گا) راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، تو انہوں نے کہا: ”امین“ فرد تمہارے پاس آ گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ اس سے پہلے خانہ کعبہ سے متعلق روایت گزر چکی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ہلال بن خباب کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13879]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15078»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13880
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فِي بِنَاءِ الْكَعْبَةِ قَالَ: لَمَّا رَأَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ دَخَلَ قَالُوا: قَدْ جَاءَ الْأَمِينُ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ الضَّرِيرِ وَخَالِدِ بْنِ عَرْعَرَةَ وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ خانہ کعبہ کی تعمیر کے بارے میں بیان کرتے ہیں: جب ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اندر آتے ہوئے دیکھا، تو بولے: ”امین“ فرد تشریف لے آئے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف حفص بن عمر ضریر اور خالد بن عرعرہ کا معاملہ مختلف ہے، اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13880]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف حفص بن عمر ضریر اور خالد بن عرعرہ کا معاملہ مختلف ہے، اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13880]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2463»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
12. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 13881
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: مَرَّ [ بِنَا ] النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ نَجْتَنِي ثَمَرَ الْأَرَاكِ فَقَالَ:" عَلَيْكُمْ بِالْأَسْوَدِ مِنْهُ ; فَإِنِّي كُنْتُ أَجْتَنِيهِ وَأَنَا أَرْعَى الْغَنَمَ"، قَالُوا: رَعَيْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ رَعَاهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو سَلَمَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو سَلَمَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے، اس وقت ہم پیلو کے پھل کو چن رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سیاہ رنگ کے چننا، میں بھی انہیں چنا کرتا تھا، جب میں بکریاں چرایا کرتا تھا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے بکریاں چرائی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! ہر نبی نے بکریاں چرائی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابوسلمہ ہے، اس نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13881]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابوسلمہ ہے، اس نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13881]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14088، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3513، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6327»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 13882
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بُعِثَ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَرْعَى الدَّوَابَّ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو مبعوث کیا گیا، تو وہ اپنے اہل خانہ کی بکریاں چراتے تھے اور جب مجھے مبعوث کیا گیا، تو میں اپنے اہل خانہ کی بکریاں ”جیاد“ کے مقام پر چراتا تھا۔“
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جو اس سے پہلے خرید و فروخت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، جو اس باب میں ہے، جس میں ان جانوروں کا ذکر ہے جن کو رکھنا چاہیے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13882]
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جو اس سے پہلے خرید و فروخت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، جو اس باب میں ہے، جس میں ان جانوروں کا ذکر ہے جن کو رکھنا چاہیے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13882]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11508»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
13. بَابُ مَا كَانَ عِنْدَ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ أَمْرِ نُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اہل کتاب کے پاس نبی اکرم ﷺ کی نبوت کے حوالے سے کیا علم تھا؟
حدیث نمبر: 13883
عَنْ سَلَمَةَ بْنِ سَلَامَةَ بْنِ وَقْشٍ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ بَدْرٍ - قَالَ: كَانَ لَنَا جَارٌ مِنَ الْيَهُودِ فِي بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ، [ قَالَ فَخَرَجَ عَلَيْنَا يَوْمًا قَبْلَ مَبْعَثِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَسِيرٍ، فَوَقَفَ عَلَى مَجْلِسِ عَبْدِ الْأَشْهَلِ ] .
قَالَ سَلَمَةُ: وَأَنَا يَوْمَئِذٍ أَحْدَثُ مَنْ فِيهِ سِنًّا، عَلَيَّ بُرْدَةٌ مُضْطَجِعٌ فِيهَا بِفِنَاءِ أَهْلِي، فَذَكَرَ الْبَعْثَ وَالْقِيَامَةَ وَالْحِسَابَ وَالْمِيزَانَ وَالْجَنَّةَ وَالنَّارَ، فَقَالَ ذَلِكَ لِقَوْمٍ أَهْلِ أَوْثَانِ شِرْكٍ لَا يَرَوْنَ أَنَّ بَعْثًا كَائِنًا بَعْدَ الْمَوْتِ، فَقَالُوا لَهُ: وَيْحَكَ يَا فُلَانُ، تَرَى هَذَا كَائِنًا أَنَّ النَّاسَ يُبْعَثُونَ بَعْدَ مَوْتِهِمْ إِلَى دَارٍ فِيهَا جَنَّةٌ وَنَارٌ يُجْزَوْنَ فِيهَا بِأَعْمَالِهِمْ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَالَّذِي يُحْلَفُ بِهِ، وُدَّ أَنَّ لَهُ بِحَظِّهِ مِنْ تِلْكَ النَّارِ أَعْظَمَ تَنُّورٍ فِي الدَّارِ يَحْمُونَهُ ثُمَّ يُدْخِلُونَهُ إِيَّاهُ فَيُطَيِّنُونَهُ عَلَيْهِ، وَإِنَّهُ يَنْجُو مِنْ تِلْكَ النَّارِ غَدًا، قَالَ: وَيْحَكَ وَمَا آيَةُ ذَلِكَ؟ قَالَ: نَبِيٌّ يُبْعَثُ مِنْ نَحْوِ هَذِهِ الْبِلَادِ، وَأَشَارَ بِيَدِهِ نَحْوَ مَكَّةَ وَالْيَمَنِ، قَالُوا: وَمَتَى نَرَاهُ؟ فَنَظَرَ إِلَيَّ وَأَنَا مِنْ أَحْدَثِهِمْ سِنًّا، فَقَالَ: إِنْ يَسْتَنْفِدْ هَذَا الْغُلَامُ عُمْرَهُ يُدْرِكْهُ، قَالَ سَلَمَةُ: فَوَاللَّهِ مَا ذَهَبَ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ حَتَّى بَعَثَ اللَّهُ تَعَالَى نَبِيَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ حَيٌّ بَيْنَ أَظْهُرِنَا، فَآمَنَّا بِهِ وَكَفَرَ بِهِ بَغْيًا وَحَسَدًا، فَقُلْنَا لَهُ: وَيْلَكَ يَا فُلَانُ، أَلَيْسَ قُلْتَ لَنَا فِيهِ مَا قُلْتَ؟ قَالَ: بَلَى وَلَيْسَ بِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ.
قَالَ سَلَمَةُ: وَأَنَا يَوْمَئِذٍ أَحْدَثُ مَنْ فِيهِ سِنًّا، عَلَيَّ بُرْدَةٌ مُضْطَجِعٌ فِيهَا بِفِنَاءِ أَهْلِي، فَذَكَرَ الْبَعْثَ وَالْقِيَامَةَ وَالْحِسَابَ وَالْمِيزَانَ وَالْجَنَّةَ وَالنَّارَ، فَقَالَ ذَلِكَ لِقَوْمٍ أَهْلِ أَوْثَانِ شِرْكٍ لَا يَرَوْنَ أَنَّ بَعْثًا كَائِنًا بَعْدَ الْمَوْتِ، فَقَالُوا لَهُ: وَيْحَكَ يَا فُلَانُ، تَرَى هَذَا كَائِنًا أَنَّ النَّاسَ يُبْعَثُونَ بَعْدَ مَوْتِهِمْ إِلَى دَارٍ فِيهَا جَنَّةٌ وَنَارٌ يُجْزَوْنَ فِيهَا بِأَعْمَالِهِمْ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَالَّذِي يُحْلَفُ بِهِ، وُدَّ أَنَّ لَهُ بِحَظِّهِ مِنْ تِلْكَ النَّارِ أَعْظَمَ تَنُّورٍ فِي الدَّارِ يَحْمُونَهُ ثُمَّ يُدْخِلُونَهُ إِيَّاهُ فَيُطَيِّنُونَهُ عَلَيْهِ، وَإِنَّهُ يَنْجُو مِنْ تِلْكَ النَّارِ غَدًا، قَالَ: وَيْحَكَ وَمَا آيَةُ ذَلِكَ؟ قَالَ: نَبِيٌّ يُبْعَثُ مِنْ نَحْوِ هَذِهِ الْبِلَادِ، وَأَشَارَ بِيَدِهِ نَحْوَ مَكَّةَ وَالْيَمَنِ، قَالُوا: وَمَتَى نَرَاهُ؟ فَنَظَرَ إِلَيَّ وَأَنَا مِنْ أَحْدَثِهِمْ سِنًّا، فَقَالَ: إِنْ يَسْتَنْفِدْ هَذَا الْغُلَامُ عُمْرَهُ يُدْرِكْهُ، قَالَ سَلَمَةُ: فَوَاللَّهِ مَا ذَهَبَ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ حَتَّى بَعَثَ اللَّهُ تَعَالَى نَبِيَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ حَيٌّ بَيْنَ أَظْهُرِنَا، فَآمَنَّا بِهِ وَكَفَرَ بِهِ بَغْيًا وَحَسَدًا، فَقُلْنَا لَهُ: وَيْلَكَ يَا فُلَانُ، أَلَيْسَ قُلْتَ لَنَا فِيهِ مَا قُلْتَ؟ قَالَ: بَلَى وَلَيْسَ بِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا سلمہ بن سلامہ بن وقش رضی اللہ عنہ، جو غزوہ بدر میں شرکت کا شرف رکھتے ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: بنو عبداشہل میں ہمارا ایک یہودی پڑوسی تھا، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے ایک مرتبہ وہ نکل کر ہمارے پاس آیا اور عبداشہل کے لوگوں کی محفل کے پاس آ کر ٹھہر گیا، سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ان دنوں ان سب میں سب سے زیادہ کمسن تھا، میرے جسم پر ایک چادر تھی، جسے لپیٹ کر میں اپنے گھر کے صحن میں لیٹا ہوا تھا، اس یہودی نے دوبارہ زندہ کیسے جانے، قیامت، حساب، میزان، جنت اور جہنم کا ذکر کیا، تو بت پرستوں اور مشرکین سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے، جو اس بات کے قائل نہیں تھے کہ مرنے کے بعد دوبارہ بھی زندہ کیا جا سکتا ہے، تو انہوں نے کہا: تمہارا ستیاناس ہو، اے فلاں شخص! تم یہ سمجھتے ہو کہ ایسا ہو گا؟ اور لوگوں کو ان کے مرنے کے بعد ایک گھر میں منتقل کیا جائے، جس میں جنت ہو گی، یا جہنم ہو گی، اور لوگوں کو اس وقت ان کے اعمال کے حساب سے بدلہ دیا جائے گا؟ اس یہودی نے کہا: جی ہاں! جس ذات کے نام کا حلف اٹھایا جاتا ہے، اس وقت آدمی یہ خواہش کرے گا کہ جہنم کی آگ کے بدلے میں اُسے وہ سب سے بڑا تنور دے دیا جائے، جسے وہ لوگ سلگایا کرتے تھے، پھر وہ لوگ اس میں داخل ہو جائیں، اور جب وہ اس میں داخل ہو جائیں، تو اُسی (تنور) میں رچ بس جائیں، لیکن اس آگ سے نجات پا لیں، راوی کہتے ہیں: کسی شخص نے کہا: تمہارا ستیاناس ہو! اس کی نشانی کیا ہے؟ تو اس نے جواب دیا: ایک نبی ہیں، جو ان علاقوں میں مبعوث ہوں گے، اس نے اپنے ہاتھ کے ذریعے مکہ اور یمن کی طرف اشارہ کیا، لوگوں نے کہا: تمہارا کیا خیال ہے؟ وہ کب ظاہر ہوں گے؟ اس نے میری طرف دیکھا، میں اُن لوگوں میں سب سے زیادہ کمسن تھا، اس نے کہا: اگر یہ لڑکا اپنی طبعی عمر تک زندہ رہا، تو یہ اُن کا زمانہ پا لے گا۔ سیدنا مسلمہ رضی اللہ عنہ ہو کہتے ہیں: اللہ کی قسم! رات اور دن گزرتے رہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو مبعوث کر دیا اور اب وہ ہمارے درمیان زندہ (موجود) تھے، ہم آپ پر ایمان لائے اور اس یہودی نے سرکشی اور حسد کی وجہ سے آپ کا انکار کیا، ہم نے اس سے کہا: اے فلاں! تمہارا ستیاناس ہو، کیا تم نے ہمیں اس بارے میں ایک بات نہیں کی تھی؟ اس نے کہا: جی ہاں! لیکن وہ یہ نہیں ہیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13883]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13883]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6327) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (467/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13884
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَيْضًا: أَنَّ يَهُودِيًّا كَانَ فِي بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ فَقَالَ لَنَا وَنَحْنُ فِي الْمَجْلِسِ: قَدْ أَطَلَّ هَذَا النَّبِيُّ الْقُرَشِيُّ الْحَرَمِيُّ، ثُمَّ الْتَفَتَ فِي الْمَجْلِسِ، فَقَالَ: إِنْ يُدْرِكْهُ أَحَدٌ يُدْرِكْهُ هَذَا الْفَتَى، وَأَشَارَ إِلَيَّ، فَقَضَى اللَّهُ أَنْ جَاءَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ، فَقُلْتُ: هَذَا النَّبِيُّ قَدْ جَاءَ، فَقَالَ: أَمَا وَاللَّهِ إِنَّهُ لَإِنَّهُ، فَقُلْتُ: مَا لَكَ عَنِ الْإِسْلَامِ؟ فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا أَدَعُ الْيَهُودِيَّةَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ إِسْحَاقَ وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: جو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا ہی سے منقول ہے: ”بنو عبداشہل میں ایک یہودی تھا، ہم ایک محفل میں موجود تھے، اس نے ہم سے کہا: قریش سے تعلق رکھنے والے اور حرم سے تعلق رکھنے والے، اُس نبی کا زمانہ آ گیا ہے، پھر وہ اس محفل کی طرف متوجہ ہوا اور بولا: اگر کسی نے ان کا زمانہ پا لیا، تو یہ نوجوان اُن کا زمانہ پا لے گا، اس نے میری طرف اشارہ کر کے یہ بات بیان کی، پھر اللہ کے حکم کے تحت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لے آئے، تو میں نے کہا: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے ہیں، تو اُس یہودی نے کہا: اللہ کی قسم! یہ وہی ہیں، میں نے کہا: پھر تم اسلام کیوں نہیں قبول کر لیتے؟ اس نے کہا: اللہ کی قسم! میں یہودیت نہیں چھوڑوں گا۔“ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے، اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13884]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13885
وَعَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ الْمُطَّلِبِ: خَرَجْتُ إِلَى الْيَمَنِ فِي إِحْدَى رِحْلَتَيِ الْإِيلَافِ، فَنَزَلْتُ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْيَهُودِ فَرَآنِي رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الدُّيِّوُرِ فَنَسَّبَنِي فَانْتَسَبْتُ لَهُ، فَقَالَ: أَتَأْذَنُ لِي أَنْ أَنْظُرَ إِلَى بَعْضِكِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، مَا لَمْ يَكُنْ عَوْرَةً، فَفَتَحَ إِحْدَى مَنْخَرَيَّ فَنَظَرَ، ثُمَّ نَظَرَ فِي الْآخَرِ، قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ فِي إِحْدَى يَدَيْكَ مُلْكًا، وَفِي الْأُخْرَى نُبُوَّةً، وَإِنَّا لِنَجِدُ ذَلِكَ فِي بَنِي زُهْرَةَ فَكَيْفَ ذَلِكَ؟ قُلْتُ: لَا أَدْرِي، قَالَ: هَلْ لَكَ مِنْ سَاعَةٍ؟ قُلْتُ: وَمَا السَّاعَةُ؟ قَالَ: زَوْجَةٌ، قُلْتُ: أَمَّا الْيَوْمُ فَلَا، قَالَ: فَإِذَا رَجَعْتَ فَتَزَوَّجْ فِي بَنِي زُهْرَةَ، فَرَجَعَ عَبْدُ الْمُطَّلِبِ فَتَزَوَّجَ هَالَةَ بِنْتَ وُهَيْبِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ زُهْرَةَ فَوَلَدَتْ لَهُ حَمْزَةَ، وَزَوْجَ ابْنِهِ آمِنَةَ بِنْتِ وَهْبٍ، فَقَالَتْ قُرَيْشٌ: نَبَحَ عَبْدُ اللَّهِ عَلَى أَبِيهِ، فَوَلَدَتْ لَهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ حَمْزَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَخَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الرَّضَاعَةِ، أَرْضَعَتْهُمَا ثُوَيِّبَةُ مَوْلَاةُ أَبِي لَهَبٍ وَكَانَ أَسَنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جناب عبدالمطلب نے یہ بات بیان کی ہے: میں اپنے سالانہ دو سفروں میں سے ایک سفر میں یمن کی طرف گیا، میں ایک یہودی شخص کے ہاں ٹھہرا، وہاں کے ایک عبادت خانے کے ایک شخص نے مجھے دیکھا، اُس نے مجھ سے میرا نسب دریافت کیا، میں نے اس کے سامنے اپنا نسب بیان کیا، اس نے کہا: کیا تم مجھے اس بات کی اجازت دو گے کہ میں تمہارے جسم کا جائزہ لوں؟ میں نے کہا: ٹھیک ہے، جبکہ شرمگاہ کے علاوہ ہو، اس نے میرے نتھنوں میں سے ایک کھول کے دیکھا، پھر دوسرے میں دیکھا اور پھر بولا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تمہارے ایک ہاتھ میں بادشاہی ہے، اور دوسرے میں نبوت ہے، لیکن ہم تو یہ چیز پاتے ہیں کہ اس کا تعلق بنو زہرہ سے بھی ہو گا، تو یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ تو میں نے کہا: مجھے نہیں معلوم، تو اس نے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس ساتھ ہے؟ میں نے کہا: ساتھ سے مراد کیا ہے؟ اس نے کہا: بیوی، میں نے کہا: اب تو کوئی نہیں ہے، اس نے کہا: جب تم واپس جاؤ گے، تو تم بنو زہرہ میں شادی کر لینا، جناب عبدالمطلب واپس آئے، تو انہوں نے ہالہ بنت وہیب بن عبدمناف بن زہرہ سے شادی کی، تو ان کے ہاں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے صاحبزادے (عبداللہ) کی شادی آمنہ بنت وہب کے ساتھ کی، تو قریش نے کہا: عبداللہ نے اپنے والد کا مقابلہ کیا ہے، آمنہ نے عبداللہ کے صاحبزادے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جنم دیا، سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رضائی بھائی بھی تھے، کیونکہ ابولہب کی کنیز ثویبہ نے اُن دونوں کو دودھ پلایا تھا، اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی عمر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13885]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13885]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1917»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13886
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ بَعَثَ نَبِيَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِإِدْخَالِ رَجُلٍ الْجَنَّةَ، فَدَخَلَ الْكَنِيسَةَ فَإِذَا هُوَ بِيَهُودٍ، وَإِذَا بِيَهُودِيٍّ يَقْرَأُ عَلَيْهِمُ التَّوْرَاةَ، فَلَمَّا أَتَوْا عَلَى صِفَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْسَكُوا، وَفِي نَاحِيَتِهَا رَجُلٌ مَرِيضٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا لَكُمْ أَمْسَكْتُمْ؟"، قَالَ الْمَرِيضُ: إِنَّهُمْ أَتَوْا عَلَى صِفَةِ نَبِيٍّ فَأَمْسَكُوا، ثُمَّ جَاءَ الْيَهُودِيُّ يَحْبُو حَتَّى أَخَذَ التَّوْرَاةَ، فَقَرَأَ حَتَّى أَتَى عَلَى صِفَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُمَّتِهِ، فَقَالَ: هَذِهِ صِفَتُكَ وَصِفَةُ أُمَّتِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، ثُمَّ مَاتَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لُوا أَخَاكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو بھیجا، تاکہ ایک شخص کو جنت میں داخل کروا دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے عبادت خانے میں داخل ہوئے، وہاں یہودی لوگ موجود تھے اور ایک یہودی شخص ان کے سامنے تورات پڑھ رہا تھا، جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ کے مقام پر پہنچے، تو اُس کو پڑھنے سے رک گئے، اس عبادت خانے کے کونے میں ایک بیمار شخص موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا ہوا؟ تم رک کیوں گئے؟ بیمار نے کہا: یہ لوگ اب نبی کی صفت کے مقام پر پہنچے ہیں، اس لئے رک گئے ہیں، پھر وہ (بیمار) یہودی شخص آیا، وہ گھٹنوں کے بل جھکا، اس نے تورات لی اسے پڑھا، یہاں تک کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ اور آپ کی امت کی صفت کو پڑھا اور بولا: یہ صفت آپ کی ہے، اور آپ کی امت کی ہے، تو میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور آپ اللہ کے رسول ہیں، پھر اس شخص کا انتقال ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بھائی کی دیکھ بھال کرو (یعنی اس کے کفن دفن کا انتظام کرو)۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13886]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13886]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10295) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (5139)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13887
وَعَنْ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ حَرْبٍ أَنَّ أُمَيَّةَ بْنَ أَبِي الصَّلْتِ كَانَ مَعَهُ بِغَزَّةَ - أَوْ قَالَ: بِإِيلِيَاءَ - فَلَمَّا قَفَلْنَا قَالَ: يَا أَبَا سُفْيَانَ أَيُّهُنَّ عَنْ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ؟ قُلْتُ: إِنَّهُنَّ عَنْ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ، قَالَ: كَرِيمُ الطَّرَفَيْنِ وَيَجْتَنِبُ الْمَظَالِمَ وَالْمَحَارِمَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: وَشَرِيفٌ مُسِنٌّ، قَالَ: السِّنُّ وَالشَّرَفُ أَزْرَيَا بِهِ، فَقُلْتُ لَهُ: كَذَبْتَ، مَا ازْدَادَ سِنًّا إِلَّا ازْدَادَ شَرَفًا، قَالَ: يَا أَبَا سُفْيَانَ، إِنَّهَا لَكَلِمَةٌ مَا سَمِعْتُهَا مِنْ أَحَدٍ يَقُولُهَا لِي مُنْذُ تَنَصَّرْتُ لَا تَعْجَلْ عَلَيَّ حَتَّى أُخْبِرَكَ، قُلْتُ: هَاتِ، قَالَ: إِنِّي كُنْتُ أَجِدُ فِي كُتُبِي نَبِيًّا يُبْعَثُ مِنْ حَرَمِنَا، فَكُنْتُ أَظُنُّ، بَلْ كُنْتُ لَا أَشُكُّ أَنِّي هُوَ، فَلَمَّا دَارَسْتُ أَهْلَ الْعِلْمِ إِذَا هُوَ مِنْ بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، فَنَظَرْتُ فِي بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ فَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا يَصْلُحُ لِهَذَا الْأَمْرِ غَيْرَ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ، فَلَمَّا أَخْبَرَنِي بِنَسَبِهِ عَرَفْتُ أَنَّهُ لَيْسَ بِهِ حِينَ جَاوَزَ الْأَرْبَعِينَ وَلَمْ يُوحَ إِلَيْهِ، قَالَ أَبُو سُفْيَانَ: فَضَرَبَ الدَّهْرُ ضَرَبَاتِهِ وَأُوحِيَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَجْتُ فِي رَكْبٍ مِنْ قُرَيْشٍ أُرِيدُ الْيَمَنَ فِي تِجَارَةٍ، فَمَرَرْتُ بِأُمَيَّةَ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ فَقُلْتُ لَهُ كَالْمُسْتَهْزِئِ بِهِ: يَا أُمَيَّةُ، قَدْ خَرَجَ النَّبِيُّ الَّذِي كُنْتَ تَنْتَظِرُ، قَالَ: أَمَا إِنَّهُ حَقٌّ فَاتَّبِعْهُ، قُلْتُ: مَا يَمْنَعُكَ مِنَ اتِّبَاعِهِ؟ قَالَ: الِاسْتِحْيَاءُ مِنْ نَسَيَاتِ ثَقِيفٍ، إِنِّي كُنْتُ أُحَدِّثُهُمْ أَنِّي هُوَ، ثُمَّ يَرَوْنِي تَابِعًا لِغُلَامٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، ثُمَّ قَالَ أُمَيَّةُ: كَأَنِّي بِكَ يَا أَبَا سُفْيَانَ إِنْ خَالَفْتَهُ قَدْ رُبِطْتَ كَمَا يُرْبَطُ الْجَدْيُ، حَتَّى يُؤْتَى بِكَ إِلَيْهِ فَيَحْكُمَ فِيكَ مَا يُرِيدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَاشِعُ بْنُ عَمْرٍو وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَاشِعُ بْنُ عَمْرٍو وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسفیان بن حرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اُمیہ بن ابوصلت ان کے ساتھ ”غزہ“ میں یا ”ایلیاء“ میں موجود تھا، جب ہم واپس آ رہے تھے تو اس نے کہا: اے ابوسفیان! کیا تم اس بات میں دلچسپی رکھتے ہو؟ کہ ہم اپنے ساتھیوں سے ذرا آگے بڑھ جائیں اور آپس میں بات چیت کریں، میں نے کہا: ٹھیک ہے، راوی کہتے ہیں: ہم نے ایسا ہی کیا، اس نے کہا: اے ابوسفیان! ان میں سے کون عتبہ بن ربیعہ کے خاندان میں سے ہے؟ میں نے کہا: یہ (سب) لوگ عتبہ کے خاندان ہی سے تعلق رکھتے ہیں، اس نے کہا: وہ ماں باپ کی طرف سے معزز ہے، اور ظلم کرنے اور حرام کاموں کے ارتکاب سے اجتناب کرتا ہے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! اس نے کہا: وہ معزز عمر رسیدہ فرد ہے، اس نے یہ کہا: عمر رسیدگی اور شرف اس کو حقیر کرتے ہیں، میں نے اس سے کہا: تم غلط کہہ رہے ہو، جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے، آدمی کی عزت میں اضافہ ہوتا جاتا ہے، اس نے کہا: اے ابوسفیان! یہ ایک بات ہے، جو میں نے کسی سے سنی نہیں ہے، جب سے میں نے عیسائیت اختیار کی ہے، میں نے کسی کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا، تم میرے بارے میں جلدبازی نہ کرو، میں تمہیں بتاتا ہوں، اس نے کہا: میں نے اپنی کتابوں میں ایک نبی کا ذکر پایا ہے، جو ہمارے حرم میں مبعوث ہو گا، تو میرا یہ گمان تھا، بلکہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں تھا کہ وہ نبی ”میں“ ہوؤں گا، لیکن جب میں نے اہل علم سے مذاکرات کیے، تو پتہ چلا کہ اس کا تعلق بنو عبدمناف سے ہو گا، میں نے بنو عبدمناف کا جائزہ لیا، تو مجھے ایسا کوئی شخص نہیں ملا، جو اس کام کے لئے عتبہ بن ربیعہ سے زیادہ موزوں ہو، لیکن جب تم نے مجھے اس کے نسب کے بارے میں بتایا تو مجھے پتہ چل گیا کہ وہ بھی نہیں ہے، کیونکہ اس کی عمر چالیس سال سے زیادہ ہو چکی ہے، اور اس پر وحی نازل نہیں ہوئی، ابوسفیان کہتے ہیں: پھر ایک زمانہ گزر گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وحی نازل ہوئی، میں قریش کے کچھ سواروں کے ساتھ تجارت کے سلسلے میں یمن جانے کے لئے نکلا، میرا گزر امیہ بن صلت کے پاس سے ہوا، میں نے اس کا مذاق اڑانے کے طور پر اس سے کہا: اے امیہ! وہ نبی مبعوث ہو گئے ہیں، جن کا تم انتظار کر رہے تھے، اس نے کہا: وہ حق ہیں، تم ان کی پیروی کرو، میں نے کہا: تم اُن کی پیروی کیوں نہیں کرتے؟ اس نے کہا: مجھے ثقیف قبیلے کی عورتوں سے حیاء آتی ہے، میں انہیں یہ بتایا کرتا تھا کہ وہ نبی میں ہی ہوں، اور پھر وہ مجھے دیکھیں گی کہ میں بنو عبدمناف سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کا پیروکار بن گیا ہوں، پھر اُمیہ نے کہا: اے ابوسفیان! تمہارے بارے میں یوں لگتا ہے کہ جیسے تم ان کی مخالفت کرو گے اور پھر تمہیں یوں باندھ دیا جائے گا، جس طرح جدی کو باندھا جاتا ہے، یہاں تک کہ تمہیں ان کے پاس لے جایا جائے گا، اور تمہارے بارے میں وہ جو چاہیں گے فیصلہ دیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجاشع بن عمرو ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13887]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجاشع بن عمرو ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13887]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7262)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13888
وَعَنْ خَلِيفَةَ بْنِ عَبْدَةَ بْنِ جَرْوَلٍ قَالَ: سَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَدِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ سَوَاةَ بْنِ جُشَمَ: كَيْفَ سَمَّاكَ أَبُوكَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ مُحَمَّدًا؟ قَالَ: أَمَا إِنِّي سَأَلْتُ أَبِي عَمَّا سَأَلْتَنِي عَنْهُ فَقَالَ: خَرَجْتُ رَابِعَ أَرْبَعَةٍ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ، أَنَا أَحَدُهُمْ، وَسُفْيَانُ بْنُ مُجَاشِعِ بْنِ دَارِمٍ، وَأُسَامَةُ بْنُ مَالِكِ بْنِ جُنْدُبِ بْنِ الْعَنْبَرِ، وَيَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ بْنِ كَامِنِ بْنِ حُرْقُوصِ بْنِ مَازِنٍ، نُرِيدُ ابْنَ جَفْنَةَ الْغَسَّانِيَّ بِالشَّامِ، فَلَمَّا قَدِمْنَا الشَّامَ نَزَلْنَا عَلَى غَدِيرٍ عَلَيْهَا شَجَرَاتٍ لِدَيْرَانِيٍّ صَاحِبِ صَوْمَعَةٍ فَقُلْنَا: لَوِ اغْتَسَلْنَا مِنْ هَذَا الْمَاءِ، وَادَّهَنَّا وَلَبِسْنَا ثِيَابَنَا، ثُمَّ أَتَيْنَا صَاحِبَنَا، فَأَشْرَفَ عَلَيْنَا الدَّيْرَانِيُّ فَقَالَ: إِنَّ هَذِهِ لُغَةٌ مَا هِيَ لُغَةُ أَهْلِ الْبَلَدِ، فَقُلْنَا: نَعَمْ، نَحْنُ قَوْمٌ مِنْ مُضَرَ، قَالَ: مِنْ أَيِّ مُضَرَ؟ قُلْنَا: مِنْ خِنْدِفٍ، قَالَ: أَمَا إِنَّهُ سَيُبْعَثُ مِنْكُمْ وَشِيكًا نَبِيٌّ فَسَارِعُوا وَجِدُّوا بِحَظِّكُمْ مِنْهُ تَرْشُدُوا، فَإِنَّهُ خَاتَمُ النَّبِيِّينَ، فَقُلْنَا: مَا اسْمُهُ؟ قَالَ: مُحَمَّدٌ، فَلَمَّا انْصَرَفْنَا مِنْ عِنْدِ ابْنِ جَفْنَةَ وُلِدَ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنَّا غُلَامٌ، فَسَمَّاهُ مُحَمَّدًا، قَالَ الْعَلَاءُ: قَالَ قَيْسُ بْنُ عَاصِمٍ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَدْرِي [ مَنْ أَوَّلُ ] مَنْ عَلِمَ بِكَ مِنَ الْعَرَبِ قَبْلَ أَنْ تُبْعَثَ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: بَنُو تَمِيمٍ، وَقَصَّ عَلَيْهِ هَذِهِ الْقِصَّةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
خلیفہ بن عبدہ بن جرول بیان کرتے ہیں: میں نے محمد بن عدی بن ربیعہ سے دریافت کیا: آپ کے والد نے زمانہ جاہلیت میں آپ کا نام ”محمد“ کیوں رکھا تھا؟ تو انہوں نے بتایا: تم نے جس چیز کے بارے میں مجھ سے دریافت کیا ہے، میں نے بھی اس کے بارے میں اپنے والد سے دریافت کیا تھا، تو انہوں نے بتایا: مجھ سمیت بنو تمیم سے تعلق رکھنے والے چار افراد روانہ ہوئے، میں اُن میں سے ایک تھا، ایک سفیان بن مجاشع بن دارم تھا، ایک اسامہ بن مالک تھا، اور ایک یزید بن ربیعہ تھا، ہم لوگ شام میں موجود ابن جفنہ غسانی کی طرف جا رہے تھے، جب ہم شام آئے تو ہم نے ایک کنویں کے پاس پڑاؤ کیا، جس کے آس پاس درخت تھے اور پاس ہی ایک عبادت خانہ تھا، ہم نے کہا: اگر ہم اس پانی کے ذریعے غسل کر لیں تیل لگائیں اور عمدہ لباس پہنیں، تو پھر ہم اپنے متعلقہ فرد کے پاس جائیں گے، اسی دوران اس عبادت خانے کے شخص نے ہمیں جھانک کر دیکھا اور بولا: یہ زبان تو اس علاقے کی زبان نہیں ہے، ہم نے کہا: جی ہاں! ہم مضر قبیلے سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں، اس نے دریافت کیا: مضر میں سے کس سے تعلق ہے؟ ہم نے کہا: خندف سے ہے، اس نے کہا: تم میں ایک نبی کو مبعوث کیا جائے گا، تو تم لوگ جلدی کرنا اور ان سے اپنا حصہ حاصل کر لینا، تم لوگ ہدایت پا جاؤ گے، کیونکہ وہ انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والے ہوں گے، ہم نے کہا: اُن کا نام کیا ہو گا؟ اس نے جواب دیا: سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) جب ہم ابن جفنہ کے پاس سے واپس آئے، تو ہم میں سے ہر ایک کے ہاں لڑکا پیدا ہوا، تو ہر ایک نے اپنے بیٹے کا نام ”محمد“ رکھا۔ علاء بیان کرتے ہیں: قیس بن عاصم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: کیا آپ جانتے ہیں، عربوں میں سے آپ کے بارے میں سب سے پہلے کسے علم تھا؟ جو علم آپ کی بعثت سے بھی پہلے حاصل ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی نہیں! اس نے کہا: بنو تمیم کو تھا، پھر انہوں نے پورا واقعہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنایا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13888]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13888]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (111/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف