الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ عِصْمَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِمَّنْ أَرَادَ قَتْلَهُ .
نبی اکرم ﷺ کا اس شخص سے محفوظ رہنا جو آپ کے قتل کا ارادہ کرے
حدیث نمبر: 13869
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قُبَّةٍ حَمْرَاءَ، إِذْ جَاءَ رَجُلٌ عَلَى فَرَسٍ عَطُوفٍ تَتْبَعُهَا مُهْرَةٌ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ: فَمَتَى السَّاعَةُ؟ قَالَ:" غَيْبٌ، وَلَا يَعْلَمُ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّهُ" قَالَ: فَمَتَى يُمْطِرُ الْغَيْثُ؟ قَالَ:" غَيْبٌ، وَلَا يَعْلَمُ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّهُ" قَالَ فَمَا فِي بَطْنِ فَرَسِي؟ قَالَ:" غَيْبٌ، وَلَا يَعْلَمُ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّهُ" قَالَ: فَأَعْطِنِي سَيْفَكَ هَذَا. قَالَ:" هَا". فَأَخَذَهُ فَسَلَّهُ ثُمَّ هَزَّهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيعَ الَّذِي أَرَدْتَ". ثُمَّ قَالَ: إِنَّ هَذَا أَقْبَلَ ثُمَّ قَالَ: ائْتِهِ قَاتِلَهُ، ثُمَّ أَخُذُ بِسَيْفِي فَاقْتُلُهُ ثُمَّ غَمَدَ السَّيْفَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سرخ خیمے میں موجود تھے، اسی دوران ایک شخص ایک گھوڑے پر سوار ہو کر آیا، جس کے پیچھے گھوڑے کا بچہ بھی تھا، اس نے دریافت کیا: آپ کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اللہ کا رسول ہوں، اس نے کہا: قیامت کب آئے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک غیب ہے اور غیب کا علم صرف اللہ کو ہوتا ہے، اس نے دریافت کیا: بادل بارش کب نازل کرے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ غیب ہے، اور غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہوتا ہے، اس نے دریافت کیا: میری گھوڑی کے پیٹ میں کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ غیب ہے، اور غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہوتا ہے، اس نے کہا: آپ اپنی یہ تلوار مجھے دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لو! اس نے وہ تلوار لی، اسے میان سے نکالا، اُسے لہرایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم اس کام کی استطاعت نہیں رکھ سکو گے، جس کا تم نے ارادہ کیا ہے، پھر آپ نے بتایا: یہ شخص آیا، اس نے سوچا کہ میں ان کے پاس جا کر ان سے سوال کروں گا اور پھر اپنی تلوار پکڑ کر انہیں قتل کر دوں گا۔“ پھر اس نے تلوار میان میں ڈال دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13869]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13869]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6245)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 13870
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ حَبْتَرٍ قَالَ: قَالَتْ بِنْتُ الْحَكَمِ: قُلْتُ لِجَدِّي: مَا رَأَيْتُ يَوْمًا أَعْجَزَ وَلَا أَسْوَأَ رَأْيًا فِي رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَا بَنِي أُمَيَّةَ. قَالَ: لَا تَلُومِينَا يَا بُنَيَّةُ، إِنِّي لَا أُحَدِّثُكِ إِلَّا مَا رَأَيْتُ بِعَيْنَيَّ هَاتَيْنِ. قُلْنَا: وَاللَّهِ مَا نَزَالُ نَسْمَعُ قُرَيْشًا تُعْلِي هَذَا الصَّابِئَ فِي مَسْجِدِنَا، تَوَاعَدُوا لَهُ حَتَّى تَأْخُذَهُ، فَتَوَاعَدْنَا إِلَيْهِ، فَلَمَّا رَأَيْنَاهُ سَمِعْنَا أَصْوَاتًا ظَنَنَّا أَنَّهُ مَا بَقِيَ بِتِهَامَةَ خَيْلٌ إِلَّا تَفَتَّتْ عَلَيْنَا، فَمَا عَقَلْنَا حَتَّى قَضَى صَلَاتَهُ وَرَجَعَ إِلَى أَهْلِهِ، ثُمَّ تَوَاعَدْنَا لَيْلَةً أُخْرَى، فَلَمَّا جَاءَ نَهَضْنَا إِلَيْهِ فَرَأَيْتُ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ الْتَقَتَا أَحَدَاهُمَا بِالْأُخْرَى فَحَالَتَا بَيْنَنَا وَبَيْنَهُ، فَوَاللَّهِ مَا نَفَعَنَا ذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ غَيْرَ بِنْتِ الْحَكَمِ فَلَمْ أَعْرِفْهَا.
قیس بن حبتر بیان کرتے ہیں: حکم کی صاحبزادی نے یہ بات بیان کی ہے: میں نے اپنے دادا سے کہا: اے بنوامیہ! میں نے ایسی کوئی قوم نہیں دیکھی، جو اللہ کے رسول کے بارے میں آپ لوگوں سے زیادہ عاجز ہو اور زیادہ بری رائے رکھتی ہو، تو انہوں نے کہا: اے بیٹی! تم ہمیں ملامت نہ کرو، میں تمہیں صرف وہ چیز بیان کروں گا، جو میں نے اپنی ان دو آنکھوں کے ذریعے دیکھی ہے، ہم نے یہ سوچا اللہ کی قسم ہمیں قریش کے بارے میں مسلسل یہ بات سننے کو مل رہی ہے کہ وہ لوگ ہماری مسجد کے حوالے سے اس بے دین شخص سے مغلوب ہو رہے ہیں، تو ہم نے اس بارے میں یہ طے کیا کہ آپس میں مل کر کچھ کرتے ہیں، ہم نے اس بارے میں کچھ طے کر لیا، جب ہم نے آپ کو دیکھا، تو ہم نے کچھ آوازیں سنیں، جن سے ہمیں یہ گمان ہوا کہ تہامہ میں کوئی گھوڑا باقی نہیں بچا ہو گا، مگر یہ کہ وہ ہماری سمت آ رہا ہو گا، تو ہمیں بات سمجھ ہی نہیں آئی، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نماز مکمل کر لی، اور آپ اپنے گھر واپس چلے گئے، پھر ہم نے اگلی رات کے بارے میں ارادہ کیا، جب آپ تشریف لائے، تو ہم آپ کی طرف بڑھے، میں نے صفا اور مروہ پہاڑ کو دیکھا، وہ دونوں ایک دوسرے سے مل گئے ہیں، اور ہمارے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان رکاوٹ بن گئے ہیں، اللہ کی قسم! اس چیز (یعنی اس صورتحال) نے ہمیں نفع نہیں دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں، صرف حکم کی صاحبزادی کا معاملہ مختلف ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13870]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں، صرف حکم کی صاحبزادی کا معاملہ مختلف ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13870]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3166)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3166»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13871
وَعَنْ عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: كُنْتُ يَوْمًا فِي الْمَسْجِدِ فَأَقْبَلَ أَبُو جَهْلٍ فَقَالَ: إِنَّ لِلَّهِ عَلَيَّ إِنْ رَأَيْتُ مُحَمَّدًا سَاجِدًا أَنْ أَطَأَ عَلَى رَقَبَتِهِ. فَخَرَجْتُ حَتَّى دَخَلْتُ عَلَيْهِ فَأَخْبَرْتُهُ بِقَوْلِ أَبِي جَهْلٍ، فَخَرَجَ غَضْبَانَ حَتَّى جَاءَ الْمَسْجِدَ فَعَجَّلَ أَنْ يَدْخُلَ مِنَ الْبَابِ، فَاقْتَحَمَ الْحَائِطَ، فَقُلْتُ: هَذَا يَوْمُ شَرٍّ. فَاتَّزَرْتُ ثُمَّ تَبِعْتُهُ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ: (اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ) فَلَمَّا بَلَغَ شَأْنَ أَبِي جَهْلٍ (إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَى أَنْ رَآهُ اسْتَغْنَى) قَالَ إِنْسَانٌ لِأَبِي جَهْلٍ: يَا أَبَا الْحَكَمِ هَذَا مُحَمَّدٌ، فَقَالَ: أَلَا تَرَوْنَ مَا أَرَى؟ وَاللَّهِ لَقَدْ سُدَّ أُفُقُ السَّمَاءِ عَلَيَّ، فَلَمَّا بَلَغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِرَ السُّورَةِ سَجَدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي فَرْوَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي فَرْوَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں مسجد میں موجود تھا، اسی دوران ابوجہل آیا اور بولا: اللہ تعالیٰ کے نام پر میرے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اگر میں نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو سجدے کی حالت میں دیکھا، تو میں ان کی گردن پر پاؤں رکھ دوں گا، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں وہاں سے اٹھا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو ابوجہل کی بات کے بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے کے عالم میں نکلے، آپ مسجد تشریف لے گئے، آپ نے دروازے سے داخل ہونے کے بجائے جلدی میں دیوار پھلانگ لی، میں نے کہا: یہ برا دن ہے، میں نے بھی لباس سنبھالا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ سورت پڑھتے ہوئے اندر داخل ہوئے: ”اپنے پروردگار کے اسم کے ہمراہ پڑھو، جس نے پیدا کیا ہے، جس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا ہے۔“ جب آپ اس مقام پر پہنچے، جو ابوجہل کے معاملے کے متعلق تھا: ”بیشک انسان سرکشی کرتا ہے، اس وجہ سے کہ وہ خود کو بے نیاز سمجھتا ہے“ تو کسی شخص نے ابوجہل سے کہا: اے ابوالحکم! یہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) موجود ہیں، تو اس نے کہا: کیا تم وہ نہیں دیکھ رہے ہو؟ جو میں دیکھ رہا ہوں، اللہ کی قسم! میرے سامنے آسمان کے افق کو بھر دیا گیا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سورت کے آخری حصے تک پہنچے تو آپ سجدے میں چلے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابوفروہ ہے اور وہ راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13871]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابوفروہ ہے اور وہ راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13871]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2404)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13872
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّ الْمَلَأَ مِنْ قُرَيْشٍ اجْتَمَعُوا فِي الْحِجْرِ، فَتَعَاقَدُوا بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى وَمَنَاتَ الثَّالِثَةِ الْأُخْرَى وَإِسَافَ وَنَائِلَةَ، لَوْ قَدْ رَأَيْنَا مُحَمَّدًا لَقَدْ قُمْنَا إِلَيْهِ قِيَامَ رَجُلٍ وَاحِدٍ، فَلَمْ نُفَارِقْهُ حَتَّى نَقْتُلَهُ، فَأَقْبَلَتِ ابْنَتُهُ فَاطِمَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - تَبْكِي، حَتَّى دَخَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: هَذَا الْمَلَأُ مِنْ قُرَيْشٍ قَدْ تَعَاقَدُوا عَلَيْكَ لَوْ قَدْ رَأَوْكَ لَقَدْ قَامُوا إِلَيْكَ فَيَقْتُلُوكَ، فَمَا مِنْهُمْ رَجُلٌ إِلَّا وَقَدْ عَرَفَ نَصِيبَهُ مِنْ دَمِكَ، قَالَ:" يَا بُنَيَّةُ أَدْلِي وُضُوءًا"، فَتَوَضَّأَ ثُمَّ دَخَلَ عَلَيْهِمُ الْمَسْجِدَ، فَلَمَّا رَأَوْهُ قَالُوا: هَذَا هُوَ، وَخَفَضُوا أَبْصَارَهُمْ، وَسَقَطَتْ أَذْقَانُهُمْ فِي صُدُورِهِمْ، وَعُقِرُوا فِي مَجَالِسِهِمْ، فَلَمْ يَرْفَعُوا إِلَيْهِ بَصَرًا، وَلَمْ يَقُمْ إِلَيْهِ رَجُلٌ مِنْهُمْ، فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى قَامَ عَلَى رُءُوسِهِمْ، فَأَخَذَ قَبْضَةً مِنَ التُّرَابِ، فَقَالَ:" شَاهَتِ الْوُجُوهُ"، ثُمَّ حَصَبَهُمْ بِهَا، فَمَا أَصَابَ رَجُلًا مِنْهُمْ مِنْ ذَلِكَ الْحَصَى حَصَاةً إِلَّا قُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ كَافِرًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْمَغَازِي فِي تَبْلِيغِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَبْرِهِ عَلَى ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْمَغَازِي فِي تَبْلِيغِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَبْرِهِ عَلَى ذَلِكَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: قریش سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد حطیم میں اکٹھے ہوئے، تو انہوں نے لات اور عزیٰ، منات، اساف اور نائلہ کے نام پر قسم اٹھا کر یہ طے کیا کہ اگر ہم نے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو دیکھا، تو ہم اُٹھ کر ان کے پاس جائیں گے، یوں جیسے مل کر کسی کی طرف جایا جاتا ہے، اور ہم ان سے اس وقت تک جدا نہیں ہوں گے، جب تک انہیں قتل نہیں کر دیتے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا روتی ہوئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور بولیں: قریش سے تعلق رکھنے والے افراد نے آپ کے خلاف یہ طے کیا ہے، کہ اگر انہوں نے آپ کو دیکھا تو وہ اُٹھ کر آپ کے پاس آئیں گے اور آپ کو قتل کر دیں گے تاکہ ان میں سے ہر ایک شخص کا آپ کے قتل میں حصہ ہو جائے، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے میری بیٹی! تم مجھے وضو کا پانی لا کے دو! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، پھر آپ مسجد میں ان لوگوں کے پاس تشریف لائے، جب ان لوگوں نے آپ کو دیکھا، تو انہوں نے کہا: یہ تو وہی ہیں، نی نگاہیں جھکا لیں، اُن کی ٹھوڑیاں لٹک کر سینے کے ساتھ لگ گئیں، اور وہ سر جھکا کر بیٹھے رہے، انہوں نے نگاہ اٹھا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نہیں دیکھا، ان میں سے کوئی شخص اُٹھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نہیں آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ ان لوگوں کے سر کے پاس آ کے کھڑے ہوئے، آپ نے مٹھی بھر مٹی لی اور پھر فرمایا: یہ چہرے رسوا ہو جائیں، پھر آپ نے کنکریاں ان پر ماریں، تو وہ کنکریاں اُن میں سے ہر ایک شخص کو لگیں اور وہ جس بھی شخص کو لگیں، وہ غزوہ بدر کے دن کافر ہونے کے طور پر مارا گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: مغازی میں اس نوعیت کی احادیث گزر چکی ہیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تبلیغ کرنے اور اس حوالے سے صبر کرنے کے بارے میں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13872]
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: مغازی میں اس نوعیت کی احادیث گزر چکی ہیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تبلیغ کرنے اور اس حوالے سے صبر کرنے کے بارے میں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13872]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2762 و 3485)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2757، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 600»
الحكم على الحديث:
رجال أحدهما رجال الصحيح
10. بَابُ تَأْيِيدِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَعْدَائِهِ مِنَ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ .
نبی اکرم ﷺ کی، اپنے انسانی اور جنّ دشمنوں کے خلاف تائید ہونا
حدیث نمبر: 13873
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ أَبُو جَهْلٍ: لَئِنْ رَأَيْتُ مُحَمَّدًا يُصَلِّي عِنْدَ الْكَعْبَةِ لَآتِيَّنَهُ حَتَّى أَطَأَ عَلَى عُنُقِهِ، قَالَ: فَقَالَ: لَوْ فَعَلَ، لَأَخَذَتْهُ الْمَلَائِكَةُ عِيَانًا، وَلَوْ أَنَّ الْيَهُودَ تَمَنَّوُا الْمَوْتَ لَمَاتُوا وَرَأَوْا مَقَاعِدَهُمْ مِنَ النَّارِ، وَلَوْ خَرَجَ الَّذِينَ يُبَاهِلُونَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَرَجَعُوا لَا يَجِدُونَ أَهْلًا وَلَا مَالًا.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ابوجہل نے کہا: اگر میں نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو خانہ کعبہ کے پاس نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا، تو میں ان کے پاس جاؤں گا اور ان کی گردن پر پاؤں رکھ دوں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اس نے ایسا کیا، تو فرشتے کھلے عام اسے پکڑ لیں گے اور اگر یہودی موت کی آرزو کریں، تو وہ اُسی وقت مر جائیں گے، اور جہنم میں اپنا ٹھکانہ دیکھ لیں گے، اور جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مباہلہ کرنے کے لئے نکلے تھے، اگر وہ مباہلہ کر لیتے، تو جب انہوں نے واپس جانا تھا، تو انہیں اپنے اہل خانہ اور مال میں سے کچھ بھی نہیں ملنا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ابتدائی حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13873]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13873]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13874
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ أَبُو جَهْلٍ فَقَالَ: أَلَمْ أَنْهَكَ؟ فَانْتَهَرَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: لِمَ تَنْتَهِرَنِي يَا مُحَمَّدُ؟ فَوَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا بِهَا رَجُلٌ أَكْثَرَ نَادِيًا مِنِّي، قَالَ: فَقَالَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ: فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَوَاللَّهِ لَوْ دَعَا نَادِيَهُ، لَأَخَذَتْهُ الزَّبَانِيَةُ بِالْعَذَابِ، قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ، رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ ذَكْوَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ وَلَمْ أَعْرِفْ ذَكْوَانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ابوجہل نے کہا: کیا میں نے آپ کو منع نہیں کیا تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جھڑکا، تو اُس نے کہا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ مجھے کیوں جھڑک رہے ہیں؟ اللہ کی قسم: آپ کسی ایسے شخص کو نہیں جانتے ہوں گے، جس کے ساتھ بیٹھنے والے لوگ مجھ سے زیادہ ہوں، راوی کہتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: اُسے چاہیے کہ وہ اپنے ساتھی لوگوں کو بلا لے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اللہ کی قسم! اگر وہ شخص اپنے ساتھیوں کو بلا لیتا، تو فرشتوں نے عذاب کے ہمراہ اسے پکڑ لینا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ذکوان کے حوالے سے عکرمہ سے نقل کی ہے، اور میں ذکوان سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13874]
یہ روایت امام أحمد نے ذکوان کے حوالے سے عکرمہ سے نقل کی ہے، اور میں ذکوان سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13874]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (256/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2317»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13875
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ: كَانَ نَفَرٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ حَوْلَ الْكَعْبَةِ فِيهِمْ أَبُو جَهْلٍ لَعَنَهُ اللَّهُ، فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَقَفَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ:" قَبُحَتِ الْوُجُوهُ"، فَخُرِسُوا، فَمَا أَحَدٌ مِنْهُمْ تَكَلَّمَ بِكَلِمَةٍ، وَلَقَدْ نَظَرْتُ إِلَى أَبِي جَهْلٍ يَعْتَذِرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَمْسِكْ عَنَّا، وَيَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا أُمْسِكُ عَنْكُمْ، أَوْ أَقْتُلُكُمْ"، فَقَالَ أَبُو جَهْلٍ لَعَنَهُ اللَّهُ: أَنْتَ تَقْدِرُ عَلَى ذَلِكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُ يَقْتُلُكُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ شَبِيبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ شَبِيبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مشرکین سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد خانہ کعبہ کے اردگرد موجود تھے، ان میں ابوجہل تھا، اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ ان لوگوں کے پاس آ کر ٹھہر گئے، آپ نے فرمایا: یہ چہرے قبیح ہو جائیں، تو وہ سب لوگ گونگے ہو گئے، ان میں سے کوئی بھی کوئی بات نہیں کر رہا تھا، راوی کہتے ہیں: میں نے ابوجہل کو دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے معذرت پیش کرنے لگا اور بولا: ہم سے رک جائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم سے نہیں رکوں گا، بلکہ میں تمہیں قتل کر دوں گا، تو ابوجہل نے کہا: آپ اس بات پر قدرت رکھ پائیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تم لوگوں کو قتل کروائے گا۔
یہ روایت امام بزار نے، اپنے استاد علی بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13875]
یہ روایت امام بزار نے، اپنے استاد علی بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13875]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2405)، أخرجه مسند البزار برقم: 952»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13876
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الشَّيْطَانَ عَرَضَ لِي، فَجَعَلَ يُلْقِي عَلَيَّ شَرَّ النَّارِ، فَلَوْلَا دَعْوَةُ أَخِي سُلَيْمَانَ لَأَخَذْتُهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک شیطان میرے پاس آیا اور مجھ پر آگ کے شرارے ڈالنے لگا، اگر میرے بھائی سیدنا سلیمان علیہ السلام کی دعا کا خیال نہ ہوتا، تو میں نے اُسے پکڑ لینا تھا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13876]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13876]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2406)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4270»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 13877
وَعَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" دَخَلْتُ الْبَيْتَ فَإِذَا شَيْطَانٌ خَلْفَ الْبَابِ، فَخَنَقْتُهُ حَتَّى وَجَدْتُ بَرَدَ لِسَانِهِ عَلَى يَدَيَّ، فَلَوْلَا دَعْوَةُ الْعَبْدِ الصَّالِحِ، لَأَصْبَحَ مَرْبُوطًا يَرَاهُ النَّاسُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں گھر میں داخل ہوا، تو وہاں ایک شیطان دروازے کے پیچھے موجود تھا، میں نے اس کا گلہ دبانا شروع کیا، یہاں تک کہ اس کی زبان کی ٹھنڈک مجھے اپنے ہاتھ پر محسوس ہوئی، اگر ایک نیک بندے کی دعا کا خیال نہ ہوتا، تو اس نے صبح بندھے ہوئے ہونا تھا اور لوگ اُسے دیکھ لیتے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13877]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13877]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5487، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11693»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 13878
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ سَاجِدًا بِمَكَّةَ، فَجَاءَ إِبْلِيسُ أَنْ يَطَأَ عَلَى عُنُقِهِ فَنَفَخَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ نَفْخَةً بِجَنَاحِهِ، فَمَا اسْتَوَتْ قَدَمَاهُ عَلَى الْأَرْضِ حَتَّى بَلَغَ الْأُرْدُنَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں سجدے کی حالت میں تھے، اسی دوران شیطان آیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن پر پاؤں رکھے، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے اسے پھونک ماری، انہوں نے اپنے پروں کے ذریعے اسے پھونک ماری تھی، تو وہ زمین پر اپنے پاؤں نہیں جما پایا، یہاں تک کہ اردن پہنچ گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13878]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13878]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2868»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف