🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. بَابُ مَا جَاءَ فِي زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15347
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: هَاجَرَ مِنْ بَنِي أَسَدٍ مِنْ نِسَائِهِمْ زَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ وَنِسْوَةٌ. فَذَكَرَهُنَّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى قَائِلِهِ ثِقَاتٌ.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: بنو اسد کی خواتین میں سے سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا نے ہجرت کی اور کچھ دیگر خواتین نے بھی کی جن کا ذکر ابن اسحاق نے کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے قائل تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15347]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (37/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15348
وَعَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَاءَ [بَيْتَ] زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ، فَاسْتَأْذَنَ، فَأَذِنَتْ لَهُ زَيْنَبُ وَلَا خِمَارَ عَلَيْهَا، فَأَلْقَتْ كُمَّ دِرْعِهَا عَلَى رَأْسِهَا، فَسَأَلَهَا عَنْ زَيْدٍ، فَقَالَتْ: ذَهَبَ قَرِيبًا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَهُ هَمْهَمَةٌ قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: فَاتَّبَعْتُهُ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" تَبَارَكَ مُصَرِّفُ الْقُلُوبِ". فَمَا زَالَ يَقُولُهَا حَتَّى تَغَيَّبَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَبَعْضُهُ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ كَمَا تَرَاهُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.
ابوبکر بن سلیمان بن ابوحثمہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے گھر تشریف لائے، آپ نے اندر آنے کے لئے اجازت طلب کی، سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے آپ کو اجازت پیش کی، ان کے سر پر اس وقت چادر نہیں تھی، انہوں نے اپنی آستین اپنے سر پر رکھ لی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے سیدنا زید رضی اللہ عنہ کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا: یا رسول اللہ! وہ تھوڑی دور گئے ہیں (یا تھوڑی دیر پہلے گئے ہیں) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ کھڑے ہوئے، آپ کے کچھ کہنے کی ہلکی آواز آئی، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں آپ کے پیچھے گئی تو میں نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”برکت والی ہے وہ ذات جو دلوں کو پھیر دیتی ہے“ آپ مسلسل یہ کلمات کہتے رہے، یہاں تک کہ نگاہوں سے اوجھل ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اس کا کچھ حصہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے جیسا کہ آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی اور اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15348]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (44/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15349
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: بَنَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِزَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ. فَذَكَرَ حَدِيثَ الْوَلِيمَةِ إِلَى أَنْ قَالَ: وَإِنَّ زَيْنَبَ لَجَالِسَةٌ فِي جَنْبِ الْبَيْتِ.
قَالَ: وَكَانَتِ الْمَرْأَةُ قَدْ أُعْطِيَتْ جَمَالًا، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَدِيدَ الْحَيَاءِ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کی رخصتی کروائی اس کے بعد انہوں نے ولیمہ سے متعلق حدیث ذکر کی ہے جس میں آگے چل کر وہ یہ کہتے ہیں: سیدہ زینب رضی اللہ عنہا گھر کے ایک کونے میں بیٹھی ہوئی تھیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہ ایک خاتون تھیں جنہیں خوبصورتی عطا کی گئی تھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شدید حیاء والے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15349]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3918)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15350
وَعَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْزِلَهُ وَمَعَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَإِذَا هُوَ بِزَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ تُصَلِّي، وَهِيَ فِي صَلَاتِهَا تَدْعُو، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا لَأَوَّاهَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابُلُتِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
راشد بن سعد بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں داخل ہوئے، آپ کے ساتھ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی تھے، وہاں سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا نماز ادا کر رہی تھیں اور وہ نماز کے دوران دعا کر رہی تھیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ عبادت گزار عورت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15350]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (39/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع اور ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15351
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: كَانَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تِسْعُ نِسْوَةٍ، فَقَالَ يَوْمًا:" خَيْرُكُنَّ أَطْوَلُكُنَّ يَدًا". فَقَامَتْ كُلُّ وَاحِدَةٍ تَضَعُ يَدَهَا عَلَى الْجِدَارِ، فَقَالَ:" لَسْتُ أَعْنِي هَذَا، وَلَكِنْ أَصْنَعُكُنَّ يَدَيْنِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ ; لِأَنَّهُ يَعْتَضِدُ بِمَا يَأْتِي.
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نو ازواج تھیں، آپ نے ارشاد فرمایا: تم میں سب سے زیادہ بہتر وہ ہے جس کا ہاتھ سب سے زیادہ لمبا ہو ان میں سے ہر خاتون اٹھی اور اس نے دیوار پر رکھ کر اپنا ہاتھ ناپا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے یہ مراد نہیں لیا تھا، بلکہ میری مراد یہ تھی کہ جو دونوں ہاتھوں کے ذریعے زیادہ کام کرتی ہے (اور آمدن صدقہ کر دیتی ہے)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے
یہ روایت اس روایت کے ذریعے مستند ہو جاتی ہے جو آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15351]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7430)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15352
وَعَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ جُلُوسٌ، فَقَالَ:" أَوَّلُكُنَّ يَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ أَطْوَلُكُنَّ يَدًا". فَجَعَلْنَا نُقَدِّرُ أَذْرُعَنَا أَيَّتُنَا أَطْوَلُ يَدًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَسْتُ ذَاكَ أَعْنِي إِنَّمَا أَعْنِي أَصْنَعُكُنَّ يَدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عُلَيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم بیٹھی ہوئی تھیں، آپ نے ارشاد فرمایا: تم میں سے حوض پر میرے پاس سب سے پہلے وہ آئے گی، جس کے ہاتھ سب سے زیادہ لمبے ہیں، تو ہم نے اپنی کلائیوں کو ناپنا شروع کیا کہ کس کے ہاتھ زیادہ لمبے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے یہ مراد نہیں لیا، میری مراد یہ تھی کہ جو ہاتھ کے ذریعے زیادہ کام کرتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15352]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2318»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15353
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبَزَى أَنَّ عُمَرَ كَبَّرَ عَلَى زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ أَرْبَعًا، ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ يُدْخِلُ هَذِهِ قَبْرَهَا؟ فَقُلْنَ: مَنْ كَانَ يَدْخُلُ عَلَيْهَا فِي حَيَاتِهَا. ثُمَّ قَالَ عُمَرُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَسْرَعُكُنَّ بِي لُحُوقًا أَطْوَلُكُنَّ يَدًا". فَكُنَّ يَتَطَاوَلْنَ بِأَيْدِيهِنَّ، وَإِنَّمَا كَانَ ذَلِكَ لِأَنَّهَا كَانَتْ صَنَّاعًا تُعِينُ بِمَا تَصْنَعُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن ابزیٰ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ میں چار تکبیریں پڑھیں، پھر انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کو پیغام بھیج کر دریافت کیا کہ انہیں قبر میں کون اتارے گا، تو ان ازواج نے بتایا کہ جو شخص ان کی زندگی میں ان کے ہاں آیا کرتا تھا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرمایا کرتے تھے کہ تم میں سے مجھ سے پہلے وہ ملے گی، جس کے ہاتھ زیادہ لمبے ہوں گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج نے اپنے ہاتھوں کی پیمائش کی، حالانکہ اصل بات تھی کہ سیده زینب رضی اللہ عنہا کام کرتی تھیں اور اپنے کیے ہوئے کام کے معاوضے کو اللہ کی راہ میں خرچ کرتی تھیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15353]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2667)، أخرجه مسند البزار برقم: 241»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15354
وَعَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ: تُوُفِّيَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ زَوْجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي خِلَافَةِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن منکدر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا انا کا انتقال سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15354]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (38/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15355
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: تُوُفِّيَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ زَوْجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَنَةَ عِشْرِينَ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کا انتقال بیس ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال (مستند ہیں)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15355]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (38/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15356
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ عُمَرَ عَلَى زَيْنَبَ، وَكَانَتْ أَوَّلَ نِسَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَوْتًا، وَكَانَ يُعْجِبُهُ أَنْ يُدْخِلَهَا قَبْرَهَا، فَأَرْسَلَ إِلَى أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ يُدْخِلُهَا قَبْرَهَا؟ فَقُلْنَ: مَنْ كَانَ يَرَاهَا فِي حَيَاتِهَا فَلْيُدْخِلْهَا قَبْرَهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ ادا کی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سے سب سے پہلے اُن کا انتقال ہوا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی یہ خواہش تھی کہ وہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو قبر میں اتاریں، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کو پیغام بھیج کر دریافت کیا کہ انہیں قبر میں کون اتار سکتا ہے؟ تو ان ازواج نے بتایا کہ جو ان کی زندگی میں انہیں دیکھ سکتا تھا وہ انہیں قبر میں اتارے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15356]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (50/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں