🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
117. بَابُ مَنَاقِبِ زَيْنَبَ بِنْتِ خُزَيْمَةَ الْهِلَالِيَّةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ زینب بنت خزیمہ ہلالیہ رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15357
عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: تَزَوَّجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَيْنَبَ بِنْتَ خُزَيْمَةَ وَهِيَ أُمُّ الْمَسَاكِينِ، سُمِّيَتْ بِذَلِكَ لِكَثْرَةِ إِطْعَامِهَا الْمَسَاكِينَ، وَهِيَ مِنْ بَنِي [هِلَالِ بْنِ ] عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ، وَتُوُفِّيَتْ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَيٌّ [لَمْ تَلْبَثْ مَعَهُ إِلَّا يَسِيرًا] . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زہری بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کر لی جو ام المساکین ہیں، انہیں یہ نام اس لئے دیا گیا تھا کہ کیونکہ وہ غریبوں کو کھانا کثرت سے کھلایا کرتی تھیں، ان کا تعلق بنو ہلال بن عامر بن صعصہ سے تھا، ان کا انتقال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہو گیا تھا اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھوڑا ہی عرصہ رہی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15357]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (57/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15358
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَيْنَبَ بِنْتَ خُزَيْمَةَ الْهِلَالِيَّةَ أُمَّ الْمَسَاكِينِ، كَانَتْ قَبْلَهُ عِنْدَ الْحُصَيْنِ - أَوْ عِنْدَ الطُّفَيْلِ بْنِ الْحَارِثِ - مَاتَتْ بِالْمَدِينَةِ، أَوَّلُ نِسَائِهِ مَوْتًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ زینب بنت خزیمہ ہلالیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کر لی، جو ام المساکین ہیں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے حصین (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) طفیل بن حارث کے نکاح میں تھیں، اس خاتون کا انتقال مدینہ منورہ میں ہوا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سب سے پہلے اُنہی کا انتقال ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15358]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (58/24)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6885»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
118. بَابُ مَنَاقِبِ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهَا
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15359
عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ بْنِ حَزْنِ بْنِ بُجَيْرِ بْنِ الْهُزَمِ بْنِ رُؤَيْبَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِلَالِ بْنِ عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ، وَهِيَ الَّتِي وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زہری بیان کرتے ہیں: یہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بنت حارث بن حزن بن بجیر بن ہزم بن رؤیبہ بن عبداللہ بن ہلال بن عامر بن صعصہ ہیں، یہ وہ خاتون ہیں جنہوں نے اپنا آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہبہ کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15359]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15360
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: كُنْتُ فِي بَعْثٍ مَرَّةً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اذْهَبْ فَأْتِنِي بِمَيْمُونَةَ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي فِي الْبَعْثِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَيْسَ تُحِبُّ مَا أُحِبُّ؟". فَقُلْتُ: بَلَى. قَالَ:" فَاذْهَبْ فَأْتِنِي بِهَا". فَذَهَبْتُ فَجِئْتُهُ بِهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک مہم میں تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور میمونہ کو میرے پاس لے آؤ، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ایک مہم میں جانا چاہتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں یہ بات پسند نہیں ہے جو مجھے پسند ہو، میں نے کہا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر تم جاؤ اور اسے لے آؤ، میں گیا اور انہیں لے آیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف حسن بن علی بن ابورافع کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15360]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3917/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26644، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2528»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15361
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ بِسَرِفَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سرف کے مقام پر سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15361]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15362
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ قَالَ: ثَقُلَتْ مَيْمُونَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَّةَ، وَلَيْسَ عِنْدَهَا أَحَدٌ مِنْ بَنِي أَخِيهَا، فَقَالَتْ: أَخْرِجُونِي مِنْ مَكَّةَ، فَإِنِّي لَا أَمُوتُ بِهَا، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَنِي أَنِّي لَا أَمُوتُ بِمَكَّةَ. قَالَ: فَحَمَلُوهَا حَتَّى أَتَوْا بِهَا سَرِفَ، إِلَى الشَّجَرَةِ الَّتِي بَنَى بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَحْتَهَا فِي مَوْضِعِ الْقُبَّةِ. قَالَ: فَمَاتَتْ، فَلَمَّا وَضَعْنَاهَا فِي لَحْدِهَا أَخَذْتُ رِدَائِي، فَوَضَعْتُهُ تَحْتَ خَدِّهَا فِي اللَّحْدِ، فَأَخَذَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ فَرَمَى بِهِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یزید بن اصم بیان کرتے ہیں: مکہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی طبیعت خراب ہو گئی، اس وقت ان کے بھتیجوں میں کوئی ان کے پاس موجود نہیں تھا، تو انہوں نے فرمایا: تم لوگ مجھے مکہ سے باہر لے جاؤ کیونکہ میں یہاں نہیں مرنا چاہتی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بتایا ہے کہ میں مکہ میں نہیں مروں گی، راوی کہتے ہیں، تو وہ لوگ انہیں اٹھا کر سرف کے مقام پر اس درخت کے پاس لے آئے جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی رخصتی کروائی تھی اور اس درخت کے نیچے خیمے کی جگہ تھی، راوی کہتے ہیں وہاں ان کا انتقال ہو گیا، جب ہم نے انہیں لحد میں اتارا تو میں نے اپنی چادر لی اور وہ لحد میں ان کے رخسار کے نیچے رکھ دی تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے وہ چادر لے کر اسے پھینک دیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15362]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعني فى المسند (7110)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15363
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ قَالَ: رَأَيْتُ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ تَحْلِقُ رَأْسَهَا بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ لِيَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، فَقَالَ: أَرَاهَا تَبْتَذِلُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُقْبَةَ بْنِ وَهْبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
یزید بن اصم بیان کرتے ہیں: میں نے اُم المؤمنین کو دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد انہوں نے اپنا سر مونڈوا دیا تھا۔ میں نے یزید بن اصم سے کہا: (یعنی اس بارے میں دریافت کیا) تو انہوں نے فرمایا: ان کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ وہ اپنے حلیے کو خراب کرنا چاہتی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عقبہ بن وہب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15363]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (422/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15364
وَعَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْأَخَوَاتُ مُؤْمِنَاتٌ". - يَعْنِي مَيْمُونَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ، وَأُمَّ الْفَضْلِ بِنْتَ الْحَارِثِ، وَسَلْمَى امْرَأَةَ حَمْزَةَ، وَأَسْمَاءَ بِنْتَ عُمَيْسٍ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بہنیں مومن ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا تھیں اور سیدہ ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا تھیں اور سیدہ سلمی تھیں، جو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں اور سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15364]
تخریج الحدیث: «اخ الطبراني فى المعجم الكبير (19/24)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 73، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8629»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15365
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: مَاتَتْ مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ زَوْجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ الْحَرَّةِ، سَنَةَ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کا انتقال حرہ کے سال تریسٹھ ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15365]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
119. بَابُ مَنَاقِبِ أُمِّ حَبِيبَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15366
عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ حَرْبِ بْنِ أُمَيَّةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ قُصَيِّ بْنِ كِلَابِ بْنِ مُرَّةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبِ بْنِ فِهْرِ بْنِ مَالِكٍ. وَاسْمُ أُمِّ حَبِيبَةَ: رَمَلَةُ. وَأَنْكَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رُقَيَّةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - مِنْ أَجْلِ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ أُمُّهَا صَفِيَّةُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ، وَصَفِيَّةُ عَمَّةُ عُثْمَانَ أُخْتُ عَفَّانَ لِأَبِيهِ وَأُمِّهِ. وَقَدِمَ بِأُمِّ حَبِيبَةَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شُرَحْبِيلُ بْنُ حَسَنَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
زہری بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بنت ابوسفیان بن حرب بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک کے ساتھ شادی کی تھی، سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا نام رملہ تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی شادی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے کروا دی تھی، کیونکہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کی والدہ صفیہ بنت ابوالعاص تھیں اور یہ صفیہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی پھوپھی تھیں اور (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے والد) عفان کی سگی بہن تھیں۔ سیدنا شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15366]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (219/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں