الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
126. بَابُ مَنَاقِبِ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَسَدٍ أُمِّ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی والدہ سیدہ فاطمہ بنت اسد رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15397
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: كَانَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَكْفِيهِ الدَّاخِلَ، وَفَاطِمَةُ بِنْتُ أَسَدٍ تَكْفِيهِ الْخَارِجَ - يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ فاطمہ ہی رضی اللہ عنہا بنت محمد، ان (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے) کے گھریلو کام کر دیتی تھیں اور سیدہ فاطمہ بنت اسد رضی اللہ عنہا ان کے باہر کے کام کر دیتی تھیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی مراد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15397]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15397]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (352/24)»
الحكم على الحديث:
مرسل، ابو البختری سعید بن فیروز کا سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں۔
قال ابن حجر: ثقة ثبت، فيه تشيع قليل، كثير الإرسال
حدیث نمبر: 15398
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ عَلِيٍّ أَيْضًا قَالَ: قُلْتُ لِأُمِّي فَاطِمَةَ بِنْتِ أَسَدِ بْنِ هَاشِمٍ: اكْفِي فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِقَايَةَ الْمَاءِ وَالذَّهَابَ فِي الْحَاجَةِ، وَتَكْفِيكِ خِدْمَةَ الدَّاخِلِ الطَّحْنَ وَالْعَجْنَ. وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے اس میں یہ الفاظ ہیں: وہ کہتے ہیں: میں نے اپنی والدہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت اسد بن ہاشم سے کہا: آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کے لئے پانی پلانے کا کام اور کسی کام کے سلسلے میں باہر جانے والا کام سنبھال لیں، وہ آپ کے لئے گھر کے اندرونی معاملات سنبھال لیں گی، جیسے آٹا پیسنا اور آٹا گوندھنا وغیرہ۔ دوسری روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15398]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (353/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15399
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لَمَّا مَاتَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَسَدِ بْنِ هَاشِمٍ أُمُّ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - دَخَلَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَلَسَ عِنْدَ رَأْسِهَا، فَقَالَ:" رَحِمَكِ اللَّهُ يَا أُمِّي، كُنْتِ أُمِّي بَعْدَ أُمِّي، تَجُوعِينَ وَتُشْبِعِينِي، وَتَعْرَيْنَ وَتَكْسِينِي، وَتَمْنَعِينَ نَفْسَكِ طَيِّبًا وَتُطْعِمِينِي، تُرِيدِينَ بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ". ثُمَّ أَمَرَ أَنْ تُغَسَّلَ ثَلَاثًا، فَلَمَّا بَلَغَ الْمَاءَ الَّذِي فِيهِ الْكَافُورُ سَكَبَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِهِ، ثُمَّ خَلَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَمِيصَهُ فَأَلْبَسُهَا إِيَّاهُ، وَكَفَّنَهَا بِبُرْدٍ فَوْقَهُ، ثُمَّ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ، وَأَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ، وَعُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، وَغُلَامًا أَسْوَدَ يَحْفِرُونَ، فَحَفَرُوا قَبْرَهَا، فَلَمَّا بَلَغُوا اللَّحْدَ حَفْرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِهِ، وَأَخْرَجَ تُرَابَهُ بِيَدِهِ، فَلَمَّا فَرَغَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاضْطَجَعَ فِيهِ، فَقَالَ:" اللَّهُ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ، اغْفِرْ لِأُمِّي فَاطِمَةَ بِنْتِ أَسَدٍ، وَلَقِّنْهَا حُجَّتَهَا، وَوَسِّعْ عَلَيْهَا مُدْخَلَهَا بِحَقِّ نَبِيِّكَ وَالْأَنْبِيَاءِ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِي ; فَإِنَّكَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ". وَكَبَّرَ عَلَيْهَا أَرْبَعًا، وَأَدْخَلُوهَا اللَّحْدَ هُوَ، وَالْعَبَّاسُ، وَأَبُو بَكْرٍ الصَّدِيقُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ صَلَاحٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالْحَاكِمُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ صَلَاحٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالْحَاكِمُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت اسد بن ہاشم، جو سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں، جب ان کا انتقال ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی میت کے پاس تشریف لائے آپ ان کے سرہانے بیٹھ گئے، آپ نے فرمایا: اے امی جان! اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے آپ میری والدہ کے بعد میری ماں کی جگہ تھیں آپ خود بھوکی رہ جاتی تھیں اور مجھے سیر کروا دیتی تھیں، خود پرانے لباس میں رہتی تھیں اور مجھے نیا لباس دے دیتی تھیں، خود عمدہ چیزیں نہیں کھاتی تھیں مجھے کھلا دیتی تھیں اور آپ اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا اور آخرت کے گھر کا حصول کا ارادہ رکھتی تھیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو اس خاتون کو تین مرتبہ غسل دیا گیا، جب وہ پانی آیا جس میں کافور ملا ہوا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے دست مبارک سے انڈیلا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص اتار کر انہیں پہنانے کے لئے دی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قمیص کے اوپر چادروں میں انہیں کفن دیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما، سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور ایک سیاہ فام غلام کو بلوایا، انہوں نے قبر کھودی، جب وہ لوگ لحد تک پہنچ گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اسے کھودا اور اپنے ہاتھ سے اس کی مٹی باہر نکالی، جب اس کام سے فارغ ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے اندر اترے اور اس میں لیٹ گئے پھر آپ نے یہ پڑھا: ”اللہ کی ذات وہ ہے جو زندگی دیتا ہے، اور وہ موت دیتا ہے، اور وہ خود زندہ ہے، اور اسے موت نہیں آئے گی، تو میری ماں فاطمہ بنت اسد کی مغفرت کر دے اور اسے اس کی حجت تلقین کرنا اور اپنے نبی اور مجھ سے پہلے کے انبیاء کے وسیلے سے ان کی قبر کو ان کے لئے کشادہ کر دینا، بے شک تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ بنت اسد رضی اللہ عنہا کی نماز میں چار تکبیریں کہی تھیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کو لحد میں اتارا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی روح بن صلاح ہے جسے ابن حبان اور حاکم نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15399]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی روح بن صلاح ہے جسے ابن حبان اور حاکم نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15399]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (351/24)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 191»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15400
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا مَاتَتْ فَاطِمَةُ أُمُّ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ خَلَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَمِيصَهُ وَأَلْبَسَهَا إِيَّاهُ، وَاضْطَجَعَ فِي قَبْرِهَا، فَلَمَّا سُوِّيَ عَلَيْهَا التُّرَابُ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْنَاكَ صَنَعْتَ شَيْئًا لَمْ تَصْنَعْهُ بِأَحَدٍ! فَقَالَ:" أَلْبَسْتُهَا قَمِيصِي ; لِتَلْبَسَ مِنْ ثِيَابِ الْجَنَّةِ، وَاضْطَّجَعْتُ مَعَهَا فِي قَبْرِهَا ; خُفِّفَ عَنْهَا مِنْ ضَغْطَةِ الْقَبْرِ ؛ إِنَّهَا كَانَتْ مِنْ أَحْسَنِ خَلْقِ اللَّهِ إِلَيَّ صَنِيعًا بَعْدَ أَبِي طَالِبٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعْدَانُ بْنُ الْوَلِيدِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں جب سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی والدہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص اتاری اور وہ انہیں پہنانے کے لئے دی، آپ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی قبر میں خود لیٹے اور جب ان کی قبر پر مٹی برابر کر لی گئی تو کسی نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے آپ کو ایک ایسا کام کرتے ہوئے دیکھا جو آپ نے کسی کے لئے نہیں کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے انہیں اپنی قمیص پہنانے کے لئے اسی لئے دی تاکہ وہ جنت کا لباس پہنے اور میں اس کی قبر میں اس لئے لیٹا تاکہ قبر کے بھینچنے کے حوالے سے انہیں تخفیف ہو، کیونکہ جناب ابوطالب کے بعد، اللہ کی مخلوق میں سے، انہوں نے میرے ساتھ سب سے اچھا سلوک کیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعدان بن ولید ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15400]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعدان بن ولید ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15400]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
127. بَابُ مَنَاقِبِ أُمِّ هَانِئٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ اُم ہانی رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15401
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ أُمَّ هَانِئٍ بِنْتَ أَبِي طَالِبٍ خَرَجَتْ مُتَبَرِّجَةً قَدْ بَدَا قُرْطَاهَا، فَقَالَ لَهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: اعْمَلِي، فَإِنَّ مُحَمَّدًا لَا يُغْنِي عَنْكِ شَيْئًا، فَجَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَتْهُ بِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَزْعُمُونَ أَنَّ شَفَاعَتِي لَا تَنَالُ أَهْلَ بَيْتِي! وَإِنَّ شَفَاعَتِي تَنَالُ حَاءَ وَحَكَمَ". - وَحَاءَ وَحَكَمَ قَبِيلَتَانِ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ اُم ہانی بنت ابوطالب رضی اللہ عنہا گھر سے باہر نکلیں تو ان کی زینت ظاہر تھی اور ان کی بالیاں نظر آ رہی تھیں تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: تم عمل کیا کرو، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے کسی کام نہیں آ سکیں گے، وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں کا کیا معاملہ ہے جو یہ گمان کرتے ہیں کہ میری شفاعت میرے اہل بیت کو نصیب نہیں ہو گی حالانکہ میری شفاعت ”حاء“ اور حکم کو نصیب ہو جائے گی (راوی کہتے ہیں) یہ دو قبیلے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے
یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15401]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے
یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15401]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (434/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
128. بَابُ مَنَاقِبِ دُرَّةَ بِنْتِ أَبِي لَهَبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ درہ رضی اللہ عنہا بنت ابولہب کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15402
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالُوا: قَدِمَتْ دُرَّةُ بِنْتُ أَبِي لَهَبٍ مُهَاجِرَةً، فَنَزَلَتْ دَارَ رَافِعِ بْنِ الْمُعَلَّى الزُّرَقِيِّ، فَقَالَ لَهَا نِسْوَةٌ جَالِسِينَ إِلَيْهَا مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ: أَنْتِ بِنْتُ أَبِي لَهَبٍ الَّذِي قَالَ اللَّهُ: (تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ مَا أَغْنَى عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ) يَعْنِي: مَا يُغْنِي عَنْكِ مُهَاجَرُكِ؟ فَأَتَتْ دُرَّةُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَكَتْ إِلَيْهِ مَا قُلْنَ لَهَا، فَسَكَّنَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" اجْلِسِي". ثُمَّ صَلَّى بِالنَّاسِ الظَّهْرَ، وَجَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ سَاعَةً، وَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، مَالِي أُوذَى فِي أَهْلِي، فَوَاللَّهِ إِنَّ شَفَاعَتِي لَتَنَالُ حَيَّ حَاءَ وَحَكَمٍ، وَصُدَا، وَسَلْهَبَ، يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بَشِيرٍ الدِّمَشْقِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں: سیدہ درّہ رضی اللہ عنہا بنت ابولہب ہجرت کر کے آئیں، انہوں نے رافع بن معلیٰ زرقی کے محلے (یا گھر) میں رہائش اختیار کی، بنوزریق سے تعلق رکھنے والی کچھ خواتین جو ان کے پاس بیٹھی ہوئی تھیں، انہوں نے ان سے کہا: آپ اس ابولہب کی صاحبزادی ہیں جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے: ”ابولہب کے دونوں ہاتھ برباد ہو جائیں اس کا مال اور جو کچھ اس نے کمایا تھا وہ اس کے کسی کام نہیں آیا“۔ ان کی مراد یہ تھی کہ آپ کا ہجرت کرنا آپ کے کس کام آئے گا، تو سیدہ درہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور آپ کے سامنے اس بات کی شکایت کی جو ان خواتین نے کہی تھیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پرسکون ہونے کا کہا: اور فرمایا: تم بیٹھ جاؤ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو ظہر کی نماز پڑھائی، پھر آپ منبر پر گھڑی بھر کے لئے تشریف فرما ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: ”کیا وجہ ہے کہ مجھے میرے اہل خانہ (یعنی خاندان کے افراد) کے حوالے سے اذیت پہنچائی جاتی ہے، اللہ کی قسم! میری شفاعت حاء اور حکم اور صدا اور سلہب قبیلے کے افراد کو بھی قیامت کے دن نصیب ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن بشیر دمشقی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ابوحاتم نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15402]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن بشیر دمشقی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ابوحاتم نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15402]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (259/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15403
وَعَنِ ابْنِ أَبِي الْحُسَيْنٍ قَالَ: كَانَتْ دُرَّةُ بِنْتُ أَبِي لَهَبٍ عِنْدَ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَوْفَلٍ، فَوَلَدَتْ لَهُ عُقْبَةَ، وَالْوَلِيدَ، وَأَبَا مُسْلِمٍ، ثُمَّ أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَدِينَةِ، فَأَكْثَرَ النَّاسُ فِي أَبَوَيْهَا، فَجَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا وَلَدَ الْكُفَّارُ غَيْرِي؟! فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَمَا ذَاكَ؟". قَالَتْ: قَدْ آذَانِي أَهْلُ الْمَدِينَةِ فِي أَبَوَيَّ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا صَلَّيْتِ الظُّهْرَ فَصَلِّي حَيْثُ أَرَى". فَصَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الظَّهْرَ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْهَا، فَأَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ، فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، أَلْكُمْ نَسَبٌ وَلَيْسَ لِي نَسَبٌ؟". فَوَثَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَالَ: أَغْضَبَ اللَّهَ مَنْ أَغْضَبَكَ، فَقَالَ:" هَذِهِ بِنْتُ عَمِّي، فَلَا يَقُلْ لَهَا أَحَدٌ إِلَّا خَيْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَابْنُ أَبِي حُسَيْنٍ هُوَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن ابوحسین بیان کرتے ہیں: سیدہ درہ رضی اللہ عنہا بنت ابولہب، حارث بن عبداللہ بن نوفل کی اہلیہ تھیں، انہوں نے ان صاحب کے بچوں عقبہ اور ولید اور ابومسلم کو جنم دیا پھر وہ خاتون مدینہ منورہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئیں، لوگوں نے ان کے ماں باپ کے بارے میں زیادہ باتیں کیں تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میرے علاوہ اور کوئی کافروں کی اولاد نہیں ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے دریافت کیا: کیا ہوا ہے؟ اس خاتون نے بتایا کہ اہل مدینہ نے مجھے میرے ماں باپ کے حوالے سے اذیت پہنچائی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے فرمایا: جب میں ظہر کی نماز ادا کروں گا، تو تم نے ایسی جگہ نماز ادا کرنی ہے جہاں میں دیکھ سکوں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز ادا کر لی اور مڑ کر ان کی طرف دیکھا تو آپ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے، آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! کیا تم لوگوں کا نسب ہے، اور میرا نسب نہیں ہے۔“ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اٹھے اور انہوں نے عرض کی: اللہ تعالیٰ اس شخص پر غضب ناک ہو جس نے آپ کو غضبناک کیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میری چچازاد ہے، کوئی بھی شخص اسے بھلائی کے علاوہ کچھ نہ کہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ابن ابوحسین نامی راوی عبداللہ بن ابوحسین ہے، اور یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15403]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ابن ابوحسین نامی راوی عبداللہ بن ابوحسین ہے، اور یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15403]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (257/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل،
حدیث نمبر: 15404
وَعَنْ دُرَّةَ ابْنَةِ أَبِي لَهَبٍ قَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ عَائِشَةَ، فَدَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" ائْتُونِي بِوَضُوءٍ". قَالَتْ: فَابْتَدَرْتُ أَنَا وَعَائِشَةُ الْكُوزَ، فَبَدَرْتُهَا فَأَخَذْتُهُ أَنَا، فَتَوَضَّأَ فَرَفَعَ إِلَيَّ عَيْنَهُ أَوْ بَصَرَهُ قَالَ:" أَنْتَ مِنِّي وَأَنَا مِنْكِ".
قَالَتْ: فَأُتِيَ بِرَجُلٍ، فَقَالَ: مَا أَنَا فَعَلْتُهُ إِنَّمَا قِيلَ لِي.
قَالَتْ: وَكَانَ يَسْأَلُهُ عَلَى الْمِنْبَرِ: مَنْ خَيْرُ النَّاسِ؟ فَقَالَ:" أَفْقَهُمْ فِي دِينِ اللَّهِ، وَأَوْصَلُهُمْ لِرَحِمِهِ". وَذَكَرَ شَرِيكٌ شَيْئَيْنِ آخَرَيْنِ فَلَمْ أَحْفَظْهُمَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قَالَتْ: فَأُتِيَ بِرَجُلٍ، فَقَالَ: مَا أَنَا فَعَلْتُهُ إِنَّمَا قِيلَ لِي.
قَالَتْ: وَكَانَ يَسْأَلُهُ عَلَى الْمِنْبَرِ: مَنْ خَيْرُ النَّاسِ؟ فَقَالَ:" أَفْقَهُمْ فِي دِينِ اللَّهِ، وَأَوْصَلُهُمْ لِرَحِمِهِ". وَذَكَرَ شَرِيكٌ شَيْئَيْنِ آخَرَيْنِ فَلَمْ أَحْفَظْهُمَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیده درّہ رضی اللہ عنہا بنت ابولہب بیان کرتی ہیں: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے آپ نے فرمایا: میرے پاس وضو کا پانی لے کے آؤ، سیدہ درہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میں اور عائشہ برتن کی طرف لپکیں اور میں ان سے پہلے برتن تک پہنچ گئی، میں نے اسے لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، آپ نے اپنی نگاہ اٹھا کے میری طرف دیکھا اور فرمایا: ”تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں۔“ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: پھر ایک شخص کو لایا گیا تو اس نے کہا: میں نے ایسا نہیں کیا، مجھے یہ بات کہی گئی تھی۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: اس شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر موجود رہنے کے دوران آپ سے سوال کیا تھا، لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو اللہ کے دین کی سب سے زیادہ سمجھ بوجھ رکھتا ہو اور رشتے داری کے حقوق کا سب سے زیادہ خیال رکھتا ہو۔“ اس کے بعد شریک نامی راوی نے دو اور چیزیں بھی ذکر کی تھیں جو مجھے یاد نہیں رہی ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15404]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15404]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (257/24) اخرجه احمد فى المسند 431/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
129. بَابُ مَا جَاءَ فِي أُمِّ أَيْمَنَ أُمِّ أُسَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کی والدہ سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15405
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: أُمُّ أَيْمَنَ أُمُّ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، مَوْلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَتْ لِأُخْتِ خَدِيجَةَ فَوَهَبَتْهَا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْكَحَهَا زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ، وَيُقَالُ: اسْمُهَا بَرَكَةُ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا جو سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیز ہیں، یہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہ کی بہن کی کنیز تھیں اس خاتون نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہبہ کر دیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی شادی سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے کروا دی تھی ایک قول کے مطابق ان کا اصل نام برکہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15405]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (85/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15406
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أُمُّ أَيْمَنَ هِيَ: أُمُّ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کی والدہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15406]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15406]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (86/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔