🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
134. بَابٌ فِي أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15417
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ حَرْمَلَةَ قَالَ: دَخَلْتُ مَكَّةَ بَعْدَمَا قُتِلَ ابْنُ الزُّبَيْرِ، فَجَاءَتْ أُمُّهُ أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ عَجُوزٌ كَبِيرَةٌ، طَوِيلَةٌ، مَكْفُوفَةُ الْبَصَرِ، فَقَالَتْ لِلْحَجَّاجِ: أَمَا آنَ لِهَذَا الرَّاكِبِ أَنْ يَنْزِلَ؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
یعلیٰ بن حرملہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد مکہ میں داخل ہوا تو ان کی والدہ سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما آئیں، جو بوڑھی عمر رسیدہ خاتون تھیں ان کا قد طویل تھا اور بینائی ختم ہو چکی تھی، انہوں نے حجاج سے کہا: کیا ابھی اس سوار کے لئے وہ وقت نہیں آیا کہ وہ نیچے اتر آئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلیٰ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15417]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
135. بَابُ مَنَاقِبِ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ وَأَخَوَاتِهَا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُنَّ -
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا اور ان کی بہنوں کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15418
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ فِي تَسْمِيَةِ مَنْ هَاجَرَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ: جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَمَعَهُ امْرَأَتُهُ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ الْخَثْعَمِيَّةُ، فَوَلَدَتْ لَهُ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ، وَعَوْنَ بْنَ جَعْفَرٍ، وَمُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عروہ بن زبیر، حبشہ کی سرزمین کی طرف ہجرت کرنے والوں کے ناموں میں بیان کرتے ہیں: سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ تھے اور ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سیدہ اسماء بنت عمیس خشعمیہ رضی اللہ عنہا تھیں، انہوں نے حبشہ کی سرزمین پر ان کے صاحبزادے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ، سیدنا عون بن جعفر رضی اللہ عنہ اور سیدنا محمد بن جعفر رضی اللہ عنہ کو جنم دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15418]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15419
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْأَخَوَاتُ الْمُؤْمِنَاتُ": مَيْمُونَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُمُّ الْفَضْلِ امْرَأَةُ الْعَبَّاسِ، وَأَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ امْرَأَةُ جَعْفَرٍ، وَامْرَأَةُ حَمْزَةَ وَهِيَ أُخْتُهُنَّ لِأُمِّهِنَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَ مِنْ حَدِيثِ مَيْمُونَةَ فِي مَنَاقِبِهَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ مومن بہنیں ہیں“ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا تھیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں، سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا تھیں، جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی بیوی ہیں، سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا تھیں، جو سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں، یہ (سب خواتین) ماں کی طرف سے شریک بہنیں تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے مناقب سے متعلق باب میں یہ حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15419]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6880»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
136. بَابُ مَنَاقِبِ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا کے مناقب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15420
عَنْ مُهَاجِرٍ أَنَّ أَسْمَاءَ بِنْتَ يَزِيدَ بْنِ السَّكَنِ بِنْتَ عَمِّ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَتَلَتْ يَوْمَ الْيَرْمُوكِ تِسْعَةً مِنَ الرُّومِ بِعَمُودِ فُسْطَاطٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مہاجر بیان کرتے ہیں: سیدہ اسماء بنت یزید بن سکن رضی اللہ عنہا، سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی چچازاد تھیں، انہوں نے جنگ یرموک کے موقع پر خیمے کی لکڑی کے ذریعے نو رومیوں کو قتل کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15420]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
137. بَابُ مَنَاقِبِ أُمِّ سُلَيْمٍ وَوَلَدِهَا عَبْدِ اللَّهِ وَوَالِدِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا اور ان کے صاحبزادے عبداللہ اور ان کے صاحبزادے والد کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15421
عَنِ [النَّضْرِ بْنِ ] أَنَسٍ قَالَ: جَاءَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَى أَبِي أَنَسٍ، فَقَالَتْ: جِئْتُ الْيَوْمَ بِمَا تَكْرَهُ، فَقَالَ: لَا تَزَالِينَ تَجِيئِينَ بِمَا أَكْرَهُ مِنْ عِنْدِ هَذَا الْأَعْرَابِيِّ. قَالَتْ: كَانَ أَعْرَابِيًّا اصْطَفَاهُ اللَّهُ وَاخْتَارَهُ وَجَعَلَهُ نَبِيًّا.
قَالَ: مَا الَّذِي جِئْتِ بِهِ؟ قَالَ: حُرِّمَتِ الْخَمْرُ قَالَ: هَذَا فِرَاقُ بَيْنِي وَبَيْنِكِ. فَمَاتَ مُشْرِكًا.
وَجَاءَ أَبُو طَلْحَةَ إِلَى أُمِّ سُلَيْمٍ. قَالَتْ: لَمْ أَكُنْ أَتَزَوَّجُكَ وَأَنْتَ مُشْرِكٌ؟ قَالَ: لَا وَاللَّهِ مَا هَذَا دَهْرُكِ، قَالَتْ: فَمَا دَهْرِي؟ قَالَ: دَهْرُكِ فِي الصَّفْرَاءِ وَالْبَيْضَاءِ، قَالَتْ: فَإِنِّي أُشْهِدُكَ وَأُشْهِدُ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّكَ إِنْ أَسْلَمْتَ فَقَدْ رَضِيتُ بِالْإِسْلَامِ مِنْكَ، قَالَ: فَمَنْ لِي بِهَذَا؟ قَالَتْ: يَا أَنَسُ، قُمْ فَانْطَلِقْ مَعَ عَمِّكَ.
فَقَامَ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى عَاتِقِي، فَانْطَلَقْنَا حَتَّى إِذَا كُنَّا قَرِيبًا مِنْ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعَ كَلَامَنَا، فَقَالَ:" هَذَا أَبُو طَلْحَةَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ عِزَّةُ الْإِسْلَامِ". فَسَلَّمَ عَلَى نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، فَزَوَّجَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْإِسْلَامِ. فَوَلَدَتْ لَهُ غُلَامًا، ثُمَّ إِنَّ الْغُلَامَ دَرَجَ وَأُعْجِبَ بِهِ أَبُوهُ فَقَبَضَهُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَجَاءَ أَبُو طَلْحَةَ، فَقَالَ: مَا فَعَلَ ابْنِي يَا أُمَّ سُلَيْمٍ؟ قَالَتْ: خَيْرُ مَا كَانَ، فَقَالَتْ: أَلَا تَتَغَدَّى؟ قَدْ أَخَّرْتَ غَدَاءَكَ الْيَوْمَ قَالَتْ: فَقَدَّمْتُ إِلَيْهِ غَدَاءَهُ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا طَلْحَةَ، عَارِيَةٌ اسْتَعَارَهَا قَوْمٌ وَكَانَتِ الْعَارِيَةُ عِنْدَهُمْ مَا قَضَى اللَّهُ، وَإِنَّ أَهْلَ الْعَارِيَةِ أَرْسَلُوا إِلَى عَارِيَتِهِمْ فَقَبَضُوهَا، أَلْهُمْ أَنْ يَجْزَعُوا؟ قَالَ: لَا. قَالَتْ: فَإِنَّ ابْنَكَ قَدْ فَارَقَ الدُّنْيَا قَالَ: فَأَيْنَ هُوَ؟ قَالَتْ: هَا هُوَ ذَا فِي الْمَخْدَعِ، فَدَخَلَ فَكَشَفَ عَنْهُ وَاسْتَرْجَعَ، فَذَهَبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَدَّثَهُ بِقَوْلِ أُمِّ سُلَيْمٍ، فَقَالَ:" وَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ لَقَدْ قَذَفَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فِي رَحِمِهَا ذَكَرًا ؛ لِصَبْرِهَا عَلَى وَلَدِهَا".
قَالَ: فَوَضَعَتْهُ، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اذْهَبْ يَا أَنَسُ إِلَى أُمِّكَ فَقُلْ لَهَا: إِذَا قَطَعْتِ سِرَارَ ابْنَكِ فَلَا تُذِيقِيهِ شَيْئًا حَتَّى تُرْسِلِي بِهِ إِلَيَّ".
قَالَ: فَوَضَعْتُهُ عَلَى ذِرَاعِي حَتَّى أَتَيْتُ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ:" ائْتِنِي بِثَلَاثِ تَمَرَاتِ عَجْوَةٍ". قَالَ: فَجِئْتُ بِهِنَّ، فَقَذَفَ نَوَاهُنَّ، ثُمَّ قَذَفَهُ فِي فِيهِ فَلَاكَهُ، ثُمَّ فَتَحَ فَا الْغُلَامِ فَجَعَلَهُ فِي فِيهِ، فَجَعَلَ يَتَلَمَّظُ، فَقَالَ:" أَنْصَارِيٌّ يُحِبُّ التَّمْرَ". فَقَالَ:" اذْهَبْ إِلَى أُمِّكِ فَقُلْ: بَارَكَ اللَّهُ لَكِ فِيهِ وَجَعَلَهُ بَرًّا تَقِيًّا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَحْمَدَ بْنِ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا نضر بن انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے والد کے پاس آئیں اور بولیں: آج میں ایک ایسی چیز لے کر آئی ہوں، جسے آپ ناپسند کریں گے، تو انہوں نے کہا: تم مسلسل اس دیہاتی کے پاس سے وہ چیز لے کر آتی ہو، جسے میں ناپسند کرتا ہوں، تو سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے کہا: وہ دیہاتی ایسا ہے کہ جسے اللہ تعالیٰ نے منتخب کیا ہے اور اسے اختیار کیا ہے، اور اسے نبی بنایا ہے، ان صاحب نے کہا: تم ان کے پاس سے کیا لے کے آئی ہو، تو سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے بتایا شراب کو حرام قرار دے دیا گیا ہے، تو ان صاحب نے کہا: یہ میرے اور تمہارے درمیان علیحدگی ہے، تو اُن صاحب کا انتقال مشرک ہونے کے عالم میں ہوا۔ پھر سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے پاس آئے انہوں نے کہا: میں ایسی صورت میں آپ کے ساتھ شادی نہیں کر سکتی، جبکہ آپ مشرک ہوں، تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: جی نہیں! اللہ کی قسم! یہ تمہارا اصل مقصد نہیں ہے، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا: پھر میرا مقصد کیا ہے؟ انہوں نے کہا: تمہارا مقصد زرد اور سفید چیز (یعنی سونے اور چاندی میں ہے) سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے کہا: میں آپ کو اور اللہ کے نبی کو گواہ بنا کر یہ کہتی ہوں کہ اگر آپ نے اسلام قبول کر لیا، تو میں آپ کی طرف سے اسلام پر راضی ہوں، تو انہوں نے دریافت کیا: میرے حق میں اس حوالے سے کون ہو گا تو سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے کہا: اے انس! تم اٹھو اور اپنے چچا کے ساتھ جاؤ، تو وہ کھڑے ہوئے، انہوں نے اپنا ہاتھ میرے کندھے پر رکھا پھر ہم لوگ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ ہم اللہ کے نبی کے قریب پہنچے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارا کلام سن لیا تھا، آپ نے فرمایا: یہ تو ابوطلحہ ہے جس کی آنکھوں کے آگے اسلام کی عزت ہے (یا چمک ہے) انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور یہ کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اسلام قبول کرنے کے بعد ان کی شادی کروائی، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے ان کے ایک لڑے کو جنم دیا، وہ بچہ اپنے والد کے نزدیک بہت پسندیدہ تھا، پھر اللہ تعالیٰ نے اس بچے کی روح کو قبض کر لیا، سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ آئے انہوں نے دریافت کیا: اے ام سلیم میرے بیٹے کا کیا حال ہے؟ انہوں نے بتایا: اچھی حالت میں ہے، پھر سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا، کیا آپ کھانا نہیں کھائیں گے، میں نے آپ کا کھانا سنبھال کے رکھا ہوا ہے، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے ان کی خدمت میں کھانا پیش کیا، پھر میں نے کہا: اے ابوطلحہ ایک عاریت کے طور پر دی جانے والی چیز جسے کسی قوم نے عارت کے طور پر لیا ہو اور وہ عاریت کے طور پر ان کے پاس اس وقت تک رہے جب تک اللہ کو منظور ہو، پھر عاریت کے طور پر دینے والے لوگ اپنی عاریت والی چیز کی طرف کسی کو بھیج کر اسے واپس لے لیں، تو کیا دوسرے لوگوں کو رونے پیٹنے کا حق ہو گا؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! تو سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے کہا: آپ کا بیٹا دنیا سے رخصت ہو گیا ہے، سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ کہاں ہے؟ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے فرمایا: وہ وہاں ہے، تو وہ اندر گئے انہوں نے اس سے کپڑا ہٹایا اور انا اللہ و انا الیه راجعون پڑھا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کی بات کے بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے! اللہ تعالیٰ نے اس عورت کے رحم میں ایک بیٹا پیدا کیا ہے، اور یہ اس عورت کے اپنی اولاد پر صبر کرنے کی وجہ سے ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: جب سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے اس بچے کو جنم دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے انس! تم اپنی ماں کے پاس جاؤ اور اس سے یہ کہنا کہ جب تم اپنے بیٹے کی نال کاٹ دو تو اسے کوئی چیز نہ چکھانا، جب تک اسے میرے پاس نہیں بھیج دیتیں، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، تو سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے اس بچے کو میرے بازوں پر رکھا، میں اسے لے کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے پاس تین عجوہ کھجوریں لے کے آؤ، سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں انہیں لے کے آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی گٹھلیاں پھینک دیں پھر آپ نے وہ کھجور اپنے منہ میں ڈالی اسے چبایا، پھر آپ نے بچے کا منہ کھولا اور وہ اس کے منہ میں ڈال دی تو اس بچے نے اسے چوسنا شروع کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ انصاری ہے، کھجور سے محبت کرتا ہو گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی ماں کے پاس جاؤ اور اس سے یہ کہنا کہ اس بچے میں اللہ تعالیٰ تمہارے لئے برکت رکھے اور اسے نیک اور پرہیزگار بنائے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف أحمد بن منصور رمادی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15421]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7310»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15422
وَفِي رِوَايَةٍ لِلْبَزَّارِ أَيْضًا: قَالَتْ لَهُ: أَتَزَوَّجُكَ وَأَنْتَ تَعْبُدُ خَشَبَةً يَجُرُّهَا عَبْدِي فَلَانٌ. قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام بزار کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے ان سے کہا: میں آپ کے ساتھ شادی کر لوں جبکہ آپ ایک ایسی لکڑی کی عبادت کرتے ہیں جسے میرے فلاں غلام نے بنایا ہے۔ راوی کہتے ہیں اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15422]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15423
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: أَرَادَ أَبُو طَلْحَةَ أَنْ يُطَلِّقَ أُمَّ سُلَيْمٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ طَلَاقَ أُمِّ سُلَيْمٍ لَحُوبٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے یہ ارادہ کیا کہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کو طلاق دے دیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ام سلیم کو طلاق دینا گناہ کا کام ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15423]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
138. بَابٌ فِي حَمْنَةَ بِنْتِ جَحْشٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15424
عَنْ أَبِي أَحْمَدَ بْنِ جَحْشٍ قَالَ: رَأَيْتُ بِعَيْنِي حَمْنَةَ بِنْتَ جَحْشٍ يَوْمَ أُحُدٍ تَسْقِي الْعَطْشَى، وَتُدَاوِي الْجَرْحَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابو أحمد بن جحش بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی آنکھوں کے ذریعے سیدہ حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کو جنگ احد کے دن دیکھا کہ وہ پیاسوں کو پانی پلا رہی تھیں اور زخمیوں کی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15424]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15425
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: هَاجَرَ مِنْ بَنِي أَسَدٍ مِنْ نِسَائِهِمْ حَمْنَةُ بِنْتُ جَحْشٍ فِي نِسْوَةٍ ذَكَرَهُنَّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: بنو اسد کی خواتین میں سے سیدہ حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا نے ہجرت کی تھی، محمد بن اسحاق نے ان کا ذکر دیگر خواتین کے ساتھ کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15425]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
139. (بَابُ مَا جَاءَ فِي أُمِّ عَيَّاشٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -)
سیدہ ام عیاش رضی اللہ عنہا کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15426
عَنْ أُمِّ عِيَاشٍ وَكَانَتْ خَادِمًا لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ بِهَا مَعَ ابْنَتِهِ إِلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ ام عیاش رضی اللہ عنہا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خادمہ تھیں ان کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنی صاحبزادی کے ہمراہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف بھیجا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15426]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں