🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
148. بَابٌ فِي أُمِّ خَالِدٍ بِنْتُ الْأَسْوَدِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ ام خالد بنت اسود رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15437
وَفِي رِوَايَةٍ: دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَنْ هَذِهِ؟". فَقَالُوا: بَعْضُ خَالَاتِكَ، فَقَالَ:" إِنَّ خَالَاتِي فِي هَذِهِ الْأَرْضِ لَغَرَائِبُ، مَنْ هَذِهِ؟". قَالُوا: أُمُّ خَالِدٍ بِنْتُ الْأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ، فَقَالَ:" سُبْحَانَ الَّذِي يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ". رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَإِسْنَادُ الثَّانِي حَسَنٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے تو آپ نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ تو لوگوں نے بتایا: یہ آپ کی ننھیالی عزیزہ ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سرزمین پر میری خالاؤں کا ہونا حیران کن بات ہے، یہ کون ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا: یہ ام خالد بنت اسود بن عبدیغوث ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پاک ہے وہ ذات جو مردہ میں سے زندہ کو نکالتا ہے۔“ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں، اس میں دوسری سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15437]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
149. بَابٌ فِي صَفِيَّةَ بِنْتِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ صفیہ بنت عمر رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15438
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ عُمَرَ كَانَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں غزوہ حنین کے موقع پر سیدہ صفیہ بنت عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15438]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
150. بَابٌ فِي سَلَّامَةَ بِنْتِ الْحُرِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ سلامہ بنت حر رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15439
عَنْ سَلَّامَةَ بِنْتِ الْحُرِّ قَالَتْ: مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَدْءِ الْإِسْلَامِ وَأَنَا أَرْعَى، فَقَالَ:" يَا سَلَّامَةُ، بِمَا تَشْهَدِينَ؟". قُلْتُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أُمُّ دَاوُدَ الْوَابِشِيَّةُ وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ سلامہ بنت حر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ابتداء اسلام میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے، میں بکریاں چرا رہی تھی، آپ نے فرمایا: اے سلامہ! تم کس چیز کی گواہی دیتی ہو؟ میں نے عرض کی: میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اُم داؤد وابشیہ ہیں اور میں اس خاتون سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15439]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
151. بَابٌ فِي سَمْرَاءَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ سمراء رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15440
عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ قَالَ: رَأَيْتُ سَمْرَاءَ بِنْتَ نَهِيكٍ - وَكَانَتْ قَدْ أَدْرَكَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيْهَا دُرُوعٌ غَلِيظَةٌ، وَجُمَّارٌ غَلِيظَةٌ، بِيَدِهَا سَوْطٌ تُؤَدِّبُ النَّاسَ، وَتَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ، وَتَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
یحیی بن ابوسلیم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ سمراء بنت نہیک رضی اللہ عنہا کو دیکھا ہے اس خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے، اس خاتون نے موٹی قمیص اور موٹی چادر پہنی ہوئی تھی، ان کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی جس کے ذریعے وہ لوگوں کو ادب سکھاتی تھیں، وہ نیکی کا حکم دیتی تھیں اور برائی سے منع کرتی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15440]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
152. بَابٌ فِي هِنْدٍ بِنْتِ عُتْبَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ ہند بنت عتبہ رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15441
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: هِنْدُ بِنْتُ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ أُمُّ مُعَاوِيَةَ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدہ ہند رضی اللہ عنہا بنت عتبہ بن ربیعہ بن عبدشمس بن عبدمناف ہیں جو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15441]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15442
وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ مَهَبٍّ الطَّائِيِّ قَالَ: كَانَتْ هِنْدُ بِنْتُ عُتْبَةَ عِنْدَ الْفَاكِهِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْمَخْزُومِيِّ، وَكَانَ الْفَاكِهُ مِنْ فِتْيَانِ قُرَيْشٍ، وَكَانَ لَهُ بَيْتٌ لِلضِّيَافَةِ يَغْشَاهُ النَّاسُ مِنْ غَيْرِ إِذْنٍ، فَخَلَّى ذَلِكَ الْبَيْتَ يَوْمًا، وَاضْطَجَعَ الْفَاكِهُ وَهِنْدُ وَقْتَ الْقَائِلَةِ، ثُمَّ خَرَجَ الْفَاكِهُ فِي بَعْضِ حَاجَاتِهِ، وَأَقْبَلَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ يَغْشَاهُ، فَوَلَجَ الْبَيْتَ، فَلَمَّا رَأَى الْمَرْأَةَ وَلَّى هَارِبًا، فَأَبْصَرَهُ الْفَاكِهُ وَهُوَ خَارِجٌ مِنَ الْبَيْتِ، فَأَقْبَلَ إِلَى هِنْدٍ فَضَرَبَهَا بِرِجْلِهِ، وَقَالَ: مَنْ هَذَا الَّذِي كَانَ عِنْدَكِ؟ قَالَتْ: مَا كَانَ عِنْدِي أَحَدٌ وَمَا انْتَبَهْتُ حَتَّى أَنْبَهْتَنِي. قَالَ: الْحَقِي بِأَبِيكِ، وَتَكَلَّمَ فِيهَا النَّاسُ، فَقَالَ لَهَا أَبُوهَا: يَا بُنَيَّةُ، إِنَّ النَّاسَ قَدْ أَكْثَرُوا فِيكِ فَنَبِّئِينِي نَبَأَكِ، فَإِنْ يَكُنِ الرَّجُلُ عَلَيْكِ صَادِقًا دَسَسْتُ لَهُ مَنْ يَقْتُلُهُ ; فَيَنْقَطِعُ عَنْكِ الْفَاكِهُ، وَإِنْ يَكْ كَاذِبًا حَاكَمْتُهُ إِلَى بَعْضِ كُهَّانِ الْيَمَنِ، فَحَلَفَتْ لَهُ بِمَا كَانُوا يَحْلِفُونَ بِهِ أَنَّهُ لَكَاذِبٌ عَلَيْهَا. فَقَالَ لِلْفَاكِهِ: يَا هَذَا، إِنَّكَ رَمَيْتَ ابْنَتِي بِأَمْرٍ عَظِيمٍ، فَحَاكِمْنِي إِلَى بَعْضِ كُهَّانِ الْيَمَنِ.
فَخَرَجَ عُتْبَةُ فِي جَمَاعَةٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، وَخَرَجَ الْفَاكِهُ فِي جَمَاعَةٍ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ، وَخَرَجَتْ مَعَهُمْ هِنْدٌ فِي نِسْوَةٍ مَعَهَا. فَلَمَّا شَارَفُوا الْبِلَادَ قَالُوا: نَرِدُ عَلَى الْكَاهِنِ فَتَنَكَّرَ حَالُ هِنْدٍ، وَتَغَيَّرَ وَجْهُهَا، فَقَالَ لَهَا أَبُوهَا: إِنِّي أَرَى مَا بِكِ مِنْ تَنَكُّرِ الْحَالِ، وَمَا ذَاكَ إِلَّا لِمَكْرُوهٍ عِنْدَكِ، أَفَلَا كَانَ هَذَا قَبْلَ أَنْ يَشْهَدَ النَّاسُ مَسِيرَنَا؟ فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ يَا أَبَتَاهُ، مَا ذَاكَ لِمَكْرُوهٍ، وَلَكِنْ أَعْرِفُ أَنَّكُمْ تَأْتُونَ بَشَرًا يُخْطِئُ وَيُصِيبُ، وَلَا آمَنُ أَنْ يَسِمَنِي بِسِمَةٍ تَكُونُ عَلَيَّ سُبَّةً فِي الْعَرَبِ.
فَقَالَ: إِنِّي أَخْتَبِرُهُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَنْظُرَ فِي أَمْرِكِ. فَصَفَّرَ بِفَرَسِهِ حَتَّى أَدْلَى، ثُمَّ أَخَذَ حَبَّةً مِنْ بُرٍّ فَأَدْخَلَهَا فِي إِحْلِيلِهِ وَأَوْكَأَ عَلَيْهَا بِسَيْرٍ، فَلَمَّا صَبَّحُوا الْكَاهِنَ أَكْرَمَهُمْ وَنَحَرَ لَهُمْ، فَلَمَّا تَغَدَّوْا قَالَ لَهُ عُتْبَةُ: إِنَّا قَدْ جِئْنَاكَ فِي أَمْرٍ، وَإِنِّي قَدْ خَبَّأْتُ لَكَ خَبِيئًا أَخْتَبِرُكَ بِهِ، فَانْظُرْ مَا هُوَ. قَالَ: تَمْرَةٌ فِي كَمَرَةٍ. قَالَ: أُرِيدُ أَبْيَنَ مِنْ هَذَا. قَالَ: حَبَّةٌ مِنْ بُرٍّ فِي إِحْلِيلِ مُهْرٍ. قَالَ: صَدَقْتَ، فَانْظُرْ فِي أَمْرِ هَؤُلَاءِ النِّسْوَةِ. فَجَعَلَ يَدْنُو مِنْ إِحْدَاهُنَّ وَيَضْرِبُ كَتِفَهَا، وَقَالَ: قُومِي غَيْرَ وَحْشَاءَ وَلَا زَانِيَةٍ، وَلَتَلِدَنَّ غُلَامًا يُقَالُ لَهُ: مُعَاوِيَةُ، فَقَامَ إِلَيْهَا الْفَاكِهُ فَأَخَذَ بِيَدِهَا، فَنَثَرَتْ يَدَهَا مِنْ يَدِهِ وَقَالَتْ: إِلَيْكَ، فَوَاللَّهِ لَأَحْرِصَنَّ عَلَى أَنْ يَكُونَ ذَلِكَ مِنْ غَيْرِكَ. فَتَزَوَّجَهَا أَبُو سُفْيَانَ فَجَاءَتْ بِمُعَاوِيَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَحْرُ بْنُ حِصْنٍ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
حمید بن منہب طائی بیان کرتے ہیں: سیدہ ہند بنت عتبہ رضی اللہ عنہا، فاکہہ بن مغیرہ مخزومی کی اہلیہ تھیں، فاکہہ قریش کے نوجوانوں میں سے ایک تھے، ان کا مہمانوں کے لئے ایک مخصوص کمرہ تھا جہاں لوگ اجازت لیے بغیر اندر آ سکتے تھے، ایک دن گھر میں اور کوئی نہیں تھا صرف فاکہہ اور ہند دوپہر کے وقت آرام کے لئے لیٹے ہوئے تھے، پھر فاکہہ کسی کام کے سلسلے میں باہر چلے گئے اسی دوران ان کا ایک ملاقاتی آ گیا اور گھر کے اندر داخل ہو گیا، جب اس نے دیکھا کہ اندر خاتون ہیں، تو وہ اس وقت جلدی سے واپس چلا گیا، فاکہہ نے اس شخص کو دیکھ لیا جو گھر سے نکل رہا تھا، وہ ہند کے پاس آئے، انہیں پاؤں مارا اور دریافت کیا: وہ شخص کون تھا؟ جو ابھی تمہارے پاس تھا، سیدہ ہند رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: میرے پاس تو کوئی بھی نہیں تھا اور میں تو اس وقت بیدار ہوئی ہوں جب آپ نے مجھے ہلایا ہے، تو فاکہہ نے کہا: تم اپنے باپ کے پاس چلی جاؤ، لوگوں نے اس بارے میں بات چیت شروع کر دی، تو سیدہ ہند رضی اللہ عنہا کے والد نے ان سے کہا: اے میری بیٹی! لوگ تمہارے بارے میں بہت زیادہ باتیں کر رہے ہیں، تم مجھے اصل صورت حال کے بارے میں بتاؤ، اگر تو وہ شخص تمہارے بارے میں سچ بول رہا ہے تو پھر میں اس کے لئے کسی شخص کو تیار کرتا ہوں جو اسے قتل کر دے اور اگر وہ شخص جھوٹ بول رہا ہے، تو پھر میں یمن کے کسی کاہن کے سامنے تمہارا مقدمہ پیش کرتا ہوں، تو سیدہ ہند رضی اللہ عنہا نے ان کے سامنے اس طرح حلف اٹھایا جس طرح وہ لوگ حلف اٹھایا کرتے تھے کہ وہ شخص ان کے بارے میں جھوٹ بول رہا ہے، پھر عتبہ نے فاکہہ سے کہا: اے شخص تم نے میری بیٹی پر بہت بڑا الزام لگایا ہے اب تم میرے ساتھ یمن کے کسی کاہن کے سامنے مقدمہ پیش کرو، عتبہ، بنو عبدمناف کے لوگوں کی ایک جماعت کو ساتھ لے کے نکلا اور فاکہہ بنو مخزوم کے لوگوں کی ایک جماعت کو ساتھ لے کے نکلا اور سیدہ ہند رضی اللہ عنہا ان لوگوں کے ہمراہ چند خواتین سمیت نکلیں، یہ لوگ مختلف علاقوں سے گزرتے رہے، لوگوں نے کہا: ہم کاہن کے پاس جانے والے ہیں اور ہند کی حالت تبدیل ہو رہی ہے، اور اس کا چہرہ متغیر ہو رہا ہے، سیدہ ہند رضی اللہ عنہا کے والد نے ان سے کہا: میں دیکھ رہا ہوں کہ تمہاری حالت تبدیل ہو رہی ہے اور اس کی وجہ صرف یہی ہو سکتی ہے کہ یہ چیز تمہارے نزدیک ناپسندیدہ ہے، لوگوں کے ہمارے سفر میں شریک ہونے سے پہلے ایسا کیوں نہیں ہوا؟ تو سیدہ ہند رضی اللہ عنہا نے کہا: جی نہیں اللہ کی قسم! اے ابا جان! میں نے وہ غلط کام نہیں کیا، بلکہ مجھے یہ خیال آ رہا تھا کہ آپ لوگ ایک انسان کے پاس جا رہے ہیں جو غلط بھی ہو سکتا ہے اور ٹھیک بھی ہو سکتا ہے، اور اس بات کا اندیشہ موجود ہے کہ وہ مجھ پر کوئی الزام لگا دے، تو یہ ہمیشہ کے لئے میرے لئے الزام بن جائے گا، تو عتبہ نے کہا: میں تمہارے معاملے میں اس کا جائزہ لینے سے پہلے اس کا امتحان لوں گا، عتبہ نے اپنے گھوڑے کے کان میں سیٹی بجائی تو اس کی شرمگاہ منتشر ہو گئی، پھر عتبہ نے گندم کا ایک دانا لیا اور وہ اس کی شرمگاہ کے سوراخ میں داخل کر کے اس پر کپڑا باندھ دیا، اگلے دن صبح جب وہ لوگ کاہن کے پاس پہنچے تو کاہن نے ان کی مہمان نوازی کی، ان کے لئے جانور قربان کیا، پھر عتبہ نے اس سے کہا: ہم آپ کے پاس ایک کام کے سلسلے میں آئے ہیں، لیکن اس سے پہلے میں نے آپ کے لئے ایک چیز چھپا کے رکھی ہے، آپ مجھے اس کے بارے میں بتائیے اور جائزہ لیں کہ وہ کیا ہے، تو اس نے کہا: نر کی شرمگاہ میں دانہ ہے، عتبہ نے کہا: میں اس سے زیادہ واضح چاہتا ہوں۔ اس نے کہا: گندم کا دانہ، گھوڑے کی شرمگاہ کے اندر ہے، عتبہ نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے، اب آپ ان خواتین کے معاملے کا جائزہ لیں، تو وہ شخص ان میں سے ایک خاتون کے قریب آیا، اس نے اس کے کندھے پر ہاتھ مارا اور بولا: تم کھڑی ہو جاؤ، ایسی حالت میں کہ نہ تمہیں وحشت ہو اور نہ ہی تم زنا کرنے والی ہو اور تم ایک لڑکے کو جنم دو گی، جس کا نام معاویہ ہو گا، تو فاکہہ اٹھ کر اس خاتون کے پاس آیا، اس نے سیدہ ہند رضی اللہ عنہا کا ہاتھ پکڑا تو سیدہ ہند رضی اللہ عنہا نے اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ سے چھڑا لیا اور بولیں: تم چلے جاؤ! اللہ کی قسم! میری یہ خواہش ہے کہ وہ بچہ تمہارے علاوہ کسی اور سے ہو۔ پھر بعد میں سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کے ساتھ شادی کی اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زحر بن حصن ہے اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15442]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
153. بَابٌ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ النِّسَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ
خواتین کی ایک جماعت کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15443
عَنْ قَيْلَةَ بِنْتِ مَخْرَمَةَ قَالَتْ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّيْتُ مَعَهُ بَعْضَ الصَّلَاةِ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قُمْتُ وَنَظَرَ إِلَيَّ - وَكَانَتِ امْرَأَةً طَوِيلَةً - فَقَالَ:" إِنْ كَانَ ابْنُ هَذِهِ لَيُقَاتِلُ مِنْ وَرَاءِ الْحَاجِزِ". قَالَتْ: وَاللَّهِ إِنْ كَانَ لَكَذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَكِنَّهُ مَاتَ. قَالَتْ: اكْتُبْ لِي كِتَابًا. قَالَتْ: وَمَعِي ثَلَاثُ بَنَاتٍ، فَكَتَبَ:" مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ لِقَيْلَةَ وَالنِّسْوَةِ الثَّلَاثِ، لَا يُظْلَمْنَ حَقًّا، وَلَا يُسْتَكْرَهْنَ عَلَى نِكَاحٍ، وَكُلُّ مُؤْمِنٍ وَمُسْلِمٍ لِي وَلَهُنَّ نَاصِرٌ، وَأَحْسِنَّ وَلَا تُسِئْنَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ قیلہ بنت مخرمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ایک نماز ادا کی، جب آپ نے نماز مکمل کی تو میں کھڑی ہو گئی، آپ نے میری طرف دیکھا، راوی کہتے ہیں: وہ ایک طویل القامت خاتون تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس خاتون کا بیٹا تو ضرور رکاوٹ کے پیچھے سے جنگ میں حصہ لیتا ہو گا اس خاتون نے عرض کی: اللہ کی قسم! وہ واقعی ایسا ہی تھا، یا رسول اللہ! لیکن اس کا انتقال ہو چکا ہے، پھر اس خاتون نے عرض کی: آپ میرے لئے تحریر لکھوا دیں، اُس خاتون نے عرض کی: میری تین بیٹیاں ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تحریر لکھوائی: ”یہ اللہ کے رسول، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قیلہ اور تین خواتین کے لئے کہ ان کے حق کے حوالے سے (تحریر ہے) ان کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے، شادی کے بارے میں ان کے ساتھ زبردستی نہیں کی جائے گی، ہر مومن اور مسلمان میرا اور ان کا مددگار ہو گا اور وہ (خواتین) اچھائی کریں اور برائی نہ کریں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15443]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15444
وَعَنْ جَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَرْبُوعِيِّ قَالَتْ: ذَهَبَ بِي أَبِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَمَا وَرَدَتْ عَلَى أَبِي الْإِبِلُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ لِبِنْتِي هَذِهِ بِالْبَرَكَةِ. قَالَتْ: فَأَجْلَسَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حِجْرِهِ، وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِي، وَدَعَا لِي بِالْبَرَكَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ جمرہ بنت عبداللہ یربوعی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میرے والد مجھے ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، یہ اُس کے بعد کی بعد بات ہے کہ میرے والد کے پاس اونٹ آ گئے تھے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میری اس بیٹی کے لئے برکت کی دعا کیجئے، راوی کہتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی گود میں بٹھا لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سر پر رکھا اور میرے لئے برکت کی دعا کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15444]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15445
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: التَّوْأَمَةُ بِنْتُ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ. لَهَا ذِكْرٌ وَلَا حَدِيثَ لَهَا.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدہ توامہ بنت اُمیہ بن خلف رضی اللہ عنہا ان کا تذکرہ ملتا ہے، لیکن اُن کے حوالے سے کوئی حدیث منقول نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15445]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15446
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ [عَبْدِ] الْحَكَمِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ: صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ، وَهِيَ بِنْتُ أُمَيَّةَ بْنِ خَلَفٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
عبداللہ بن حکم بن ابوزیاد بیان کرتے ہیں: صالح نامی شخص سیدہ توامہ رضی اللہ عنہا کا غلام تھا اور وہ خاتون امیہ بن خلف کی صاحبزادی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15446]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں