الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
155. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَبَّاسِ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَنْ جُمِعَ مَعَهُ مِنْ وَلَدِهِ
نبی اکرم ﷺ کے چچا، حضرت عباس رضی اللہ عنہ اور ان کے ہمراہ ان کی اولاد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15467
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يُكَنَّى أَبَا الْفَضْلِ، وَأُمُّهُ: نَتِيلَةُ بِنْتُ جَنَابِ بْنِ كُلَيْبِ بْنِ مَالِكِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَامِرِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ مَنَاةَ بْنِ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ الْخَزْرَجِ بْنِ تَيْمِ اللَّاتِ بْنِ نَمِرِ بْنِ قَاسِطِ بْنِ أَفْصَى بْنِ جَدِيلَةَ بْنِ أَسَدِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ نِزَارِ بْنِ مَعَدِّ بْنِ عَدْنَانَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى قَائِلِهِ ثِقَاتٌ.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ۔ ان کی کنیت ”ابوالفضل“ تھی، اُن کی والدہ کا نام نتیلہ بنت جناب بن كليب بن مالک بن عبدمناف بن عمرو بن عامر بن زيد بن عبدمناة بن عامر بن سعد بن خزرج بن تیم اللات بن نمر بن قاسط بن افصی بن جدیلہ بن اسد بن ربیعہ بن نزار بن معد بن عدنان ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے قائل تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15467]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے قائل تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15467]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15468
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لِلْعَبَّاسِ: أَسْلِمْ ; فَوَاللَّهِ لَأَنْ تُسْلِمَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يُسْلِمَ الْخَطَّابُ. وَمَا ذَاكَ إِلَّا لِأَنَّهُ كَانَ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْلِمْ يَكُنْ لَكَ سَبْقُكَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ اسلام قبول کر لیں، اللہ کی قسم! آپ کا اسلام قبول کرنا میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ (میرے والد) ”خطاب“ مسلمان ہو جاتے، اور اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک یہ بات زیادہ محبوب ہے، تو آپ اسلام قبول کر لیں، اس طرح آپ کو سبقت حاصل ہو جائے گی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن ابان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15468]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن ابان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15468]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 15469
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّهُ بَشَّرَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِسْلَامِ الْعَبَّاسِ، فَأَعْتَقَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول کرنے کی خوشخبری سنائی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں آزاد کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15469]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15469]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 15470
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْعَبَّاسِ:" هَذَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَجْوَدُ قُرَيْشٍ كَفًّا، وَأَوْصَلُهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبَقِيعِ الْخَيْلِ، فَأَقْبَلَ الْعَبَّاسُ، فَقَالَ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُجَهِّزُ جَيْشًا، فَنَظَرَ إِلَى الْعَبَّاسِ فَقَالَ. وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ، وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ فرمایا: ”یہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب ہیں، جو قریش میں سب سے زیادہ سخی ہیں، اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند اور نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ روایت کیے ہیں: ہم ”بقیع الخیل“ کے مقام پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اسی دوران سیدنا عباس: تشریف لائے۔۔۔۔۔۔۔ راوی بیان کرتے ہیں: اُس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث روایت کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک لشکر کی تیاری کے سلسلے میں نکلے، آپ نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو دیکھا تو ارشاد فرمایا:۔۔۔۔۔۔ یعنی اس کے بعد سابقہ روایت ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن طلحہ تیمی ہے، جس کو ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15470]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1613، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5470، 5471، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1947»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15471
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: اسْتَأْذَنَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْهِجْرَةِ، فَقَالَ لَهُ:" يَا عَمِّ، أَقِمْ مَكَانَكَ الَّذِي أَنْتَ فِيهِ ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَخْتِمُ بِكَ الْهِجْرَةَ كَمَا خَتَمَ بِيَ النُّبُوَّةَ". رَوَاهُ أَبِي يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مُصْعَبٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہجرت کرنے کی اجازت مانگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے چچا جان! آپ اپنی اس جگہ پر مقیم رہیں، جہاں آپ ہیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے ہجرت کو ختم کرے گا، جس طرح اس نے میرے ذریعے نبوت کو ختم کیا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومصعب اسماعیل بن قیس ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15471]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومصعب اسماعیل بن قیس ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15471]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5828، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6718/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15472
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: كَانَ الْعَبَّاسُ أَسْلَمَ، وَأَقَامَ عَلَى سِقَايَتِهِ وَلَمْ يُهَاجِرْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کر لیا تھا اور وہ ”سقایہ“ (یعنی حاجیوں کو آب زم زم پلانے) کی ذمہ داری سرانجام دیتے رہے، انہوں نے ہجرت نہیں کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15472]
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15472]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15473
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" احْفَظُونِي فِي الْعَبَّاسِ ; فَإِنَّهُ بَقِيَّةُ آبَائِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے بارے میں، میری حفاظت کرنا (یعنی میری وجہ سے ان کا خیال رکھنا) کیونکہ وہ میرے آباؤ اجداد کا بقیہ ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15473]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15473]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 545»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15474
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْتَوْصُوا بِعَمِّي الْعَبَّاسِ خَيْرًا ; فَإِنَّهُ بَقِيَّةُ آبَائِي ; فَإِنَّمَا عَمُّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے بارے میں بھلائی کی تلقین قبول کرو! کیونکہ وہ میرے آباؤ اجداد کا بقیہ ہیں، اور آدمی کا چچا، اُس کے باپ کی جگہ ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ بعض اوقات غلطی کر جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15474]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11107»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15475
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ: دَخَلَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يَوْمًا إِلَى الْمَسْجِدِ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، فَنَظَرَ إِلَى الْكَرَاهِيَةِ فِي وُجُوهِهِمْ، فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لِي إِذَا دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ أَرَى الْكَرَاهِيَةَ فِي وُجُوهِ النَّاسِ؟! فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى دَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ النَّاسِ، لَنْ تُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَلَنْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ حَتَّى تُحِبُّوا عَبَّاسًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے، انہوں نے لوگوں کو سلام کیا، انہیں لوگوں کے چہرے پر ناگواری کا احساس ہوا، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ کے گھر تشریف لے گئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وجہ ہے؟ جب میں مسجد میں داخل ہوا، تو مجھے لوگوں کے چہرے پر ناگواری کا احساس ہوا، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ مسجد میں آئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگوں کے گروہ! تم اُس وقت تک اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے والے شمار نہیں ہو گے، اور مومن شمار نہیں ہو گے، جب تک تم سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے محبت نہیں رکھتے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15475]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15475]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15476
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: أَقْبَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ غَزَاةٍ لَهُ فِي يَوْمٍ حَارٍّ، فَوُضِعَ لَهُ مَاءٌ يَتَبَرَّدُ بِهِ، فَجَاءَ الْعَبَّاسُ فَوَلَّاهُ ظَهْرَهُ، وَسَتَرَهُ بِكِسَاءٍ كَانَ عَلَيْهِ، فَقَالَ:" مَنْ هَذَا؟". قَالُوا: عَمُّكَ الْعَبَّاسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَلَمَّا فَرَغَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى طَلَعَتْ عَلَيْنَا مِنَ الْكِسَاءِ قَالَ:" سَتَرَكَ اللَّهُ يَا عَمِّ وَذُرِّيَّتَكَ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مُصْعَبٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مُصْعَبٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ، ایک گرم دن میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنگ سے واپس تشریف لائے، آپ کے لئے پانی رکھا گیا، تاکہ آپ اس کے ذریعے ٹھنڈک حاصل کریں، اسی دوران سیدنا عباس رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت کی طرف ایک چادر پردے کے طور پر لٹکا دی، جو ان کے جسم پر تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون ہے؟ لوگوں نے بتایا: یا رسول اللہ! آپ کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ ہیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غسل کر کے فارغ ہوئے، تو آپ نے اس چادر سے باہر آ کر دونوں ہاتھ بلند کر کے یہ دعا کی: ”اے چچا جان! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی ذریت کو جہنم سے بچا کے رکھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومصعب اسماعیل بن قیس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15476]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومصعب اسماعیل بن قیس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15476]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5829، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6718/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف