الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
140. بَابُ سَلْمَى أُمِّ الْمُنْذِرِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ سلمیٰ ام منذر رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15427
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: أُمُّ الْمُنْذِرِ الَّتِي رَوَتْ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْمُهَا سَلْمَى بِنْتُ قَيْسٍ، وَصَلَّتِ الْقِبْلَتَيْنِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ إِسْحَاقَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: سیدہ ام منذر رضی اللہ عنہا جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایات نقل کی ہیں، ان کا نام سیدہ سلمی بنت قیس رضی اللہ عنہا ہے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں دونوں قبلوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی ہوئی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15427]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15427]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
141. بَابٌ فِي أُمِّ أَيُّوبَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ ام ایوب رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15428
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا أَيُّوبَ، إِنَّ طَلَاقَ أُمِّ أَيُّوبَ كَانَ حُوبًا". قَالَ ابْنُ سِيرِينَ: الْحُوبُ: الْإِثْمُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے ابوایوب! ام ایوب کو طلاق دینا گناہ کام ہے۔“ ابن سیرین کہتے ہیں: لفظ حوب کا مطلب گناہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15428]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15428]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
142. بَابٌ فِي خَضِرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ خضرہ رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15429
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ قَالَ: كَانَتْ خَادِمُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَالُ لَهَا: خُضَيْرَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام محمد بن علی بن حسین (یعنی امام باقر) بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک خادمہ تھی جن کا نام خضیرہ تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15429]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15429]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
143. بَابٌ فِي رَوْضَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ روضہ رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15430
عَنْ رَوْضَةَ قَالَتْ: كُنْتُ وَصِيفَةً لِامْرَأَةٍ بِالْمَدِينَةِ، فَلَمَّا هَاجَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ قَالَتْ لِي مَوْلَاتِي: يَا رَوْضَةُ، قُومِي عَلَى بَابِ الدَّارِ، فَإِذَا مَرَّ هَذَا الرَّجُلُ فَأَعْلِمِينِي، فَقُمْتُ فَأَتَاهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَأَخَذْتُ بِطَرَفِ رِدَائِهِ، فَتَبَسَّمَ فِي وَجْهِي. قَالَ شَيْبَةُ: وَأَظُنُّهُ مَسَحَ [يَدَهُ] عَلَى رَأْسِي.
فَقُلْتُ لِمَوْلَاتِي: هُوَ ذَا قَدْ جَاءَ الرَّجُلُ، فَخَرَجَتْ مَوْلَاتِي وَمَنْ كَانَ مَعَهَا فِي الدَّارِ، فَعَرَضَ عَلَيْهِمُ الْإِسْلَامَ فَأَسْلَمُوا.
قَالَ عَبْدُ الْجَلِيلِ: وَحَدَّثَنِي شَيْبَةُ قَالَ: كَانَتْ رَوْضَةُ مَعِي فِي الدَّارِ فِي بَنِي سُلَيْمٍ، إِذَا اشْتَرَى الْجِيرَانُ مَمْلُوكًا أَوْ خَادِمًا، أَوْ ثَوْبًا أَوْ طَعَامًا قَالُوا لَهَا: يَا رَوْضَةُ، ضَعِي يَدَكِ عَلَيْهِ، فَكَانَتْ كُلُّ شَيْءٍ تَمَسُّهُ فِيهِ الْبَرَكَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

سیدہ روضہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں مدینہ منورہ کی ایک خاتون کی کنیز تھی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ آئے تو میری مالکن نے مجھ سے کہا: اے روضہ! تم گھر کے دروازے پر کھڑی ہو جاؤ، جب یہ صاحب یہاں سے گزریں تو مجھے اس بارے میں بتا دینا، تو میں کھڑی ہو گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چند اصحاب سمیت ان لوگوں کے ہاں آئے تو میں نے آپ کی چادر کا کونہ پکڑ لیا، تو آپ نے مسکرا کے میری طرف دیکھا۔ شیبہ نامی راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر اپنا دست مبارک پھیرا، میں نے اپنی مالکن سے کہا: وہ صاحب تشریف لے آئے ہیں، تو میری مالکن نکلیں اور ان کے ساتھ گھر کی دیگر خواتین بھی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے سامنے اسلام کی پیش کش کی تو ان لوگوں نے اسلام قبول کر لیا۔ عبدالجلیل نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے کہ شیبہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ سیدہ روضہ رضی اللہ عنہا ہمارے ساتھ بنو سلیم کے محلے میں ایک گھر میں رہی ہیں، ان کے پڑوسیوں کا یہ معمول تھا کہ وہ جب بھی کوئی خادمہ یا ملازم یا کپڑا یا کھانا خریدتے تھے تو وہ اس خاتون سے یہ کہتے تھے: اے سیدہ روضہ رضی اللہ عنہا! آپ اپنا ہاتھ اس پر رکھ دیں تو ہر وہ چیز جسے وہ چھو لیتی تھیں اس میں برکت ہوتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15430]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15430]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
144. بَابٌ فِي عَاتِكَةَ بِنْتِ زَيْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ عاتکہ بنت زید رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15431
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَتْ عَاتِكَةُ بِنْتُ زَيْدٍ تَحْتَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: عاتکہ بنت زید، سیدنا عبداللہ بن ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15431]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15431]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
145. بَابٌ فِي أُمِّ مَعْبَدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ ام معبد رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15432
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: أُمُّ مَعْبَدٍ الْخُزَاعِيَّةُ اسْمُهَا عَاتِكَةُ بِنْتُ خَالِدِ بْنِ مُنْقِذِ بْنِ ضَبِيسٍ الْكَعْبِيَّةُ الْخُزَاعِيَّةُ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدہ ام معبد خزاعیہ رضی اللہ عنہا کا نام عاتکہ بنت خالد بن منقذ بن ضبیس کعبیہ خزاعیہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15432]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15433
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ حَرَامٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ أُمَّ مَعْبَدٍ كَانَتْ تَجْرِي عَلَيْهَا كِسْوَةٌ، وَشَيْءٌ مِنْ غَلَّةِ الْيَمَنِ، وَقَطِرَانٌ لِإِبِلِهَا، فَمَرَّ عُثْمَانُ، فَقَالَتْ: أَيْنَ كِسْوَتِي؟ وَأَيْنَ غَلَّةُ الْيَمَنِ الَّتِي كَانَتْ تَأْتِينِي؟ قَالَ: هِيَ لَكِ يَا أُمَّ مَعْبَدٍ عِنْدَنَا، وَاتَّبَعَتْهُ حَتَّى أَعْطَاهَا إِيَّاهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهِشَامُ بْنُ حَرَامٍ، وَأَبُوهُ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ قِصَّتُهَا فِي الْهِجْرَةِ إِلَى الْمَدِينَةِ فِي كِتَابِ الْمَغَازِي، وَلَهَا طَرِيقٌ آخَرُ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ فِي صِفَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.

ہشام بن حرام اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدہ ام معبد رضی اللہ عنہا کو باقاعدگی سے لباس، یمن سے آنے والا کچھ غلہ اور ان کے اونٹوں کے لئے قطران (تارکول کی مانند ایک چیز جو بعض درختوں سے بنائی جاتی ہے) ملا کرتا تھا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ (ان کے پاس سے) گزرے تو وہ بولیں: میرا لباس کہاں ہے، اور میرا یمن کا غلہ کہاں ہے؟ جو میرے پاس آنا تھا، تو انہوں نے کہا: اے ام معبد! وہ آپ کا ہے، اور ہمارے پاس ہے، پھر سیدہ ام معبد رضی اللہ عنہا ان کے پیچھے گئیں، یہاں تک کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے وہ چیزیں انہیں دے دیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ہشام بن حرام اور ان کے والد ان دونوں سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے سے متعلق باب میں ان کا پورا واقعہ کتاب المغازی میں گزر چکا ہے، اور اس کا ایک اور طریق علامات نبوت سے متعلق باب میں گزر چکا ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک سے متعلق باب میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15433]

146. بَابٌ فِي أُمِّ حَرَامٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15434
عَنْ هِشَامِ بْنِ الْغَازِ قَالَ: قَبْرُ أُمِّ حَرَامٍ بِنْتُ مِلْحَانَ بِقُبْرُسَ، وَهُمْ يَقُولُونَ: هَذَا قَبْرُ الْمَرْأَةِ الصَّالِحَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى قَائِلِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى قَائِلِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ہشام بن غاز بیان کرتے ہیں: سیدہ ام حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہا کو قبرس میں دفن کیا گیا اور لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ ایک نیک خاتون کی قبر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے قائل تک اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15434]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے قائل تک اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15434]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
147. بَابٌ فِي فَاطِمَةَ بِنْتِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ فاطمہ بنت خطاب رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15435
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: فَاطِمَةُ بِنْتُ الْخَطَّابِ بْنِ نُفَيْلٍ، تُكَنَّى أُمَّ جَمِيلٍ، أُخْتُ عُمَرَ قَدِيمَةُ الْإِسْلَامِ، أَسْلَمَتْ قَبْلَ عُمَرَ، وَكَانَتِ امْرَأَةَ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدہ فاطمہ بنت خطاب بن نفیل رضی اللہ عنہا، ان کی کنیت ام جمیل ہے یہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں، انہوں نے شروع میں اسلام قبول کر لیا تھا انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پہلے اسلام قبول کیا تھا، یہ سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15435]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
148. بَابٌ فِي أُمِّ خَالِدٍ بِنْتُ الْأَسْوَدِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ ام خالد بنت اسود رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15436
عَنْ أُمِّ خَالِدٍ بِنْتِ الْأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَنْ هَذِهِ؟". فَقَالُوا: بَنَتُ الْأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ، فَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ". - يَعْنِي الْمُؤْمِنَ مِنَ الْكَافِرِ -.
سیده ام خالد رضی اللہ عنہا بنت اسود بن عبدیغوث کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ لوگوں نے بتایا: یہ اسود بن عبدیغوث کی بیٹی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو مردہ میں سے زندہ نکالتا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ وہ کافر میں سے مومن کو نکال دیتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15436]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً