الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
122. بَابٌ فِي زَوْجَاتِهِ وَسَرَارِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
نبی اکرم ﷺ کی ازواج اور آپ کی کنیزوں کا بیان
حدیث نمبر: 15387
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: شِرَافُ بِنْتُ خَلِيفَةَ بْنِ فَرْوَةَ الْكَلْبِيَّةُ، أُخْتُ دَحْيَةَ بْنِ خَلِيفَةَ، تَزَوَّجَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: شراف بنت خلیفہ بن فروہ کلبیہ، جو دحیہ بن خلیفہ کی بہن ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ شادی کی تھی لیکن ان کی رخصتی نہیں کروائی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15387]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (318/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 15388
وَعَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: خَطَبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - امْرَأَةً مِنْ كَلْبٍ، فَبَعَثَ عَائِشَةَ تَنْظُرُ إِلَيْهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کلب قبیلے سے تعلق رکھنے والی خاتون کو شادی کا پیغام بھیجا تھا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بھیجا تھا تاکہ وہ اس خاتون کو دیکھ لیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15388]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15388]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (318/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15389
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: قُتَيْلَةُ بِنْتُ قَيْسٍ الْكِنْدِيَّةُ - أُخْتُ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ - تَزَوَّجَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا حَتَّى فَارَقَهَا.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: قتیلہ بنت قیس کندیہ ہیں جو سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کے ساتھ شادی کی تھی آپ نے ان کی رخصتی کروانے سے پہلے ان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15389]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (15/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15390
وَعَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمِ بْنِ الْأَوْقَصِ أَنَّهَا كَانَتْ مِنَ اللَّائِي وَهَبْنَ أَنْفُسَهُنَّ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَرَوَاهُ أَيْضًا مُرْسَلًا عَنْ عُرْوَةَ بْنِ خَوْلَةَ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَرَوَاهُ أَيْضًا مُرْسَلًا عَنْ عُرْوَةَ بْنِ خَوْلَةَ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ خولہ بنت حکیم بن اوقص رضی اللہ عنہا، یہ ان خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنا آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہبہ کر دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔
یہ روایت انہوں نے عروہ بن خولہ کے حوالے سے مرسل روایت کے طور پر بھی نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن یحیی بن عروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15390]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (236/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
123. بَابُ مَنَاقِبِ أُمَامَةَ بِنْتِ زَيْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -
نبی اکرم ﷺ کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی صاحبزادی سیدہ امامہ رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15391
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قِلَادَةٌ مِنْ جَزْعٍ مُلَمَّعَةٌ بِالذَّهَبِ، وَنِسَاؤُهُ مُجْتَمِعَاتٌ فِي بَيْتٍ كُلُّهُنَّ، وَأُمَامَةُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ جَارِيَةٌ تَلْعَبُ فِي جَانِبِ الْبَيْتِ بِالتُّرَابِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيْفَ تَرَيْنَ هَذِهِ؟". فَنَظَرْنَا إِلَيْهَا، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا رَأَيْنَا أَحْسَنَ مِنْ هَذِهِ قَطُّ، وَلَا أَعْجَبَ. فَقَالَ:" ارْدُدْنَهَا إِلَيَّ". فَلَمَّا أَخَذَهَا قَالَ:" وَاللَّهِ لَأَضَعَنَّهَا فِي رَقَبَةِ أَحَبِّ أَهْلِ الْبَيْتِ إِلَيَّ". قَالَتْ عَائِشَةُ: فَأَظْلَمَتْ عَلَيَّ الْأَرْضُ بَيْنِي وَبَيْنَهُ خَشْيَةَ أَنْ يَضَعَهَا فِي رَقَبَةِ غَيْرِي مِنْهُنَّ، وَلَا أَرَاهُنَّ إِلَّا أَصَابَهُنَّ مِثْلَ الَّذِي أَصَابَنِي، وَوَجَمْنَا جَمِيعًا سُكُوتًا، فَأَقْبَلَ بِهَا حَتَّى وَضَعَهَا فِي رَقَبَةِ أُمَامَةَ بِنْتِ أَبِي الْعَبَّاسِ، فَسُرِّيَ عَنَّا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ، وَأَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یمنی موتیوں سے بنا ہوا ہار پیش کیا گیا جس پر سونا لگا ہوا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام ازواج گھر میں اکٹھی تھیں، امامہ بنت ابوالعاص بن ربیع جو ایک بچی تھی، وہ گھر کے ایک کونے میں مٹی کے ساتھ کھیل رہی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہاری اس بارے میں کیا رائے ہے، ہم خواتین نے اس ہار کی طرف دیکھا اور ہم نے عرض کی: ہم نے اس سے زیادہ خوبصورت اور اس سے زیادہ عمدہ (ہار) کبھی نہیں دیکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ مجھے دو، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لے لیا تو آپ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں یہ ہار اپنے اہل بیت میں سے اپنی سب سے زیادہ محبوب شخصیت کی گردن میں ڈالوں گا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میرے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان زمین میرے لئے تاریک ہو گئی، اس اندیشے کے تحت کہ کہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہ ہار میرے علاوہ کسی اور کی گردن میں نہ ڈال دیں اور دیگر ازواج کے بارے میں میری یہ رائے ہے کہ ان کی بھی وہی کیفیت تھی، جو میری کیفیت تھی، ہم سب خاموش رہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہ ہار لے کے گئے اور آپ نے وہ ہار امامہ بنت ابوالعاص کے گلے میں ڈال دیا تو ہماری یہ کیفیت ختم ہوئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں امام أحمد نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اور امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کیا ہے امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15391]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (442/22) اخرجه احمد فى المسند (101/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15392
قَالَ الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ: وَأَوْصَى أَبُو الْعَاصِ بْنُ الرَّبِيعِ بِابْنَتِهِ أُمَامَةَ إِلَى الزُّبَيْرِ وَبِتَرِكَتِهِ، فَزَوَّجَهَا الزُّبَيْرُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ بَعْدَ وَفَاةِ فَاطِمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - وَقُتِلَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَأُمَامَةُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ.
عِنْدَهُ وَلَمْ تَلِدْ لَهُ. فَقَالَتْ أُمُّ الْهَيْثَمِ النَّخَعِيَّةُ:
أَشَابَ ذُؤَابَتِي وَأَذَلَّ رُكْنِي أُمَامَةُ يَوْمَ فَارَقَتِ الْقَرِينَا يَطِيفُ بِهِ لِحَاجَتِهَا إِلَيْهِ
فَلَمَّا اسْتَأْنَسَتْ رَفَعَتْ رَنِينَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.

زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ نے اپنی صاحبزادی سیدہ امامہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں اور اپنے ترکہ کے بارے میں سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو وصی مقرر کیا تھا۔ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کی شادی سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ کروا دی تھی۔ یہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد کی بات ہے، جب سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تو سیدنا امامہ بنت ابوالعاص رضی اللہ عنہا ان کی اہلیہ تھیں، انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی کسی اولاد کو جم نہیں دیا۔ ام ہیثم نخعیہ نے یہ اشعار کہے ہیں: ”کیا میرے بال سفید ہو گئے، اور میرے اعضاء کمزور ہو گئے، جب امامہ اپنے ساتھی (یعنی شوہر) سے جدا ہو گئی، جو اس کی ضرورت کے وقت اس (شوہر) کے چکر لگاتی تھی، جب اس کی وحشت کم ہوئی تو اس کے رونے کی آواز بلند ہو گئی“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15392]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15392]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (443/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
حدیث نمبر: 15393
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: كَانَتْ أُمَامَةُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ أُمُّهَا زَيْنَبُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، فَلَمَّا تُوُفِّيَ عَنْهَا قَالَ لَهَا: لَا تَزَوَّجِي، فَإِنْ أَرَدْتِ الزَّوَاجَ فَلَا تَخْرُجِي مِنْ رَأْيِ الْمُغِيرَةِ بْنِ نَوْفَلٍ، فَخَطَبَهَا مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ، فَجَاءَتْ إِلَى الْمُغِيرَةِ تَسْتَأْمِرُهُ، فَقَالَ لَهَا: أَنَا خَيْرٌ لَكِ مِنْهُ، فَاجْعَلِي أَمْرَكِ إِلَيَّ، فَفَعَلَتْ فَدَعَا رِجَالًا فَتَزَوَّجَهَا، فَهَلَكَتْ أُمَامَةُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ عِنْدَ الْمُغِيرَةِ بْنِ نَوْفَلٍ، وَلَمْ تَلِدْ لَهُ، فَلَيْسَ لِزَيْنَبَ عَقِبٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ مُنْقَطِعٍ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
محمد بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: سیدہ امامہ بنت ابوالعاص رضی اللہ عنہا کی والدہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا تھیں، سیدہ امامہ رضی اللہ عنہا سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا انتقال ہونے لگا تو انہوں نے سیده امامہ رضی اللہ عنہا سے کہا: تم شادی نہ کرنا، اگر تمہارا شادی کرنے کا ارادہ ہو تو مغیرہ بن نوفل کے مشورے کے خلاف نہ کرنا، سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کو شادی کا پیغام بھیجا، وہ سیدنا مغیرہ بن نوفل رضی اللہ عنہ کے پاس آئیں تاکہ ان سے مشورہ لیں، تو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: میں معاویہ کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوں، آپ اپنا معاملہ میرے سپرد کر دیں، تو اس خاتون نے ایسا ہی کیا، تو ان صاحب نے کچھ مردوں کو بلایا اور اس خاتون کے ساتھ شادی کر لی، تو سیدہ امامہ بنت ابوالعاص رضی اللہ عنہا کا انتقال مغیرہ بن نوفل کی زوجیت میں ہوا، انہوں نے ان صاحب کے کسی بچے کو جنم نہیں دیا اور سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی بھی ان کے علاوہ اور کوئی اولاد نہیں رہی۔
یہ روایت امام طبرانی نے منقطع سند کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15393]
یہ روایت امام طبرانی نے منقطع سند کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15393]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (443/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
124. بَابُ مَنَاقِبِ صَفِيَّةَ عَمَّةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهَا
نبی اکرم ﷺ کی پھوپھی سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15394
عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ بَكَّارٍ قَالَ: كَانَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ لَا تُغَطِّي رَأْسَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا مِنْ عَشَرَةٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ: حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَخُوهَا، وَجَعْفَرٌ وَعَلِيٌّ ابْنَا أَبِي طَالِبٍ ابْنَا أَخِيهَا، وَالزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ ابْنُهَا، وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ابْنُ ابْنَةِ أَخِيهَا، أَمُّهُ أَرْوَى بِنْتُ كُرَيْزٍ، وَأُمُّهَا الْبَيْضَاءُ أُمُّ حَكِيمٍ بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الْأَسَدِ وَأَبُو سَبْرَةَ بْنُ أَبِي رُهْمٍ ابْنَا أُخْتِهَا بَرَّةَ بِنْتِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَأُمِّ طُلَيْبِ بْنِ عُمَيْرِ بْنِ وَهْبِ بْنِ عَبْدِ بْنِ قُصَيٍّ: أَرْوَى بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَأُمُّ عَبْدِ اللَّهِ.وَأَبِي أَحْمَدَ الْأَعْمَى الشَّاعِرِ اسْمُهُ عَبْدُ بْنُ جَحْشِ بْنِ رِئَابِ بْنِ يَعْمَرَ بْنِ صَبْرَةَ بْنِ مُرَّةَ بْنِ كَثِيرِ بْنِ غَنْمِ بْنِ وَرْدَانَ بْنِ أَسَدِ بْنِ خُزَيْمَةَ، أُمَيْمَةُ بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ. تُوُفِّيَتْ صَفِيَّةُ فِي خِلَافَةِ عُمَرَ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ قِصَّةُ قَتْلِهَا الْيَهُودِيَّ فِي قُرَيْظَةَ وَغَزْوَةِ أُحُدٍ أَيْضًا، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ قِصَّةُ قَتْلِهَا الْيَهُودِيَّ فِي قُرَيْظَةَ وَغَزْوَةِ أُحُدٍ أَيْضًا، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں: سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا بنت عبدالمطلب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد پر اور مہاجرین اولین سے تعلق رکھنے والے دس افراد میں سے کسی کی آمد پر سر نہیں ڈھانپتی تھیں (وہ دس افراد یہ ہیں:) ”سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ، جو اس خاتون کے بھائی ہیں، سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ، یہ دونوں جناب ابوطالب کے صاحبزادے ہیں اور اس خاتون کے بھتیجے ہیں، سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ، یہ اس خاتون کے صاحبزادے ہیں، سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ، جو اس خاتون کی بھتیجی کے صاحبزادے ہیں، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی والدہ ارویٰ بنت کریز ہیں اور اُس خاتون کی والدہ بیضاء ام حکیم بنت عبدالمطلب ہیں، اور ابوسلمہ بن عبدالاسد سے اور ابوسبرہ بن ابورہم، یہ دونوں سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی بہن برہ بنت عبدالمطلب کے صاحبزادے ہیں، اور طلیب بن عمیر بن وہب بن عبد بن قصی کی والدہ، ارویٰ بنت عبدالمطلب ہیں، اور عبداللہ اور ابو أحمد نابینا، جو شاعر ہیں، اُن کا نام عبد بن جحش بن رئاب بن يعمر بن صبره بن مرہ بن کثیر بن غنم بن وردان بن اسد بن خزیمہ ہے (ان دونوں کی والدہ) امیمہ بنت عبدالمطلب ہیں۔“ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کا انتقال سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں ہوا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے ایک یہودی کو قتل کرنے کا واقعہ قریظہ کے ساتھ جنگ اور غزوہ احد سے متعلق باب میں گزر چکا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15394]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (319/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
125. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَائِكَةَ بِنْتِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَمَّةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهَا
نبی اکرم ﷺ کی پھوپھی سیدہ عاتکہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15395
عَنْ عَاتِكَةَ بِنْتِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَتْ: رَأَيْتُ رَاكِبًا أَخَذَ صَخْرَةً مِنْ أَبِي قُبَيْسٍ فَرَمَى بِهَا لِلرُّكْنِ، فَتَفَلَّقَتِ الصَّخْرَةُ، فَمَا بَقِيَتْ دَارٌ مِنْ دُوْرِ قُرَيْشٍ إِلَّا دَخَلَتْهَا مِنْهَا كَسْرَةً غَيْرَ دُوْرِ بَنِي زُهْرَةَ. قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى آخِرِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَدْ تَقَدَّمَ مِنْ طَرِيقِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ مُرْسَلًا، وَهُوَ حَسَنُ الْإِسْنَادِ.
سیدہ عاتکہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے ایک سوار کو دیکھا جس نے ابوقتبیس پہاڑ سے ایک پتھر کو لیا اور وہ رکن کی طرف پھینکا تو پتھر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا اور قریش کے ہر گھرانے میں اس کا ایک ٹکڑا داخل ہوا، صرف بنوزہرہ کے گھرانے میں داخل نہیں ہوا۔ (علامه ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث آخر تک نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے عروہ بن زبیر کے حوالے سے مرسل روایت کے ہونے کے طور پر یہ اس سے پہلے گزر چکی ہے اور یہ سند کے اعتبار سے حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15395]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے عروہ بن زبیر کے حوالے سے مرسل روایت کے ہونے کے طور پر یہ اس سے پہلے گزر چکی ہے اور یہ سند کے اعتبار سے حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15395]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (344/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15396
وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَغَيْرِهِ مِنْ قُرَيْشٍ: أَنَّ عَاتِكَةَ بِنْتَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَتْ فِي صِدْقِ رُؤْيَاهَا وَتَكْذِيبِ قُرَيْشٍ لَهَا حِينَ أَوْقَعَ بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبَدْرٍ:
أَلَمْ تَكُنِ الرُّؤْيَا بِحَقٍّ وَيَأْتِكُمْ بِتَأْوِيلِهَا فَلٌّ مِنَ الْقَوْمِ هَارِبُ رَأَى فَأَتَاكُمْ بِالْيَقِينِ الَّذِي رَأَى
بِعَيْنَيْهِ مَا يَفْرِي السُّيُوفُ الْقَوَاضِبُ فَقُلْتُمْ وَلَمْ أَكْذِبْ كَذَبْتِ وَإِنَّمَا
يُكَذِّبُنِي بِالصِّدْقِ مَنْ هُوَ كَاذِبُ [وَمَا فَرَّ إِلَّا رَهْبَةَ الْمَوْتِ مِنْهُمْ
حَكِيمٌ وَقَدْ ضَاقَتْ عَلَيْهِ الْمَذَاهِبُ ] أَفِرُّ صَبَاحَ الْقَوْمِ عَزْمٌ قُلُوبُهُمْ
فَهُنَّ هَوَاءٌ وَالْحُلُومُ عَوَازِبُ مَرَوْا بِالسُّيُوفِ الْمُرْهِفَاتِ دِمَاءَكُمْ
كِفَاحًا كَمَا يَمْرِي السَّحَايِبُ جَانِبُ فَكَيْفَ رَأَى يَوْمَ اللِّقَاءِ مُحَمَّدًا
بَنُو عَمِّهِ وَالْحَرْبُ فِيهِ التَّجَارِبُ أَلَمْ يُغْشِهِمْ ضَرْبًا يَحَارُ لِوَقْعِهِ الْ
جَبَانُ وَتَبْدُو بِالنَّهَارِ الْكَوَاكِبُ أَلَا بِأَبِي يَوْمَ اللِّقَاءِ مُحَمَّدًا
إِذَا عَضَّ مِنْ عَوْنِ الْحُرُوبِ الْغَوَارِبُ كَمَا بَرَزَتْ أَسْيَافُهُ مِنْ مَلِيكَتِي
زُعَازِعُ وَرْدًا بَعْدَ إِذْ هِيَ صَالِبُ حَلَفْتُ لَئِنْ عُدْتُمْ لَيَصْطَلِمَنَّكُمْ
بِجَأْوَاءَ يَرْدَى حَافِيَتُهَا الْمَقَانِبُ كَأَنَّ ضِيَاءَ الشَّمْسِ لَمْعُ بُرُوقِهَا
لَهَا جَانِبَا نُورٍ شُعَاعٌ وَثَاقِبُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَحَدِيثُ رِجَالِهِ حَسَنٌ وَلَكِنَّ الْإِسْنَادَ مُنْقَطِعٌ.

مصعب بن عبداللہ اور دیگر افراد جن کا تعلق قریش سے ہے وہ بیان کرتے ہیں: سیدہ عاتکہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے اپنے خواب کی سچائی اور قریش کے ان کو جھوٹا قرار دینے کے حوالے سے یہ اشعار کہے ہیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کو بدر کے مقام پر شکست دی تھی (وہ اشعار درج ذیل ہیں:) ”کیا وہ خواب سچا نہیں تھا جس کی تعبیر قوم سے مڑ کر بھاگنے والا شخص لے کے آیا ہے اس نے دیکھا پھر وہ تمہارے پاس وہ یقین لے کے آیا جو اس نے اپنی دونوں آنکھوں سے دیکھا تھا جو تیز دھار والی تلواریں جھوٹ نہیں بولتی ہیں تم لوگوں نے یہ کہا: کہ آپ نے جھوٹ کہا: ہے حالانکہ میں نے جھوٹ نہیں بولا: تھا سچائی کے حوالے سے وہی شخص مجھے جھوٹا قرار دے گا جو خود جھوٹا ہو گا وہ بھاگنے والا فرد صرف موت کے خوف سے بھاگا تھا وہ ان میں سے سمجھ دار تھا جس کے لیے راستہ تنگ ہو گئے تھے کیا قوم کو چیخ کر بلانے والا شخص ان کے دلوں کے عزم سے بھاگا تھا یہ تو خواہشات ہیں اور ایسے خواب ہیں جن کا کوئی گھر بار نہیں ہے وہ تیز دھار والی تلوار لے کر تمہاری جانوں کے مدمقابل آ گئے جس طرح جنوب کی طرف سے آنے والا بادل آتا ہے جب ان لوگوں کا سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے سامنا ہوا تو اس دن انہوں نے کیا دیکھا جو ان کے چچا زاد ہیں اور جنگ میں اور اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے کیا سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو ایسی ضرب کے ذریعے ڈھانپ نہیں لیا جس کے پڑنے سے بزدل شخص حیران رہ جاتا ہے اور دن کے وقت تارے نظر آ جاتے ہیں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا سامنا کرنے کے دن کیا یہ صورتحال نہیں آئی جب جنگ کی مدد نے کندھوں کو نوچ لیا ان کی تلواریں اندرونی جوش کی وجہ سے یوں نمایاں ہوئیں جیسے تیز ہوا آتی ہے حالانکہ پہلے ان میں بخار تھا میں نے یہ حلف اٹھایا ہے کہ اگر تم نے دوبارہ ایسا کیا تو وہ تم لوگوں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے اور ایک طرف کر دینگے جس کے دونوں کناروں پر حملہ آور موجود ہوں گے یوں لگتا ہے جیسے سورج کی روشنی اپنی کرنوں کی چمک کے ہمراہ دونوں طرف نور رکھتی ہے ایک شعاع ہے اور ایک شہاب ثاقب ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال حسن ہیں تاہم اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15396]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال حسن ہیں تاہم اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15396]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (348/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف