الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
129. بَابُ مَا جَاءَ فِي أُمِّ أَيْمَنَ أُمِّ أُسَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کی والدہ سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15407
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، عَنْ أُمِّ أَيْمَنَ، وَكَانَتْ مِمَّنْ بَايَعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَشْكَابٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
طارق بن شہاب نے سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر اسلام قبول کرنے والی خواتین میں سے ایک ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسین بن اشکاب ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15407]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (85/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15408
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: كَانَتْ أُمُّ أَيْمَنَ أُمُّ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ مِنَ الْحَبَشَةِ، وَكَانَتْ وَصِيفَةً لِعَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَكَانَتْ تَحْضُنُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ صَغِيرٌ، فَأَعْتَقَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ أَنْكَحَهَا زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ، وَتُوُفِّيَتْ بَعْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِخَمْسَةِ أَشْهُرٍ [هَكَذَا قَالَ الزُّهْرِيُّ، وَرَوَى فِي هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّهَا عَاشَتْ بَعْدَ وَفَاةِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ] . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن شہاب بیان کرتے ہیں: سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا، سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کی والدہ ہیں ان کا تعلق حبشہ سے ہے، یہ جناب عبدالمطلب کی کنیز تھیں اور انہوں نے کمسنی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پرورش کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں آزاد کر دیا تھا، پھر آپ نے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کی شادی کروا دی تھی ان کا وصال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے پانچ ماہ بعد ہوا تھا۔ زہری نے اسی طرح بیان کیا ہے، اور اس بارے میں ایک روایت یہ منقول ہے کہ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے انتقال کے بعد بھی زندہ رہی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15408]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15408]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (86/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15409
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: قَالَتْ أُمُّ أَيْمَنَ يَوْمَ قُتِلَ عَنِ الْيَوْمَ وَهَى الْإِسْلَامُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے دن یہ ارشاد فرمایا: آج اسلام کمزور ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبدالله بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15409]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبدالله بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15409]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (86/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
130. بَابٌ فِي خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - .
سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15410
عَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيمٍ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَزَوَّجَهَا، فَأَرْجَأَهَا فِيمَنْ أَرْجَأَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ شادی کی تھی لیکن پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مؤخر کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15410]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15410]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1876)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
131. بَابٌ فِي زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ رَبِيبَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ زینب بنت ابوسلمہ رضی اللہ عنہا جو نبی اکرم ﷺ کی سوتیلی صاحبزادی ہیں ان کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15411
عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَتْ أُمِّي إِذَا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَغْتَسِلُ تَقُولُ: اذْهَبِي فَادْخُلِي، قَالَتْ: فَدَخَلْتُ فَنَضَحَ فِي وَجْهِي بِالْمَاءِ، وَقَالَ:" ارْجِعِي".
قَالَ الْعَطَّافُ: قَالَتْ أُمِّي: فَرَأَيْتُ وَجْهَ زَيْنَبَ وَهِيَ عَجُوزٌ كَبِيرَةٌ مَا نَقَصَ مِنْ وَجْهِهَا شَيْءٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأُمُّ عَطَّافٍ لَمْ أَعْرِفْهَا.
قَالَ الْعَطَّافُ: قَالَتْ أُمِّي: فَرَأَيْتُ وَجْهَ زَيْنَبَ وَهِيَ عَجُوزٌ كَبِيرَةٌ مَا نَقَصَ مِنْ وَجْهِهَا شَيْءٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأُمُّ عَطَّافٍ لَمْ أَعْرِفْهَا.
سیده زینب بنت ابوسلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غسل کرنے کے لئے اندر تشریف لے جاتے تو میری والدہ کہتیں: تم جاؤ اور اندر چلی جاؤ، سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پھر جب میں اندر گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے چہرے پر پانی چھڑکا اور آپ نے فرمایا: تم واپس چلی جاؤ۔ عطاف نامی راوی بیان کرتے ہیں: میری والدہ بیان کرتی ہیں: میں نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا چہرہ دیکھا ہے وہ ایک بوڑھی عمر رسیدہ خاتون تھیں لیکن ان کے چہرے میں کوئی کمی نہیں آئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور عطاف نامی راوی کی والدہ سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15411]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور عطاف نامی راوی کی والدہ سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15411]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
132. بَابٌ فِي حَلِيمَةَ السَّعْدِيَّةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کا بیان
حدیث نمبر: 15412
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: حَلِيمَةُ بِنْتُ أَبِي ذُؤَيْبٍ، وَاسْمُ أَبِي ذُؤَيْبٍ: عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ حَيَّانَ مِنْ بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرِ بْنِ هَوَازِنَ، وَهِيَ أُمُّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي أَرْضَعَتْهُ وَفَصَلَتْهُ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدہ حلیمہ بنت ابوذؤیب رضی اللہ عنہا، ابوذؤیب کا نام عبداللہ ہے وہ حارث بن حیان کے صاحبزادے ہیں، جن کا تعلق بنو سعد بن بکر بن ہوازن سے ہے، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دائی ماں ہیں، جنہوں نے آپ کو دودھ پلایا ہے اور آپ کا دودھ چھڑوایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15412]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (432/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15413
عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: كُنْتُ غُلَامًا أَحْمِلُ عُضْوَ الْبَعِيرِ، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَسِّمُ لَحْمًا بِالْجِعْرَانَةِ، فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ فَبَسَطَ رِدَاءَهُ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذِهِ؟ فَقَالُوا: أُمُّهُ الَّتِي أَرْضَعَتْهُ.
قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ بَعْضُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ قِصَّةُ رَضَاعِهَا لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ.

سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک لڑکا تھا، جو کسی اونٹ کا کوئی حصہ اٹھا سکتا تھا اس وقت میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ جعرانہ کے مقام پر گوشت تقسیم کر رہے تھے تو اسی دوران ایک خاتون آپ کے پاس آئی تو آپ نے اپنی چادر بچھا دی، میں نے دریافت کیا: یہ خاتون کون ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی ماں ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں علامات نبوت سے متعلق باب میں سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلانے کا واقعہ پہلے گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15413]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 5144، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2445، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 254»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
133. بَابٌ فِي أُمِّ أَبِي بَكْرٍ الصَّدِّيقِ وَغَيْرِهَا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُنَّ -
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی والدہ اور دیگر خواتین کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15414
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَسْلَمَتْ أُمُّ أَبِي بَكْرٍ، وَأُمُّ عُثْمَانَ، وَأُمُّ طَلْحَةَ، وَأُمُّ الزُّبَيْرِ، وَأُمُّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَأُمُّ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَازِمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَازِمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی والدہ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی والدہ، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کی والدہ، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی والدہ، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی والدہ اور سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی والدہ نے اسلام قبول کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خازم بن حسین ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15414]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خازم بن حسین ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15414]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15415
وَعَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ: أُمُّ أَبِي بَكْرٍ يُقَالُ لَهَا: أُمُّ الْخَيْرِ بِنْتُ صَخْرِ بْنِ عَامِرٍ، وَهَلَكَ أَبُو بَكْرٍ فَوَرِثَهُ أَبَوَاهُ جَمِيعًا، وَكَانَا [ قَدْ] أَسْلَمَا، وَمَاتَتْ أُمُّ أَبِي بَكْرٍ قَبْلَ أَبِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
ہیثم بن عدی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام اُم خیر بنت صخر بن عامر تھا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو ان کے والدین ان کے وارث بنے تھے ان دونوں نے اسلام قبول کیا تھا البتہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی والدہ کا انتقال ان کے والد کے انتقال سے پہلے ہو گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15415]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15415]
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
134. بَابٌ فِي أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15416
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ" فُسْتُقَةُ": مَاتَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ الصَّدِّيقِ [سَنَةَ ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ] بَعْدَ ابْنِهَا عَبْدِ اللَّهِ بِلَيَالٍ، وَكَانَتْ أُخْتَ عَائِشَةَ لِأَبِيهَا، وَأُمُّ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ: قُتَيْلَةُ بِنْتُ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ عَبْدِ أَسْعَدَ مِنْ بَنِي مَالِكِ بْنِ حِسْلٍ.
وَكَانَتْ لِأَسْمَاءَ يَوْمَ مَاتَتْ مِائَةُ سَنَةٍ، وُلِدَتْ قَبْلَ التَّارِيخِ بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ سَنَةً [وَقَبْلَ مَبْعَثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعَ عَشْرَةَ سَنَةً ] . وَوُلِدَتْ أَسْمَاءُ لِأَبِي بَكْرٍ وَسِنُّهُ إِحْدَى وَعِشْرُونَ سَنَةً.

محمد بن علی مدینی کہتے ہیں۔ سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہما کا انتقال تہتر ہجری میں ہوا تھا، ان کا انتقال ان کے صاحبزادے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی شہادت کے کچھ دن بعد ہوا تھا، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی باپ کی طرف سے شریک بہن تھیں، سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما کی والدہ کا نام قتیلہ بنت عبدالعزیٰ بن عبداسعد تھا اور ان کا تعلق بنو مالک بن حسل سے تھا۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کا جب انتقال ہوا اس وقت ان کی عمر ایک سو سال تھی، سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سن ہجری کے آغاز سے ستائیس سال پہلے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے سترہ سال پہلے پیدا ہوئی تھیں۔ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کی پیدائش کے وقت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی عمر اکیس سال تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15416]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح