الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
170. بَابُ فَضْلِ بِلَالٍ الْمُؤَذِّنِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت بلال مؤذن رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15636
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" نِعْمَ الْمَرْءُ بِلَالٌ، وَهُوَ سَيِّدُ الشُّهَدَاءِ، وَالْمُؤَذِّنُونَ أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حُسَامُ بْنُ مِصَكٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بلال اچھا آدمی ہے، وہ شہداء کا سردار ہے، اور اذان دینے والے لوگ قیامت کے دن سب سے لمبی گردن والے ہوں گئے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسام بن مصک ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15636]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسام بن مصک ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15636]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2693)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15637
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِنَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ الْجَنَّةَ، فَسَمِعَ وَجْسًا، فَقَالَ:" يَا جِبْرِيلُ، مِنْ هَذَا؟". قَالَ: هَذَا بِلَالٌ الْمُؤَذِّنُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلنَّاسِ حِينَ جَاءَ:" قَدْ أَفْلَحَ بِلَالٌ، رَأَيْتُ لَهُ كَذَا وَكَذَا". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ قَابُوسٍ وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جس رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کروائی گئی، اس (معراج کے دوران) میں، جب آپ جنت میں داخل ہوئے، تو آپ نے کسی کی ہلکی سی آواز سنی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے جبرائیل: یہ کون ہے؟ انہوں نے بتایا: یہ سیدنا بلال مؤذن رضی اللہ عنہ ہیں۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے، تو آپ نے لوگوں سے ارشاد فرمایا: ”تحقیق بلال کامیاب ہو گیا، میں نے اس کے لئے یہ یہ کچھ دیکھا ہے“۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور قابوس کے علاوہ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، ویسے قابوس کی بھی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15637]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور قابوس کے علاوہ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، ویسے قابوس کی بھی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15637]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2320»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15638
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: بَشَّرْتُ بِلَالًا، فَقَالَ لِي: يَا عَبْدَ اللَّهِ، بِمَا تُبَشِّرُنِي؟ فَقُلْتُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَجِيءُ بِلَالٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى نَاقَةٍ، رِجْلُهَا مِنْ ذَهَبٍ، وَزِمَامُهَا مَنْ دُرٍّ وَيَاقُوتٍ، مَعَهُ لِوَاءٌ يَتْبَعُهُ الْمُؤَذِّنُونَ، فَيُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ حَتَّى إِنَّهُ لَيَدْخُلُ مَنْ أَذَّنَ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا، يُرِيدُ بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَخْزُومِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو خوشخبری سنائی، تو انہوں نے دریافت کیا: اے عبداللہ! تم مجھے کس بات کی خوشخبری سنانا چاہتے ہو؟ تو میں نے جواب دیا: میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن، بلال ایک ایسی اونٹنی پر سوار ہو کر آئے گا، جس کے پاؤں سونے کے بنے ہوئے ہوں گے، اس کی لگام قیمتی پتھروں اور یاقوت کی بنی ہوئی ہو گی، بلال کے پاس ایک جھنڈا ہو گا اور اذان دینے والے لوگ اُس کے پیچھے ہوں گے، اور وہ (یعنی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ) ان (یعنی مؤذنین) کو جنت میں داخل کروا دے گا، یہاں تک کہ وہ ہر ایسے فرد کو داخل کروا دے گا، جس نے چالیس دن تک صرف اللہ کی رضا کے حصول کے لئے اذان دی ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن اسماعیل مخزومی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15638]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن اسماعیل مخزومی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15638]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (623)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 596»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15639
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَثَلُ بِلَالٍ مَثَلُ النَّحْلَةِ ; غَدَتْ تَأْكُلُ مِنَ الْحُلْوِ وَالْمُرِّ، ثُمَّ هُوَ حُلْوٌ كُلُّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بلال کی مثال، شہد کی مکھی کی مانند ہے، جو جا کر میٹھی اور کڑوی (یعنی ہر قسم کی چیز) کھا لیتی ہے، لیکن پھر وہ سب کچھ میٹھا بن جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15639]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15639]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (181)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 181»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 15640
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ بِلَالٌ - مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ - وَيُقَالُ: إِنَّهُ تَرِبُ أَبِي بَكْرٍ بِدِمَشْقَ فِي الطَّاعُونِ، وَدُفَنَ عِنْدَ بَابِ الصَّغِيرِ، وَيُكْنَى: أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، وَيُقَالُ: يُكْنَى أَبَا عَمْرٍو فِي سَنَةِ سَبْعَ عَشْرَةَ، وَهُوَ مِنْ مُولَدِي السَّوَادِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ، جو سیدنا ابوبکر کے ساتھ نسبت ولاء رکھتے ہیں، اور ایک قول کے مطابق وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہم عمر تھے، اُن کا انتقال طاعون کی وجہ سے ”دمشق“ میں ہوا تھا، اور انہیں ”باب صغیر“ کے پاس دفن کیا گیا، اُن کی کنیت ابوعبداللہ تھی، اور ایک قول کے مطابق ان کی کنیت ابوعمرو تھی، ان کا انتقال 17 ہجری میں ہوا تھا، اور وہ پیدائشی غلام تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15640]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15640]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1007)»
171. بَابُ فَضْلِ سَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے غلام حضرت سالم رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15641
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ - فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَبْدِ شَمْسِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ -: سَالِمٌ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عروہ بن زبیر نے، غزوہ بدر میں شرکت کرنے والے افراد کے ناموں میں، قریش کی شاخ بنو عبدشمس بن عبدمناف سے تعلق رکھنے والے سیدنا ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے غلام سیدنا سالم رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15641]
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15641]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6370)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، ولکنہ مرسل۔
حدیث نمبر: 15642
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: كَانَ فَزَعٌ بِالْمَدِينَةِ، فَأَتَيْتُ عَلَى سَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ وَهُوَ مُحْتَبٍ بِحَمَائِلِ سَيْفِهِ، فَأَخَذْتُ سَيْفِي فَاحْتَبَيْتُ بِحَمَائِلِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَلَّا كَانَ مَفْزَعُكُمْ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ؟". قَالَ:" أَلَا فَعَلْتُمْ كَمَا فَعَلَ هَذَانِ الرَّجُلَانِ الْمُؤْمِنَانِ؟". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ مدینہ منورہ میں خوف کی صورتحال پیدا ہو گئی، تو میں سیدنا ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے غلام، سالم رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، انہوں نے اپنی تلوار گردن میں لٹکائی ہوئی تھی، میں نے بھی اپنی تلوار لی اور میں نے بھی وہ گردن میں لٹکا لی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! تم خطرے کی صورتحال میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کیوں نہیں آئے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگ وہ کام نہیں کر سکتے تھے؟ جو کام ان دو مؤمن افراد نے کیا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15642]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15642]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (203/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17354»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15643
وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ سَالِمًا مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ يَقْرَأُ مِنَ اللَّيْلِ، فَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي أُمَّتِي مِثْلَهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے غلام سیدنا سالم رضی اللہ عنہ کو رات کے وقت تلاوت کرتے ہوئے سنا، تو ارشاد فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے میری اُمت میں اس جیسے افراد بنائے ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15643]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15643]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2694)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1338، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24792، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5051»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15644
وَعَنْ عُرْوَةَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْيَمَامَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ هَكَذَا فِي تَرْجَمَةِ سَالِمٍ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ هَكَذَا فِي تَرْجَمَةِ سَالِمٍ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عروہ نے جنگ یمامہ میں شہید ہونے والے افراد میں ان کا ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسی طرح سیدنا سالم رضی اللہ عنہ کے حالات میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15644]
یہ روایت امام طبرانی نے اسی طرح سیدنا سالم رضی اللہ عنہ کے حالات میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15644]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6370)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
172. بَابُ فَضْلِ عَامِرِ بْنِ فُهَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15645
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَامِرُ بْنُ فُهَيْرَةَ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، مِنَ الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ، هَاجَرَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبِي بَكْرٍ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَهُوَ بَدْرِيٌّ، اسْتُشْهِدَ يَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ ہیں، جو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نسبت ولاء رکھتے ہیں، یہ ابتداء میں ہجرت کرنے والے مہاجرین میں سے ایک ہیں، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کی تھی، انہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے اور انہوں نے جنگ ”بئر معونہ“ میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15645]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح