الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
172. بَابُ فَضْلِ عَامِرِ بْنِ فُهَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15646
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: كَلَّمَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ عَامِرَ بْنَ فُهَيْرَةَ بِشَيْءٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَهْلًا يَا طَلْحَةُ، إِنَّهُ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا كَمَا شَهِدْتَهُ، وَخَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِمَوَالِيهِمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عامر بن فہیرہ کو کوئی سخت بات کہہ دی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے طلحہ! تم رک جاؤ! کیونکہ یہ بھی اسی طرح بدر میں شریک ہوا ہے، جس طرح تم شریک ہوئے ہو اور تم میں بہتر لوگ وہ ہیں، جو اپنے موالی کے حق میں بہتر ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن مصعب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15646]
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن مصعب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15646]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1121) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (287)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9301»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
173. بَابُ فَضْلِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15647
قَالَ الزُّهْرِيُّ: حَدَّثَنِي ابْنُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، وَكَانَ مِنْ كُبَرَاءِ بَنِي عَدِيٍّ، وَكَانَ أَبُوهُ شَهِدَ بَدْرًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
زہری بیان کرتے ہیں: سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے نے مجھے حدیث بیان کی اور وہ (صاحبزادے) بنو عدی کے اکابرین میں سے ایک تھے، اور اُن کے والد کو غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15647]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15647]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 15648
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: مَنْ نَسَبَهُ إِلَى عِتْرِ بْنِ وَائِلٍ قَالَ: عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ بْنِ كَعَّبِ بْنِ عُمَيْرَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ كِنَانَةَ بْنِ عَامِرِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ رُفَيْدَةَ بْنِ عَدْنَانَ، وَيُقَالُ: طَاهِرُ بْنُ رَبِيعَةَ مِنْ الْيَمَنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: جو لوگ عتر بن وائل کی طرف منسوب ہیں، اُن میں ایک سیدنا عامر بن ربیعہ بن کعب بن عمیرہ بن مالک بن کنانہ بن عامر بن سعید بن عبداللہ بن حارث بن رفیدہ بن عدنان ہیں، اور ایک قول کے مطابق طاہر بن ربیعہ ہے، جن کا تعلق یمن سے ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15648]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15648]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 15649
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: ابْنُ رَبِيعَةَ مِنْ الْيَمَنِ، وَيَقُولُ مَنْ نَسَبَهُ إِلَى الْيَمَنِ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُمَيْرَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ كِنَانَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَبْسِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عُكَّةَ بْنِ مَذْحِجٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عروہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابن ربیعہ رضی اللہ عنہ کا تعلق یمن سے ہے، وہ یہ کہتے ہیں: جنہوں نے اُن کی نسبت یمن کی طرف کی ہے، انہوں نے ان کا نام و نسب یہ بیان کیا ہے: سیدنا عامر بن ربیعہ بن کعب بن عمیرہ بن مالک بن کنانہ بن خزیمہ بن حارث بن معاویہ بن عبس بن زید بن عکہ بن مذحج۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15649]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15649]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 15650
وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيِّ قَالَ: تُوُفِّيَ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ، سَنَةَ اثْنَتَيْنِ وَثَلَاثِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
مصعب بن عبداللہ زبیری بیان کرتے ہیں: سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کا انتقال 32 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15650]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15650]
174. 37 - 81 - بَابُ فَضْلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15651
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: كَانَ رَبِيعَةُ يُصَلِّي بِاللَّيْلِ حِينَ نَشَبَ النَّاسُ فِي الْفِتْنَةِ، فَأُرِيَ فِي الْمَنَامِ فَقِيلَ لَهُ: قُمْ فَسَلِ اللَّهَ أَنْ يُعِيذَكَ مِنَ الْفِتْنَةِ الَّتِي أَعَاذَ مِنْهَا صَالِحَ عِبَادِهِ، فَقَامَ فَصَلَّى فَاشْتَكَى فَمَا خَرَجَ إِلَّا جِنَازَتُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن عامر بن ربیعہ بیان کرتے ہیں: جب لوگ فتنے میں مبتلا ہوئے، تو سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ رات کے وقت نماز پڑھا کرتے تھے، انہیں خواب میں یہ بات دکھائی گئی کہ اُن سے کہا: گیا: تم اُٹھو اور اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگو: کہ وہ تمہیں اس فتنے سے محفوظ رکھے، جس سے اس نے اپنے نیک بندوں کو محفوظ رکھا ہے، سیدنا عامر رضی اللہ عنہ اُٹھے، انہوں نے نماز ادا کی (یعنی یہ دعا مانگی) پھر وہ بیمار ہو گئے، یہاں تک کہ اُن کا جنازہ ہی گھر سے باہر آیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15651]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15651]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
175. بَابُ فَضْلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15652
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ: أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَحْشٍ قَالَ لَهُ يَوْمَ أُحُدٍ: أَلَا تَدْعُو اللَّهَ؟ فَخَلَوْا فِي نَاحِيَةٍ، فَدَعَا سَعْدٌ فَقَالَ: يَا رَبِّ، إِذَا لَقِيتُ الْعَدُوَّ فَلَقِّنِي رَجُلًا شَدِيدًا بَأْسُهُ، شَدِيدًا حَرْدُهُ، أُقَاتِلُهُ وَيُقَاتِلُنِي فِيكَ، ثُمَّ ارْزُقْنِي الظَّفَرَ عَلَيْهِ حَتَّى أَقْتُلَهُ وَآخُذَ سَلْبَهُ. فَأَمَّنَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَحْشٍ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي رَجُلًا شَدِيدًا حَرْدُهُ، شَدِيدًا بَأْسُهُ، أُقَاتِلُهُ فِيكَ وَيُقَاتِلُنِي، ثُمَّ يَأْخُذُنِي فَيَجْدَعُ أَنْفِيَ وَأُذُنِيَ، فَإِذَا لَقِيتُكَ غَدًا قُلْتَ: مَنْ جَدَعَ أَنْفَكَ وَأُذُنَكَ؟ فَأَقُولُ: فِيكَ وَفِي رَسُولِكَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَقُولُ: صَدَقْتَ قَالَ سَعْدٌ: يَا بُنَيَّ، كَانَتْ دَعْوَةُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ خَيْرًا مِنْ دَعْوَتِي، لَقَدْ رَأَيْتُهُ آخِرَ النَّهَارِ، وَإِنَّ أَنْفَهُ وَأُذُنَهُ لَمُعَلَّقَانِ فِي خَيْطٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے دن سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ نے اُن سے کہا: کیا تم اللہ تعالیٰ سے دعا نہیں کرو گے؟ یہ دونوں حضرات ایک طرف ہوئے اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے یہ دعا کی: اے میرے پروردگار! جب میں دشمن کے سامنے آؤں، تو تو میرے سامنے ایک ایسے فرد کو لانا، جو طاقتور لڑاکا ہو، میں اس کے ساتھ لڑائی کروں اور وہ میرے ساتھ لڑائی کرے اور پھر تو مجھے اُس کے خلاف کامیابی عطا کرنا، یہاں تک کہ میں اُسے قتل کر کے اس کا سامان حاصل کر لوں، اس پر سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ نے آمین کہا:، پھر انہوں نے یہ دعا کی: اے اللہ! تو مجھے ایسا دشمن نصیب کرنا، جو طاقتور اور لڑاکا ہو، میں تیری راہ میں اس کے ساتھ لڑائی کروں، اور وہ میرے ساتھ لڑائی کرے، پھر وہ مجھے پکڑ کر میری ناک اور کان کاٹ دے، پھر جب میں کل تیری بارگاہ میں حاضر ہوؤں، تو تو دریافت کرنا: تمہاری ناک اور کان کس نے کاٹے ہیں؟ تو میں جواب دوں گا: یہ تیری اور تیرے رسول کی راہ میں کٹے ہیں، پھر تو یہ فرمانا: تم نے سچ کہا: ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بیٹے! سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کی دعا، میری دعا سے بہتر تھی، میں نے دن کے آخری حصے میں انہیں دیکھا، اُن کی ناک اور اُن کے کان ایک دھاگے میں لٹکے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15652]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15652]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
176. بَابُ فَضْلِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15653
عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ لَمَّا قُبِرَ قَالَتْ أُمُّ الْعَلَاءِ: طِبْ أَبَا السَّائِبِ نَفْسًا ; إِنَّكَ فِي الْجَنَّةِ. فَسَمِعَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَنْ هَذِهِ؟". قَالَتْ: أَنَا يَا نَبِيَّ اللَّهِ قَالَ:" وَمَا يُدْرِيكِ؟". قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ! قَالَ:" أَجَلْ، مَا رَأَيْنَا إِلَّا خَيْرًا، أَنَا رَسُولُ اللَّهِ، وَاللَّهِ مَا أَدْرِي مَا يُصْنَعُ بِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کو دفن کر دیا گیا، تو سیدہ ام العلاء رضی اللہ عنہا نے یہ کہا: ہے: اے ابوسائب! آپ کو مبارک ہو، کہ آپ جنت میں ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کی یہ بات سن لی، آپ نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ اس خاتون نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میں ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کیا پتا؟ اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! ہمیں صرف بھلائی کا پتا ہے، میں اللہ کا رسول ہوں، اللہ کی قسم! مجھے نہیں معلوم کہ میرے ساتھ کیا ہو گا؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15653]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15653]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4879)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4879»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15654
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا مَاتَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ قَالَتِ امْرَأَتُهُ: هَنِيئًا لَكَ الْجَنَّةَ، فَنَظَرَ إِلَيْهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَظْرَةَ غَضْبَانَ، وَقَالَ:" وَمَا يُدْرِيكِ؟". قَالَتْ: فَارِسُكَ وَصَاحِبُكَ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَاللَّهِ مَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي". فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ قَوْلِهِ لِعُثْمَانَ وَهُوَ أَفْضَلُهُمْ، فَلَمَّا مَاتَتْ رُقَيَّةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحَقِي بِسَلَفِنَا عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو اُن کی اہلیہ نے کہا: آپ کو جنت کی مبارک ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غصے کے عالم میں اُس خاتون کی طرف دیکھا اور دریافت کیا: تمہیں کیسے پتا چلا؟ اُس خاتون نے عرض کی: یہ آپ کے شہسوار تھے اور آپ کے صحابی تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! مجھے نہیں معلوم کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا؟ راوی بیان کرتے ہیں: یہ بات آپ کے اصحاب کے لئے پریشانی کا باعث بنی، جو بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے لئے ارشاد فرمائی تھی، کیونکہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا شمار جلیل القدر صحابہ کرام میں ہوتا تھا، پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (یعنی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی میت کو مخاطب کر کے) ارشاد فرمایا: تم ہمارے پیشرو عثمان بن مظعون کے ساتھ مل جاؤ!
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15654]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15654]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8317) اخرجه احمد فى المسند (2127)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2128، 3093، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4921، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8317»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15655
وَعَنِ الْأُسُودِ بْنِ سَرِيعٍ قَالَ: لَمَّا مَاتَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ أَشْفَقَ الْمُسْلِمُونَ عَلَيْهِ، فَلَمَّا مَاتَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحِقْ بِسَلَفِنَا الصَّالِحِ: عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو مسلمان ان کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہوئے، پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ہمارے نیک پیشرو عثمان بن مظعون سے جا ملو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15655]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15655]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (837)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 837، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1457»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح