🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
186. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15726
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: مَاتَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ فِي خِلَافَةِ عُمَرَ سَنَةَ ثِنْتَيْنِ وَعِشْرِينَ [ وَيَقُولُ بَعْضُهُمْ فِي خِلَافَةِ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ] وَقَائِلٌ يَقُولُ: سَنَةَ ثَلَاثِينَ فِي خِلَافَةِ عُثْمَانَ.
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کا انتقال سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں بائیس ہجری میں ہوا تھا، بعض حضرات نے یہ بات بیان کی ہے: ان کا انتقال سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں ہوا تھا، کسی نے یہ کہا: ہے: سن تیس ہجری میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں ہوا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15726]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (530)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15727
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يُكَنَّى أَبَا الْمُنْذِرِ بِالْمَدِينَةِ سَنَة ثِنْتَيْنِ وَعِشْرِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ مِنِ ابْنِ نُمَيْرٍ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کا انتقال مدینہ منورہ میں بائیس ہجری میں ہوا تھا، ان کی کنیت ابوالمندر تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند ابن نمیر سے منقول ہونے کے حوالے سے منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15727]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (529)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
187. بَابُ فَضْلِ أَبِي طَلْحَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15728
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَصَوْتُ أَبِي طَلْحَةَ أَشُدُّ عَلَى الْمُشْرِكِينَ مِنْ فِئَةٍ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مشرکین کے لئے، ابوطلحہ کی آواز ایک گروہ سے زیادہ سخت ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15728]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (203/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12692، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1656»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15729
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَصَوْتُ أَبِي طَلْحَةَ فِي الْجَيْشِ خَيْرٌ مِنْ فِئَةٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الْأُولَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”لشکر میں ابوطلحہ کی آواز ایک گروہ سے زیادہ بہتر ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور پہلی روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15729]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (3983) اخرجه احمد فى المسند (261/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15730
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ أَبَا طَلْحَةَ قَرَأَ سُورَةَ بَرَاءَةَ، فَأَتَى عَلَى هَذِهِ الْآيَةِ: انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا فَقَالَ: أَلَّا أَرَى رَبِّي يَسْتَنْفِرُنِي [شَابًّا وَشَيْخًا جَهَّزُونِي، فَقَالَ لَهُ بَنُوهُ: قَدْ غَزَوْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى قُبِضَ، وَغَزَوْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ حَتَّى مَاتَ، وَغَزَوْتُ مَعَ عُمَرَ فَنَحْنُ نَغْزُوا عَنْكَ. فَقَالَ: جَهِّزُونِي، فَرَكِبَ الْبَحْرَ فَمَاتَ، فَلَمْ يَجِدُوا لَهُ جَزِيرَةً يَدْفِنُونَهُ فِيهَا إِلَّا بَعْدَ سَبْعَةِ أَيَّامٍ فَلَمْ يَتَغَيَّرْ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے سورت توبہ کی تلاوت کی، جب وہ اس مقام پر پہنچے: ”ہلکے یا بوجھل ہونے کے عالم میں نکل کھڑے ہو۔“ تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں یہ دیکھ رہا ہوں، میرے پروردگار نے مجھے یہ حکم دیا ہے، میں نکل کھڑا ہوؤں، خواہ میں جوان ہوں یا بوڑھا ہوں، تو تم لوگ مجھے سامان سفر تیار کر کے دو! ان کے بیٹوں نے کہا: آپ اللہ کے رسول کے ساتھ جنگ میں حصہ لیتے رہے ہیں، یہاں تک کہ ان کا وصال ہو گیا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ جنگ میں حصہ لیتے رہے ہیں، یہاں تک کہ ان کا انتقال ہو گیا پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ جنگ میں حصہ لیتے رہے، اور اب ہم آپ کی جگہ جنگ میں حصہ لے لیں گے، انہوں نے فرمایا: تم لوگ مجھے سامان فراہم کرو! پھر وہ سمندری سفر پر روانہ ہوئے، اور اس دوران ان کا انتقال ہو گیا ہے، لوگوں کو ان کو دفن کرنے کے لئے کوئی جزیرہ نہیں ملا، ایسا جزیرہ سات دن بعد ملا، لیکن اس دوران ان کی میت خراب نہیں ہوئی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15730]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3413)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15731
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَرَجَ أَبُو طَلْحَةَ غَازِيًا فِي الْبَحْرِ، فَمَاتَ فِي السَّفِينَةِ، فَلَمْ يَجِدُوا لَهُ مَكَانًا يَدْفِنُونَهُ فِيهِ، فَانْتَظَرُوا بِهِ سِتَّةَ أَيَّامٍ حَتَّى وَجَدُوا لَهُ بَعْدَ سَبْعٍ مَكَانًا يَدْفِنُونَهُ فِيهِ، وَلَمْ يَتَغَيَّرْ كَمَا هُوَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سمندری جنگ میں حصہ لینے کے لئے نکلے ان کا کشتی میں انتقال ہو گیا، ان لوگوں کو انہیں دفن کرنے کے لئے کوئی جگہ نہیں ملی، تو وہ چھ دن تک انتظار کرتے رہے، یہاں تک کہ سات دن بعد انہیں ایک جگہ ملی، جہاں ان لوگوں نے انہیں دفن کیا، تو اس دوران ان کا جسم خراب نہیں ہوا، بلکہ ویسے ہی رہا جیسے تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15731]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4683)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15732
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ أَبُو طَلْحَةَ: زَيْدُ بْنُ سَهْلٍ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَثَلَاثِينَ، وَصَلَّى عَلَيْهِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - وَسِنُّهُ سَبْعُونَ سَنَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوطلحہ زید بن سہل رضی اللہ عنہ کا انتقال چونتیس ہجری میں ہوا تھا، سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی تھی، اس وقت ان کی عمر ستر سال تھی اور ان کا نام سیدنا زید بن سہل رضی اللہ عنہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور یہ سند کے اعتبار سے منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15732]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4684)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15733
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: مَاتَ أَبُو طَلْحَةَ زَيْدُ بْنُ سَهْلٍ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَثَلَاثِينَ،، وَصَلَّى عَلَيْهِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ، وَمَاتَ وَهُوَ ابْنُ سَبْعِينَ سَنَةً، وَقِيلَ: إِنَّ أَبَا طَلْحَةَ مَاتَ سَنَةَ اثْنَتَيْنِ وَثَلَاثِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ مِنِ ابْنِ نُمَيْرٍ.
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوطلحہ زید بن سہل رضی اللہ عنہ کا انتقال چونتیس ہجری میں ہوا تھا، سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی تھی، انتقال کے وقت ان کی عمر ستر برس کے لگ بھگ تھی، ایک قول کے مطابق سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کا انتقال بتیس ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند ابن نمیر سے منقول ہونے کے حوالے سے منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15733]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4685)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
188. بَابُ فَضْلِ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15734
عَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ: حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، وَهُوَ الَّذِي مَرَّ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ مَعَ جِبْرِيلَ عِنْدَ الْمَقَاعِدِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن شہاب نے غزوہ بدر میں شرکت کرنے والے افراد میں انصار کی شاخ بنو نجار سے تعلق رکھنے والے سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے اور یہ وہ فرد ہیں کہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے تھے اور اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ”مقاعد“ کے پاس سیدنا جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ موجود تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15734]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3224)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15735
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ - فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا -: حَارِثَةُ بْنُ نُعْمَانِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ غُنْمِ بْنِ مَالِكِ بْنِ النَّجَّارِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى قَائِلِهِ ثِقَاتٌ.
محمد بن اسحاق نے غزوہ بدر میں شرکت کرنے والے افراد کے ناموں میں، سیدنا حارثہ رضی اللہ عنہ بن نعمان بن زید بن عبید بن ثعلبہ بن غنم بن مالک بن نجار کا ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس قول کے قائل تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15735]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (3223)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں