🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
193. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ الْأَنْصَارِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن عمرو بن حرام انصاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15756
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: أَمَرَ أَبِي بِحَرِيرَةٍ فَصَنَعْتُ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَحَمَلْتُهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي:" مَا هَذَا يَا جَابِرُ، أَلَحَمٌ ذَا؟". قُلْتُ: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَكِنَّ أَبِي أَمَرَنِي بِحَرِيرَةٍ فَصَنَعْتُهَا، ثُمَّ أَمَرَنِي فَحَمَلْتُهَا. قَالَ:" ضَعْهَا". فَأَتَيْتُ أَبِي، فَقَالَ: مَا قَالَ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْتُ: قَالَ لِي:" مَا هَذَا يَا جَابِرُ؟ أَلَحْمٌ؟". قَالَ أَبِي: أَرَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ أَحْسَبُ - يَشْتَهِي اللَّحْمَ. فَقَامَ إِلَى دَاجِنٍ فَذَبَحَهَا، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَشُوِيَتْ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَأَتَيْتُ بِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" جَزَاكُمُ اللَّهُ مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ خَيْرًا، وَلَا سِيَّمَا آلَ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ، وَسَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے والد نے ”حریرہ“ تیار کرنے کا حکم دیا، میں تے وہ تیار کیا، پھر انہوں نے مجھے حکم دیا تو میں اسے اُٹھا کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ کیا یہ گوشت ہے؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! یا رسول اللہ! میرے والد نے مجھے حریرہ تیار کرنے کا حکم دیا تھا وہ میں نے تیار کیا، پھر انہوں نے مجھے ہدایت کی تو میں اسے اٹھا کے لے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے رکھ دو! میں اپنے والد کے پاس آیا، انہوں نے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تم سے کیا فرمایا؟ میں نے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے جابر! یہ کیا ہے؟ کیا یہ گوشت ہے؟ راوی کہتے ہیں: میرے والد نے کہا: میرا خیال ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو گوشت کی خواہش ہو رہی ہے، پھر وہ بکری کی طرف اُٹھ کے گئے، انہوں نے اسے ذبح کیا، پھر ان کے حکم کے تحت اسے پکایا گیا پھر انہوں نے مجھے حکم دیا، تو میں اس کا گوشت لے کر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے انصار کے گروہ! اللہ تعالیٰ تمہیں جزائے خیر عطا کرے، خاص طور پر عمرو بن حرام اور سعد بن عبادہ کے گھر والوں کو (جزائے خیر عطا کرے)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15756]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2707) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2079)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7181، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7020»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15757
وَعَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِجَابِرٍ:" أَلَا أُبَشِّرُكَ يَا جَابِرُ؟". قَالَ: [ بَلَى ] يَا رَسُولَ اللَّهِ بِالْخَيْرِ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ أَحْيَا أَبَاكَ فَأَقْعَدَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ: تَمَنَّ عَلَيَّ مَا شِئْتَ أُعْطِيكَهُ قَالَ: يَا رَبِّ، مَا عَبَدْنَاكَ حَقَّ عِبَادَتِكَ، أَتَمَنَّى عَلَيْكَ أَنْ تَرُدَّنِي إِلَى الدُّنْيَا فَأُقَاتِلَ مَعَ نَبِيِّكَ فَأُقْتَلُ مَرَّةً أُخْرَى، فَقَالَ لَهُ: قَدْ سَلَفَ مِنِّي إِنَّكَ إِلَيْهَا لَا تَرْجِعُ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ الْفَيْضِ بْنِ وَثِيقٍ، عَنْ أَبِي عُبَادَةَ الزُّرَقِيِّ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے جابر! کیا میں تمہیں خوشخبری نہ سناؤں؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! بھلائی کی بات ہو گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے باپ کو زندہ کیا اور اسے اپنے سامنے بٹھایا اور فرمایا: تم میرے سامنے جو چاہو آرزو کرو! میں وہ چیز تمہیں عطا کروں گا، اس نے عرض کی: اے میرے پروردگار! ہم نے تیری عبادت اس طرح نہیں کی، جو تیری عبادت کا حق تھا، تو میں تیرے سامنے یہ خواہش بیان کرتا ہوں کہ تو مجھے دنیا کی طرف لوٹا دے، تاکہ میں تیرے نبی کے ساتھ جنگ میں حصہ لوں اور مجھے دوبارہ قتل کر دیا جائے، تو پروردگار نے اس سے فرمایا: میری طرف سے یہ بات پہلے طے ہو چکی ہے کہ تم دنیا کی طرف واپس نہیں جاؤ گے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے فیض بن وثیق کے حوالے سے ابوعبادہ زرقی سے نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15757]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2706)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14467»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15758
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: اسْتُشْهِدَ أَبِي وَعَمِّي وَعَلَى أَبِي دَيْنٌ، فَأَرْسَلَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا جَابِرُ، أَلَا أُبَشِّرُكَ بِبِشَارَةٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ؟ إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - أَحْيَا أَبَاكَ وَعَمَّكَ فَعَرَضَ عَلَيْهِمَا، وَسَأَلَا رَبَّهُمَا أَنْ يَرُدَّهُمَا إِلَى الدُّنْيَا، فَقَالَ: أَبَعْدَ مَا قَضَيْتُ فِي الْكِتَابِ أَنَّهُمْ إِلَيْهَا لَا يُرْجَعُونَ؟!". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَغَيْرُهُ خَالِيًا عَنْ ذِكْرِ عَمِّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ عَمْرٍو، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے والد اور میرے چچا نے جام شہادت نوش کر لیا، میرے والد کے ذمہ قرض تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پیغام بھیج کر بلوایا اور فرمایا: اے جابر! کیا میں تمہیں اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ملنے والی خوشخبری نہ سناؤں؟ بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے باپ اور تمہارے چچا کو زندہ کیا اور ان دونوں کے سامنے آیا، ان دونوں نے اپنے پروردگار سے یہ درخواست کی کہ پروردگار ان دونوں کو دوبارہ دنیا کی طرف بھیج دے، تو پروردگار نے فرمایا: یہ نہیں ہو سکتا، کیونکہ میں کتاب میں یہ طے کر چکا ہوں کہ اُن لوگوں کو دنیا کی طرف نہیں لوٹایا جائے گا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے، لیکن انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے چچا کا ذکر نہیں کیا۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حماد بن عمرو ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15758]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14467»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
194. بَابٌ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بن عبداللہ بن ابی کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15759
عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: لَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَنِي الْمُصْطَلِقِ، قَامَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ فَسَلَّ عَلَى أَبِيهِ السَّيْفَ وَقَالَ: لِلَّهِ عَلَيَّ أَلَّا أُغْمِدَهُ حَتَّى تَقُولَ: مُحَمَّدٌ الْأَعَزُّ وَأَنَا الْأَذَلُّ قَالَ: وَيْلَكَ! مُحَمَّدٌ الْأَعَزُّ وَأَنَا الْأَذَلُّ! فَبَلَغَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْجَبَهُ وَشَكَرَهَا لَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ بنو مصطلق سے واپس تشریف لائے تو عبداللہ بن اُبی کا بیٹا (ان کا نام بھی سیدنا عبداللہ ہی یہ ہے) اس نے اپنے باپ کے سامنے تلوار سونت لی اور یہ کہا: اللہ کی قسم! مجھ پر یہ بات لازم ہے کہ یہ تلوار میں اس وقت تک میان میں نہیں ڈالوں گا، جب تک آپ یہ نہیں کہتے: کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم عزت والے ہیں اور میں ذلیل ہوں، تو عبداللہ بن اُبی نے کہا: تمہارا ستیاناس ہو! سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم عزت والے ہیں، اور میں ذلیل ہوں۔ راوی کہتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی گئی تو آپ کو یہ بات اچھی لگی اور آپ نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بن عبدالله کا شکریہ ادا کیا (یا ان کی تعریف کی)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15759]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15760
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ: أَنَّهُ اسْتَأْذَنَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَقْتُلَ أَبَاهُ قَالَ:" لَا تَقْتُلْ أَبَاكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ لَمْ يُدْرِكْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ.
سیدنا عبدالله رضی اللہ عنہ بن عبداللہ بن اُبی کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ اجازت مانگی کہ وہ اپنے باپ (رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی) کو قتل کر دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے باپ کو قتل نہ کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ عروہ بن زبیر نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بن عبدالله بن ابی کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15760]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15761
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ وَهُوَ فِي ظِلِّ أُطُمٍ، فَقَالَ: غَبَّرَ عَلَيْنَا ابْنُ أَبِي كَبْشَةَ، فَقَالَ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالَّذِي أَكْرَمَكَ لَئِنْ شِئْتَ لَأَتَيْتُكَ بِرَأْسِهِ، فَقَالَ:" لَا. وَلَكِنْ بِرَّ أَبَاكَ، وَأَحْسِنْ صُحْبَتَهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر عبداللہ بن اُبی کے پاس سے ہوا، وہ اس وقت ایک عمارت کے سائے میں موجود تھا، اس نے کہا: ابن ابوکبشہ نے ہم پر غبار ڈال دیا ہے، تو اس کے بیٹے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بن عبدالله نے کہا: یا رسول اللہ! اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو عزت عطا کی ہے، اگر آپ چاہیں، تو میں اس کا سر آپ کے پاس لے کر آتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ تم اپنے باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو، اور اس کے ساتھ اچھے طریقے سے رہو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15761]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2708) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (231)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 231، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7978»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
195. بَابُ مَا جَاءَ فِي عُمَارَةَ بْنِ حَزْمٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمارہ بن حزم رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15762
عَنْ شُبَابٍ قَالَ: عُمَارَةُ بْنُ حَزْمِ بْنِ لَوْذَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ عَوْفِ بْنِ مَالِكِ بْنِ النَّجَّارِ، وَأُمُّهُ أُمُّ إِخْوَتِهِ عَمْرٍو وَمَعْمَرٍ، بَنُو حَزْمٍ: خَالِدَةُ بِنْتُ أَنَسِ بْنِ شَيْبَانَ بْنِ وَهْبِ بْنِ لَوْذَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ الْخَزْرَجِ بْنِ سَاعِدَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
شباب بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا عماره رضی اللہ عنہ بن حزم بن لوذان بن عمرو بن عبدعوف بن مالک بن نجار ہیں، ان کی والدہ جو ان کے بھائی عمرو اور معمر کی بھی والدہ ہیں، وہ خالدہ بنت انس بن شیبان بن وہب بن لوذان بن عمرو بن ثعلبہ بن خزرج بن ساعدہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15762]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15763
وَعَنْ شُبَابٍ أَيْضًا قَالَ: شَهِدَ عُمَارَةُ بْنُ حَزَمٍ الْعَقَبَةَ، وَبَدْرًا، وَأُحُدًا، وَالْمَشَاهِدَ كُلَّهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
شباب بیان کرتے ہیں: سیدنا عمارہ بن حزم رضی اللہ عنہ بیعت عقبہ، غزوہ احد اور غزوہ بدر اور دیگر تمام غزوات میں شریک ہوئے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15763]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15764
وَعَنْ عُرْوَةَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْيَمَامَةِ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي مَالِكِ بْنِ النَّجَّارِ: عِمَارَةُ بْنُ حَزْمٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عروہ نے جنگ یمامہ میں شہید ہونے والوں کے ناموں میں انصار کی شاخ، بنو مالک بن نجار سے تعلق رکھنے والے سیدنا عمارہ بن حزم رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15764]

الحكم على الحديث:
مرسل، وإسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15765
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي الْخَزْرَجِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ: عُمَارَةُ بْنُ حَزْمِ بْنِ لَوْذَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ عَوْفِ بْنِ غُنْمِ بْنِ مَالِكِ بْنِ النَّجَّارِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ إِسْحَاقَ وُثِّقُوا، وَنَسَبُهُ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْيَمَامَةِ مِنَ الْأَنْصَارِ عُمَارَةُ بْنُ حَزْمٍ.
محمد بن اسحاق نے غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں کے ناموں میں، انصار کی شاخ بنو خزرج کی شاخ بنو نجار سے تعلق رکھنے والے سیدنا عماره رضی اللہ عنہ بن حزم بن لوذان بن عمرو بن عبدعوف بن غنم بن مالک بن نجار کا ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، انہوں نے اس کی نسبت ابن اسحاق کی طرف کی ہے کہ انہوں نے جنگ یمامہ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے ناموں میں انصار سے تعلق رکھنے والے سیدنا عمارہ بن حزم رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15765]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں