الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
202. بَابُ مَا جَاءَ فِي ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15786
وَعَنْ عُرْوَةَ: فِي تَسْمِيَةِ مَنْ قُتِلَ يَوْمَ الْيَمَامَةِ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ: ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ سَنَةَ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عروہ نے جنگ یمامہ میں شہید ہونے والوں کے ناموں میں، انصار کی شاخ، بنو حارث بن خزرج سے تعلق رکھنے والے، سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے، جو بارہ ہجری میں شہید ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے،
یہ روایت ”مرسل“ ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15786]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے،
یہ روایت ”مرسل“ ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15786]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1305)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25241»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
203. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15787
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَسَقَطَتْ عَلَى لِحْيَتِهِ رِيشَةٌ، فَابْتَدَرَ إِلَيْهِ أَبُو أَيُّوبَ فَأَخَذَهَا، [ مِنْ لِحْيَتِهِ ] فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَزَعَ اللَّهُ عَنْكَ مَا تَكْرَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نَائِلُ بْنُ نُجَيْحٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ حَبِيبَ بْنَ أَبِي ثَابِتٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي أَيُّوبَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نَائِلُ بْنُ نُجَيْحٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ حَبِيبَ بْنَ أَبِي ثَابِتٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي أَيُّوبَ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صفا اور مروہ کے درمیان طواف کر رہے تھے، آپ کی داڑھی پر ایک پر گر گیا۔ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ لپک کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی سے اسے نکال لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: اللہ تعالیٰ تم سے اُس چیز کو دور کرے، جسے تم ناپسند کرتے ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نائل بن نجیح ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، دارقطنی اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، البتہ حبیب بن ابوثابت نامی راوی نے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15787]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نائل بن نجیح ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، دارقطنی اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، البتہ حبیب بن ابوثابت نامی راوی نے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15787]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4048)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4048»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15788
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: نَزَلَ عَلَيَّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكُنْتُ أَوَّلَ مَنْ نَزَلَ عَلَيْهِ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ: وَكُنْتُ أَوَّلَ مَنْ نَزَلَ عَلَيْهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ هَيَاجُ بْنُ بِسْطَامٍ التَّمِيمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ہاں پڑاؤ کیا، میں وہ پہلا فرد تھا، جس کے ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہرے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”میں وہ پہلا فرد تھا، جس کے ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہرے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہیاج بن بسطام تمیمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15788]
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”میں وہ پہلا فرد تھا، جس کے ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہرے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہیاج بن بسطام تمیمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15788]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3846)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5993، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3846»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15789
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَزَلَ عَلَيْهِ حِينَ هَاجَرَ، غَزَا أَرْضَ الرُّومِ، فَمَرَّ عَلَى مُعَاوِيَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَجَفَاهُ، فَانْطَلَقَ ثُمَّ رَجَعَ مِنْ غَزْوَتِهِ فَجَفَاهُ وَلَمْ يَرْفَعْ لَهُ رَأْسًا، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْبَأَنِي أَنَّا سَنَرَى بَعْدَهُ أَثَرَةً قَالَ مُعَاوِيَةُ: فَبِمَ أَمَرَكُمْ؟ قَالَ: أَمَرَنَا أَنْ نَصْبِرَ قَالَ: اصْبِرُوا إِذًا. فَأَتَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ بِالْبَصْرَةِ وَقَدْ أَمَّرَهُ عَلَيْهَا عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَقَالَ: يَا أَبَا أَيُّوبَ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَخْرُجَ لَكَ عَنْ مَسْكَنِي كَمَا خَرَجْتَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَ أَهْلَهُ فَخَرَجُوا، وَأَعْطَاهُ كُلَّ شَيْءٍ أَغْلَقَ عَلَيْهِ الدَّارَ، فَلَمَّا كَانَ انْطِلَاقُهُ قَالَ: حَاجَتُكَ؟ قَالَ: حَاجَتِي عَطَائِي وَثَمَانِيَةُ أَعْبُدٍ يَعْمَلُونَ فِي أَرْضِي، وَكَانَ عَطَاؤُهُ أَرْبَعَةَ آلَافٍ، فَأَضْعَفَهَا لَهُ خَمْسَ مَرَّاتٍ، فَأَعْطَاهُ عِشْرِينَ أَلْفًا وَأَرْبَعِينَ عَبْدًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ہجرت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے ہاں ٹھہرے تھے، سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ روم کی سرزمین پر جنگ میں حصہ لینے کے لئے گئے، ان کا گزر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، وہ تشریف لے گئے، جب وہ جنگ سے واپس تشریف لائے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے پھر ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اور انہیں نگاہ اٹھا کے بھی نہیں دیکھا، تو سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بات بتائی تھی کہ ہم لوگ (یعنی انصار) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ترجیحی سلوک دیکھیں گے، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ لوگوں کو کیا حکم دیا؟ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا کہ ہم صبر سے کام لیں، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر آپ لوگ صبر سے کام لیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بصرہ میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آئے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بصرہ کا گورنر مقرر کیا تھا، انہوں نے کہا: اے سیدنا ابوایوب! میں یہ چاہتا ہوں کہ میں آپ کی خاطر اپنی رہائش گاہ چھوڑ کے چلا جاؤں، جس طرح آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر اپنی رہائش گاہ چھوڑ دی تھی، پھر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے اہل خانہ کو حکم دیا تو وہ گھر سے باہر آ گئے اور انہوں نے گھر کے اندر موجود ہر چیز سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو دے دی، جب گھر خالی ہو گیا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: آپ کو کوئی کام ہے؟ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے یہ کام ہے کہ جو میرا وظیفہ ہے، وہ مجھے مل جائے اور آٹھ غلام مل جائیں، جو میری زمین پر کام کریں، اُن کا وظیفہ چار ہزار تھا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اسے پانچ گنا کر کے دیا، اور انہیں بیس ہزار رقم دی اور چالیس غلام بھی دیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15789]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15789]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3876 و 3877)»
الحكم على الحديث:
منقطع ¤ قال الهيثمي: رجال أحدهما رجال الصحيح إلا أن حبيب بن أبي ثابت لم يسمع من أبي أيوب ۔ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 323)
حدیث نمبر: 15790
وَفِي رِوَايَةٍ: قَدِمَ أَبُو أَيُّوبَ عَلَى مُعَاوِيَةَ - رَحِمَهُمَا اللَّهُ - فَشَكَا لَهُ أَنَّ عَلَيْهِ دَيْنًا قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِإِسْنَادَيْنِ. وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ حَبِيبَ بْنَ أَبِي ثَابِتٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي أَيُّوبَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے سامنے یہ شکایت کی کہ ان کے ذمہ کچھ قرض ہے۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ حبیب بن ثابت نامی راوی نے سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15790]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3852)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
204. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي الدَّحْدَاحِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابودحداح رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15791
عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِفُلَانٍ نَخْلَةً وَأَنَا أُقِيمُ حَائِطِي بِهَا [ فَأَمَرَهُ أَنْ يُعْطِيَنِي حَتَّى أُقِيمَ حَائِطِي بِهَا ] فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَعْطِهِ إِيَّاهَا بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ". فَأَبَى، فَأَتَاهُ أَبُو الدَّحْدَاحِ، فَقَالَ: بِعْنِي نَخْلَتِكَ بِحَائِطِي، قَالَ [فَفَعَلَ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،إِنِّي قَدِ ابْتَعْتُ النَّخْلَةَ بِحَائِطِي قَالَ ] : فَاجْعَلْهَا لَهُ فَقَدَ أَعْطَيْتُكَهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَمْ مِنْ عِذْقٍ رَدَّاحٍ لِأَبِي الدَّحْدَاحِ" [ فِي الْجَنَّةِ ] . قَالَ ذَلِكَ مِرَارًا. قَالَ: فَأَتَى امْرَأَتَهُ، فَقَالَ: يَا أُمَّ الدَّحْدَاحِ، اخْرُجِي مِنَ الْحَائِطِ ; فَإِنِّي قَدْ بِعْتُهُ بِنَخْلَةٍ فِي الْجَنَّةِ، فَقَالَتْ: رَبِحَ الْبَيْعُ - أَوْ كَلِمَةً تُشْبِهُهَا -. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! فلاں شخص کا کھجور کا ایک درخت ہے اور میں اس کے ذریعے اپنے باغ کی دیوار درست کرنا چاہتا ہوں، تو آپ اس شخص کو یہ حکم دیں کہ وہ مجھے وہ درخت دیدے، تاکہ میں اس کے ذریعے اپنے باغ کی دیوار درست کر سکوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس شخص سے) فرمایا: تم جنت میں کھجور کے ایک درخت کے عوض میں وہ درخت اسے دے دو! اس شخص نے انکار کر دیا، سیدنا ابودحداح رضی اللہ عنہ اس شخص کے پاس تشریف لے گئے اور فرمایا: تم اپنا وہ درخت میرے باغ کے عوض میں مجھے فروخت کر دو! تو اس نے ایسا کر دیا، سیدنا ابودحداح رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اپنے باغ کے عوض میں وہ درخت خرید لیا ہے، تو آپ وہ درخت اس متعلقہ شخص کو دے دیں، وہ میں نے آپ کی نذر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں ابودحداح کے کتنے ہی کھجوروں کے وزنی گچھے ہیں۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی مرتبہ ارشاد فرمائی۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابودحداح رضی اللہ عنہ اپنی اہلیہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: اسے اُم دحداح! اس باغ سے باہر آ جاؤ! کیونکہ میں نے جنت میں موجود کھجور کے ایک درخت کے عوض میں اسے فروخت کر دیا ہے، تو اس خاتون نے کہا: یہ کامیابی کا سودا ہے، یا اس کی مانند کوئی اور کلمہ کہا:۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15791]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15791]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (300/22) اخرجه احمد فى المسند (146/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12073، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2241، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1676، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7967»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15792
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا قَالَ أَبُو الدَّحْدَاحِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ اللَّهَ يُرِيدُ مِنَّا الْقَرْضَ؟ قَالَ:" نَعَمْ يَا أَبَا الدَّحْدَاحِ". قَالَ: أَرِنَا يَدَكَ قَالَ: فَنَاوَلَهُ يَدَهُ قَالَ: قَدْ أَقْرَضْتُ رَبِّي حَائِطِي - وَحَائِطُهُ فِيهِ سِتُّمِائَةِ نَخْلَةٍ - فَجَاءَ يَمْشِي حَتَّى أَتَى الْحَائِطَ وَأُمُّ الدَّحْدَاحِ فِيهِ وَعِيَالُهَا، فَنَادَى: يَا أُمَّ الدَّحْدَاحِ قَالَتْ: لَبَّيْكَ قَالَ: اخْرُجِي فَقَدْ أَقْرَضْتُهُ رَبِّي. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”کون شخص ہے، جو اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دے۔“ تو سیدنا ابودحداح رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ ہم سے قرض طلب کر رہا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اے ابودحداح! انہوں نے عرض کی: آپ اپنا ہاتھ مجھے دکھائیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ ان کی طرف بڑھایا، تو انہوں نے عرض کی: میں اپنا باغ اپنے پروردگار کو قرض کے طور پر دیتا ہوں، راوی کہتے ہیں: اُن کے باغ میں کھجوروں کے چھ سو درخت تھے، پھر وہ چلتے ہوئے اس باغ کے پاس آئے، اُم دحداح اور ان کے گھر کے افراد اس باغ میں موجود تھے، انہوں نے بلند آواز میں پکار کر کہا: اے ام دحداح! اس خاتون نے کہا: میں حاضر ہوں، انہوں نے کہا: تم باہر نکل آؤ! کیونکہ یہ میں نے اپنے پروردگار کو قرض کے طور پر دے دیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں اور امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15792]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں اور امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15792]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4986) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (301/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15793
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ إِلَى أَبِي الدَّحْدَاحِ يَسْتَقْرِضُهُ، فَلَمَّا جَاءَهُ الرَّسُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: بَعَثَ إِلَيَّ يَسْتَقْرِضُنِي؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: فَإِنِّي أُشْهِدُ اللَّهَ أَنَّ مَالِي فِي مَوْضِعِ كَذَا وَكَذَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَمْ مِنْ عِذْقٍ لِأَبِي الدَّحْدَاحِ فِي الْجَنَّةِ".
سیدنا عبدالرحمن بن ابزیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابودحداح رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر ان سے قرض طلب کیا، جب قاصد ان کے پاس آیا تو انہوں نے دریافت کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف پیغام بھیج کر مجھ سے قرض طلب کیا ہے؟ قاصد نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے کہا: میں اللہ تعالیٰ کو گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں کہ فلاں فلاں جگہ پر موجود میری زمین، اللہ کے لئے ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنت میں ابودحداح کے کتنے ہی گچھے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سلمہ بن کہیل ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15793]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سلمہ بن کہیل ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15793]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
205. بَابُ [ مَا جَاءَ ] فِي الْبَرَاءِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت براء بن مالک رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15794
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ: أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ دَخَلَ عَلَى الْبَرَاءِ بْنِ مَالِكٍ وَهُوَ يَقُولُ الشِّعْرَ، فَقَالَ لَهُ: أَخِي، أَمَا عَلَّمَكَ اللَّهُ مَا هُوَ خَيْرٌ مِنْ هَذَا؟ فَقَالَ لَهُ الْبَرَاءُ: أَتَخْشَى أَنْ أَمُوتَ عَلَى فِرَاشِي؟ وَاللَّهِ لَا يَكُونُ ذَلِكَ أَبَدًا بَلَاءَ اللَّهِ إِيَّايَ، فَقَدْ قَتَلْتُ مِائَةً مِنَ الْمُشْرِكِينَ، مِنْهُمْ مَنْ تَفَرَّدْتُ بِقَتْلِهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ شَارَكْتُ فِيهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو هِلَالٍ الرَّاسِيُّ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الْبَرَاءِ بْنِ مَالِكٍ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا براء بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، وہ شعر کہہ رہے تھے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اے میرے بھائی! کیا اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس چیز کا علم عطا نہیں کیا، جو اس سے بہتر ہے؟ تو سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ کو یہ اندیشہ ہے کہ میں اپنے بستر پر مر جاؤں گا؟ اللہ کی قسم: ایسا کبھی نہیں ہو گا، اس آزمائش کے بعد، جس میں اللہ تعالیٰ نے مجھے مبتلاء کیا ہے، میں نے ایک سو مشرکین کو قتل کیا ہے، اُن میں سے کچھ ایسے بھی ہیں، جنہیں میں قتل کرنے میں منفرد تھا، اور ایسے بھی ہیں جنہیں قتل کرنے میں میں حصہ دار تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوہلال راسی ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اور محمد بن سیرین نامی راوی نے سیدنا براء بن مالک رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15794]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوہلال راسی ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اور محمد بن سیرین نامی راوی نے سیدنا براء بن مالک رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15794]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1179)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15795
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: اسْتَلْقَى الْبَرَاءُ بْنُ مَالِكٍ عَلَى ظَهْرِهِ ثُمَّ تَرَنَّمَ، فَقَالَ لَهُ أَنَسٌ: اذْكُرِ اللَّهَ أَيْ أُخَيَّ! فَاسْتَوَى جَالِسًا وَقَالَ: أَيْ أَنَسٌ، أَتُرَانِي أَمُوتُ عَلَى فِرَاشِي وَقَدْ قَتَلْتُ مِائَةً مِنَ الْمُشْرِكِينَ مُبَارَزَةً سِوَى مَنْ شَارَكْتُ فِي قَتْلِهِ؟!. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا براء بن مالک رضی اللہ عنہ پشت کے بل چت لیٹے ہوئے تھے، وہ ترنم کے ساتھ کچھ پڑھنے لگے، تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اے میرے بھائی! تم اللہ کا ذکر کرو، تو وہ سیدھے ہو کر بیٹھ گئے، انہوں نے کہا: اے انس! کیا تم میرے بارے میں یہ رائے رکھتے ہو؟ کہ میں اپنے بستر پر مر جاؤں گا؟ میں نے مقابلے کی دعوت دے کر ایک سو مشرکین کو قتل کیا ہے، اور یہ ان کے علاوہ ہیں، جن کے قتل کرنے میں، میں حصہ دار تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15795]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15795]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1178)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح