🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
189. بَابٌ فِي عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15746
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ: أَنَّهُ حَضَرَ ذَلِكَ قَالَ: أَتَى عَمْرُو بْنُ الْجَمُوحِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ قَاتَلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى أُقْتَلَ، أَمْشِي بِرِجْلِي هَذِهِ صَحِيحَةً فِي الْجَنَّةِ - وَكَانَتْ رِجْلُهُ عَرْجَاءَ -؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَعَمْ". فَقَتَلُوا يَوْمَ أُحُدٍ هُوَ وَابْنُ أَخِيهِ وَمَوْلًى لَهُمْ، فَمَرَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَمْشِي بِرِجْلِهِ هَذِهِ صَحِيحَةً فِي الْجَنَّةِ". فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهِمَا وَبِمَوْلَاهُمَا فَجُعِلُوا فِي قَبْرٍ وَاحِدٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَحْيَى بْنِ نَصْرٍ الْأَنْصَارِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ اُس وقت وہاں موجود تھے جب سیدنا عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ اگر میں اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لیتا ہوں اور قتل ہو جاتا ہوں، تو کیا میں جنت میں اپنی اس ٹانگ کے ذریعے صحیح طور پر چل پاؤں گا؟ راوی کہتے ہیں: اُن کی ایک ٹانگ میں لنگڑاہٹ تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! راوی کہتے ہیں: تو غزوہ احد کے دن، وہ ان کے ایک بھتیجے اور ان کے ایک غلام شہید ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ان کے پاس سے ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں گویا اس وقت بھی اس کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ یہ اپنی اس ٹانگ کے ذریعے صحیح طور پر چل رہا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں افراد اور ان کے غلام کے بارے میں حکم دیا، تو انہیں ایک ہی قبر میں اتارا گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یحیی بن نصر انصاری کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15746]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (299/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22047»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
190. بَابُ مَا جَاءَ فِي بِشْرِ بْنِ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت بشر بن براء بن معرور رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15747
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَيِّدُكُمْ يَا بَنِي عُبَيْدٍ؟". قَالُوا: الْجَدُّ بْنُ الْقَيْسِ، عَلَى أَنَّ فِيهِ بُخْلًا. قَالَ:" فَأَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ؟! بَلْ سَيِّدُكُمْ بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے بنو عبید! تمہارا سردار کون ہے؟ انہوں نے بتایا: جد بن قیس ہیں، البتہ ان میں بخل پایا جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بخل سے زیادہ بری بیماری اور کون سی ہے؟ بلکہ تمہارا سردار بشر بن براء بن معرور ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعد بن محمد وراق ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15747]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2704) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1203)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1203»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15748
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سَيِّدُكُمْ يَا بَنِي سَلَمَةَ؟". قَالُوا: جَدُّ بْنُ قَيْسٍ، عَلَى أَنَّا نَزِنُهُ بِالْبُخْلِ، فَقَالَ:" وَأَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ؟!". قَالُوا: فَمَنْ سَيِّدُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخَيِ الطَّبَرَانِيِّ وَلَمْ أَرَ مِنْ ضَعْفِهِمَا.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے بنو سلمہ! تمہارا سردار کون ہے؟ انہوں نے عرض کی: جد بن قیس ہیں، تاہم ہم ان پر بخل کا الزام عائد کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بخل سے زیادہ بری بیماری اور کون سی ہے؟ ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر ہمارا سردار کون ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بشر بن براء بن معرور۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے دونوں استادوں کا معاملہ مختلف ہے، البتہ میں نے کسی کو ان دونوں کو ضعیف قرار دیتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15748]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (81/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15749
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِيمَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ: بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ، وَهُوَ [ الَّذِي ] أَكَلَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الشَّاةِ الَّتِي سُمَّ فِيهَا يَوْمَ خَيْبَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. قُلْتُ: وَلَهُ طُرُقٌ ذَكَرْتُهَا فِي مَوَاضِعِهَا.
ابن شہاب نے بیعت عقبہ میں شرکت کرنے والے افراد میں، انصار کی شاخ بنو سلمہ سے تعلق رکھنے والے، سیدنا بشر بن براء بن معرور رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے، جنہوں نے خیبر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس بکری کا گوشت کھایا تھا، جس میں زہر ملایا گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کے مختلف طرق ہیں، جنہیں میں ان کے متعلقہ مقامات پر ذکر کر چکا ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15749]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1200)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
191. بَابٌ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15750
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَحِمَ اللَّهُ أَخِي عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ، كَانَ أَيْنَمَا أَدْرَكَتْهُ الصَّلَاةُ أَنَاخَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ میرے بھائی عبداللہ بن رواحہ پر رحم کرے! اُسے جہاں بھی نماز کا وقت ہوتا تھا، وہ جانور کو بٹھا لیتا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15750]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13241)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13241»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15751
وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَلَسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَلَمَّا جَلَسَ قَالَ:" اجْلِسُوا". فَسَمِعَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اجْلِسُوا". فَجَلَسَ فِي بَنِي غُنْمٍ، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ذَاكَ ابْنُ رَوَاحَةَ جَالِسٌ فِي بَنِي غُنْمٍ ; سَمِعَكَ وَأَنْتَ تَقُولُ لِلنَّاسِ:" اجْلِسُوا". فَجَلَسَ فِي مَكَانِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مَجْمَعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن منبر پر تشریف فرما ہوئے، جب آپ تشریف فرما ہو گئے تو آپ نے فرمایا: تم لوگ بیٹھ جاؤ! سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان سن لیا: ”تم لوگ بیٹھ جاؤ“ تو وہ بنو غنم میں بیٹھ گئے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ وہاں بنو غنم میں بیٹھ گئے ہیں، انہوں نے آپ کو لوگوں سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا کہ بیٹھ جاؤ! تو وہ اُسی جگہ بیٹھ گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15751]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9124»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
192. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي الْيُسْرِ: كَعْبِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوالیسر کعب بن عمرو رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15752
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْخَزْرَجِ: أَبُو الْيُسْرِ: كَعْبُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَمْرِو بْنِ غُنْمِ بْنِ [ سَوَادُ بْنُ غُنْمِ بْنِ ] كَعْبِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ عَلِيٍّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ إِسْحَاقَ ثِقَاتٌ.
محمد بن اسحاق نے، غزوہ بدر میں شرکت کرنے والے افراد کے ناموں میں انصار کی شاخ بنو خزرج سے تعلق رکھنے والے سیدنا ابوالیسر کعب بن عمرو بن عباد بن عمرو بن غنم بن سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ بن علی کا ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15752]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (164/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15753
وَعَنْ أَبِي الْيُسْرِ: كَعْبِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِخَيْبَرَ عَشِيَّةً، إِذْ أَقْبَلَتْ غَنَمٌ لِرَجُلٍ مِنَ الْيَهُودِ تُرِيدُ حِصْنَهُمْ وَنَحْنُ مُحَاصِرُوهُمْ، إِذْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ [ رَجُلٍ ] يُطْعِمُنَا مِنْ هَذِهِ الْغَنَمِ؟". قُلْتُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" فَافْعَلْ". قَالَ: فَخَرَجْتُ أَشْتَدُّ مِثْلَ الظَّلِيمِ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُوَلِّيًا قَالَ:" اللَّهُمَّ أَمْتِعْنَا بِهِ". قَالَ: فَأَدْرَكْتُ الْغَنَمَ وَقَدْ دَخَلَ أَوَائِلُهَا الْحِصْنَ، فَأَخَذْتُ شَاتَيْنِ مِنْ أُخْرَاهَا فَاحْتَضَنْتُهُمَا تَحْتَ يَدَيَّ، ثُمَّ أَقْبَلْتُ بِهِمَا أَشْتَدُّ كَأَنَّهُ لَيْسَ مَعِي شَيْءٌ، حَتَّى أَلْقَيْتُهُمَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَبَحُوهُمَا وَأَكَلُوهُمَا.
فَكَانَ أَبُو الْيُسْرِ مِنْ آخَرِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَلَاكًا، فَكَانَ إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ بَكَى، ثُمَّ قَالَ: أُمْتِعُوا بِي لَعَمْرِي حَتَّى كُنْتُ آخِرَهُمْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ بَعْضِ رِجَالِ بَنِي سَلَمَةَ عَنْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوالیسر کعب بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! خیبر میں، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شام کے وقت موجود تھا، اسی دوران ایک یہودی شخص کی بکریاں آئیں، جو قلعے میں جانا چاہ رہی تھیں، ہم نے ان کا محاصرہ کیا ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کون شخص ان بکریوں میں سے کھانا کھلائے گا؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ایسا کروں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کرو! راوی کہتے ہیں: تو میں نر جانور کی طرح دوڑتا ہوا گیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جاتے ہوئے دیکھا تو آپ نے فرمایا: اے اللہ! تو ہمیں اس کے ذریعے نفع دینا، راوی کہتے ہیں: میں بکریوں تک پہنچا، ان کا ابتدائی حصہ قلعہ میں داخل ہو چکا تھا، میں نے ان کے آخری حصے میں سے دو بکریاں پکڑیں اور انہیں بغل میں دبایا اور پھر انہیں لے کر دوڑتا ہوا آ گیا، یوں جیسے میرے ساتھ کوئی چیز ہی نہیں ہے، میں نے ان دونوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا، لوگوں نے انہیں ذبح کیا اور انہوں نے ان دونوں کا گوشت کھایا۔ سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں آخر میں انتقال کرنے والے افراد میں سے ایک ہیں، جب وہ یہ حدیث بیان کیا کرتے تھے تو رو پڑتے تھے، پھر فرماتے تھے: تم مجھ سے نفع حاصل کر لو! مجھے اپنی زندگی کی قسم ہے، میں ان (یعنی صحابہ کرام) میں سے آخری افراد میں سے ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے بنو سلمہ کے بعض رجال کے حوالے سے، سیدنا کعب بن عمرو رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15753]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15099»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15754
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ أَبُو الْيُسْرِ: كَعْبُ بْنُ عَمْرٍو سَنَةَ خَمْسٍ وَخَمْسِينَ بِالْمَدِينَةِ، وَهُوَ آخِرُ مَنْ مَاتَ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوالیسر کعب بن عمرو رضی اللہ عنہ کا انتقال پچپن ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوا تھا اور اہل بدر میں سے سب سے آخر میں انتقال کرنے والے فرد یہی تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15754]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (164/19)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15755
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: مَاتَ أَبُو الْيُسْرِ: كَعْبُ بْنُ عَمْرٍو سَنَةَ خَمْسٍ وَخَمْسِينَ بِالْمَدِينَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
محمد بن عبدالله بن نمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوالیسر کعب بن عمرو رضی اللہ عنہ کا انتقال پچپن ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15755]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (164/19)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں