🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
365. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَقِّ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَالزَّجْرِ عَنْ سَبِّهِمْ .
صحابہ کرام کے بارے میں، جو منقول ہے اور اُنہیں برا کہنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16435
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَظْهَرُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ، قَوْمٌ يُسَمَّوْنَ الرَّافِضَةَ يَرْفُضُونَ الْإِسْلَامَ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَبِيرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ النَّوَّاءُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”آخری زمانے میں ایسے لوگ ظاہر ہوں گے، جن کا نام رافضہ ہو گا وہ اسلام کو پرے کر دیں گے۔“

یہ روایت عبداللہ اور بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کبیر بن اسماعیل النواء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16435]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 810، وأخرجه مسند البزار برقم: 499»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16436
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ: أَوْصِنِي. فَقَالَ: أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللَّهِ، وَإِيَّاكَ وَذِكْرُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ; فَإِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا سَبَقَ لَهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور بولا: مجھے کوئی تلقین کیجئے، تو انہوں نے فرمایا: میں تمہیں اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرنے کی تلقین کرتا ہوں، اور تم اللہ کے رسول کے اصحاب کا ذکر کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینا، کیونکہ تم یہ بات نہیں جانتے کہ اُن کے لئے کیا چیز سبقت لے جا چکی ہے؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن عبداللہ ثقفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16436]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (12406)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16437
وَعَنْ كُرَيْبٍ [ أَنَّ ] ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ لَهُ: يَا غُلَامُ إِيَّاكَ وَسَبَّ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنَّهَا مَعِيبَةٌ.
کریب بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اُن سے فرمایا: اے لڑکے! تم اللہ کے رسول کے اصحاب کو برا کہنے سے بچنا، کیونکہ یہ ایک معیوب بات ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16437]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12160)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16438
وَعَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ قَالَ: قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ: الشِّيعَةُ يَزْعُمُونَ أَنَّ عَلِيًّا يَرْجِعُ؟ قَالَ: كَذَبَ أُولَئِكَ الْكَذَّابُونَ، لَوْ عَلِمْنَا ذَلِكَ مَا تَزَوَّجَ نِسَاؤُهُ، وَلَا قَسَمْنَا مِيرَاثَهُ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
عاصم بن ضمرہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے کہا: شیعہ یہ گمان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ (دنیا میں) واپس آ جائیں گے، تو انہوں نے فرمایا: یہ لوگ جھوٹے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں، اگر ہمیں اس بات کا پتہ ہوتا، تو آپ رضی اللہ عنہ کی ازواج نے دوسری شادی نہیں کرنی تھی، اور نہ ہی ہم نے اُن کی وارثت تقسیم کرنی تھی۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16438]

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
366. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ .
امام ابوجعفر محمد بن علی بن حسین (یعنی امام باقر ؒ) کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16439
عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ قَالَ: أَتَانِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَأَنَا فِي الْكُتَّابِ، فَقَالَ: اكْشِفْ عَنْ بَطْنِكَ، فَكَشَفْتُ عَنْ بَطْنِي فَقَبَّلَهُ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ السَّلَامَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُفَضَّلُ بْنُ صَالِحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
امام ابوجعفر محمد بن علی بن حسین (یعنی امام باقر رحمہ اللہ) بیان کرتے ہیں: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائے میں اس وقت مدرسے میں تھا، انہوں نے فرمایا: آپ اپنے پیٹ سے کپڑا ہٹائیں میں نے اپنے پیٹ سے کپڑا ہٹایا، تو انہوں نے میرے پیٹ پر بوسہ دیا اور پھر یہ فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ ہدایت کی تھی کہ میں آپ کو سلام پہنچاؤں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مفضل بن صالح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16439]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
367. بَابُ مَا جَاءَ فِي أُوَيْسٍ .
حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16440
عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: نَادَى رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ [ الشامِ ] يَوْمِ صِفِّيَنَ: أَفِيكُمْ أُوَيْسٌ الْقَرَنِيُّ؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ مِنْ خَيْرِ التَّابِعِينَ أُوَيْسًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
ابن ابولیلی بیان کرتے ہیں: جنگ صفین کے دن، اہل شام میں سے ایک شخص نے بلند آواز میں پکار کر کہا: کیا تمہارے درمیان اویس قرنی رحمہ اللہ موجود ہیں؟ لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! تو اس شخص نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تابعین کے بہترین لوگوں میں سے اویس ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16440]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (480/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15512»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
368. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّبِيعِ بْنِ خَيْثَمِ
ربیع بن خیثم کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16441
عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كَانَ الرَّبِيعُ بْنُ خَيْثَمٍ إِذَا دَخَلَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ لَمْ يَكُنْ عَلَيْهِ إِذْنٌ لِأَحَدٍ حَتَّى يَفْرَغَ كُلُّ وَاحِدٌ مِنْهُمَا مِنْ صَاحِبِهِ. قَالَ: وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: يَا أَبَا يَزِيدَ، لَوْ رَآكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَأَحَبَّكَ، وَمَا رَأَيْتُكَ إِلَّا ذَكَرْتُ الْمُخْبِتِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوعبیدہ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: ربیع بن خیثم، جب سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آتے تھے تو جب تک یہ دونوں صاحبان آپس کی بات چیت سے فارغ نہیں ہو جاتے تھے، کسی کو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابویزید! اگر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں دیکھ لیتے تو وہ تم سے محبت رکھتے اور میں جب بھی تمہیں دیکھتا ہوں، مجھے ”مخبتین“ یاد آ جاتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16441]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10286)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
369. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ .
عامر شعبی کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16442
عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: كَانَ الشَّعْبِيُّ يُحَدِّثُ بِالْمَغَازِي، فَمَرَّ ابْنُ عُمَرَ فَسَمِعَهُ وَهُوَ يُحَدِّثُ بِهَا، فَقَالَ: لَهُوَ أَحْفَظُ لَهَا مِنِّي، وَإِنْ كُنْتُ قَدْ شَهِدْتُهَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبدالملک بن عمیر بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ امام شعبی، مغازی (یعنی غزوات سے متعلق واقعات) بیان کر رہے تھے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ان کا گزر وہاں سے ہوا، انہوں نے ان کو اس بارے میں بیان کرتے ہوئے سنا، تو یہ فرمایا: یہ اس بارے میں مجھ سے زیادہ یاد رکھے ہوئے ہے، حالانکہ میں ان جنگوں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16442]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
370. بَابُ مَا جَاءَ فِي مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ .
محمد بن کعب قرظی کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16443
عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَخْرُجُ مِنَ الْكَاهِنَيْنِ رَجُلٌ يَدْرُسُ الْقُرْآنَ دِرَاسَةً لَا يَدْرُسُهَا أَحَدٌ يَكُونُ بَعْدُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ: مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغِيثٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، وَلَمْ أَعْرِفْ عَبْدَ اللَّهِ، وَلَا أَبَاهُ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ أَبِي حَاتِمٍ ذَكَرَ عَبْدَ اللَّهِ، وَالْبُخَارِيُّ ذَكَرَ أَبَاهُ، وَلَمْ يَجْرَحْهُمَا أَحَدٌ.
سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دو کاہن (قبیلوں) میں سے ایک شخص نکلے گا، جو قرآن کا یوں درس دے گا کہ اُس طرح کا درس اُس کے بعد کوئی نہیں دے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار اور امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے کہ یہ عبداللہ بن مغیث نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سے نقل کی ہے اور میں عبداللہ اور اس کے والد سے واقف نہیں ہوں، البتہ ابن ابوحاتم نے عبداللہ کا ذکر کیا ہے اور امام بخاری رحمہ اللہ نے اس کے والد کا ذکر کیا ہے، ان دونوں پر کسی نے جرح نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16443]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23363»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
371. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ قُرَيْشٍ .
قریش کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16444
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ: أَنَّ قَتَادَةَ بْنَ النُّعْمَانِ الظَّفَرِيَّ وَقَعَ بِقُرَيْشٍ، فَكَأَنَّهُ نَالَ مِنْهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا قَتَادَةُ، لَا تَسُبَّنَّ قُرَيْشًا ; فَإِنَّكَ لَعَلَّكَ أَنْ تَرَى مِنْهُمْ رِجَالًا تَزْدَرِي عَمَلَكَ مَعَ أَعْمَالِهِمْ، وَفِعْلَكَ مَعَ أَفْعَالِهِمْ، وَتَغْبِطُهُمْ إِذَا رَأَيْتَهُمْ، لَوْلَا أَنْ تَطْغَى قُرَيْشٌ لَأَخْبَرْتُهُمْ بِالَّذِي لَهُمْ عِنْدَ اللَّهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ مُرْسَلًا وَمُسْنَدًا، وَأَحَالَ لَفْظَ الْمُسْنَدِ عَلَى الْمُرْسَلِ، وَالْبَزَّارُ كَذَلِكَ، وَالطَّبَرَانِيُّ مُسْنَدًا، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ فِي الْمُسْنَدِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ فِي الْمُرْسَلِ وَالْمُسْنَدِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَسْلَمَ فِي مُسْنَدِ أَحْمَدَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِي بَعْضِ رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ خِلَافٌ.
محمد بن ابراہیم تیمی بیان کرتے ہیں: سیدنا قتادہ بن نعمان ظفری رضی اللہ عنہ نے قریش پر تنقید کرتے ہوئے انہیں برا بھلا کہا:، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”اے قتادہ! تم قریش کو برا نہ کہو کیونکہ ہو سکتا ہے، تم ان میں ایسے افراد کو دیکھو کہ تم ان کے اعمال کے مقابلے میں، اپنے اعمال کو حقیر سمجھو گے اور ان کے افعال کے مقابلے میں، اپنے افعال کو حقیر سمجھو گے، اور جب تم انہیں دیکھو گے تو تم اُن پر رشک کرو گے، اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ قریش سرکشی کا شکار ہو جائیں گے , تو میں انہیں اس بارے میں بتاتا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں انہیں کیا قدر و منزلت حاصل ہے۔“

یہ روایت امام أحمد نے ”مرسل“ اور ”مسند“ طور پر نقل کی ہے، انہوں نے ”مسند“ کے لفظ کو ”مرسل“ کی طرف لوٹا دیا ہے بزار نے بھی اسی طرح نقل کی ہے، امام طبرانی نے اسے ”مسند“ طور پر نقل کیا ہے ”مسند“ میں بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور ”مرسل“ اور ”مسند“ میں، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف جعفر بن عبداللہ بن اسلم نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے ”مسند أحمد“ میں ہے اور وہ ثقہ ہے، طبرانی کے بعض رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16444]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2787) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6/19) اخرجه احمد فى المسند (384/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26617»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں