الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
371. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ قُرَيْشٍ .
قریش کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16445
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ جَاءَ مِنْ بَدْرٍ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: وَهَلْ لَقِينَا إِلَّا عَجَائِزَ كَالْجُزُرِ الْمُعَقَّلَةِ فَنَحَرْنَاهَا؟ فَتَغَيَّرَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى رَأَيْتُهُ كَأَنَّهُ تَفَقَّأَ فِيهِ حَبُّ الرُّمَّانِ، ثُمَّ قَالَ:" يَا ابْنَ أَخِي، لَا تَقُلْ ذَلِكَ، أُولَئِكَ الْمَلَأُ الْأَكْبَرُ مِنْ قُرَيْشٍ، أَمَا لَوْ رَأَيْتَهُمْ فِي مَجَالِسِهِمْ بِمَكَّةَ هِبَتَهُمْ". فَوَاللَّهِ، لَأَتَيْتُ مَكَّةَ فَرَأَيْتُهُمْ قُعُودًا فِي الْمَسْجِدِ فِي مَجَالِسِهِمْ، فَمَا قَدَرْتُ عَلَى أَنَّ أُسَلِّمَ عَلَيْهِمْ مِنْ هَيْبَتِهِمْ، فَذَكَرْتُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ رَأَيْتَهُمْ فِي مَجَالِسِهِمْ لَهِبْتَهُمْ".
قَالَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا مَعَاشِرَ النَّاسِ، أَحِبُّوا قُرَيْشًا ; فَإِنَّهُ مَنْ أَحَبَّ قُرَيْشًا فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَبْغَضَ قُرَيْشًا فَقَدْ أَبْغَضَنِي، إِنَّ اللَّهَ حَبَّبَ إِلَيَّ قَوْمِي ; فَلَا أَتَعَجَّلُ لَهُمْ نِقْمَةً، وَلَا أَسْتَكْثِرُ لَهُمْ نِعْمَةً. اللَّهُمَّ إِنَّكَ أَذَقْتَ أَوَّلَ قُرَيْشٍ نَكَالًا فَأَذِقْ آخِرَهَا نَوَالًا، أَلَا إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى عَلِمَ مَا فِي قَلْبِي مِنْ حُبِّي لِقَوْمِي فَسَرَّنِي فِيهِمْ، قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَإِنَّهُ لَذِكْرٌ لَكَ وَلِقَوْمِكَ وَسَوْفَ تُسْأَلُونَ فَجَعَلَ الذِّكْرَ، وَالشَّرَفَ لِقَوْمِي، فِي كِتَابِهِ فَقَالَ: وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ يَعْنِي: قَوْمِي، فَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ الصِّدِّيقَ [مِنْ قَوْمِي] ، وَالشَّهِيدَ مِنْ قَوْمِي، وَالْأَئِمَّةَ مِنْ قَوْمِي، إِنِ اللَّهَ قَلَبَ الْعِبَادَ ظَهْرًا لِبَطْنٍ، فَكَانَ خَيْرَ الْعَرَبِ قُرَيْشٌ، وَهِيَ الشَّجَرَةُ الْمُبَارَكَةُ الَّتِي قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي كِتَابِهِ: مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ قُرَيْشٌا (أَصْلُهَا ثَابِتٌ) يَقُولُ: أَصْلُهَا كَرَمٌ (وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ) يَقُولُ: الشَّرَفُ الَّذِي شَرَّفَهُمُ اللَّهُ بِهِ بِالْإِسْلَامِ الَّذِي هَدَاهُمْ لَهُ، وَجَعَلَهُمْ أَهْلَهُ. ثُمَّ أَنْزَلُ فِيهِمْ سُورَةً مِنْ كِتَابِهِ مُحْكَمَةً: لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَذَا الْبَيْتِ الَّذِي أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعٍ وَآمَنَهُمْ مِنْ خَوْفٍ".
قَالَ عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذُكِرَتْ عِنْدَهُ قُرَيْشٌ بِخَيْرٍ قَطُّ إِلَّا سَرَّهُ، حَتَّى يَتَبَيَّنَ السُّرُورُ فِي وَجْهِهِ، وَكَانَ يَتْلُو هَذِهِ الْآيَةَ:" وَإِنَّهُ لَذِكْرٌ لَكَ وَلِقَوْمِكَ وَسَوْفَ تُسْأَلُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حُسَيْنٌ السَّلُولِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، یہ اس وقت کی بات ہے جب آپ بدر سے تشریف لائے تھے، انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا: ہمارا سامنا بوڑھی عورتوں سے ہوا، جو بندھے ہوئے اونٹوں کی مانند تھیں، تو ہم نے انہیں ذبح کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کی رنگت تبدیل ہو گئی، یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے آپ کے اوپر انار کا رس انڈیل دیا گیا ہو، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے میرے بھتیجے! تم اس طرح نہ کہو، وہ قریش سے تعلق رکھنے والے بڑے لوگ تھے، اگر تم مکہ میں انہیں ان کی محفلوں میں دیکھ لیتے، تو تم ان سے ہیبت زدہ ہو جاتے، راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! میں مکہ آیا، میں نے ان لوگوں کو مسجد حرام کے پاس اپنی محفلوں میں بیٹھا ہوا دیکھا، تو مجھے یہ بھی قدرت حاصل نہیں ہو سکی کہ میں انہیں سلام کرتا اور اس کی وجہ ان لوگوں کی ہیبت تھی، تو مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان یاد آیا:
”اگر تم انہیں ان کی مخصوص محفلوں میں دیکھتے، تو ان سے ہیبت زدہ ہو جاتے۔“
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”اے لوگوں کے گروہ! تم قریش سے محبت رکھو، کیونکہ جو شخص قریش سے محبت رکھے گا، وہ مجھ سے محبت رکھے گا اور جو قریش سے بغض رکھے گا وہ مجھ سے بغض رکھے گا، بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے نزدیک میری قوم کو محبوب کر دیا ہے، تو میں ان سے انتقام لینے میں جلدی نہیں کروں گا، اور ان کے لئے کسی نعمت کو زیادہ نہیں سمجھتا، اے اللہ! تو نے قریش کے ابتدائی حصے کو سزا کا ذائقہ چکھایا تھا، تو ان کے آخری حصے کو عطیات کا ذائقہ چکھا دے، خبردار! اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہے کہ میرے دل میں کیا ہے؟ جو میرے دل میں اپنی قوم کے لئے محبت ہے، تو اللہ تعالیٰ نے مجھے ان لوگوں کے بارے میں خوش کیا اور اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
”یہ تمہارے لئے اور تمہاری قوم کے لئے نصیحت ہے اور عنقریب تم لوگوں سے حساب لیا جائے گا۔“
تو اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں نصیحت اور شرف، میری قوم کے لئے مخصوص کیا اور ارشاد فرمایا:
”اور تم اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈراؤ! اور اپنے پر ان کے لئے جھکا کے رکھو، جو مومنین تمہاری پیروی کرتے ہیں۔“
اس سے مراد بھی، میری قوم کے لوگ ہیں، تو ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے صدیق کو میری قوم میں سے بنایا ہے، شہید کو میری قوم میں سے بنایا ہے، حکمرانوں کو میری قوم میں سے بنایا ہے، بے شک اللہ تعالیٰ نے بندوں کے دل اُلٹ پلٹ کر دیکھے، تو عربوں میں سب سے بہتر قریش تھے اور یہی وہ مبارک درخت ہے، جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں ارشاد فرمایا ہے:
”اس کی مثال ایک پاکیزہ کلمے کی طرح ہے، جو پاکیزہ درخت کی مانند ہوتا ہے، جس کی جڑ مضبوط ہوتی ہے اور اس کی شاخ آسمان میں ہوتی ہے۔“
اس سے مراد قریش ہیں، اس کی اصل مضبوط ہوتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اس سے مراد ان کی اصل کا معزز ہونا ہے اور اس کی جڑ آسمان میں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد، وہ شرف ہے جو اللہ تعالیٰ نے انہیں اسلام کے حوالے سے دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اسلام کی ہدایت نصیب کی اور انہیں اہل اسلام میں بنا دیا۔
پھر اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے بارے میں اپنی کتاب میں ایک پوری سورت نازل کی ہے: (ارشاد باری تعالی ہے:)
”قریش کو رغبت دی سردی اور گرمی کے (تجارتی) سفر کی رغبت ان کو دی، تو انہیں چاہیے کہ اس گھر کے پروردگار کی عبادت کریں جو (ان کے) بھوک کے عالم میں انہیں کھانے کے لیے دیتا ہے، اور خوف سے انہیں محفوظ رکھتا ہے۔“
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب بھی آپ کے سامنے قریش کا ذکر بھلائی کے حوالے سے کیا جاتا، تو اس بات پر آپ خوش ہوتے تھے، یہاں تک کہ خوشی کے آثار آپ کے چہرے سے ظاہر ہوتے تھے، آپ یہ آیت تلاوت کیا کرتے تھے:
”اور یہ تمہارے لئے اور تمہاری قوم کے لئے نصیحت ہے اور تم سے عنقریب حساب لیا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین سلولی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16445]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (86/17)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5052»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16446
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَضَّلَ اللَّهُ قُرَيْشًا بِسَبْعِ خِصَالٍ لَمْ يُعْطَهَا أَحَدٌ قَبْلَهُمْ، وَلَا يُعْطَاهَا أَحَدٌ بَعْدَهُمْ، فَضَّلَ اللَّهُ قُرَيْشًا: بِأَنِّي مِنْهُمْ، وَأَنَّ النُّبُوَّةَ فِيهِمْ، وَأَنَّ الْحِجَابَةَ فِيهِمْ، وَأَنَّ السِّقَايَةَ فِيهِمْ، وَنَصَرَهُمْ عَلَى الْفِيلِ، وَعَبَدُوا اللَّهَ عَشْرَ سِنِينَ لَا يَعْبُدُهُ غَيْرُهُمْ، وَأَنْزَلَ فِيهِمْ سُورَةً مِنَ الْقُرْآنِ لَمْ تَنْزِلْ فِي أَحَدٍ غَيْرَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالی نے قریش کو سات خصوصیات کے حوالے سے فضیلت عطا کی ہے، جو اُن سے پہلے کسی کو نہیں دی گئیں، اور ان کے بعد کسی کو نہیں دی جائیں گی، اللہ تعالیٰ نے قریش کو یہ فضیلت دی ہے کہ میں اُن میں سے ہوں اور نبوت ان میں ہے، اور حجابہ کا منصب ان میں ہے اور سقایہ کا منصب ان میں ہے، اور اللہ تعالیٰ نے ہاتھیوں کے خلاف ان لوگوں کی مدد کی اور ان لوگوں نے دس سال تک یوں اللہ تعالیٰ کی عبادت کی کہ ان کے علاوہ اور کسی نے اللہ تعالیٰ کی عبادت نہیں کی، اور اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے بارے میں، قرآن کی ایک سورت نازل کی، اُن کے علاوہ اور کسی کے بارے میں (کوئی مستقل سورت) نازل نہیں ہوئی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16446]

تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6962»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16447
وَعَنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَضَّلَ اللَّهُ قُرَيْشًا بِسَبْعِ خِصَالٍ: فَضَّلَهُمْ بِأَنَّهُمْ عَبَدُوا اللَّهَ عَشْرَ سِنِينَ لَا يَعْبُدُهُ إِلَّا قُرَشِيٌّ، وَفَضَّلَهُمْ بِأَنَّهُمْ نَصَرَهُمُ اللَّهُ عَلَى الْفِيلِ وَهُمْ مُشْرِكُونَ، وَفَضَّلَهُمْ بِأَنَّهُمْ نَزَلَتْ فِيهِمْ سُورَةٌ مِنَ الْقُرْآنِ لَمْ يَدْخُلْ فِيهِمْ غَيْرُهُمْ: لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ، وَفَضَّلَهُمْ بِأَنَّ فِيهِمُ النُّبُوَّةَ، وَالْخِلَافَةَ، وَالْحِجَابَةَ، وَالسِّقَايَةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ ضُعِّفَ، وَوَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قریش کو اللہ تعالیٰ نے سات خصوصیات کے حوالے سے فضیلت عطا کی ہے، اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ فضیلت دی ہے کہ وہ دس سال تک اللہ تعالیٰ کی یوں عبادت کرتے رہے ہیں کہ اس وقت اللہ تعالیٰ کی عبادت صرف کسی قریشی نے ہی کی، اور اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ فضیلت دی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہاتھیوں کے خلاف اُن کی مدد کی، جبکہ وہ لوگ مشرک تھے، اور اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ فضیلت عطا کی ہے کہ ان کے بارے میں قرآن کی ایک سورت نازل ہوئی ہے، جس میں ان کے علاوہ کسی اور کا تذکرہ نہیں ہے ”لایلاف قریش“ اور اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ فضیلت عطا کی کہ ان کے نبوت، خلافت، حجابہ اور سقایہ کے منصب ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جنہیں ضعیف قرار دیا گیا ہے، ابن حبان نے انہیں ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16447]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9169»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16448
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: أَقْحَمَتِ السَّنَةُ نَابِغَةَ بَنِي جَعْدَةَ، فَأَتَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ وَهُوَ جَالِسٌ بِالْمَدِينَةِ فَأَنْشَأَ يَقُولُ:
حَكَيْتَ لَنَا الصِّدِّيقَ لَمَا وَلَيْتَنَا وَعُثْمَانَ وَالْفَارُوقَ فَارْتَاحَ مُعْدَمُ وَسَوَّيَتْ بَيْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ فَاسَتَوَوْا
فَعَادَ صَبَاحًا حَالِكُ اللَّيْلِ مُظْلِمُ أَتَاكَ أَبُو لَيْلَى تَحَوَّلَ بِهِ الدُّجَى
دُجَى اللَّيْلِ جَوَابَ الْفَلَاةِ عَتَمْتُمْ لِتَجَبُرَ مِنْهُ جَانِبًا زَعْزَعَتْ بِهِ
صُرُوفُ اللَّيَالِي وَالزَّمَانُ الْمُصَمْصِمُ فَقَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ: إِلَيْكَ يَا أَبَا لَيْلَى، فَإِنَّ الشِّعْرَ أَهْوَنُ وَسَائِلِكَ عِنْدَنَا، أَمَّا صَفْوَةُ مَالِنَا فَلِآلِ الزُّبَيْرِ، وَأَمَّا عُيُونُهُ فَإِنَّ بَنِي أَسَدٍ يَشْغَلُهَا عَنْكَ وَتَمِيمًا، وَلَكِنْ لَكَ فِي مَالِ اللَّهِ حَقَّانِ: حَقٌّ لِرُؤْيَتِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحَقٌّ لِشَرِكَتِكَ أَهْلَ الْإِسْلَامِ فِي الْإِسْلَامِ، ثُمَّ أَمَرَ بِهِ فَأُدْخِلُ دَارَ النَّعَمِ، وَأَمَرَ لَهُ بِقَلَائِصَ سَبْعٍ، وَحَمْلٍ وَخَيْلٍ، وَأَوْقَرَ لَهُ الرِّكَابَ بُرًّا وَتَمْرًا، فَجَعَلَ النَّابِغَةُ يَسْتَعْجِلُ فَيَأْكُلُ الْحَبَّ صَرْفًا، فَقَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ: وَيْحَ أَبِي لَيْلَى لَقَدْ بَلَغَ بِهِ الْجَهْدُ، فَقَالَ النَّابِغَةُ: أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا وَلِيَتْ قُرَيْشٌ فَعَدَلَتْ، وَاسْتُرْحِمَتْ فَرَحِمَتْ، وَعَاهَدَتْ فَوَفَتْ، وَوَعَدَتْ فَأَنْجَزَتْ، إِلَّا كُنْتُ أَنَا وَالنَّبِيُّونَ فِرَاطَ الْقَاصِفِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَرِجَالٌ مُخْتَلَفٌ فِيهِمْ.

عبداللہ بن عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ”نابغہ“ بنو جعدہ کو قحط سالی نے لپیٹ میں لیا، وہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، وہ مدینہ منورہ میں بیٹھے تھے، تو انہوں نے یہ اشعار سنائے:
”جب آپ ہمارے والی (یعنی حکمران) بنے، تو آپ نے ہمارے سامنے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے واقعات بیان کیے تو اس شخص کو راحت نصیب ہوئی جس کے پاس کچھ نہ ہو، آپ نے لوگوں کے ساتھ، حق کے مطابق برابری کا سلوک کیا، تو وہ سیدھے ہو گئے اور تاریک رات صبح میں تبدیل ہو گئی، ابولیلی آپ کے پاس آیا ہے، جس کو تاریکیاں گھما رہی ہیں، جو رات کی تاریکیاں ہیں، وہ ویرانوں کو عبور کرنے والا مضبوط اونٹ ہے، تاکہ آپ اس کے ساتھ اچھا سلوک کریں، راتوں کے تبدیل ہونے اور ظالم زمانے نے اس کو الگ کر دیا ہے۔“
تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے کہا: اے ابولیلی! ٹھہریے، کیونکہ ہمارے نزدیک شعر آپ کے وسائل میں سب سے کمتر ذریعہ ہے، جہاں تک ہمارے مال کے بہترین حصے کا تعلق ہے وہ آل زبیر کے لئے ہے، اور جہاں تک اس کے عمدہ حصوں کا تعلق ہے، تو بنو اسد اور بنو تمیم انہیں آپ سے روکے ہوئے ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ کے مال میں آپ کے دو قسم کے حق ہیں، ایک حق اس حوالے سے ہے کہ آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہوئی ہے اور ایک حق وہ ہے جو باقی اہل اسلام کے ہمراہ آپ اسلام میں شراکت دار ہیں، پھر انہوں نے ”نابغہ“ کے بارے میں حکم دیا، انہیں نعمتوں والے گھر میں لے جایا گیا، انہوں نے ان کے لئے سات اونٹنیاں اور سامان اور گھوڑے دیے اور آٹے اور کھجوروں کی سواریاں دیں، تو ”نابغہ“ جلدی جلدی خالی دانے کھانے لگے، تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ابولیلی پر افسوس! انہیں تو سخت مشقت پہنچ چکی ہے، تو سیدنا نابغہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:
”قریش کو جب بھی والی بنایا جائے گا، وہ عدل سے کام لیں گے اور جب بھی اُن سے رحم مانگا جائے گا، تو وہ رحم سے کام لیں گے، اور جب وہ عہد کریں گے تو اسے پورا کریں گے، اور جب وعدہ کریں گے تو اسے نبھائیں گے، تو ایسی صورت میں، میں اور دیگر انبیاء ہجوم میں اُن کے پیشواء ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں اور اس کے ایسے رجال ہیں، جن کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16448]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (364/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16449
وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهَا فَقَالَ:" لَوْلَا أَنْ تَبْطَرَ قُرَيْشٌ لَأَخْبَرْتُهَا بِمَا لَهَا عِنْدَ اللَّهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے ہاں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ قریش متکبر ہو جائیں گے، تو میں اُنہیں بتاتا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اُن کی کیا قدر و منزلت ہے؟“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16449]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (158/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24721»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16450
وَعَنْ عَلِيٍّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِيمَا أَعْلَمُ:" قَدِّمُوا قُرَيْشًا، وَلَا تَقَدَّمُوهَا، وَلَوْلَا أَنْ تَبْطَرَ قُرَيْشٌ لَأَخْبَرْتُهَا بِمَا لَهَا عِنْدَ اللَّهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ؛ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَلَيْسَ هُوَ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ الَّذِي فِي ثِقَاتِ ابْنِ حِبَّانَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے علم کے مطابق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمائی ہے:
”قریش کو مقدم رکھو! تم اُن سے آگے بڑھنے کی کوشش نہ کرو، اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ قریش تکبر کا شکار ہو جائیں گے، تو میں انہیں بتاتا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں انہیں کیا قدر و منزلت حاصل ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل ہے اور وہ متروک ہے اور یہ وہ عدی بن فضل نہیں ہیں، جس کا ذکر ابن حبان کی کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16450]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2784)، أخرجه مسند البزار برقم: 465، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 5907، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 504»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 16451
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قَدِّمُوا قُرَيْشًا وَلَا تُقَدِّمُوهَا، وَتَعَلَّمُوا مِنْ قُرَيْشٍ وَلَا تُعَلِّمُوهَا وَلَوْلَا أَنْ تَبْطُرَ قُرَيْشٌ لَأَخْبَرْتُهَا بِمَا لِخِيَارِهَا عِنْدَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قریش کو مقدم رکھو، تم اُن سے آگے بڑھنے کی کوشش نہ کرو، قریش سے علم حاصل کرو، تم انہیں تعلیم دینے کی کوشش نہ کرو، اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ قریش زیادہ خوش فہمی کا شکار ہو جائیں گے، تو میں انہیں اس بارے میں بتاتا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان کے بہترین لوگوں کے لئے کیا اجر و ثواب ہے؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16451]

إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 16451M
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْعِلْمُ فِي قُرَيْشٍ، وَالْأَمَانَةُ فِي الْأَزْدِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”علم قریش میں ہے اور امانت داری ازد قبیلے میں ہے“۔
اسے امام طبرانی رحمہ اللہ نے المعجم الاوسط اور المعجم الکبیر میں روایت کیا ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16451M]

حدیث نمبر: 16452
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اطْلُبُوا" - أَوْ قَالَ -:" الْتَمِسُوا الْأَمَانَةَ فِي قُرَيْشٍ ; فَإِنَّ الْأَمِينَ مِنْ قُرَيْشٍ لَهُ فَضْلٌ عَلَى أَمِينِ مَنْ سِوَاهُمْ، وَإِنَّ قَوِيَّ قُرَيْشٍ لَهُ فَضْلَانِ عَلَى قَوِيِّ مَنْ سِوَاهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قریش میں امانت تلاش کرو (یہاں عربی کے ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) کیونکہ قریش سے تعلق رکھنے والے امین شخص کو، ان کے علاوہ دیگر لوگوں سے تعلق رکھنے والے امین پر فضیلت حاصل ہو گی، اور قریش سے تعلق رکھنے والے طاقتور شخص کو، اُن کے علاوہ سے تعلق رکھنے والے طاقتور شخص پر دُگنی فضیلت حاصل ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16452]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6469)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2713»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 16453
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلْقُرَشِيِّ مِثْلَيْ قُوَّةِ الرَّجُلِ مِنْ غَيْرِ قُرَيْشٍ".
قِيلَ لِلزُّهْرِيِّ: مَا عَنِيَ بِذَلِكَ؟ قَالَ: نُبْلُ الرَّأْيِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قریشی شخص کو قریش کے علاوہ افراد میں سے، دو افراد جتنی قوت عطا کی گئی ہے۔“ زہری سے دریافت کیا گیا: اس سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے بتایا: رائے کا سمجھ داری پر مشتمل ہونا۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16453]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2785) اخرجه ابو يعلى فى المسند (7400) اخرجه احمد فى المسند (81/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16300»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح