الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
371. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ قُرَيْشٍ .
قریش کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16454
وَعَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعُمَرَ:" اجْمَعْ لِي قَوْمَكَ". فَجَمَعَهُمْ عُمَرُ عِنْدَ بَيْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ دَخَلَ عَلَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُدْخِلُهُمْ عَلَيْكَ، أَوْ تَخْرُجُ إِلَيْهِمْ؟ قَالَ:" بَلْ أَخْرُجُ إِلَيْهِمْ". قَالَ: فَأَتَاهُمْ فَقَالَ:" هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ مِنْ غَيْرِكُمْ؟". قَالُوا: نَعَمْ. فِينَا حُلَفَاؤُنَا، وَفِينَا بَنُو إِخْوَانِنَا، وَفِينَا مَوَالِينَا. فَقَالَ:" حُلَفَاؤُنَا مِنَّا، وَبَنُو إِخْوَانِنَا مِنَّا، وَمَوَالِينَا مِنَّا، وَأَنْتُمْ أَلَا تَسْمَعُونَ:" إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ" ; فَإِنْ كُنْتُمْ أُولَئِكَ فَذَاكَ، وَإِلَّا فَانْظُرُوا، لَا يَأْتِي النَّاسُ بِالْأَعْمَالِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَتَأْتُونَ بِالْأَثْقَالِ فَنُعْرِضُ عَنْكُمْ". ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنْ قُرَيْشًا أَهْلُ أَمَانَةٍ، فَمَنْ بَغَاهُمُ الْعَوَاثِرَ أَكَبَّهُ اللَّهُ لِمَنْخَرَيْهِ". - قَالَهَا ثَلَاثًا -. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدَ بِاخْتِصَارٍ وَقَالَ:" كَبَّهُ اللَّهُ فِي النَّارِ لِوَجْهِهِ". وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِ الْبَزَّارِ، وَقَالَ فِي رِوَايَةٍ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهِ عُمَرُ فَقَالَ: قَدْ جَمَعْتُ لَكَ قُومِي، فَسَمِعَ بِذَلِكَ الْأَنْصَارُ فَقَالُوا: قَدْ نَزَلَ فِي قُرَيْشٍ الْوَحْيُ، فَجَاءَ الْمُسْتَمِعُ وَالنَّاظِرُ مَا يَقُولُ لَهُمْ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ. فَذَكَرَ نَحْوَ الْبَزَّارِ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم اپنی قوم کے افراد کو میرے لئے اکٹھا کرو، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کے پاس اکٹھا کیا، پھر وہ گھر کے اندر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں انہیں آپ کے پاس اندر آنے کے لئے کہوں؟ یا آپ باہر ان کے پاس تشریف لے جائیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ میں اُن کے پاس باہر جاؤں گا، راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے پاس تشریف لائے، آپ نے فرمایا: کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا فرد ہے؟ جو تمہارے علاوہ ہو؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! ہمارے درمیان ہمارے حلیف لوگ موجود ہیں اور ہمارے بھتیجے ہیں (عربی متن میں یہی لفظ ہے، لیکن شاید یہاں لفظ ”بھانجے“ ہونا چاہیے تھا) اور ہمارے موالی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارے حلیف ہم میں سے ہیں، اور ہمارے بھتیجے (یا ”بھانجے“) ہم میں سے ہیں، اور ہمارے موالی ہم میں سے ہیں، اور تم لوگ، کیا تم لوگ سنتے نہیں ہو؟ بے شک اس کے مددگار صرف پرہیزگار لوگ ہیں، اگر تم ایسے ہو گے، تو پھر یہ چیز ملے گی اور اگر ایسا نہ ہو، تو پھر تم اس بات کا دھیان رکھنا، ایسا نہ ہو کہ قیامت کے دن لوگ اعمال لے کر آئیں اور تم بوجھ لے کر آؤ، اور ہم تم سے اعراض کریں۔“
راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ بلند کیے اور فرمایا: اے لوگو! بے شک قریش، امانت دار لوگ ہیں جو شخص ان کے لئے لغزشیں تلاش کرے گا، اللہ تعالیٰ اُسے نتھنوں کے بل اوندھا کر دے گا، یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، امام أحمد نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، وہ یہ الفاظ نقل کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ اُسے چہرے کے بل اوندھا کر کے جہنم میں ڈال دے گا۔“
امام طبرانی نے امام بزار کی مانند روایت نقل کی ہے، انہوں نے ایک روایت میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں:
”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے انہوں نے عرض کی: میں نے آپ کے لئے اپنی قوم کو جمع کر دیا ہے، جب انصار کو اس بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے کہا: قریش کے بارے میں کوئی وحی نازل ہوئی ہو گی، پھر وہ لوگ بھی آئے، کوئی سننے والا تھا، کوئی دیکھنے والا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے کیا کہتے ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، آپ ان لوگوں کے درمیان کھڑے ہوئے۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے امام بزار کی روایت کی مانند روایت مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد اور امام
بزار کے رجال اور امام طبرانی کی سند کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16454]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2780)، أخرجه مسند البزار برقم: 3725، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3147، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18514، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4544»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16455
وَعَنِ الْعَبَّاسِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا رَأَيْتُ أَحَدًا بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ أَوْفَى مِنْ قُرَيْشٍ الَّذِينَ أَسْلَمُوا بِمَكَّةَ يَوْمَ الْفَتْحِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ فَقِّهْ قُرَيْشًا فِي الدِّينِ وَأَذِقْهُمْ مِنْ يَوْمِي هَذَا إِلَى آخِرِ الدَّهْرِ نَوَالًا، فَقَدْ أَذَقْتَهُمْ نَكَالًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد میں نے ایسا کوئی فرد نہیں دیکھا جو قریش کے اُن افراد سے زیادہ (عہد کو) پورا کرتا ہو، جو لوگ فتح مکہ کے موقع پر، مکہ میں مسلمان ہوئے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! قریش کو دین کی سمجھ بوجھ عطا فرما، اور آج کے بعد سے لے کر زمانہ ختم ہونے تک انہیں اپنے عطیات سے نوازتے رہنا، جس طرح تو نے پہلے انہیں سزا دی تھی۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن شبیب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16455]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن شبیب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16455]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2786)، أخرجه مسند البزار برقم: 1291»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16456
وَعَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّاتِ مِنْ يَمَنِ الْأَزْدِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْأَمَانَةُ فِي الْأَزْدِ، وَالْحَيَاءُ فِي قُرَيْشٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابومعاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”امانت ”ازد“ قبیلے میں ہے اور حیاء، قریش میں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16456]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16456]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (394/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16457
وَعَنِ الْمُسْتَوْرِدِ الْفِهْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: وَذَكَرَ قُرَيْشًا فَقَالَ:" إِنَّ فِيهِمْ لَخِصَالًا أَرْبَعَةً: إِنَّهُمْ أَصْلَحُ النَّاسِ عِنْدَ فِتْنَةٍ، وَأَسْرَعُهُمْ إِفَاقَةً بَعْدَ مُصِيبَةٍ، وَأَوْشَكُهُمْ كَرَّةً بَعْدَ فَرَّةٍ، وَأَمْنَعُهُمْ مِنْ ظُلْمِ الْمَلُوكِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا مستورد فہری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”ان میں چار خصوصیات ہیں، فتنہ کے وقت یہ باقی لوگوں سے زیادہ نیک ہوتے ہیں اور مصیبت کے بعد یہ لوگ جلدی سنبھل جاتے ہیں اور یہ پیچھے ہٹنے کے بعد پلٹ کر حملہ کرتے ہیں، اور حکمرانوں کے ظلم کو سب سے زیادہ روکتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد أحمد بن محمد بن رشدین کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16457]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17561، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 208»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16458
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ مُوسَى قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ سُلَيْمَانَ بْنِ عَلِيٍّ، فَدَخَلَ شَيْخٌ مِنْ قُرَيْشٍ، فَقَالَ سُلَيْمَانُ: انْظُرِ الشَّيْخَ، فَأَقْعِدْهُ مَقْعَدًا صَالِحًا ; فَإِنَّ لِقُرَيْشٍ حَقًّا. فَقُلْتُ: أَيُّهَا الْأَمِيرُ، أَلَا أُحَدِّثُكُ بِحَدِيثٍ بَلَغَنِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: قُلْتُ: بَلَى. قُلْتُ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَهَانَ قُرَيْشًا أَهَانَهُ اللَّهُ". قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ! مَا أَحْسَنَ هَذَا، مَنْ حَدَّثَكَ هَذَا؟ قَالَ قُلْتُ: حَدَّثَنِيهِ رَبِيعَةُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: قَالَ أَبِي: يَا بُنَيَّ، إِنْ وَلَيْتَ مِنْ أَمْرِ النَّاسِ شَيْئًا فَأَكْرِمْ قُرَيْشًا ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَهَانَ قُرَيْشًا أَهَانَهُ اللَّهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.
عبیداللہ بن عمر بن موسیٰ بیان کرتے ہیں: میں سلیمان بن علی کے پاس موجود تھا، اسی دوران قریش سے تعلق رکھنے والا ایک بزرگ اندر آیا، سلیمان نے کہا: اس بزرگ کو دیکھو! پھر اس نے انہیں ایک اچھی جگہ پر بٹھایا اور کہا: قریش کا حق ہوتا ہے، میں نے کہا: اے امیر! کیا میں آپ کو ایک حدیث نہ سناؤں؟ جو مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ملی ہے، اس نے کہا: جی ہاں! تو میں نے بتایا، مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص قریش کی توہین کرے گا اللہ تعالیٰ اُسے ذلت کا شکار کرے گا۔“ راوی کہتے ہیں: اس نے کہا: سبحان اللہ! یہ کتنی اچھی بات ہے، تمہیں یہ حدیث کس نے بیان کی ہے؟ راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: یہ حدیث مجھے ربیعہ بن عبدالرحمن نے سعید بن مسیب کے حوالے سے عمرو بن عثمان بن عفان کے حوالے سے نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: میرے والد (یعنی سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ) نے مجھ سے کہا: اے میرے بیٹے! اگر تم لوگوں کے معاملات میں سے کسی چیز کے نگران بنو، تو قریش کا احترام کرنا، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص قریش کی توہین کرے گا اللہ تعالیٰ اُسے ذلت کا شکار کرے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16458]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2781) أخرجه احمد فى المسند (460)، أخرجه مسند أحمد برقم: 462، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6269»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16459
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَهَانَ قُرَيْشًا أَهَانَهُ اللَّهُ قَبْلَ مَوْتِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمٍ أَبُو هِلَالٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص قریش کی توہین کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کے مرنے سے پہلے اُسے ذلت کا شکار کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیم ابوہلال ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں،
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16459]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2782) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (743)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 753، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5920»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16460
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: قِيلَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ فُلَانًا الثَّقَفِيَّ قُتِلَ، وَقَدْ كَانَ أَسْلَمَ. فَقَالَ:" أَبْعَدَهُ اللَّهُ ; إِنَّهُ كَانَ يُبْغِضُ قُرَيْشًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی: فلاں ثقفی شخص قتل ہو گیا ہے، وہ شخص مسلمان ہو چکا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اُسے دور کرے، کیونکہ وہ قریش سے بغض رکھتا تھا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16460]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16460]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2783)، أخرجه مسند البزار برقم: 1183»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16461
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَفَ يَوْمَ حُنَيْنٍ عَلَى رَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ مَقْتُولٍ فَقَالَ:" أَبْعَدَكَ اللَّهُ ; فَإِنَّكَ كُنْتَ تُبْغِضُ قُرَيْشًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، غزوہ حنین کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ثقیف قبیلہ سے تعلق رکھنے والے ایک مقتول شخص کے پاس آ کر ٹھہرے اور ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تمہیں دور کرے، تم قریش سے بغض رکھتے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16461]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16461]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (38/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16462
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حُبُّ قُرَيْشٍ إِيمَانٌ، وَبُغْضُهُمْ كُفْرٌ، مَنْ أَحَبَّ الْعَرَبَ فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ فَقَدْ أَبْغَضَنِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ جَمَّازٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قریش سے محبت رکھنا ایمان ہے، اور ان سے بغض رکھنا کفر ہے، جو شخص عربوں سے محبت رکھے گا، وہ مجھ سے محبت رکھے گا اور جو شخص اُن سے بغض رکھے گا، وہ مجھ سے بغض رکھے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن جماز ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16462]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن جماز ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16462]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (64)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2558، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6997»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 16463
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بُغْضُ بُغْضُ بَنِي هَاشِمٍ وَالْأَنْصَارِ كُفْرٌ، وَبُغْضُ الْعَرَبِ نِفَاقٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بنو ہاشم اور انصار سے بغض رکھنا کفر ہے اور عربوں سے بغض رکھنا نفاق ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16463]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16463]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11312)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11312»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح