🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
91. بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِي اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14887
وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ: أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ كَانَ سَاقِطَ الثَّنِيَّتَيْنِ، أَهْتَمَ، أَعْسَرَ، أَعْرَجَ، وَكَانَ أُصِيبَ يَوْمَ أُحُدٍ، فَهُتِمَ وَجُرِحَ عِشْرِينَ جِرَاحَةً أَوْ أَكْثَرَ، أَصَابَهُ بَعْضُهَا فِي رِجْلِهِ فَعَرِجَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن اسحاق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے سامنے کے دانت گرے ہوئے تھے، وہ دانت جڑ سے نکل گئے تھے، وہ بائیں ہاتھ سے کام کرتے تھے اور لنگڑے تھے، انہیں غزوہ اُحد کے دن چوٹ آئی تھی، ان کے دانت ٹوٹ گئے تھے اور انہیں بیس یا اس سے زیادہ زخم لگے تھے، ان میں سے کچھ زخم ان کی ٹانگ پر لگے تھے، جس کی وجہ سے وہ لنگڑا کر چلتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14887]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (261)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14888
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِدَّيْنِ، فَكُنْتُ مِنْ أَوَّلِ النَّاسِ إِسْلَامًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی سال میں پیدا ہوئے تھے، میں ابتداء میں اسلام قبول کرنے والے افراد میں سے ایک ہوں۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14888]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2584)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14889
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ إِنَّكَ مِنَ الْأَغْنِيَاءِ، لَنْ تَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا زَحْفًا، فَأَقْرِضِ اللَّهَ يُطْلِقْ قَدَمَيْكَ" فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: مَا الَّذِي أُقْرِضُ أَوْ أُخْرِجُ؟ وَخَرَجَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مُرْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ فَلْيُضِفِ الضَّيْفَ، وَلْيُطْعِمِ الْمِسْكِينَ، وَلْيُعْطِ السَّائِلَ، فَإِنَّ ذَلِكَ يَجْزِي عَنْ كَثِيرٍ مِمَّا هُوَ فِيهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ: خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَلَا يَثْبُتُ فِي دُخُولِهِ زَحْفًا حَدِيثٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے عبدالرحمن تم خوشحال لوگوں میں سے ایک ہو، تم گھسٹ کر چلتے ہوئے جنت میں داخل ہو گے، تو تم اللہ تعالیٰ کو قرض دو تاکہ وہ تمہارے قدموں کو آزاد کر دے، سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں کتنا قرض دوں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) کتنا نکالوں؟ پھر سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پیغام بھیجا اور فرمایا: عبدالرحمن سے کہو! کہ وہ مہمان کی مہمان نوازی کرے، بھوکے کو کھانا کھلائے اور مانگنے والے کو دے، تو یہ اُن بہت سی چیزوں کا بدلہ بن جائے گا جو اس میں پائی جاتی ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید بن ابومالک ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اور یہ حصہ ثابت شدہ نہیں ہے کہ وہ گھسٹ کر جنت میں داخل ہوں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14889]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2588)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14890
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أَغْنِيَاءِ أُمَّتِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَنْ يَدْخُلَهَا إِلَا حَبْوًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ: أَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے خوشحال لوگوں میں سے جنت میں پہلے داخل ہونے والا فرد عبدالرحمن بن عوف ہو گا، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، یہ جنت میں صرف گھسٹ کر داخل ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اغلب بن تمیم ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14890]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2587)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7003»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14891
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: أُرِيتُ الْجَنَّةَ فَإِذَا هِيَ لَا يَدْخُلُهَا إِلَّا الْمَسَاكِينُ، فَدَخَلْتُ مَعَهُمْ حَبْوًا، فَلَمَّا اسْتَيْقَظْتُ قُلْتُ: إِبِلِي الَّتِي أَنْتَظِرُهَا بِالشَّامِ وَأَحْمَالُهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى أَدْخُلَهَا مَعَهُمْ مَاشِيًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے خواب میں جنت کو دیکھا کہ اس میں صرف غریب لوگ داخل ہو رہے تھے اور میں ان کے ساتھ گھسٹ کر داخل ہوا جب میں بیدار ہوا تو میں نے سوچا میرے وہ اونٹ جو شام میں ہیں جن کا میں انتظار کر رہا ہوں وہ اونٹ اور ان کا ساز و سامان اللہ کی راہ میں وقف ہوتا ہے، تاکہ میں بھی دوسرے لوگوں کے ساتھ چل کر جنت میں داخل ہو جاؤں۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے، اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14891]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2585)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14892
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: بَيْنَمَا عَائِشَةُ فِي بَيْتِهَا إِذْ سَمِعَتْ صَوْتًا فِي الْمَدِينَةِ فَقَالَتْ: مَا هَذَا؟ فَقَالُوا: عِيرٌ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَدِمَتْ مِنْ الشَّامِ تَحْمِلُ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ، فَكَانَتْ سَبْعَ مِائَةِ بَعِيرٍ فَارْتَجَّتِ الْمَدِينَةُ مِنْ الصَّوْتِ، فَقَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" قَدْ رَأَيْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ - عَبْوًا"، فَبَلَغَ ذَلِكَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فَقَالَ: إِنِ اسْتَطَعْتُ لَأَدْخُلَنَّهَا قَائِمًا، فَجَعَلَهَا بِأَقْتَابِهَا وَأَحْمَالِهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ: عِمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ، ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَالدَّارَقُطْنِيُّ، وَقَدْ شَهِدَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بَدْرًا وَالْحُدَيْبِيَةَ وَشَهِدَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْجَنَّةِ وَصَلَّى خَلْفَهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اپنے گھر میں موجود تھیں اسی دوران انہوں نے مدینہ منورہ میں آواز سنی تو دریافت کیا یہ کس چیز کی آواز ہے؟ لوگوں نے بتایا: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا قافلہ شام سے آیا ہے، جس میں ہر قسم کا ساز و سامان موجود ہے وہ سات سو اونٹ تھے۔ ان کی آمد کی وجہ سے مدینہ منورہ میں شور سا گونجا ہے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں نے عبدالرحمن بن عوف کو دیکھا کہ وہ جنت میں گھسٹ کر داخل ہو گا۔“ اس بات کی اطلاع سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو ملی تو انہوں نے کہا: اگر مجھ سے ہو سکا تو میں کھڑا ہو کر ہی جنت میں داخل ہوں گا، تو انہوں نے ان اونٹوں کو ان کے کجاووں اور ان کے ساز و سامان سمیت اللہ کی راہ میں وقف کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمارہ بن زاذان ہے جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دارقطنی نے ضعیف قرار دیا ہے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو غزوہ بدر اور صلح حدیبیہ میں شرکت کا شرف حاصل ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے جنت کی گواہی دی ہے اور ان کے پیچھے نماز بھی ادا کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14892]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (264) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (115/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1678»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14893
وَعَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَهَا:" مَنْ يَخْطُبُ أُمَّ كُلْثُومٍ بِنْتَ عُقْبَةَ؟" قَالَتْ: فُلَانٌ وَفُلَانٌ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَقَالَ:" أَنْكِحُوا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ فَإِنَّهُ مِنْ خِيَارِ الْمُسْلِمِينَ، وَمِنْ خِيَارِهِمْ مَنْ كَانَ مِثْلَهُ.
سیده بسره بنت صفوان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے سوال کیا ام کلثوم بنت عقبہ کو کس نے شادی کا پیغام بھیجا ہے، تو اس خاتون نے بتایا فلاں صاحب نے اور فلاں صاحب نے اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عبدالرحمن بن عوف کے ساتھ اس کی شادی کروا دو! کیونکہ وہ بہترین مسلمانوں میں سے ایک ہے، اور ان (مسلمانوں) کے بہترین لوگوں میں وہ شخص ہو گا جو اس کی مانند ہو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14893]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (486)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1209»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14894
وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ:" فَأَيْنَ أَنْتُمْ مِنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فَإِنَّهُ سَيِّدُ الْمُسْلِمِينَ وَخِيَارُهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى: يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ سَالِمٍ، وَكِلَاهُمَا وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَالثَّانِيَةُ: ضَعِيفَةٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ عبدالرحمن بن عوف پر کیوں توجہ نہیں دیتے؟ کیونکہ وہ مسلمانوں کے سردار اور ان کے بہتر لوگوں میں سے ایک ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے پہلی روایت کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید ہے اور ایک راوی سلیمان بن سالم ہے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں جبکہ دوسری روایت ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14894]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14895
وَعَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ: أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ بَاعَ كَرْمًا مِنْ عُثْمَانَ بِأَرْبَعِينَ أَلْفَ دِينَارٍ، فَأَمَرَ عُثْمَانُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ فَأَعْطَى الثَّمَنَ، فَقَسَّمَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بَيْنَ بَنِي زُهْرَةَ وَبَيْنَ فُقَرَاءِ الْمُسْلِمِينَ، وَأَزْوَاجِ النَّبِيِّ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
قَالَ الْمِسْوَرُ: فَأَتَيْتُ عَائِشَةَ فَقَالَتْ: مَا هَذَا؟ قُلْتُ: بَعَثَ بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَحْنُو عَلَيْكُنَّ بَعْدِي إِلَّا الصَّابِرُونَ، سَقَى اللَّهُ ابْنَ عَوْفٍ مِنْ سَلْسَبِيلِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو چالیس ہزار دینار کے عوض میں باغ فروخت کیا تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن سعد بن ابوسرح رضی اللہ عنہ کو یہ ہدایت کی کہ وہ انہیں قیمت ادا کر دیں، تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے وہ قیمت بنو زہرہ اور غریب مسلمانوں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے درمیان تقسیم کر دی۔ سیدنا مسور رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا انہوں نے دریافت کیا: یہ رقم کہاں سے آئی ہے؟ میں نے بتایا یہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے بھیجی ہے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: ”میرے بعد تمہارا خیال صرف صبر کرنے والے لوگ رکھیں گے، اللہ تعالیٰ ابن عوف کو جنت (کی نہر) سلسبیل سے پانی پلائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14895]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 24203، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9111»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14896
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خِيَارُكُمْ خَيْرُكُمْ لِنِسَائِي مِنْ بَعْدِي.
قَالَ: فَأَوْصَى لَهُنَّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بِكَذَا، فَبِيعَ بِأَرْبَعِينَ أَلْفًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں بہتر لوگ وہ ہوں گے جو میرے بعد میری بیویوں کے لئے زیادہ بہتر ہوں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ازواج مطہرات کے لئے فلاں (جگہ یا چیز) کی وصیت کی تھی، جب اسے فروخت کیا گیا تو وہ چالیس ہزار کے عوض میں فروخت ہوئی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14896]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2589)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7948»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں