الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
92. بَابُ مَنَاقِبِ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 14917
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: مَاتَ أَبُو عُبَيْدَةَ فِي طَاعُونِ عَمْوَاسَ سَنَةَ ثَمَانِي عَشْرَةَ وَهُوَ ابْنُ ثَمَانٍ وَخَمْسِينَ سَنَةً، وَشَهِدَ بَدْرًا وَهُوَ ابْنُ إِحْدَى وَأَرْبَعِينَ سَنَةً، وَيُقَالُ: صَلَّى عَلَيْهِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
وَصَلَّى اللَّهُ عَلَى سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ وَسَلِّمْ تَسْلِيمًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
وَصَلَّى اللَّهُ عَلَى سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ وَسَلِّمْ تَسْلِيمًا.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ”عمواس“ کے طاعون میں سن اٹھارہ ہجری میں اٹھاون سال کی عمر میں ہوا تھا انہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے اس وقت ان کی عمر اکتالیس سال تھی ایک روایت کے مطابق سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے اُن کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14917]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14917]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4922 و 4923 و 4921) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (181/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ شرعاً
93. بَابٌ فِي فَضْلِ جَمَاعَةٍ مِنْ الصَّحَابَةِ مِنْهُمْ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَغَيْرُهُمَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا .
صحابہ کرام کی جماعت کی فضیلت کا بیان ان میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات شامل ہیں
حدیث نمبر: 14918
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَرْحَمُ أُمَّتِي بِأُمَّتِي أَبُو بَكْرٍ، وَأَرْفَقُ أُمَّتِي لِأُمَّتِي عُمَرُ، وَأَصْدَقُ أُمَّتِي حَيَاءً عُثْمَانُ، وَأَقْضَى أُمَّتِي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَأَعْلَمُهَا بِالْحَلَالِ وَالْحَرَامِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَمَامَ الْعُلَمَاءِ بِرَثْوَةٍ، وَأَقْرَأُ أُمَّتِي أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَأَفْرَضُهَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَأُوتِيَ عُوَيْمِرُ عِبَادَةً" - يَعْنِي: أَبَا الدَّرْدَاءِ، رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے بارے میں میری امت میں سب سے زیادہ رحم کرنے والا ابوبکر ہے، میری امت کے لئے میری امت میں سب سے زیادہ نرم عمر ہے، میری امت میں حیاء کے لحاظ سے سب سے زیادہ سچا عثمان ہے اور میری امت میں عدالتی فیصلہ کرنے کی سب سے زیادہ صلاحیت رکھنے والا علی بن ابوطالب ہے، اور ان میں حلال و حرام کا سب سے زیادہ علم رکھنے والا معاذ بن جبل ہے، جو قیامت کے دن علماء کے آگے ”رثوة“ (یعنی نمایاں) طور پر آئے گا، میری امت کا قرآن کا سب سے بڑا عالم ابی بن کعب ہے، اور علم وراثت کا سب سے بڑا عالم زید بن ثابت ہے، اور عویمر کو عبادت دی گئی ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایم کی مراد سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ تھے اللہ تعالیٰ ان حضرات پر اپنی رضامندی نازل کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14918]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14918]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2617)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 529، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 810»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14919
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" أَرْأَفُ أُمَّتِي بِأُمَّتِي أَبُو بَكْرٍ، وَأَشَدُّهُمْ فِي الْإِسْلَامِ عُمَرُ، وَأَصْدَقُهُمْ حَيَاءً عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ، وَأَقْضَاهُمْ عَلِيٌّ، وَأَقْرَضُهُمْ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَأَعْلَمُهُمْ بِالْحَلَالِ وَالْحَرَامِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ، وَأَقْرَؤُهُمْ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَلِكُلِّ أُمَّةٍ أَمِينٌ وَأَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَبُو عُبَيْدَةَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى: وَفِيهِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى: وَفِيهِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے لئے میری امت میں سب سے زیادہ مہربان ابوبکر ہے، اسلام کے بارے میں ان میں سب سے زیادہ سخت عمر ہے، حیاء کے اعتبار سے سب سے زیادہ سچا عثمان بن عفان ہے، عدالتی فیصلہ کرنے کی سب سے زیادہ صلاحیت رکھنے والا علی ہے، علم وراثت کا سب سے بڑا عالم زید بن ثابت ہے، حلال اور حرام کا سب سے بڑا عالم معاذ بن جبل ہے، قرآن کا سب سے بڑا عالم ابی بن کعب ہے اور ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کا امین ابوعبیدہ ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن بیلمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14919]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن بیلمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14919]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2612)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3790، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 155، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13578، وأخرجه فتح الباري برقم: 3564، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5839، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 529، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6572»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14920
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى حِرَاءَ، فَتَزَلْزَلَ الْجَبَلُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اثْبُتْ حِرَاءُ مَا عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ أَوْ صِدِّيقٌ أَوْ شَهِيدٌ" وَعَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ وَعَلِيٌّ وَطَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ وَسَعْدٌ وَسَعِيدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ: النَّضْرُ بْنُ عُمَرَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ: النَّضْرُ بْنُ عُمَرَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حرا پہاڑ پر موجود تھے وہ پہاڑ حرکت کرنے لگا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے حرا! تم اپنی جگہ جمے رہو، تم پر ایک نبی اور ایک صدیق اور ایک شہید موجود ہے، راوی کہتے ہیں: اس وقت اس پہاڑ پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ، سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ موجود تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی نضر بن عمر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14920]
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی نضر بن عمر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14920]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2618)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11671، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4000، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6571، 6709»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14921
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: نَاشَدَ عُثْمَانُ النَّاسَ يَوْمًا فَقَالَ: تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَعِدَ أُحُدًا وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، فَارْتَجَزَ الْجَبَلُ وَعَلَيْهِ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اثْبُتْ أُحُدُ مَا عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ"؟ قُلْتُ: حَدِيثُ عُثْمَانَ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فَقَالَ فِيهِ: صَعِدَ حِرَاءَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ایک دن لوگوں کو واسطہ دے کر دریافت کیا کہ کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ احد پہاڑ پر چڑھے تھے، تو وہ پہاڑ حرکت کرنے لگا، اس وقت اس پہاڑ پر سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم موجود تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے احد! اپنی جگہ جمے رہو کیونکہ تم پر ایک نبی ایک صدیق اور دو شہید موجود ہیں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں) سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کو امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حرا پہاڑ پر چڑھے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14921]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14921]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22304، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 146، وأخرجه شرح السنة برقم: 3902»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14922
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي عَشْرَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ: أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ وَعَلِيٌّ وَالزُّبَيْرُ وَغَيْرُهُمْ عَلَى جَبَلِ حِرَاءَ، إِذْ تَحَرَّكَ بِهِمْ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْكُنْ حِرَاءُ فَإِنَّهُ لَيْسَ عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ أَوْ صِدِّيقٌ أَوْ شَهِيدٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي مَنَاقِبِ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ أَصَحُّ شَيْءٍ عِنْدِي وَحَدِيثُ عُثْمَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي مَنَاقِبِ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ أَصَحُّ شَيْءٍ عِنْدِي وَحَدِيثُ عُثْمَانَ.
سیدنا عبداللہ بن سعد بن ابوسرح رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کرام میں سے دس افراد کے درمیان موجود تھے جن میں سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا عثمان، سیدنا علی اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم اور دیگر حضرات تھے، یہ لوگ حرا پہاڑ پر موجود تھے اس دوران اس پہاڑ نے حرکت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے حرا تم پرسکون رہو کیونکہ تم پر ایک نبی ایک صدیق اور ایک شہید موجود ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ اس سے پہلے سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے اور وہ میرے نزدیک زیادہ مستند ہے اس کے علاوہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث بھی گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14922]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (363) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2678)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 374»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14923
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزِي قَالَ: كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِمْ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعَلِيٌّ وَعُثْمَانُ وَطَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ هَكَذَا، وَفِيهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الضَّرِيرُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ هَكَذَا، وَفِيهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الضَّرِيرُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابزیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں گویا اس وقت بھی اُن لوگوں کو دیکھ رہا ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا علی، سیدنا عثمان، سیدنا طلحہ، سیدنا زبیر، سیدنا سعد بن ابی وقاص، سیدنا ابوعبیدہ بن جراح اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہم موجود تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسی طرح نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسحاق ضریر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14923]
یہ روایت امام طبرانی نے اسی طرح نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسحاق ضریر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14923]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4971)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14924
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمَّا طُعِنَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَأَمَرَ الشُّورَى، دَخَلَتْ عَلَيْهِ حَفْصَةُ ابْنَتُهُ فَقَالَتْ: إِنَّ النَّاسَ يَقُولُونَ: إِنَّ هَؤُلَاءِ الْقَوْمَ الَّذِينَ جَعَلْتَهُمْ فِي الشُّورَى لَيْسَ هُمْ رِضًا، قَالَ: أَسْنِدُونِي، فَأَسْنَدُوهُ وَهُوَ لِمَا بِهِ، فَقَالَ: مَا عَسَى أَنْ تَقُولُوا فِي عُثْمَانَ؟ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَوْمَ يَمُوتُ عُثْمَانُ تُصَلِّي عَلَيْهِ مَلَائِكَةُ السَّمَاءِ" قُلْتُ: لِعُثْمَانَ خَاصَّةً أَمْ لِلنَّاسِ عَامَّةً؟ قَالَ:" بَلْ لِعُثْمَانَ خَاصَّةً".
قَالَ: مَا عَسَى أَنْ تَقُولُوا فِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ؟ رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَاعَ جُوعًا شَدِيدًا فَجَاءَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بِرَغِيفَيْنِ بَيْنَهُمَا إِهَالَةٌ، فَوَضَعَ بَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" كَفَاكَ اللَّهُ أَمْرَ دُنْيَاكَ، فَأَمَّا الْآخِرَةُ فَأَنَا لَهَا ضَامِنٌ".
مَا عَسَى أَنْ تَقُولُوا فِي طَلْحَةَ؟ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَقَطَ رَحْلُهُ فِي لَيْلَةٍ مَرَّةً فَقَالَ:" مَنْ يُسَوِّي رَحْلِي وَلَهُ الْجَنَّةُ؟" فَابْتَدَى طَلْحَةُ الرَّحْلَ، فَسَوَّاهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَكَ الْجَنَّةُ عَلَيَّ يَاطَلْحَةُ غَدًا".
مَا عَسَى أَنْ تَقُولُوا فِي الزُّبَيْرِ؟! فَقَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ نَامَ فَلَمْ يَزَلْ يَذُبُّ عَنْ وَجْهِهِ حَتَّى اسْتَيْقَظَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمْ تَزَلْ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ؟" فَقَالَ: لَمْ أَزَلْ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي، وَقَالَ:" هَذَا جِبْرِيلُ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ لَكَ: عَلَيَّ أَنْ أَذُبَّ عَنْ وَجْهِكَ شَرَرَ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
مَا عَسَى أَنْ تَقُولُوا فِي عَلِيٍّ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَا عَلِيُّ يَدُكَ مَعَ يَدِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَدْخُلُ حَيْثُ أَدْخُلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْخُرَاسَانِيُّ تَكَلَّمَ فِيهِ الذَّهَبِيُّ مِنْ عِنْدِ نَفْسِهِ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَلَمْ يَنْسِبْهُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو زخمی کر دیا گیا تو انہوں نے شوریٰ قائم کرنے کی ہدایت کی، تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ہیں۔ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئیں اور انہوں نے کہا: لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ جن لوگوں کو آپ نے شوریٰ میں شامل کیا ہے وہ لوگ پسندیدہ نہیں ہیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ مجھے ٹیک دو، لوگوں نے انہیں ٹیک دی تو انہوں نے اس حال میں یہ فرمایا: تم لوگ عثمان کے بارے میں کیا کہہ سکتے ہو؟ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس دن عثمان مر جائے گا آسمان کے فرشتے اس کی نماز جنازہ ادا کریں گے۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: یہ بات سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے لئے مخصوص ہے یا لوگوں کے لئے عمومی ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ یہ عثمان کے لئے مخصوص ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لوگ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے بارے میں باتیں کر رہے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ کو شدید بھوک لاحق تھی، تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ دو روٹیاں لے کے آئے، ان کے درمیان گوشت موجود تھا۔ انہوں نے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تمہارے دنیاوی معاملے کے حوالے سے تمہاری کفایت کرے جہاں تک آخرت کا تعلق ہے تو اس کا میں ضامن ہوں۔“ (پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) تم لوگ طلحہ کے بارے میں بات کرتے ہو، میں نے اللہ کے رسول کو دیکھا کہ ایک مرتبہ رات کے وقت آپ کا پالان سواری سے گر گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کون شخص میرے پالان کو ٹھیک کرے گا؟ اُسے جنت ملے گی؟ تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ لپک کر پالان کی طرف گئے اور اُسے ٹھیک کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے طلحہ! کل کو تمہیں جنت دینا میرے ذمہ ہے۔“ (پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) تم لوگ زبیر کے بارے میں بات چیت کرو گے، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سو رہے تھے اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ مسلسل آپ کے چہرے سے مکھیاں ہٹا رہے تھے، یہاں تک کہ آپ بیدار ہوئے تو آپ نے ان سے فرمایا: اے ابوعبداللہ! تم اسی طرح کرتے رہے ہو، انہوں نے عرض کی: میں ایسا ہی کرتا رہا ہوں، میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ جبرائیل تمہیں سلام کہہ رہا ہے اور یہ تمہیں یہ کہہ رہا ہے کہ میرے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ قیامت کے دن میں تمہارے چہرے سے جہنم کے شرارے پیچھے کروں۔“ (پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا:) تم لوگ علی کے بارے میں بات چیت کر رہے ہو؟ تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے علی! قیامت کے دن تمہارا ہاتھ میرے ہاتھ میں ہو گا، اور تم وہاں جاؤ گے جہاں میں جاؤں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن سلیمان خراسانی ہے، جس کے بارے میں امام ذہبی نے اس حدیث کے حوالے سے اپنی طرف سے کلام کیا ہے۔ انہوں نے اس کا اسم منسوب بیان نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14924]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3196»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14925
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسْجِدِ الْمَدِينَةِ فَجَعَلَ يَقُولُ:" أَيْنَ فُلَانُ ابْنُ فُلَانٍ؟" فَلَمْ يَزَلْ يَتَفَقَّدُهُمْ، وَيَبْعَثُ إِلَيْهِمْ حَتَّى اجْتَمَعُوا عِنْدَهُ، فَقَالَ:" إِنِّي مُحَدِّثُكُمْ بِحَدِيثٍ فَاحْفَظُوهُ وَعُوهُ، وَحَدِّثُوا بِهِ مَنْ بَعْدَكُمْ: إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى مِنْ خَلْقِهِ خَلْقًا" ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: (اللَّهُ يَصْطَفِي مِنَ الْمَلَائِكَةِ رُسُلًا وَمِنَ النَّاسِ) " خَلْقًا يُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ، وَإِنِّي مُصْطَفٍ مِنْكُمْ مَنْ أُحِبُّ أَنْ أَصْطَفِيَهُ وَمُؤَاخٍِ بَيْنَكُمْ كَمَا آخَى اللَّهُ بَيْنَ الْمَلَائِكَةِ، قُمْ يَا أَبَا بَكْرٍ" فَقَامَ حَتَّى جَثَا بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ:" إِنَّ لَكَ عِنْدِي يَدًا، اللَّهُ يَجْزِيكَ بِهَا، وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُكَ خَلِيلًا فَأَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ قَمِيصِي مِنْ جَسَدِي" وَحَرَّكَ قَمِيصَهُ بِيَدِهِ.
ثُمَّ قَالَ:" ادْنُ يَا عُمَرُ" فَدَنَا عُمَرُ فَقَالَ:" قَدْ كُنْتَ شَدِيدَ الشَّغَبِ عَلَيْنَا أَبَا حَفْصٍ فَدَعَوْتُ اللَّهَ يُعِزُّ الدِّينَ بِكَ أَوْ بِأَبِي جَهْلٍ فَفَعَلَ اللَّهُ ذَلِكَ بِكَ، فَكُنْتَ أَحَبَّهُمَا إِلَيَّ فَأَنْتَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ ثَالِثُ ثَلَاثَةٍ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ" ثُمَّ تَنَحَّى بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَبِي بَكْرٍ.
ثُمَّ دَعَا عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانٍ فَقَالَ: ادْنُ مِنِّي يَا عُثْمَانُ" فَلَمْ يَزَلْ يَدْنُ مِنْهُ حَتَّى أَلْصَقَ رُكْبَتَيْهِ بِرُكْبَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ نَظَرَ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَى عُثْمَانَ فَإِذَا إِزَارُهُ مَحْلُولَةً، فَزَرَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِهِ ثُمَّ قَالَ: اجْمَعْ عِطْفَيْ رِدَائِكَ عَلَى حَقْوِكَ فَإِنَّ لَكَ شَأْنًا فِي أَهْلِ السَّمَاءِ، أَنْتَ مِمَّنْ يَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ، وَأَوْدَاجُكَ تَشْخَبُ دَمًا، فَأَقُولُ مَنْ فَعَلَ هَذَا بِكَ؟ فَتَقُولُ: فُلَانٌ وَفُلَانٌ، وَذَلِكَ كَلَامُ جِبْرِيلَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، إِذْ هَتَفَ مِنْ السَّمَاءِ: أَلَا إِنَّ عُثْمَانَ أَمِينٌ عَلَى كُلِّ خَاذِلٍ".
ثُمَّ دَعَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ وَقَالَ: ادْنُ يَا أَمِينَ اللَّهِ، وَالْأَمِينُ فِي السَّمَاءِ يُسَلِّطُكَ اللَّهُ عَلَى مَالِكَ بِالْحَقِّ، أَمَا إِنَّ لَكَ عِنْدِي دَعْوَةً وَقَدْ أَخَّرْتُهَا" قَالَ: خِرْ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" قَدْ حَمَّلْتَنِي يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ أَمَانَةً، أَكْثَرَ اللَّهُ مَالَكَ" وَجَعَلَ يُحَرِّكُ يَدَهُ، ثُمَّ تَنَحَّى وَآخَى بَيْنَهُ وَبَيْنَ عُثْمَانَ.
ثُمَّ دَخَلَ طَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ فَقَالَ:" ادْنُ مِنِّي" فَدَنَوَا مِنْهُ، فَقَالَ:" أَنْتُمَا حَوَارِيِّيْ كَحَوَارِيِّ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ" ثُمَّ آخَى بَيْنَهُمَا.
ثُمَّ دَعَا سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ وَعَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ فَقَالَ:" يَا عَمَّارُ تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ" ثُمَّ آخَى بَيْنَهُمَا.
ثُمَّ دَعَا عُوَيْمِرَ أَبَا الدَّرْدَاءِ وَسَلْمَانَ الْفَارِسِيَّ فَقَالَ:" يَا سَلْمَانُ أَنْتَ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ، وَقَدْ أَتَاكَ اللَّهُ الْعِلْمَ الْأَوَّلَ وَالْعِلْمَ الْآخِرَ وَالْكِتَابَ الْأَوَّلَ وَالْكِتَابَ الْآخِرَ" ثُمَّ قَالَ:" أَلَا أُرْشِدُكَ يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ؟ قَالَ: بَلَى بِأَبِي وَأُمِّي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: إِنْ تَنْقُدْهُمْ يَنْقُدُوكَ، وَإِنْ تَتْرُكْهُمْ لَا يَتْرُكُوكَ، وَإِنْ تَهْرَبْ مِنْهُمْ يُدْرِكُوكَ، فَأَقْرِضْهُمْ عِرْضَكَ لِيَوْمِ فَقْرِكَ" فَآخَى بَيْنَهُمَا.
ثُمَّ نَظَرَ فِي وُجُوهِ أَصْحَابِهِ فَقَالَ:" أَبْشِرُوا وَأَقِرُّوا عَيْنًا فَأَنْتُمْ أَوَّلُ مَنْ يَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ، وَأَنْتُمْ فِي أَعْلَى الْغُرَفِ.
ثُمَّ نَظَرَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يَهْدِي مِنَ الضَّلَالَةِ". فَقَالَ عَلِيٌّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ذَهَبَ رُوحِي، وَانْقَطَعَ ظَهْرِي حِينَ رَأَيْتُكَ فَعَلْتَ مَا فَعَلْتَ مَعَ أَصْحَابِكَ غَيْرِي، فَإِنْ كَانَ مِنْ سُخْطٍ عَلَيَّ فَلَكَ الْعُتْبَى وَالْكَرَامَةُ، فَقَالَ:" وَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ مَا أَخَّرْتُكَ إِلَّا لِنَفْسِي فَأَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى وَوَارِثِي" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا إِرْثِي مِنْكَ؟ قَالَ:" مَا أَوْرَثَتِ الْأَنْبِيَاءُ" قَالَ: وَمَا أَوْرَثَتِ الْأَنْبِيَاءُ قَبْلَكَ؟ قَالَ:" كِتَابَ اللَّهِ وَسُنَّةَ نَبِيِّهِمْ، فَأَنْتَ مَعِي فِي قَصْرِي فِي الْجَنَّةِ - مَعَ فَاطِمَةَ - ابْنَتِي، وَأَنْتَ أَخِي وَرَفِيقِي" ثُمَّ تَلَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَذِهِ الْآيَةَ: (إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ) ،" الْأَخِلَّاءُ فِي اللَّهِ يَنْظُرُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي عُثْمَانَ:" أَمِيرٌ عَلَى كُلِّ مَخْذُولٍ"، وَقَالَ فِي أَبِي الدَّرْدَاءِ:" أَلَا أَرْشُوكَ" بَدَلَ" أُرْشِدُكَ" وَقَالَ فِيهِ:" فَأَقْرِضْهُمْ عِرْضَكَ لِيَوْمِ فَقْرِكَ وَاعْلَمْ أَنَّ الْجَزَاءَ أَمَامَكَ"، وَفِي إِسْنَادِهِمَا مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

سیدنا زید بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مسجد نبوی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے یہ فرمانا شروع کیا: فلاں بن فلاں کہاں ہے؟ آپ اسی طرح مختلف لوگوں کے بارے میں دریافت کرتے رہے، اور ان کی طرف پیغام بھیجتے رہے، یہاں تک کہ وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اکٹھے ہو گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تم لوگوں کو ایک بات بیان کرنے لگا ہوں تم اس کی حفاظت کرنا اور اسے یاد رکھنا اور اپنے بعد والے لوگوں کو یہ بیان کرنا، بے شک اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق میں سے ایک خاص مخلوق کو منتخب کیا پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے فرشتوں میں سے اور لوگوں میں سے رسولوں کو منتخب کیا۔“ تو اللہ تعالیٰ نے ایک ایسی مخلوق کو منتخب کیا ہے جسے وہ جنت میں داخل کرے گا اور میں تم میں سے اس شخص کو منتخب کروں گا، جسے میں پسند کروں گا کہ میں اسے منتخب کروں اور میں تمہارے درمیان بھائی چارہ قائم کروں گا، جس طرح اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا ہے، اے ابوبکر تم اٹھو، وہ کھڑے ہوئے، یہاں تک کہ گھٹنوں کے بل کھڑے ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے میرے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا ہے، اللہ تعالیٰ تمہیں اس کا بدلہ دے گا اگر میں نے کسی کو خلیل بنانا ہوتا تو میں تمہیں خلیل بناتا، تمہاری میرے نزدیک وہی حیثیت ہے جو جسم کے ساتھ قمیص کی ہوتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اپنی قمیص کو حرکت دے کر یہ بات ارشاد فرمائی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عمر تم قریب آ جاؤ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ قریب آ گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوحفص! تم پہلے ہمارے شدید مخالف تھے، تو میں نے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کی: وہ تمہارے ذریعے یا ابوجہل کے ذریعے دین کو غلبہ عطا کرے، تو اللہ تعالیٰ نے تمہارے ذریعے ایسا کر دیا اور ویسے بھی دونوں میں سے تم میرے نزدیک زیادہ محبوب تھے، تم جنت میں میرے ساتھ ہو گے اور اس امت کے تیسرے فرد ہو گے پھر وہ پیچھے ہٹ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ قائم کر دیا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا: اے عثمان تم میرے قریب آ جاؤ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل انہیں قریب کرتے رہے، یہاں تک کہ ان کے گھٹنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں کے ساتھ ملنے لگے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ان کی طرف دیکھا پھر آپ نے آسمان کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، جو عظمت والا ہے، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر آپ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا، تو ان کے بٹن کھلے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے ان کے بٹن بند کیے اور فرمایا: تم اپنی چادر کے دونوں کنارے اپنے پہلو پر اکٹھے رکھا کرو کیونکہ آسمان والوں میں تمہاری ایک مخصوص حیثیت ہے، تم ان افراد میں سے ایک ہو جو حوض پر میرے پاس آئیں گے، اور اس وقت تمہاری رگوں سے خون بہہ رہا ہو گا، میں دریافت کروں گا تمہارے ساتھ ایسا کس نے کیا ہے؟ تو تم کہو گے فلاں نے اور فلاں نے، یہ بات جبرائیل نے بتائی ہے، اس نے آسمان سے پکار کر یہ کہا: ہے: خبردار! عثمان ہر ”خاذل“ (ضرورت کے وقت الگ ہونے والے) کا امین ہے۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا: اے اللہ کے مقرر کردہ امین اور وہ شخص! کہ جسے آسمان میں امین قرار دیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ نے تمہیں تمہارے مال پر حق کے ہمراہ غلبہ دیا ہے تمہارے لئے میرے پاس ایک مخصوص دعا ہے، جسے میں نے مؤخر کر دیا ہے، سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے لئے کوئی چیز اختیار کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عبدالرحمن تم نے مجھے ایک امانت سونپی ہے، اللہ تعالیٰ تمہارا مال زیادہ کرے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ کو حرکت دینے لگے پھر وہ پیچھے ہٹ گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ قائم کر دیا۔ پھر سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے قریب آ جاؤ، وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہو گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں میرے حواری ہو، جس طرح سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے حواری ہوتے تھے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان بھائی چارہ قائم کر دیا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا اے عمار ایک باغی گروہ تمہیں قتل کر دے گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان بھائی چارہ قائم کر دیا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابودرداء، عویمر اور سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہم کو بلوایا اور فرمایا: اے سلمان! تم ہم میں سے اہل بیت میں سے ہو، اللہ تعالیٰ نے تمہیں پہلے والوں کا علم بھی دیا ہے اور بعد والوں کا بھی علم دیا ہے، پہلی کتاب کا علم بھی دیا ہے اور بعد والی کتاب کا علم بھی دیا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابودرداء کیا میں تمہاری رہنمائی نہ کروں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم ان لوگوں پر تنقید کرو گے تو وہ تم پر تنقید کریں گے اور اگر تم انہیں چھوڑ دو گے تو وہ تمہیں نہیں چھوڑیں گے اور اگر تم ان سے بھاگو گے تو وہ تم تک پہنچ جائیں گے، تو جس دن تمہاری محتاجی ہو اس دن تم اپنی عزت انہیں قرض دے دینا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں افراد کے درمیان بھائی چارہ قائم کر دیا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کے چہروں کی طرف نظر کی اور فرمایا: تم لوگ خوشخبری حاصل کرو اور آنکھیں ٹھنڈی کرو کہ تم پہلے لوگ ہو گے جو حوض پر میرے پاس آؤ گے، اور تم بالائی بالاخانوں میں ہو گے۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی طرف دیکھا اور فرمایا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جو گمراہی کے مقابلے میں ہدایت نصیب کرتا ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری روح نکلنے لگی ہے اور میری کمر ٹوٹنے لگی ہے جب میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اپنے اصحاب کے ساتھ یہ سلوک کیا اور میرے ساتھ کچھ نہیں کیا، اگر تو آپ کو مجھ سے کوئی ناراضگی ہے تو آپ کو شرف اور فضیلت حاصل ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس نے مجھے حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں نے تمہیں اس لئے موخر کیا ہے، میں نے تمہیں اپنے لئے رکھا ہے، تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہے جو سیدنا بارون علیہ السلام کی سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے تھی اور اپنے وارث ہونے کے طور پر تمہیں چھوڑا ہے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ سے کیا وراثت لوں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ چیز جو انبیاء وراثت میں چھوڑتے ہیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: آپ سے پہلے انبیاء وراثت میں کیا چھوڑتے تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی کتاب اور لوگوں کے نبی کی سنت، تو تم جنت میں میرے محل میں میرے ساتھ ہو گے، اور میری بیٹی فاطمہ کے ساتھ ہو گے تم میرے بھائی اور میرے رفیق ہو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”وہ بھائی بھائی ہوں گے اور پلنگوں پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوئے ہوں گے۔“ (اور فرمایا:) ”اللہ تعالیٰ کی ذات کی وجہ سے ایک دوسرے سے دوستی رکھنے والے لوگ ایک دوسرے کی طرف دیکھیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: یہ ہر ”مخذول (جس کی ضرورت کے وقت اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہو) پر امیر ہو گا، اور سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: اس میں لفظ ”ارشدک“ کی جگہ لفظ ”ارشوک“ ہے۔ اور اس میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تم اپنی محتاجی کے دن اپنی عزت انہیں قرضے کے طور پر دے دینا اور یہ بات جان لینا کہ جزا آگے ملے گی۔“ ان دونوں روایات کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14925]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4969)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5146»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14926
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَصْحَابِهِ أَجْمَعَ مَا كَانُوا فَقَالَ:" إِنِّي رَأَيْتُ اللَّيْلَةَ مَنَازِلَكُمْ فِي الْجَنَّةِ، وَقُرْبَ مَنَازِلِكُمْ".
ثُمَّ إِنْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْبَلَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ، إِنِّي لَأَعْرِفُ رَجُلًا أَعْرِفُ اسْمَهُ وَاسْمَ أَبِيهِ وَاسْمَ أُمِّهِ لَا يَأْتِي بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ إِلَّا قَالُوا: مَرْحَبًا مَرْحَبًا"، فَقَالَ سَلْمَانُ: إِنَّ هَذَا لَمُرْتَفِعٌ شَأْنُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَقَالَ:" هُوَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي قُحَافَةَ".
ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى عُمَرَ فَقَالَ:" يَا عُمَرُ لَقَدْ رَأَيْتُ فِي الْجَنَّةِ قَصْرًا مِنْ دُرَّةٍ بَيْضَاءَ اللُّؤْلُؤُ أَبْيَضُ، مُشَيَّدٌ بِالْيَاقُوتِ، فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا؟ فَقِيلَ: لِفَتًى مِنْ قُرَيْشٍ فَظَنَنْتُ أَنَّهُ لِي، فَذَهَبْتُ لِأَدْخُلَهُ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ هَذَا لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَمَا مَنَعَنِي مِنْ دُخُولِهِ إِلَّا غَيْرَتُكَ يَا أَبَا حَفْصٍ" فَبَكَى عُمْرُ وَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي أَعَلَيْكَ أَغَارُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟!.
ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى عُثْمَانَ فَقَالَ:" يَا عُثْمَانُ إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ رَفِيقًا فِي الْجَنَّةِ وَأَنْتَ رَفِيقِي فِي الْجَنَّةِ".
ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِ عَلِيٍّ ثُمَّ قَالَ:" يَا عَلِيُّ أَمَا تَرْضَى أَنْ يَكُونَ مَنْزِلُكَ فِي الْجَنَّةِ مُقَابِلَ مَنْزِلِي؟".
ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى طَلْحَةَ وَالزُّبَيْرِ فَقَالَ:" يَا طَلْحَةُ وَيَا زُبَيْرُ، إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيًّا وَأَنْتُمَا حَوَارِيِّ".
ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فَقَالَ: لَقَدْ بُطِّىءَ بِكَ عَنِّي مِنْ بَيْنِ أَصْحَابِي حَتَّى خَشِيتُ أَنْ تَكُونَ هَلَكْتَ وَعَرِقْتَ عَرَقًا شَدِيدًا فَقُلْتُ: مَا بَطَّأَ بِكَ؟ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِنْ كَثْرَةِ مَالِي، مَا زِلْتُ مَوْقُوفًا مُحَاسَبًا، أُسْأَلُ عَنْ مَالِي: مِنْ أَيْنَ اكْتَسَبْتَهُ؟ وَفِيمَا أَنْفَقْتَهُ؟ فَبَكَى عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذِهِ مِائَةُ رَاحِلَةٍ جَاءَتْنِي اللَّيْلَةَ مِنْ تِجَارَةِ مِصْرَ، أُشْهِدَكُ أَنَّهَا عَلَى أَهْلِ الْمَدِينَةِ وَأَيْتَامِهِمْ لَعَلَّ اللَّهَ يُخَفِّفُ عَنِّي ذَلِكَ الْيَوْمَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ: عَمَّارُ بْنُ سَيْفٍ، ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو زُرْعَةَ وَأَبُو حَاتِمٍ وَأَبُو دَاوُدَ وَوَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے تمام اصحاب کے پاس تشریف لائے جتنے بھی موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے گزشتہ رات جنت میں تمہاری رہائشی جگہوں کو اور تمہاری رہائشی جگہوں کے قریب کو دیکھا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: اے ابوبکر میں ایک شخص کو جانتا ہوں، میں اس کا نام جانتا ہوں، میں اس کے باپ کا نام جانتا ہوں۔ اس کی ماں کا نام جانتا ہوں، وہ شخص جنت کے دروازوں میں سے جس بھی دروازے پر آئے گا، تو فرشتے یہ کہیں گے کہ آپ کو خوش آمدید ہے، آپ کو خوش آمدید ہے، سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس شخص کا مرتبہ تو بڑا بلند ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص ابوبکر بن ابوقحافہ ہو گا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ نے فرمایا: اے عمر! میں نے جنت میں سفید موتی سے بنا ہوا ایک محل دیکھا جس میں یاقوت لگے ہوئے تھے، میں نے دریافت کیا: یہ کس کا ہو گا؟ تو بتایا گیا: قریش سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کا، میں نے یہ گمان کیا کہ شاید وہ مجھے ملے گا، میں اس میں داخل ہونے لگا تو فرشتے نے بتایا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہو گا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تو اے ابوحفص! میں اس میں داخل صرف اس لئے نہیں ہوا کہ تمہارے مزاج میں تیزی پائی جاتی ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رونے لگے اور انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، کیا میں آپ کے مقابلے میں مزاج کی تیزی دکھاؤں گا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عثمان! ہر نبی کا جنت میں ایک رفیق ہو گا، اور تم جنت میں میرے رفیق ہو گے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور یہ ارشاد فرمایا: ”اے علی! کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ جنت میں تمہاری رہائش گاہ، میری رہائش گاہ کے مقابل ہو گی۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے طلحہ اور اے زبیر! ہر نبی کا کوئی حواری ہوتا ہے، اور تم دونوں میرے حواری ہو۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے تمام اصحاب میں سے صرف تمہیں مجھ تک آنے میں تاخیر ہو گئی، یہاں تک کہ مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ تم کہیں ہلاکت کا شکار نہ ہو جاؤ، جب تم آئے تو تمہیں بہت زیادہ پسینہ آیا ہوا تھا، میں نے دریافت کیا: تمہیں آنے میں تاخیر کیوں ہوئی، تو تم نے جواب دیا: یا رسول اللہ! میرے مال کی کثرت کی وجہ سے ایسا ہوا، مجھے مسلسل روک کے رکھا گیا، اور حساب لیا جاتا رہا، مجھ سے میرے مال کے بارے میں دریافت کیا گیا کہ تم نے اسے کیسے کمایا تھا اور کہاں خرچ کیا؟ راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ رونے لگے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ایک سو اونٹنیاں ہیں جو گزشتہ رات مصر کی تجارت سے میرے پاس آئی ہیں میں آپ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ یہ اہل مدینہ کے لئے اور یہاں کے یتیم بچوں کے لئے صدقہ ہیں تاکہ اس دن اللہ تعالیٰ مجھے آسانی نصیب فرمائے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمار بن سیف ہے، یحیی بن معین، ابوزرعہ، ابوحاتم اور ابوداؤد نے اسے ضعیف قرار دیا ہے جبکہ عجلی اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14926]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3052)، أخرجه مسند البزار برقم: 3343، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7926»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف