🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
91. بَابُ مَنَاقِبِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِي اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14897
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَعْطِفَنَّ عَلَيْكُمْ إِلَّا الصَّابِرُونَ، الصَّادِقُونَ".
قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: فَبِعْتُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ شَيْئًا - قَدْ سَمَّاهُ - بِأَرْبَعِينَ أَلْفًا، فَقَسَّمَهُ بَيْنَهُنَّ - يَعْنِي: بَيْنَ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَحِمَهُنَّ اللَّهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم صرف صبر کرنے والے اور سچے لوگ ہی تم (یعنی ازواج مطہرات کے ساتھ) اچھا سلوک کریں گے۔“ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عبداللہ بن سعد بن ابوسرح کو ایک چیز فروخت کی، راوی کہتے ہیں: انہوں نے اس چیز کا نام بھی بیان تھا وہ چالیس ہزار کے عوض میں فروخت کی تھی اور پھر انہوں نے وہ رقم ان خواتین یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے درمیان تقسیم کر دی۔
یہ روایت امام بزار نے عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14897]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (14897)، أخرجه مسند البزار برقم: 1043»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14898
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِأَزْوَاجِهِ:" إِنَّ الَّذِي يَحْنُو عَلَيْكُنَّ بَعْدِي لَهُوَ الصَّادِقُ الْبَارُّ، اللَّهُمَّ اسْقِ عَبْدَ الرَّحْمَنِ ابْنَ عَوْفٍ مِنْ سَلْسَبِيلِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی ازواج سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”میرے بعد جو شخص تمہارے ساتھ اچھا سلوک کرے گا، وہ سچا اور نیک ہو گا، اے اللہ! عبدالرحمن بن عوف کو جنت کی سلسبیل میں سے پانی پلانا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14898]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغر (299/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26019، 26040، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5408»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14899
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: شَكَى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا خَالِدُ لِمَ تُؤْذِي رَجُلًا مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ، لَوْأَنْفَقْتَ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا لَمْ تُدْرِكْ عَمَلَهُ؟" قَالَ: يَقَعُونَ فِيَّ فَأَرُدُّ عَلَيْهِمْ، قَالَ:" لَا تُؤْذُوا خَالِدًا فَإِنَّهُ سَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللَّهِ صَبَّهُ اللَّهُ عَلَى الْكُفَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے خالد! تم نے کیوں اہل بدر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اذیت پہنچائی ہے؟ کہ اگر تم اُحد پہاڑ جتنا سونا خیرات کرو، تو تم پھر بھی اس کے عمل تک نہیں پہنچ سکتے، سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ لوگ مجھ پر تنقید کر رہے تھے، تو میں نے انہیں جواب دے دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ خالد کو اذیت نہ پہنچاؤ کیونکہ وہ اللہ تعالی کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے کافروں پر لہرایا ہوا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14899]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2592)، أخرجه مسند البزار برقم: 3365، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 553»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14900
وَعَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ: تَصَدَّقَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ بِشَطْرِ مَالِهِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْبَعَةَ آلَافِ دِرْهَمٍ، ثُمَّ تَصَدَّقَ بِأَرْبَعِينَ أَلْفًا، ثُمَّ تَصَدَّقَ بِأَرْبَعِينَ أَلْفِ دِينَارٍ، تَمَّ حَمَلَ عَلَى خَمْسِ مِائَةِ فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، ثُمَّ حَمَلَ عَلَى أَلْفٍ وَخَمْسِ مِائَةِ رَاحِلَةٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَكَانَ عَامَّةُ مَالِهِ فِي التِّجَارَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَهُوَ مُرْسَلٌ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زہری بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں اپنا نصف مال جو چار ہزار درہم تھا وہ صدقہ کر دیا تھا پھر انہوں نے چالیس ہزار صدقہ کیے پھر انہوں نے چالیس ہزار دینار صدقہ کیے پھر انہوں نے اللہ کی راہ میں پانچ سو گھوڑے دیے پھر انہوں نے اللہ کی راہ میں پندرہ سو اونٹنیاں سواری کے لئے دیں، ان کا زیادہ تر مال تجارت کے نتیجے میں تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور
یہ روایت مرسل ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14900]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (265)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14901
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ: أَنَّهُ كَانَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَذَهَبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَاجَتِهِ، فَأَدْرَكَهُمْ وَقْتُ الصَّلَاةِ، فَتَقَدَّمَهُمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى مَعَ النَّاسِ خَلْفَهُ رَكْعَةً، فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ:" أَصَبْتُمْ أَوْ أَحْسَنْتُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَلَفْظُهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - انْتَهَى إِلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي، فَأَرَادَ أَنْ يَتَأَخَّرَ فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ أَنْ مَكَانَكَ، فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِصَلَاةِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.
وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی کام کے سلسلے میں تشریف لے گئے، لوگوں کو نماز کا وقت ہو گیا تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ آگے بڑھے (اور نماز پڑھانا شروع کی) اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، تو آپ نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے پیچھے لوگوں کے ساتھ ایک رکعت ادا کی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں نے ٹھیک کیا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) تم لوگوں نے اچھا کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے ان کے الفاظ یہ ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس پہنچے تو وہ نماز پڑھا رہے تھے۔ انہوں نے پیچھے ہٹنے کا ارادہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا کہ تم اپنی جگہ پر رہو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز ادا کی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14901]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2583) اخرجه أبو يعلى فى المسند (853) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1665)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1094»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14902
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصَّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا قُبِضَ نَبِيٌّ حَتَّى يَؤُمَّهُ رَجُلٌ مِنْ أُمَّتِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی بھی نبی کا انتقال اس وقت تک نہیں ہوا جب تک اس کی امت سے تعلق رکھنے والے کسی فرد نے اس کی امامت نہیں کی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14902]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2591)، أخرجه مسند البزار برقم: 3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14903
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: أَقْطَعَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعُمَرَ أَرْضَ كَذَا وَكَذَا، فَذَهَبَ الزُّبَيْرُ - رَحِمَهُ اللَّهُ - إِلَى آلِ عُمَرَ فَاشْتَرَى نَصِيبَهُ مِنْهُمْ، فَأَتَى عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانٍ فَقَالَ: إِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ زَعَمَ أَنَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْطَعُهُ وَعُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَرْضَ كَذَا وَكَذَا، وَإِنِّي اشْتَرَيْتُ نَصِيبَ آلِ عُمَرَ؟ فَقَالَ عُثْمَانُ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ جَائِزُ الشَّهَادَةِ لَهُ وَعَلَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو فلاں فلاں جگہ پر زمین عطا کی، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ آل عمر کے پاس گئے اور ان سے ان کا حصہ خرید لیا پھر وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہوں نے کہا: عبدالرحمن بن عوف کا یہ کہنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اور عمر بن خطاب کو فلاں فلاں جگہ دی ہے، تو میں نے آل عمر کا حصہ خرید لیا ہے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: سیدنا عبدالرحمن کی دی ہوئی گواہی جائز ہے خواہ وہ کسی کے حق میں ہو یا کسی کے خلاف ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14903]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1670)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14904
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَوْمَ مَاتَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ يَقُولُ: أَذَهَبَ ابْنُ عَوْفٍ، فَقَدْ أَدْرَكْتَ صَفْوَهَا، وَاسْتَقْتَ رِفْقَهَا؟!
ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں: جس دن سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اے ابن عوف! آپ ایسی حالت میں تشریف لے جائیں، کہ آپ نے اس (دنیا) کی صاف چیز کو پا لیا اور گدلی چیز سے بچ گئے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14904]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (263/1)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14905
وَفِي رِوَايَةٍ: أَذَهَبَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَقَدْ ذَهَبْتَ بِتَطْنِيتِكَ لَمْ يَنْتَقِصْ مِنْهَا بِشَيْءٍ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ أَسَدِ بْنِ مُوسَى وَهُوَ ثِقَةٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ تشریف لے گئے آپ اپنے دین کو بچا کر لے گئے، اور آپ نے اس (دین) میں کوئی کمی نہیں کی۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف اسد بن موسیٰ کا معاملہ مختلف ہے وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14905]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (263/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14906
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: وُلِدَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ بَعْدَ الْفِيلِ بِعِشْرِينَ سَنَةً، وَمَاتَ سَنَةَ إِحْدَى أَوْ اثْنَتَيْنِ وَثَلَاثِينَ، وَسِنُّهُ خَمْسٌ وَسَبْعُونَ سَنَةً، وَصَلَّى عَلَيْهِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ عام الفیل کے بیس سال بعد پیدا ہوئے تھے اور ان کا انتقال اکتیس یا بتیس ہجری میں پچھتر سال کی عمر میں ہوا، سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14906]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (262)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں