الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصَابَهُ هَمٌّ .
جب آدمی کو پریشانی لاحق ہو، تو وہ کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17133
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِنَفَرٍ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ:" هَلْ مَعَكُمْ أَحَدٌ مِنْ غَيْرِكُمْ؟". قَالُوا: لَا، إِلَّا ابْنَ أُخْتِنَا، أَوْ مَوْلَانَا، قَالَ:" إِذَا أَصَابَ أَحَدُكُمْ هَمٌّ، أَوْ لَأْوَاءٌ، فَلْيَقُلِ: اللَّهُ اللَّهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو ہاشم سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد سے یہ فرمایا: کیا تمہارے ساتھ تمہارے علاوہ کوئی اور بھی ہے؟ ان لوگوں نے عرض کی: جی نہیں! البتہ ہمارا ایک بھانجا ہے، یا ہمارا ایک غلام ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کسی ایک شخص کو پریشانی یا تکلیف لاحق ہو، تو اسے یہ پڑھنا چاہیے: «اللَّهُ اللَّهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا» ”اللہ، اللہ، میرا پروردگار ہے، میں کسی کو اُس کا شریک قرار نہیں دیتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17133]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17133]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5286»
الحكم على الحديث:
حدیث صحیح
حدیث نمبر: 17134
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَبْلَ كُلِّ شَيْءٍ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ بَعْدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ يَبْقَى وَيَفْنَى كُلُّ شَيْءٍ، عُوفِيَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْعَبَّاسُ بْنُ بَكَّارٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پڑھ لے:
«لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَبْلَ كُلِّ شَيْءٍ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ بَعْدَ كُلِّ شَيْءٍ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ يَبْقَى وَيَفْنَى كُلُّ شَيْءٍ» ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، جو ہر چیز سے پہلے تھا، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، جو ہر چیز کے بعد ہو گا، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، جو ہمیشہ باقی رہے گا اور ہر چیز فنا ہو جائے گی۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو وہ شخص پریشانی اور غم سے عافیت میں آ جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عباس بن بکار ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17134]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10691)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10691»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
58. بَابُ الِاسْتِرْجَاعِ وَمَا يُسْتَرْجَعُ عِنْدَهُ تَقَدَّمَ فِي الْجَنَائِزِ .
حدیث نمبر: N20
لا توجد أحاديث تحت هذا الباب.
(اس باب کے تحت حدیث موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: N20]
59. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا خَافَ سُلْطَانًا .
جس آدمی کو حکمران سے خوف ہو، تو وہ کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17135
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا تَخَوَّفَ أَحَدُكُمُ السُّلْطَانَ فَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ، وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ" - يَعْنِي الَّذِي يُرِيدُ -" وَشَرِّ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، وَأَتْبَاعِهِمْ أَنْ يُفْرُطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِنْهُمْ، عَزَّ جَارُكَ، وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جُنَادَةُ بْنُ سَلْمٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم میں سے کسی ایک کو حکمران کے حوالے سے خوف ہو، تو اسے یہ پڑھنا چاہیے:
«اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ، وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ - يَعْنِي الَّذِي يُرِيدُ - وَشَرِّ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، وَأَتْبَاعِهِمْ أَنْ يُفْرُطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِنْهُمْ، عَزَّ جَارُكَ، وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ»
”اے اللہ! اے سات آسمانوں کے پروردگار! عظیم عرش کے پروردگار! تو فلاں بن فلاں کے شر سے مجھے بچانے والا ہو جا!۔ راوی کہتے ہیں: یعنی وہاں وہ شخص اُس کا نام لے گا (جس سے بچنا) چاہتا ہے۔ اور جنات اور انسانوں اور ان کے پیروکاروں کے شر سے (مجھے بچانے والا ہو جا) کہ اُن میں سے کوئی ایک میرے خلاف زیادتی کرے، تیری پناہ غلبے والی ہے، تیری ثناء بلند و برتر ہے اور تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جنادہ بن سلم ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17135]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9795)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9795»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17136
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِذَا أَتَيْتَ سُلْطَانًا مَهِيبًا تَخَافُ أَنْ يَسْطُوَ بِكَ فَقُلِ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِهِ جَمِيعًا، اللَّهُ أَعَزُّ مِمَّا أَخَافُ وَأَحْذَرُ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ (الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ) الْمُمْسِكِ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ أَنْ يَقَعْنَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ، مِنْ شَرِّ عَبْدِكَ فُلَانٍ، وَجُنُودِهِ، وَأَتْبَاعِهِ، وَأَشْيَاعِهِ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، إِلَهِي كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّهِمْ، جَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَعَزَّ جَارُكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ (ثَلَاثُ مَرَّاتٍ) ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب تم کسی ایسے حکمران کے پاس جاؤ جس کے بارے میں تمہیں یہ خوف ہو کہ وہ تمہارے ساتھ کوئی زیادتی کرے گا، تو تم یہ پڑھو:
«اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ مِنْ خَلْقِهِ جَمِيعًا، اللَّهُ أَعَزُّ مِمَّا أَخَافُ وَأَحْذَرُ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمُمْسِكِ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ أَنْ يَقَعْنَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ، مِنْ شَرِّ عَبْدِكَ فُلَانٍ، وَجُنُودِهِ، وَأَتْبَاعِهِ، وَأَشْيَاعِهِ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، إِلَهِي كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّهِمْ، جَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَعَزَّ جَارُكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ»
”اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، اللہ تعالیٰ اپنی ساری مخلوق سے زیادہ بڑا ہے، اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ غلبے والا ہے، جس سے مجھے خوف ہے، اور اندیشہ ہے، میں اُس اللہ کی پناہ مانگتا ہوں، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، جس نے سات آسمانوں کو زمین پر گرنے سے روک رکھا ہے، البتہ اس کے اذن کا معاملہ مختلف ہے (میں پناہ مانگتا ہوں) تیرے فلاں بندے اور اس کے لشکروں اور اس کے پیروکاروں اور جنات اور انسانوں سے تعلق رکھنے والے، اُس کے ساتھیوں کے شر سے، اے اللہ! تو مجھے ان کے شر سے محفوظ رکھنے والا ہو جا! تیری ثناء جلیل القدر ہے، تیری پناہ زبردست ہے، تیرا اسم برکت والا ہے اور تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“
یہ کلمات آدمی کو تین مرتبہ پڑھنے چاہیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17136]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1480) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10599)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
60. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا وَقَعَتْ كَبِيرَةٌ .
جب کوئی بڑا (حادثہ یا آفت) واقع ہو، تو آدمی کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17137
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا وَقَعَتْ كَبِيرَةٌ، أَوْ هَاجَتْ رِيحٌ مُظْلِمَةٌ، فَعَلَيْكُمْ بِالتَّكْبِيرِ ; فَإِنَّهُ يُجْلِي الْعَجَاجَ الْأَسْوَدَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی بڑی (آفت یا بڑا حادثہ) رونما ہو، یا تاریک (یعنی گرد آلود) تیز ہوا چل پڑے، تو تم پر تکبیر کہنا لازم ہے، کیونکہ وہ سیاہ دھویں (یا غبار) کو ختم کر دے گی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن عبدالرحمان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17137]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن عبدالرحمان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17137]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1947)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3414، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6155، 6248»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
61. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَأَى مُبْتَلًى .
جب آدمی کسی (تکلیف، یا بیماری، یا آزمائش میں) مبتلا شخص کو دیکھے، تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17138
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ أَحَدًا فِي بَلَاءٍ فَلْيَقُلِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ، وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا ; فَإِنَّهُ إِذَا قَالَ ذَلِكَ كَانَ شَاكِرًا لِتِلْكَ النِّعْمَةِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص کسی کو کسی آزمائش (تکلیف یا بیماری وغیرہ) میں مبتلا دیکھے تو یہ پڑھے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ، وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا»
”ہر طرح کی حمد اس اللہ کے لیے مخصوص ہے جس نے مجھے اُس چیز سے عافیت عطا کی ہے، جس میں تمہیں مبتلا کیا ہے، اور اس نے مجھے اپنی مخلوق میں سے بہت سے لوگوں پر بھرپور فضیلت عطا کی ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: جب آدمی یہ کلمات پڑھ لے گا تو وہ اُس نعمت کا شکر کرنے والا شمار ہو گا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17138]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (675) اخرجه البزار فى المسند (3118)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3431، 3432، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9106»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17139
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ رَأَى مُبْتَلًى فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ، وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا، لَمْ يُصِبْهُ ذَلِكَ الْبَلَاءُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ الضَّرِيرُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی (آزمائش یا تکلیف یا بیماری میں) مبتلا شخص کو دیکھ کر یہ دعا پڑھ لے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ، وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے مجھے اس چیز سے عافیت عطا کی ہے جس میں تمہیں مبتلا کیا ہے اور اس نے مجھے اپنی بہت سی مخلوق پر بھرپور فضیلت عطا کی ہے۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو وہ آزمائش اُس شخص کو لاحق نہیں ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی بن ایوب ضریر ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17139]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3431، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3892، وأخرجه مسند البزار برقم: 124، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5320»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
62. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَأَى الْكَوْكَبَ يَنْقَضُّ .
جب آدمی ستارہ ٹوٹتا ہوا دیکھے، تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17140
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: نُهِينَا أَنْ نُتْبِعَ أَبْصَارَنَا الْكَوَاكِبَ إِذَا انْقَضَّتْ، وَأُمِرْنَا أَنْ نَقُولَ عِنْدَ ذَلِكَ:" مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہمیں اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ جب ستارے ٹوٹتے ہیں، تو ہم ان کی طرف دیکھیں، اور ہمیں یہ حکم دیا گیا ہے کہ ہم اُس وقت یہ پڑھیں:
«مَا شَاءَ اللهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» ”جو اللہ نے چاہا (ویسا ہی ہو گا) اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر قوت حاصل نہیں ہو سکتی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلی بن ابوالمساور ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17140]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (7869)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7715»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
63. بَابُ مَا يَقُولُ عِنْدَ الْحَرِيقِ .
آگ لگ جانے کے وقت، آدمی کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17141
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَطْفِئُوا الْحَرِيقَ بِالتَّكْبِيرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ الْكَهْفِ، أَسْمَاءُ أَهْلِ الْكَهْفِ، إِذَا كُتِبَتْ فِي شَيْءٍ، وَأُلْقِيَ فِي الْحَرِيقِ طُفِئَتْ بِإِذْنِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اگر کہیں آگ لگ جائے) تو تکبیر کے ذریعے آگ کو بجھاؤ!۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کتاب التفسیر میں سورہ کہف سے متعلق باب میں اصحاب کہف کے نام ذکر ہوئے ہیں اور وہاں یہ بات ذکر ہوئی ہے کہ جو شخص کسی چیز پر ان لوگوں کے نام لکھ کر جلتی ہوئی آگ میں ڈال دے، تو اللہ تعالیٰ کے اذن کے تحت وہ آگ بجھ جائے گی، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17141]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8564»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف