🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
67. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَأَى مَا يُعْجِبُهُ .
جب آدمی کوئی ایسی چیز دیکھے، جو اسے اچھی لگے، تو وہ کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17152
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِ بِنِعْمَةٍ فَأَرَادَ بَقَاءَهَا ; فَلْيُكْثِرْ مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ". ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدِ بْنِ نَجِيحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس بندے کو اللہ تعالیٰ کوئی نعمت عطا کرے اور وہ اس نعمت کی بقاء چاہتا ہو تو اسے کثرت کے ساتھ لَا حَوْلَ وَلَا قوة الا بالله پڑھنا چاہیے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی:
﴿وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ﴾ [الكهف: 39]
”اور ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تو تم یہ کہتے: جو اللہ نے چاہا وہ ہوتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن خالد بن نجیح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17152]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17153
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَلْبَسَهُ اللَّهُ نِعْمَةً فَلْيُكْثِرْ مِنَ الْحَمْدِ لِلَّهِ، وَمَنْ كَثُرَتْ ذُنُوبُهُ فَلْيَسْتَغْفِرِ اللَّهَ، وَمَنْ أَبْطَأَ رِزْقُهُ فَلْيُكْثِرْ مِنْ قَوْلِ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي كِتَابِ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ تَمِيمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو اللہ تعالیٰ کوئی نعمت پہنائے (یعنی کوئی نعمت عطا کرے) تو اسے کثرت کے ساتھ الحمد اللہ پڑھنا چاہیے اور جس شخص کے گناہ زیادہ ہوں اسے اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنی چاہیے اور جس کے رزق میں تاخیر ہوتی ہو، اسے کثرت کے ساتھ «لا حول ولا قوة إلا بالله» پڑھنا چاہیے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو مکمل روایت، نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق کتاب میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یونس بن تمیم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17153]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (965)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 926»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
68. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا سُئِلَ عَنْ حَالِهِ .
جب آدمی سے، اس کی حالت کے بارے میں دریافت کیا جائے، تو وہ کیا کہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17154
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِرَجُلٍ:" كَيْفَ أَصْبَحْتَ يَا فُلَانُ؟". قَالَ: أَحْمَدُ اللَّهَ إِلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ذَلِكَ الَّذِي أَرَدْتُ مِنْكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے دریافت کیا: اے فلاں! تمہارا کیا حال ہے؟ اس نے جواب دیا: یا رسول اللہ! میں آپ کے سامنے اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ وہی چیز ہے، جو میں تم سے چاہتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17154]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17155
وَعَنْ يُونُسَ بْنِ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ قَالَ: لَقِيتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ: كَيْفَ أَنْتَ يَا أَبَا شَدَّادٍ، أَصْلَحَكَ اللَّهُ؟ قَالَ: بِخَيْرٍ يَا ابْنَ أَخِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ شَيْءٌ مِنْ هَذَا فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ أَوِ الْأَدَبِ.
یونس بن میسرہ بن حلبس بیان کرتے ہیں: میری ملاقات سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے انہیں سلام کیا، میں نے کہا: اے ابوشداد! آپ کا کیا حال ہے؟ اللہ تعالیٰ آپ کو ٹھیک رکھے، تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! ٹھیک ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ اس سے پہلے اس بارے میں کچھ روایات، نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق کتاب میں اور آداب سے متعلق کتاب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17155]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (52/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
69. بَابُ رُبَّ مَرْكُوبَةٍ أَكْثَرُ ذِكْرًا لِلَّهِ مِنْ رَاكِبِهَا .
بعض اوقات کوئی سواری، اپنے سوار سے زیادہ اللہ کا ذکر کرنے والی ہوتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17156
عَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهُ مَرَّ عَلَى قَوْمٍ وَهُمْ وُقُوفٌ عَلَى دَوَابٍّ لَهُمْ وَرَوَاحِلَ، فَقَالَ لَهُمْ:" ارْكَبُوهَا سَالِمَةً، وَدَعُوهَا سَالِمَةً، وَلَا تَتَّخِذُوهَا كَرَاسِيَّ لِأَحَادِيثِكُمْ فِي الطُّرُقِ وَالْأَسْوَاقِ، فَرُبَّ مَرْكُوبَةٍ خَيْرٌ مِنْ رَاكِبِهَا، وَأَكْثَرُ ذِكْرًا لِلَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - مِنْهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ کا گزر کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا، جو اپنی سواریوں پر ٹھہرے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم ان پر اس وقت سواری کرو جب یہ سلامتی والے ہوں، اور تم انہیں ایسی حالت میں چھوڑو کہ یہ سلامتی والے ہوں، اور تم راستوں اور بازاروں میں آپس میں، بات چیت کرنے کے لئے انہیں کرسی نہ بناؤ، کیونکہ بعض اوقات کوئی سواری اپنے سوار سے بہتر ہوتی ہے اور (وہ سواری) اُس (یعنی سوار) سے زیادہ اللہ کا ذکر کرنے والی ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17156]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (439/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15202، 15219، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2668»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
70. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا دَخَلَ كَنِيسَةً، أَوْ رَأَى شَيْئًا مِنْ آلَاتِ الْكُفْرِ .
جب آدمی گرجا گھر میں داخل ہو، یا کفر کے آلات میں سے کوئی چیز دیکھے، تو کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17157
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَمِعَ صَوْتَ نَاقُوسٍ، أَوْ دَخَلَ بَيْعَةً، أَوْ كَنِيسَةً، أَوْ بَيْتَ نَارٍ، أَوْ بَيْتَ أَصْنَامٍ فَقَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا إِيَّاهُ ; كُتِبَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ عَدَدُ مَنْ لَمْ يَقُلْهَا، أَوْ كُتِبَ عِنْدَ اللَّهِ صِدِّيقًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ الصُّبْحِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ناقوس کی آواز سنے یا یہودیوں یا عیسائیوں کے عبادت خانے میں داخل ہو یا آگ والے مندر میں یا بتوں والے مندر میں داخل ہو اور یہ پڑھ لے:
«لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا إِيَّاهُ»
”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اللہ تعالیٰ اُس شخص کو اتنی تعداد میں اجر عطا کرتا ہے، جتنی تعداد ان لوگوں کی ہے، جنہوں نے یہ (یعنی کلمہ) نہیں پڑھا (یہاں شاید راوی کو شک ہے کہ شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ شخص اللہ تعالیٰ کے نزدیک ”صدیق“ کے طور پر نوٹ ہو جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صبح ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17157]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12691)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12691»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
71. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا اشْتَرَى خَادِمًا أَوْ دَابَّةً .
جب آدمی کوئی خادم، یا جانور خریدے، تو کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17158
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا اشْتَرَى أَحَدُكُمْ خَادِمًا فَلْيَأْخُذْ بِنَاصِيَتِهَا، وَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهَا، وَخَيْرِ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ، وَإِذَا اشْتَرَى بَعِيرًا فَلْيَأْخُذْ بِذُرْوَةِ سَنَامِهِ وَلْيَقُلْ مِثْلَ ذَلِكَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص خادم خریدے تو وہ اس کی پیشانی پکڑ کر یہ پڑھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهَا، وَخَيْرِ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ»
”اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی کا، اور تو نے اس کی فطرت میں، جو بھلائی رکھی ہے اُس کا سوال کرتا ہوں۔“
اور جب آدمی اونٹ خریدے، تو وہ اس کی کوہان کا کنارہ پکڑ کر اس کی مانند کلمات پڑھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حبان بن علی ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17158]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6610)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
72. بَابُ كَفَّارَةِ الْمَجْلِسِ .
مجلس کے کفارہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17159
عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ إِنْسَانٍ يَكُونُ فِي مَجْلِسٍ فَيَقُولُ حِينَ يُرِيدُ أَنْ يَقُومَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ، إِلَّا غُفِرَ لَهُ مَا كَانَ فِي ذَلِكَ الْمَجْلِسِ". فَحَدَّثْتُ هَذَا الْحَدِيثَ يَزِيدَ بْنَ خُصَيْفَةَ فَقَالَ: هَكَذَا حَدَّثَنِي السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یزید بن الہاد نے اسماعیل بن عبداللہ بن جعفر کا یہ بیان نقل کیا ہے: مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو انسان کسی محفل میں موجود ہو اور پھر وہ وہاں سے اُٹھتے وقت یہ پڑھ لے:
«سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ»
”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور ہر طرح کی حمد تیرے لئے مخصوص ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اس شخص نے اس محفل میں، جو (کوتاہی کی ہو گی) اُس کی مغفرت ہو جائے گی۔“
(راوی کہتے ہیں:) میں نے یہ حدیث یزید بن خصیفہ کو بیان کی، تو انہوں نے بتایا: سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند حدیث مجھے بیان کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17159]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6673) اخرجه احمد فى المسند (450/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15302»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17160
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَفَّارَةُ الْمَجْلِسِ أَنْ يَقُولَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”محفل کا کفارہ یہ ہے: کہ آدمی یہ پڑھ لے:
«سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ»
”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لیے مخصوص ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17160]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3123)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17161
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَقُومُ مِنْ مَجْلِسٍ حَتَّى يَقُولَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ". ثُمَّ يَقُولُ:" إِنَّهَا كَفَّارَةٌ لِمَا يَكُونُ فِي الْمَجْلِسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم محفل سے اُس وقت تک نہیں اُٹھتے تھے جب تک آپ یہ نہیں پڑھ لیتے تھے: «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ»
”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لیے مخصوص ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے: یہ اُس چیز کا کفارہ ہوتا ہے جو محفل میں ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17161]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (260) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4445)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4445، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 593»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں