🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابُ قَبُولِ دُعَاءِ الْمُسْلِمِ .
مسلمان کی دعا کا قبول ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17211
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَالَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لِابْنِ آدَمَ: يَا ابْنَ آدَمَ، ثَلَاثٌ وَاحِدَةٌ لِي وَوَاحِدَةٌ لَكَ، وَوَاحِدَةٌ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَكَ، أَمَّا الَّتِي لِي فَتَعْبُدُنِي وَلَا تُشْرِكُ بِي شَيْئًا، وَأَمَّا الَّتِي لَكَ فَمَا عَمِلْتَ مِنْ عَمَلٍ جَزَيْتُكَ بِهِ، وَإِنْ أَغْفِرْ فَأَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ، وَأَمَّا الَّتِي بَيْنِي وَبَيْنَكَ: فَمِنْكَ الدُّعَاءُ وَالْمَسْأَلَةُ، وَعَلَيَّ الِاسْتِجَابَةُ وَالْعَطَاءُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَاصِمٍ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَا.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَنَسٍ بِنَحْوِهِ فِي الْإِيمَانِ فِي حَقِّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ابن آدم سے فرماتا ہے: اے ابن آدم! تین چیزیں ہیں، ایک میرے لیے ہے، ایک تمہارے لئے ہے اور ایک میرے اور تمہارے درمیان ہے، جہاں تک اس چیز کا تعلق ہے جو میرے لیے ہے، تو تم میری عبادت کرو اور کسی کو میرا شریک نہ ٹھہراؤ، جہاں تک اس چیز کا تعلق ہے، جو تمہارے لئے ہے، تو وہ یہ ہے کہ تم جو بھی عمل کرو گے، میں تمہیں اس کی جزا دوں گا، اور اگر میں مغفرت کر دوں، تو میں مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہوں، جہاں تک اس چیز کا تعلق ہے جو میرے اور تمہارے درمیان ہے، تو تمہاری طرف سے دعا کرنا اور مانگنا ہے اور میرے ذمہ دعا قبول کرنا اور عطا کرنا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے حمید بن ربیع کے حوالے سے علی بن عاصم سے نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں، ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے۔ اس سے پہلے اس نوعیت کی ایک حدیث، جو سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، وہ کتاب الایمان میں بندوں پر اللہ تعالیٰ کے حق سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17211]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6137)، أخرجه مسند البزار برقم: 2523، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6693»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17212
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى حَيِيٌّ كَرِيمٌ، يَسْتَحْيِي مِنْ عَبْدِهِ أَنْ يَرْفَعَ يَدَيْهِ فَيَرُدَّهُمَا صِفْرًا لَيْسَ فِيهِمَا شَيْءٌ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرُ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ حیا کرنے والا مہربان ہے، وہ اس بات سے اپنے بندے سے حیا کرتا ہے کہ وہ بندہ اپنے دونوں ہاتھ بلند کرے، اور اللہ تعالیٰ ان دونوں کو نامراد واپس لوٹا دے کہ ان دونوں میں کچھ نہ ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن محمد بن منکدر ہے، اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، ان دونوں کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17212]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1867)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17213
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَسْتَحْيِي مِنْ ذِي الشَّيْبَةِ الْمُسْلِمِ إِذَا كَانَ مُسَدِّدًا لَزُومًا لِلسُّنَّةِ، أَنْ يَسْأَلَ اللَّهَ فَلَا يُعْطِيَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ رَاشِدٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ بوڑھے مسلمان سے، جو نیک ہو اور سنت کا پیروکار ہو، اُس سے اس بات سے حیا کرتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگے، تو اللہ تعالیٰ اسے عطا نہ کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن راشد ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17213]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4108)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5282»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17214
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ لِلَّهِ عُتَقَاءَ مِنَ النَّارِ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ، وَلِكُلِّ مُسْلِمٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک روزانہ، دن اور رات میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ لوگ جہنم سے آزاد ہوتے ہیں اور ہر رات اور دن میں مسلمان کی مستجاب دعا ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17214]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6397»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17215
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ لِلَّهِ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ عُتَقَاءَ مِنَ النَّارِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، وَإِنَّ لِكُلِّ مُسْلِمٍ دَعْوَةً يَدْعُو بِهَا فَيُسْتَجَابُ لَهُ". قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارِ الدَّعْوَةِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رمضان کے مہینے میں ہر دن اور رات میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ لوگ جہنم سے آزاد ہوتے ہیں، اور ہر مسلمان کی ایک مخصوص دعا ہوتی ہے کہ اگر وہ اسے مانگ لے، تو وہ مستجاب ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے دعا والے حصے کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17215]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3142)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17216
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَعْطَى أَرْبَعًا أُعْطِيَ أَرْبَعًا، وَتَفْسِيرُ ذَلِكَ فِي كِتَابِ اللَّهِ تَعَالَى: مَنْ أَعْطَى الذِّكْرَ ذَكَرَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - ; لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: (فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ) . وَمَنْ أَعْطَى الدُّعَاءَ أُعْطِيَ الْإِجَابَةَ ; لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: (ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ) . وَمَنْ أَعْطَى الشُّكْرَ أُعْطِيَ الزِّيَادَةَ ; لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: (لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ) . وَمَنْ أَعْطَى الِاسْتِغْفَارَ أُعْطِيَ الْمَغْفِرَةَ ; لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: (اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَحْمُودُ بْنُ الْعَبَّاسِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کو چار چیزیں عطا کر دی جائیں، اُسے چار چیزیں عطا کی جاتی ہیں، اس کی وضاحت اللہ کی کتاب میں موجود ہے، جس شخص کو ذکر عطا کیا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کا ذکر کرتا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم میرا ذکر کرو، میں تمہارا ذکر کروں گا۔“ جس شخص کو دعا عطا کی جائے اسے قبولیت عطا کی جاتی ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔“ اور جس شخص کو شکر عطا کیا جائے، اسے مزید (یعنی نعمت) عطا کی جاتی ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں مزید عطا کروں گا۔“ اور جس شخص کو استغفار عطا کیا جائے، اُسے مغفرت عطا کی جاتی ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ اپنے پروردگار سے مغفرت مانگو! بے شک وہ بہت زیادہ مغفرت کرنے والا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمود بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17216]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1022)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7019»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
11. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17217
عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ مِنَ الْعَرَبِ:" إِذَا نَزَلَتْ بِكُمْ رَغْبَةٌ أَوْ رَهْبَةٌ إِلَى مَنْ تَفْزَعُونَ؟ قَالُوا: إِلَى اللَّهِ، قَالَ:" إِذَا أَجَابَكُمْ فَإِلَى مَنْ تَعُودُونَ؟". قَالُوا: إِلَى مَا تَعْلَمُ، قَالَ:" تَعْلَمُونَ وَلَا تَعْمَلُونَ، وَتَعْلَمُونَ وَلَا تَعْمَلُونَ". ثَلَاثًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْصُورُ بْنُ صُقَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عرب شخص سے فرمایا: جب تم رغبت والی یا خوف والی صورتحال پاتے ہو، تو تم کسی کی پناہ میں جاتے ہو؟ ان لوگوں نے جواب دیا: اللہ تعالی کی طرف، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: جب وہ تمہاری دعا قبول کر لے، تو پھر تم کس کی طرف واپس جاتے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: اُس کی طرف، جس کے بارے میں آپ جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ علم رکھتے ہو، لیکن تم عمل نہیں کرتے ہو، تم لوگ علم رکھتے ہو، لیکن تم عمل نہیں کرتے ہو۔“ یہ کلمات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی منصور بن صقیر ہے اور وہ ضعیف ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17217]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5767»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. بَابٌ فِي قُدْرَةِ اللَّهِ تَعَالَى وَاحْتِيَاجِ الْعَبْدِ إِلَيْهِ فِي كُلِّ شَيْءٍ .
اللہ تعالیٰ کی قدرت کا بیان، اور بندے کا ہر معاملے میں، اس کا محتاج ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17218
عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: يَا عِبَادِي، كُلُّكُمْ ضَالٌّ إِلَّا مَنْ هَدَيْتُ، وَضَعِيفٌ إِلَّا مَنْ قَوَّيْتُ، وَفَقِيرٌ إِلَّا مَنْ أَغْنَيْتُ، فَسَلُونِي أُعْطِكُمْ، فَلَوْ أَنَّ أَوَّلَكُمْ وَآخِرَكُمْ، وَإِنْسَكُمْ وَجِنَّكُمْ، وَحَيَّكُمْ وَمَيِّتَكُمْ، وَرَطْبَكُمْ وَيَابِسَكُمُ اجْتَمَعُوا عَلَى قَلْبِ أَتْقَى عَبْدٍ مِنْ عِبَادِي مَا زَادَ فِي مُلْكِي جَنَاحَ بَعُوضَةٍ. وَلَوْ أَنَّ أَوَّلَكُمْ وَآخِرَكُمْ، وَجِنَّكُمْ وَإِنْسَكُمْ، وَحَيَّكُمْ وَمَيِّتَكُمْ، وَرَطْبَكُمْ وَيَابِسَكُمُ اجْتَمَعُوا عَلَى قَلْبِ أَفْجَرِ عَبْدٍ هُوَ لِي مَا نَقَصُوا مِنْ مُلْكِي جَنَاحَ بَعُوضَةٍ، ذَلِكَ بِأَنِّي وَاحِدٌ، عَذَابِي كَلَامٌ، وَرَحْمَتِي كَلَامٌ، فَمَنْ أَيْقَنَ بِقُدْرَتِي عَلَى الْمَغْفِرَةِ فَلَمْ يَتَعَاظَمْ فِي نَفْسِي أَنْ أَغْفِرَ لَهُ ذُنُوبَهُ وَإِنْ كَثُرَتْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ هَارُونَ بْنِ عَنْتَرَةَ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے میرے بندو! تم سب گمراہ ہو، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جسے میں نے ہدایت نصیب کی ہو (اور تم سب) کمزور ہو، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جسے میں نے طاقت دی ہو (اور تم سب) غریب ہو، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جسے میں نے خوشحال کیا ہو، تو تم مجھ سے مانگو! میں تمہیں عطا کروں گا، اگر تمہارے سب پہلے والے اور سب بعد والے، تمام انسان اور تمام جنات، تمام زندہ لوگ اور تمام مرحومین، تمام تر اور تمام خشک اکٹھے ہو کر میرے بندوں میں سے سب سے زیادہ پرہیزگار بندے کے قلب کے مطابق ہو جائیں، تو بھی یہ چیز میری بادشاہی میں ایک مچھر کے پر جتنا اضافہ نہیں کرے گی۔ اور اگر تمہارے سب پہلے والے اور سب بعد والے، تمام انسان اور تمام جنات، تمام زندہ لوگ اور تمام مرحومین، تمام تر اور تمام خشک اکٹھے ہو کر میرے سب سے زیادہ گناہگار بندے کے قلب کے مطابق ہو جائیں، تو بھی یہ چیز میری بادشاہی میں ایک مچھر کے پر جتنی کمی نہیں کرے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ایک ہوں، میرا عذاب، کلام ہے، اور میری رحمت، کلام ہے، جو شخص مغفرت کے بارے میں میری قدرت کا یقین رکھتا ہو، تو میرے لیے یہ بڑی بات نہیں ہے کہ میں اس کے گناہوں کی مغفرت کر دوں، خواہ وہ کتنے ہی زیادہ کیوں نہ ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن ہارون بن عنترہ ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17218]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7165»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
13. بَابُ مَنْ سَأَلَ اللَّهَ خَيْرًا فَلَا يَصْرِفُهُ عَنْ غَيْرِهِ .
جو شخص، اللہ تعالیٰ سے کوئی بھلائی مانگے، تو وہ اس بھلائی کو دوسرے سے نہ پھیرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17219
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ رَجُلًا جَاءَ فَقَالَ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَلِمُحَمَّدٍ، وَلَا تُشْرِكْ فِي رَحْمَتِكَ إِيَّانَا أَحَدًا. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَائِلُهَا؟". فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ حَجَبْتَهُنَّ عَنْ نَاسٍ كَثِيرٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص آیا اور بولا: اے اللہ! تو میری اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مغفرت کر دے اور ہم پر ہونے والی اپنی رحمت میں، تو کسی کو شریک نہ بنانا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس بات کا قائل کون ہے؟ اس نے جواب دیا: میں ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اُس (رحمت) کو بہت سے لوگوں سے محجوب کر دیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17219]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6590)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6554»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. بَابُ سُؤَالِ الْعَبْدِ حَوَائِجَهُ كُلَّهَا، وَالْإِكْثَارِ مِنَ السُّؤَالِ .
بندے کا، اپنی تمام ھاجات کے بارے میں سوال کرنا، اور اس کا بکثرت مانگنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17220
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا تَمَنَّى أَحَدُكُمْ فَلْيُكْثِرْ ; فَإِنَّمَا يَسْأَلُ رَبَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص آرزو کرے تو وہ کثرت والی کرے، کیونکہ وہ اپنے پروردگار سے مانگ رہا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17220]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2261»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں