🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ الدُّعَاءِ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ وَمِمَّا لَمْ يَنْزِلْ .
دعا اس چیز میں فائدہ دیتی ہے، جو نازل ہو چکی ہو، اور اس میں بھی، جو نازل نہ ہوئی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17191
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَنْ يَنْفَعَ حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ، وَلَكِنَّ الدُّعَاءَ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ، وَمِمَّا لَمْ يَنْزِلْ ; فَعَلَيْكُمْ عِبَادَ اللَّهِ، بِالدُّعَاءِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَشَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ، وَرِوَايَةُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ أَهْلِ الْحِجَازِ ضَعِيفَةٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”تقدیر کے مقابلے میں احتیاط کوئی فائدہ نہیں دیتی، لیکن دعا اُس چیز میں بھی نفع دیتی ہے جو نازل ہو چکی ہو، اور اس میں بھی دیتی ہے جو نازل نہ ہوئی ہو، تو اے اللہ کے بندو! تم پر دعا کرنا لازم ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، شہر بن حوشب نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اور اسماعیل بن عیاش کی، اہل حجاز سے نقل کردہ روایات ضعیف ہوتی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17191]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (103/20) اخرجه احمد فى المسند (234/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21539»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17192
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَنْفَعُ حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ، وَلَكِنَّ الدُّعَاءَ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ وَمِمَّا لَمْ يَنْزِلْ، وَإِنَّ الدُّعَاءَ لَيُصَادِفُ الْبَلَاءَ فَيَعْتَلِجَانِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ مَنْظُورٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ الْمِصْرِيُّ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”احتیاط، تقدیر کے مقابلے میں کام نہیں آتی ہے اور دعا اس بارے میں بھی نفع دیتی ہے جو نازل ہو چکی ہو، اور اس بارے میں بھی جو نازل نہ ہوئی ہو، دعا آزمائش کے سامنے آتی ہے اور پھر وہ دونوں قیامت تک ایک دوسرے سے جھگڑا کرتی رہتی ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن منظور ہے جسے أحمد بن صالح مصری نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17192]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2165)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2519، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6160/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17193
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَنْفَعُ حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ، وَالدُّعَاءُ يَنْفَعُ مَا لَمْ يَنْزِلِ الْقَضَاءُ، وَإِنَّ الْبَلَاءَ وَالدُّعَاءَ لَيَلْتَقِيَانِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ فَيَعْتَلِجَانِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ خُثَيْمِ بْنِ عِرَاكٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْقَدَرِ مِنْ نَحْوِ هَذَا الْبَابِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”احتیاط، تقدیر کے مقابلے میں فائدہ نہیں دیتی ہے، اور دعاء اس صورت میں نفع دیتی ہے جب تقدیر کا حکم نازل نہ ہوا ہو، آزمائش اور دعا، آسمان اور زمین کے درمیان ایک دوسرے سے ملتی ہیں اور پھر یہ قیامت کے دن تک ایک دوسرے سے جھگڑا کرتی رہتی ہیں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن خیثم بن عراک ہے اور وہ متروک ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی کچھ احادیث تقدیر سے متعلق کتاب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17193]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3136)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
2. بَابٌ فِيمَنْ يَتْرُكُ الدُّعَاءَ .
اس شخص کا بیان، جو دعا کو ترک کر دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17194
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الرِّزْقَ لَا تَنْقُصُهُ الْمَعْصِيَةُ وَلَا تَزِيدُهُ الْحَسَنَةُ، وَتَرْكُ الدُّعَاءِ مَعْصِيَةٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کوئی گناہ رزق میں کمی نہیں کرتا اور کوئی نیکی اُس (رزق) میں اضافہ نہیں کرتی اور دعا کو ترک کر دینا گناہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17194]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (708)»

الحكم على الحديث:
فيه عطية العوفي وهو ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
3. بَابٌ فِيمَنْ عَجَزَ عَنِ الدُّعَاءِ .
اس شخص کا بیان، جو دعا کرنے سے عاجز آ جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17195
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: إِنَّ أَبْخَلَ النَّاسِ مَنْ بَخِلَ بِالسَّلَامِ، وَأَعْجَزُ النَّاسِ مَنْ عَجَزَ عَنِ الدُّعَاءِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مَوْقُوفًا فِي آخِرِ حَدِيثٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”سب سے زیادہ بخیل وہ شخص ہے جو سلام کرنے کے حوالے سے بخل کرے اور سب سے زیادہ عاجز وہ شخص ہے جو دعا کرنے سے عاجز ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے حدیث کے آخر میں ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17195]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6449)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. بَابُ طَلَبِ الدُّعَاءِ .
دعاء طلب کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17196
عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِقَوْمٍ مُبْتَلَيْنَ فَقَالَ:" أَمَا كَانَ هَؤُلَاءِ يَسْأَلُونَ اللَّهَ الْعَافِيَةَ؟". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا جو آزمائش میں مبتلا تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا یہ لوگ اللہ تعالیٰ سے عافیت نہیں مانگتے تھے؟“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17196]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3134)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. بَابُ الِاسْتِنْصَارِ بِالدُّعَاءِ .
دعا کے ذریعے مدد حاصل کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17197
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ قَاتَلْتُ شَيْئًا مِنْ قِتَالٍ، ثُمَّ جِئْتُ مُسْرِعًا لِأَنْظُرَ مَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجِئْتُ فَإِذَا هُوَ سَاجِدٌ يَقُولُ:" يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ، يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ". لَا يَزِيدُ عَلَيْهِمَا، ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَى الْقِتَالِ، ثُمَّ جِئْتُ، وَهُوَ سَاجِدٌ يَقُولُ ذَلِكَ، ثُمَّ ذَهَبْتُ إِلَى الْقِتَالِ ثُمَّ رَجَعْتُ، وَهُوَ يَقُولُ ذَلِكَ، فَفَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ كَذَلِكَ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر میں نے جنگ میں کچھ حصہ لیا، پھر میں تیزی سے چلتا ہوا آیا تاکہ اس بات کا جائزہ لوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیا کر رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کی حالت میں تھے اور یہ پڑھ رہے تھے: یا حی یا قیوم، یا حی یا قیوم، آپ اس کے علاوہ مزید کچھ نہیں کہہ رہے تھے، میں واپس لڑائی کی طرف چلا گیا، پھر جب میں آیا تو میں نے آپ کو پایا کہ آپ سجدے کی حالت میں تھے اور وہی کلمات پڑھ رہے تھے، پھر میں لڑائی کی طرف واپس چلا گیا، جب میں آیا تو آپ یہی پڑھ رہے تھے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو فتح نصیب کر دی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17197]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3133)، أخرجه مسند البزار برقم: 662، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 840، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 736، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10671، 10672، 10673، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6267»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17198
وَعَنْ عَلِيٍّ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الدُّعَاءُ سِلَاحُ الْمُؤْمِنِ، وَعِمَادُ الدِّينِ، وَنُورُ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دعا مؤمن کا ہتھیار ہے اور دین کا ستون ہے اور آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن ابویزید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17198]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (439)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1855، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3339، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6163»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17199
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يُنْجِيكُمْ مِنْ عَدُوِّكُمْ، وَيَدِرُّ لَكُمْ أَرْزَاقَكُمْ؟ تَدْعُونَ اللَّهَ فِي لَيْلِكُمْ وَنَهَارِكُمْ ; فَإِنَّ الدُّعَاءَ سِلَاحُ الْمُؤْمِنِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں؟ جو تمہیں تمہارے دشمن سے نجات دلائے گی، اور تمہارے رزق میں اضافہ کر دے گی، تم دن رات اللہ تعالیٰ سے دعا کرو، کیونکہ دعا مومن کا ہتھیار ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17199]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1812)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
6. بَابُ كَرَاهَةِ الِاسْتِعْجَالِ فِي الدُّعَاءِ .
دعا (کی قبولیت کا اثر ظاہر ہونے) کے بارے میں، جلدی کرنے کا ناپسندیدہ ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17200
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَزَالُ الْعَبْدُ بِخَيْرٍ مَا لَمْ يَسْتَعْجِلْ". قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَكَيْفَ يَسْتَعْجِلُ؟! قَالَ:" يَقُولُ: قَدْ دَعَوْتُ رَبِّي فَلَمْ يَسْتَجِبْ لِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو هِلَالٍ الرَّاسِبِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بندہ مسلسل بھلائی پر رہتا ہے، جب تک وہ جلدبازی نہیں کرتا، لوگوں نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی! وہ کیسے جلدبازی کرتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ یہ کہتا ہے: میں نے اپنے پروردگار سے دعا کی، لیکن اس نے میری دعا قبول ہی نہیں کی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کو امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوہلال راسبی ہے، وہ ثقہ ہے، اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17200]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3137) اخرجه احمد فى المسند (193/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12786»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں