🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابٌ فِيمَنْ لَا يُرَدُّ دُعَاؤُهُمْ مِنْ مَظْلُومٍ، وَغَائِبٍ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
ان لوگوں کا بیان، جن ک دعا رد نہیں ہوتی، جیسے مظلوم، غیر موجود شخص اور دیگر لوگ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17231
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعْوَتَانِ لَيْسَ بَيْنَهُمَا وَبَيْنَ اللَّهِ حِجَابٌ: دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ، وَدَعْوَةُ الْمَرْءِ لِأَخِيهِ بِظَهْرِ الْغَيْبِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُلَيْكِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو قسم کی دعائیں ایسی ہیں کہ ان دونوں کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی حجاب نہیں ہوتا، مظلوم کی دعا اور آدمی کی اپنے بھائی کے لیے اس کی غیر موجودگی میں کی جانے والی دعا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوبکر ملیکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17231]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11234)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11232، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6213/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17232
وَعَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اتَّقُوا دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ ; فَإِنَّهَا تُحْمَلُ عَلَى الْغَمَامِ، يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ: وَعِزَّتِي وَجَلَالِي، لَأَنْصُرَنَّكِ وَلَوْ بَعْدَ حِينٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مظلوم کی دعا (یعنی بددعا) سے بچو! کیونکہ وہ بادل کے اوپر جاتی ہے، اور اللہ تعالی یہ فرماتا ہے: ”مجھے اپنی عزت اور جلال کی قسم ہے، میں تمہاری ضرور مدد کروں گا اگرچہ کچھ وقت کے بعد کروں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17232]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3718)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3718، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 874»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17233
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَيْنَا أَنَا أَطُوفُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِفُلَانِ بْنِ فُلَانٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا هَذَا؟". قَالَ: أَمَرَنِي رَجُلٌ أَنْ أَدْعُوَ لَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ غُفِرَ لِصَاحِبِكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ عِمْرَانَ الْجَعْفَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ طواف کر رہا تھا، اسی دوران آپ نے کسی شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا: اے اللہ فلاں بن فلاں کی مغفرت کر دے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس کی کیا وجہ ہے؟ اس نے بتایا: ایک شخص نے مجھے یہ ہدایت کی تھی کہ میں اس کے لئے دعا کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے ساتھی کی مغفرت ہو گئی ہے (یہاں مراد یہ ہے: کیونکہ تم نے اس کی غیر موجودگی میں، اس کے لئے دعا کی ہے، اس لیے یہ دعا قبول ہوئی ہے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث بن عمران جعفری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17233]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12299)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12299»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
19. بَابُ دُعَاءِ الْمَرْءِ لِأَخِيهِ بِظَهْرِ الْغَيْبِ .
آدمی کا، اپنے بھائی کے لئے، اس کی غیر موجودگی میں دعا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17234
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دُعَاءُ الْأَخِ لِأَخِيهِ بِظَهْرِ الْغَيْبِ لَا يُرَدُّ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کی اپنے بھائی کے لیے اس کی غیر موجودگی میں کی جانے والی دعا رد نہیں ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17234]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3170)، أخرجه مسند البزار برقم: 3577»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17235
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ وَإِنْ كَانَ كَافِرًا لَيْسَ دُونَهَا حِجَابٌ". وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوعبداللہ اسدی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مظلوم کی دعا، خواہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہو، اُس کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: ”جو چیز تمہیں شک میں مبتلا کرتی ہے، اُسے چھوڑ کر اس چیز کی طرف جاؤ، جو تمہیں شک میں مبتلا نہیں کرتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور ابوعبداللہ اسدی نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17235]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (153/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12140»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17236
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا دَعَا الْمَرْءُ لِأَخِيهِ بِظَاهِرِ الْغَيْبِ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: آمِينَ، وَلَكَ بِمِثْلِهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب آدمی اپنے بھائی کے لیے اس کی غیر موجودگی میں دعا کرتا ہے، تو فرشتے کہتے ہیں: آمین! اور تمہیں بھی اس کی مانند نصیب ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17236]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3171)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6390»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17237
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَفَعَ رَأْسَهُ بَعْدَ مَا سَلَّمَ، وَهُوَ مُسْتَقْبِلٌ الْقِبْلَةَ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ خَلِّصْ سَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ، وَعَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ، وَالْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ، وَضَعَفَةَ الْمُسْلِمِينَ الَّذِينَ لَا يَسْتَطِيعُونَ حِيلَةً، وَلَا يَهْتَدُونَ سَبِيلًا". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ أَنَّهُ قَنَتَ بِهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرنے کے بعد سر اٹھایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رخ قبلہ کی طرف تھا، آپ نے یہ کہا: (یعنی یہ دعا کی:) ”اے اللہ! سلمہ بن ہشام اور عیاش بن ابوربیعہ اور ولید بن ولید اور کمزور مسلمانوں کو خلاصی نصیب فرما، جو کوئی حیلہ کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں اور کوئی راستہ نہیں پاتے ہیں۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں یہ روایت مذکور ہے: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قنوت نازلہ پڑھی تھی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزد ہے اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17237]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3172)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9032، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1595، وأخرجه فتح الباري برقم: 1090، 6030، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7845»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
20. بَابُ دُعَاءِ الْمَرْءِ لِنَفْسِهِ .
آدمی کا اپنے لئے دعا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17238
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا دَعَا بَدَأَ بِنَفْسِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب دعا کرتے تھے تو اپنی ذات سے آغاز کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17238]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4081)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4081»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17239
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الدُّعَاءِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" دُعَاءُ الْمَرْءِ لِنَفْسِهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَأَحَدُهُمَا جَيِّدٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سی دعا زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی کا اپنے لیے دعا کرنا۔
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17239]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3174 و 3173)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
21. بَابُ دُعَاءِ الْوَلَدِ لِوَالِدِهِ .
اولاد کا، اپنے والد کے لئے دعا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17240
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَيَرْفَعُ لِلرَّجُلِ الدَّرَجَةَ فَيَقُولُ: أَنَّى لِي هَذِهِ؟! فَيَقُولُ: بِدُعَاءِ وَلَدِكَ (لَكَ) ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ. وَلَهُ طُرُقٌ فِي التَّوْبَةِ فِي اسْتِغْفَارِ الْوَلَدِ لِوَالِدِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن) ایک شخص کے سامنے درجہ بلند کرے گا، وہ شخص کہے گا: یہ مجھے کس وجہ سے مل رہا ہے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تمہاری اولاد کے، تمہارے لئے دعا کرنے کی وجہ سے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عاصم بن بہدلہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے، اس روایت کے مختلف طرق کتاب التوبہ میں، اولاد کے والد کے لیے دعائے مغفرت کرنے سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17240]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3141)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں