الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابٌ فِي عُتَقَاءِ اللَّهِ تَعَالَى .
اللہ تعالیٰٰ کی طرف سے (جہنم سے) آزاد کیے جانے والے لوگ
حدیث نمبر: 17633
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَوْ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ - شَكَّ الْأَعْمَشُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عُتَقَاءَ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ، لِكُلِّ عَبْدٍ مِنْهُمْ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ یا شاید سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت منقول ہے، یہ شک اعمش نامی راوی کو ہے، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر دن اور رات میں، اللہ تعالیٰ کی طرف سے لوگوں کو جہنم سے آزاد کیا جاتا ہے، اُن میں سے ہر ایک کے لئے ایک مستجاب دعا ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17633]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7443)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7401»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17634
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي كُلِّ يَوْمِ جُمُعَةٍ سِتَّمِائَةِ أَلْفِ عَتِيقٍ يُعْتَقُ مِنَ النَّارِ، كُلُّهُمْ قَدِ اسْتَوْجَبَ النَّارَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْأَزْوَرُ: أَبُو غَالِبٍ الْبَصْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر جمعہ کے دن میں، اللہ تعالیٰ کی طرف سے چھ سو ہزار افراد کو آزاد کیا جاتا ہے، انہیں جہنم سے آزاد کیا جاتا ہے، ان میں سے ہر ایک کے لئے جہنم واجب ہو چکی ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ازور ابوغالب بصری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17634]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ازور ابوغالب بصری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17634]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (3434)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17635
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ - يَعْنِي فِي سَاعَةٍ مِنْ سَاعَاتِ الدُّنْيَا - سِتَّمِائَةِ أَلْفِ عَتِيقٍ يُعْتِقُهُمْ مِنَ النَّارِ، كُلُّهُمْ قَدِ اسْتَوْجَبَ النَّارَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، عَنْ شَيْخِهِ: مُحَمَّدِ بْنِ بَحْرٍ، عَنْ أَبِي مَيْمُونٍ شَيْخٍ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ، لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دنیا کی گھڑیوں میں سے ایک گھڑی (شاید یہاں ایک گھڑی سے مراد، ایک پہر ہے) میں، اللہ تعالیٰ کی طرف سے 600 ہزار لوگوں کو آزاد کیا جاتا ہے، جنہیں وہ جہنم سے آزاد کرتا ہے، وہ سب ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے لئے جہنم واجب ہو چکی ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد محمد بن بحر کے حوالے سے ابومیمون سے نقل کی ہے جو اہل بصرہ کے بزرگ ہیں اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17635]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3435)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1473، 1474»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
52. بَابُ كُلُّكُمْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ شَرَدَ عَلَى اللَّهِ شِرَادَ الْبَعِيرِ عَلَى أَهْلِهِ .
حدیث نمبر: N27
لا توجد أحاديث تحت هذا الباب.
(اس باب کے تحت حدیث موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: N27]
53. بَابُ أَجِلُّوا اللَّهَ يَغْفِرْ لَكُمْ .
(نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:) ”تم لوگ اللہ تعالیٰ کا احترام کرو، وہ تمہارے مغفرت کرے گا“
حدیث نمبر: 17636
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَجِلُّوا اللَّهَ يَغْفِرْ لَكُمْ". قَالَ ابْنُ ثَوْبَانَ: يَعْنِي أَسْلِمُوا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الْعَذْرَاءِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ عِنْدَ أَحْمَدَ وُثِّقُوا.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اللہ تعالیٰ کا احترام کرو! وہ تمہاری مغفرت کرے گا۔“ ابن ثوبان کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے، تم لوگ مسلمان ہو جاؤ۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوالعذراء ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، امام أحمد کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17636]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21227، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6794»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
54. بَابُ كَثْرَةِ ذُنُوبِ بَنِي آدَمَ .
اولاد آدم کے گناہوں کا بکثرت ہونا
حدیث نمبر: 17637
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ غُفِرَ لَكُمْ مَا تَأْتُونَ إِلَى الْبَهَائِمِ لَغُفِرَ لَكُمْ كَثِيرٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ جانوروں کے ساتھ جو سلوک کرتے ہو، اگر اس کی مغفرت ہو گئی، تو تمہاری بہت سی چیزوں کی مغفرت ہو جائے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17637]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17637]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8849)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26940»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
55. بَابٌ فِي كَلَامِ بَنِي آدَمَ .
اولاد آدم کے کلام کا بیان
حدیث نمبر: 17638
عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - يَقُولُ: مَا مِنْ كَلَامٍ أَتَكَلَّمُ بِهِ لَدَى سُلْطَانٍ أَدْرَأُ عَنِّي مِنْهُ ضَرْبَتَيْنِ بِالسَّوْطِ إِلَّا كُنْتُ مُتَكَلِّمًا بِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حارث بن سوید بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کوئی بھی ایسا کلام، جو میں کسی حکمران کے سامنے کروں، اور اُس کے ذریعے میں اپنے آپ سے دو کوڑوں کو دور کر سکوں، تو میں وہ کلام ضرور کر لوں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17638]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17638]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (106/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17639
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ نَفْسٍ تَمُوتُ وَلَهَا عِنْدَ اللَّهِ مِثْقَالُ نَمْلَةٍ مِنْ خَيْرٍ إِلَّا طُيِّنَ عَلَيْهِ طِينًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی شخص مرے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اُس کے لئے چیونٹی کے وزن جتنی بھلائی ہو، تو اللہ تعالیٰ نے اُس پر بھی مہر لگائی ہوئی ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17639]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17639]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17640
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ الرَّبُّ - عَزَّ وَجَلَّ -: يُؤْتَى بِحَسَنَاتِ الْعَبْدِ وَسَيِّئَاتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُقَيَّضُ بَعْضُهَا بِبَعْضٍ، فَإِنْ بَقِيَتْ حَسَنَةٌ وَاحِدَةٌ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ". قَالَ: قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ يَبْقَ حَسَنَةٌ؟ قَالَ:" أُولَئِكَ الَّذِينَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَنَتَجَاوَزُ عَنْ سَيِّئَاتِهِمْ فِي أَصْحَابِ الْجَنَّةِ". قَالَ: قُلْتُ: أَرَأَيْتَ قَوْلَهُ: فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ؟. قَالَ" هُوَ الْعَبْدُ، يَعْمَلُ الْعَمَلَ السِّرَّ أَسَرَّهُ اللَّهُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَرَى قُرَّةَ أَعْيُنٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں:
”پروردگار فرماتا ہے: قیامت کے دن کسی بندے کی نیکیاں اور اس کی برائیاں لائی جائیں گی، اور ان کا ایک دوسرے کے مقابلے میں حساب ہو گا، اگر ایک بھی نیکی باقی بچ گئی، تو اللہ تعالیٰ اُس شخص کو جنت میں داخل کر دے گا۔“
میں نے دریافت کیا: اگر ایک بھی نیکی نہ بچ پائے؟ تو انہوں نے یہ آیت تلاوت کی:
”یہ وہ لوگ ہیں، جن کی طرف سے ہم ان کے کئے ہوئے اچھے عمل قبول کریں گے اور ان کی برائیوں سے ہم درگزر کریں گے، یہ جنت والوں میں سے ہوں گے۔“
راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
”کوئی جان یہ نہیں جانتی کہ اس کی آنکھوں کی ٹھنڈک کے لیے کیا پوشیدہ رکھا گیا ہے؟“۔
تو انہوں نے فرمایا: اس سے مراد وہ بندہ ہے، جو ایسا عمل کرتا ہے، جو پوشیدہ ہو، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُس کے معاملے کو پوشیدہ رکھے گا، اور پھر وہ شخص آنکھوں کی ٹھنڈک دیکھ لے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17640]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (12832)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12832، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5272، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7717»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
56. بَابٌ فِيمَنْ عَمِلَ حَسَنَةً أَوْ سَيِّئَةً، أَوْ هَمَّ بِشَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ . تَقَدَّمَ فِي آخِرِ الْأَذْكَارِ، وَكَذَلِكَ مُضَاعَفَةُ الْحَسَنَاتِ .
حدیث نمبر: N28
لا توجد أحاديث تحت هذا الباب.
(اس باب کے تحت حدیث موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: N28]