الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابُ كَيْفِيَّةِ الِاسْتِغْفَارِ .
استغفار کی کیفیت کا بیان
حدیث نمبر: 17594
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَا يَقُولُ رَجُلٌ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ; إِلَّا غُفِرَ لَهُ، وَإِنْ كَانَ فَرَّ مِنَ الزَّحْفِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جو شخص تین مرتبہ یہ پڑھتا ہے: ”میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگتا ہوں، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہ زندہ ہے اور بذات خود قائم ہے، اور میں اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“ تو اس شخص کی مغفرت ہو جاتی ہے، اگرچہ وہ میدان جنگ سے فرار ہوا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17594]
یہ روایت امام طبرانی نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17594]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8541)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
39. بَابُ اسْتِغْفَارِ الْوَلَدِ لِوَالِدِهِ .
اولاد کا، والد کے لئے دعائے مغفرت کرنا
حدیث نمبر: 17595
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيَرْفَعُ الدَّرَجَةَ لِلْعَبْدِ الصَّالِحِ فِي الْجَنَّةِ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَنَّى لِي هَذِهِ؟! فَيَقُولُ: بِاسْتِغْفَارِ وَلَدِكَ لَكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ جنت میں کسی نیک بندے کے درجے کو بلند کرے گا، وہ بندہ دریافت کرے گا: اے میرے پروردگار! یہ مجھے کس وجہ سے ملا ہے؟ تو پروردگار فرمائے گا: تمہاری اولاد کے، تمہارے لیے دعائے مغفرت کرنے کی وجہ سے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عاصم بن بہدلہ کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17595]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (509/2)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3660، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10232، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5104»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17596
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَتْبَعُ الرَّجُلَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الْحَسَنَاتِ أَمْثَالُ الْجِبَالِ، فَيَقُولُ: أَنَّى هَذَا؟! فَيُقَالُ: بِاسْتِغْفَارِ وَلَدِكَ لَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ضُعَفَاءُ قَدْ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن ایک شخص کے پیچھے پہاڑوں جیسی نیکیاں آئیں گی، وہ شخص دریافت کرے گا: یہ کہاں سے آئی ہیں؟ تو اسے کہا: جائے گا: تمہاری اولاد کے، تمہارے لیے دعائے مغفرت کرنے کی وجہ سے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں کچھ ضعیف راوی ہیں، جن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17596]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں کچھ ضعیف راوی ہیں، جن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17596]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1915)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1915»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
40. بَابُ الِاسْتِغْفَارِ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ .
مومن مردوں اور مومن خواتین کے لئے دعائے مغفرت کرنا
حدیث نمبر: 17597
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ مَالٌ يَتَصَدَّقُ بِهِ ; فَلْيَسْتَغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ; فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے پاس اتنا مال نہ ہو کہ وہ اس کو صدقہ کر سکے، اُسے مومن مردوں اور مومن خواتین کے لئے دعائے مغفرت کرنی چاہیے، کیونکہ یہ بھی صدقہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17597]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17597]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2714»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17598
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنِ اسْتَغْفَرَ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِكُلِّ مُؤْمِنٍ وَمُؤْمِنَةٍ حَسَنَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص مومن مردوں اور مومن خواتین کے لئے دعائے مغفرت کرتا ہے، اللہ تعالیٰ ہر ایک مومن مرد اور مومن عورت کے بدلے میں، اُس شخص کے لیے ایک نیکی نوٹ کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17598]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17598]
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
حدیث نمبر: 17599
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَالَ كُلَّ يَوْمٍ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ; أُتْحِفَ بِهِ مِنْ كُلِّ مُؤْمِنٍ حَسَنَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص روزانہ یہ پڑھتا ہے: ”اے اللہ! تو میری اور مومن مردوں کی اور مومن خواتین کی مغفرت کر دے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو ہر ایک مومن کی طرف سے، اُس شخص کو تحفے کے طور پر ایک نیکی دی جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلیٰ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17599]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلیٰ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17599]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17600
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنِ اسْتَغْفَرَ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعًا وَعِشْرِينَ مَرَّةً، أَوْ خَمْسًا وَعِشْرِينَ مَرَّةً - أَحَدَ الْعَدَدَيْنِ - كَانَ مِنَ الَّذِينَ يُسْتَجَابُ لَهُمْ، وَيُرْزَقُ بِهِمْ أَهْلُ الْأَرْضِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاتِكَةِ وَقَالَ فِيهِ: حُدِّثْتُ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ، وَعُثْمَانُ هَذَا وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ الْمُسَمِّينَ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص روزانہ 27 مرتبہ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) 25 مرتبہ (ان دونوں میں سے کوئی ایک عدد ہے، جو شخص روزانہ اتنی مرتبہ) مومن مردوں اور مومن خواتین کے لئے دعائے مغفرت کرتا ہے، تو وہ ان لوگوں میں شامل ہو جاتا ہے، جن کی دعا مستجاب ہوتی ہے، اور جن کی وجہ سے اہل زمین کو رزق دیا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن ابوعاتکہ ہے، اس روایت میں اس نے یہ کہا: ہے: مجھے سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی گئی ہے، عثمان نامی اس راوی کو ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کی سند میں جو دیگر راوی ذکر کیے گئے ہیں وہ ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17600]

41. بَابُ الِاسْتِغْفَارِ لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَمَا جَاءَ فِيهِمْ .
مسلمانوں میں سے کبیرہ گناہ کرنے والے لوگوں کے لئے دعائے مغفرت کرنا اور ایسے لوگوں کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17601
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نُمْسِكُ عَنِ الِاسْتِغْفَارِ لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ حَتَّى سَمِعْنَا نَبِيَّنَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ. وَقَالَ:" أَخَّرْتُ شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ. قُلْتُ: قَدْ تَقَدَّمَ فِي أَوَائِلِ التَّوْبَةِ: بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُذْنِبِينَ مِنْ أَهْلِ التَّوْحِيدِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پہلے ہم کبیرہ گناہ کے مرتکب افراد کے لیے دعائے مغفرت نہیں کرتے تھے، یہاں تک کہ ہم نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ تلاوت کرتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کی مغفرت نہیں کرے گا کہ کسی کو اس کا شریک قرار دیا جائے، اور وہ اس کے علاوہ جس کی چاہے گا مغفرت کر دے گا۔“ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک میں نے اپنی شفاعت کو قیامت کے دن کبیرہ گناہوں کے مرتکب افراد کے لیے موخر کیا ہے (یعنی سنبھال کے رکھا ہے)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کتاب التوبہ کے آغاز میں یہ باب گزر چکا ہے، باب: اہل توحید سے تعلق رکھنے والے گناہگار افراد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17601]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3254)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5840»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
42. بَابُ مَا جَاءَ فِي وَعْدِ اللَّهِ تَعَالَى وَوَعِيدِهِ .
اللہ تعالیٰ کے وعدہ اور اس کی وعید کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17602
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ وَعَدَهُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى عَمَلٍ ثَوَابًا فَهُوَ مُنْجِزُهُ لَهُ، وَمَنْ وَعَدَهُ اللَّهُ عَلَى عَمَلٍ عِقَابًا، فَهُوَ مِنْهُ بِالْخِيَارِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُهَيْلُ بْنُ أَبِي حَزْمٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے ساتھ، اللہ تعالیٰ کسی عمل کے حوالے سے ثواب کا وعدہ کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ کئے ہوئے وعدے کو پورا کرے گا، اور جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے کسی عمل کے ارتکاب پر کوئی وعید سنائی ہو، تو اس وعید کے بارے میں، اللہ تعالیٰ کو اختیار ہے (یعنی اگر اللہ چاہے گا، تو اس شخص کو اس وعید کے مطابق سزا دے گا اور اگر چاہے گا، تو اس کی مغفرت کر دے گا)۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سہیل بن ابوحزم ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17602]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3235) اخرجه ابو يعلى فى المسند (3316)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8511، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6882، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4061، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3010، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7149»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
43. بَابٌ فِيمَنْ عَلِمَ أَنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذَّنْبَ .
اس شخص کا بیان، جو یہ جانتا ہو کہ اللہ تعالیٰ گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے
حدیث نمبر: 17603
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَذْنَبَ ذَنْبًا، فَعَلِمَ أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - إِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ عَذَّبَهُ، وَإِنْ شَاءَ أَنْ يَغْفِرَ لَهُ غَفَرَ لَهُ، كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ يَغْفِرَ لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْجُدِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص گناہ کا ارتکاب کرے اور وہ یہ بات جانتا ہو (یعنی اس بات پر یقین رکھتا ہو) کہ اگر اللہ تعالیٰ اسے عذاب دینا چاہے، تو اسے عذاب دیدے گا اور اگر اس کی مغفرت کرنا چاہے، تو اس کی مغفرت کر دے گا، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اس شخص کی مغفرت کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر بن مرزوق جدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17603]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر بن مرزوق جدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17603]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1697)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1697»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف