🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابٌ فِيمَا يُحْتَقَرُ مِنَ الذُّنُوبِ .
ان گناہوں کا بیان جنہیں حقیر سمجھا جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17465
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ قَرَضٍ - أَوْ قَرَظٍ - قَالَ: إِنَّكُمْ لَتَعْمَلُونَ الْيَوْمَ أَعْمَالًا هِيَ أَدَقُّ فِي أَعْيُنِكُمْ مِنَ الشَّعْرِ، كُنَّا نَعُدُّهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْمُوبِقَاتِ.
قَالَ حُمَيْدٌ: فَقُلْتُ لِأَبِي قَتَادَةَ: فَكَيْفَ لَوْ أَدْرَكَ زَمَانَنَا هَذَا؟ قَالَ أَبُو قَتَادَةَ: لَكَانَ لِذَلِكَ أَقْوَلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَالَ: عُبَادَةُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: عَبَّادُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَبَعْضُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبادہ بن قرص رضی اللہ عنہ۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ لفظ ہے:)۔ قرط فرماتے ہیں: ”آج کل تم ایسے اعمال کرتے ہو جو تمہاری نگاہوں میں بال سے زیادہ باریک (یعنی ہلکے) ہوتے ہیں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، ہم لوگ انہیں ہلاکت کا شکار کرنے والے اعمال شمار کرتے تھے۔“ حمید کہتے ہیں: میں نے ابوقتادہ سے دریافت کیا: اگر وہ ہمارا زمانہ پا لیتے، تو پھر کیا کہتے؟ ابوقتادہ نے کہا: پھر تو یہ بات زیادہ موزوں ہونی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، انہوں نے لفظ ”عبادہ“ نقل کیا ہے، جبکہ امام طبرانی نے اس میں لفظ ”عباد“ نقل کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے، امام أحمد اور امام طبرانی کی اسانید کے بعض رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17465]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (470/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17466
وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" عُذِّبَتِ امْرَأَةٌ فِي هِرٍّ - أَوْ هِرَّةٍ - رَبَطَتْهُ حَتَّى مَاتَ وَلَمْ تُرْسِلْهُ فَيَأْكُلَ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ، فَوَجَبَتْ لَهَا النَّارُ بِذَلِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک عورت کو، ایک بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا۔ (یہاں بلی کے لئے استعمال ہونے والے لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔ اس عورت نے اسے باندھ دیا، یہاں تک کہ وہ مر گئی، اس عورت نے اسے چھوڑا نہیں، تاکہ وو بلی خود زمین سے کچھ کھا لیتی، تو اس عمل کی وجہ سے اُس عورت کے لئے جہنم واجب ہو گئی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حسن الحدیث ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17466]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (335/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14192»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17467
وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَائِشَةَ فَدَخَلَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَتْ: أَنْتَ الَّذِي تُحَدِّثُ أَنَّ امْرَأَةً عُذِّبَتْ فِي هِرَّةٍ رَبَطَتْهَا، فَلَمْ تُطْعِمْهَا، وَلَمْ تَسْقِهَا، فَقَالَ: سَمِعْتُهُ مِنْهُ - يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: هَلْ تَدْرِي مَا كَانَتِ الْمَرْأَةُ؟ إِنَّ الْمَرْأَةَ مَعَ مَا فَعَلَتْ كَانَتْ كَافِرَةً، وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنْ أَنْ يُعَذِّبَهُ فِي هِرَّةٍ، فَإِذَا حَدَّثْتَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْظُرْ كَيْفَ تُحَدِّثُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھے، اسی دوران سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی تشریف لے آئے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: آپ ہی وہ فرد ہیں، جو یہ حدیث بیان کرتے ہیں: کہ ایک عورت کو بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا، اس عورت نے اس بلی کو باندھ دیا تھا اور وہ اس بلی کو کھانے کے لئے، یا پینے کے لئے کچھ نہیں دیتی تھی؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں نے یہ بات ان کی (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ وہ عورت کیا تھی؟ اپنے اس طرز عمل کے ہمراہ وہ عورت کافر بھی تھی، اور مؤمن اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ معزز ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی بلی کی وجہ سے اُسے عذاب دے، جب آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی حدیث روایت کریں، تو اس بات کا جائزہ لے لیا کریں کہ آپ کیا روایت کر رہے ہیں؟
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17467]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (519/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10349»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17468
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ غُفِرَ لَكُمْ مَا تَأْتُونَ إِلَى الْبَهَائِمِ لَغُفِرَ لَكُمُ الْكَثِيرُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مَرْفُوعًا كَمَا تَرَاهُ، وَرَوَاهُ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ مَوْقُوفًا، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ جانوروں کے ساتھ جو سلوک کرتے ہو، اگر اُس حوالے سے تمہاری مغفرت ہو گئی، تو تمہاری بہت سی (دوسری کوتاہیوں کی بھی) مغفرت ہو جائے گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، جیسا کہ آپ اسے ملاحظہ فرما رہے ہیں، جبکہ ان کے صاحبزادے عبداللہ نے اسے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17468]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (441/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26940»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
3. بَابٌ فِيمَنْ يُصِرُّ عَلَى الذَّنْبِ .
اس شخص کا بیان، جو گناہ پر اصرار کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17469
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ، وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ:" ارْحَمُوا تُرْحَمُوا، وَاغْفِرُوا يُغْفَرْ لَكُمْ، وَيْلٌ لِأَقْمَاعِ الْقَوْلِ، وَيْلٌ لِلْمُصِرِّينَ الَّذِينَ يُصِرُّونَ عَلَى مَا فَعَلُوا، وَهُمْ يَعْلَمُونَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حِبَّانَ بْنِ يَزِيدَ الشَّرْعِيِّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ كَذَلِكَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر یہ ارشاد فرمایا: ”تم لوگ رحم کرو! تم پر رحم کیا جائے گا، تم لوگ بخش دو! تمہاری مغفرت ہو جائے گی، ان لوگوں کے لئے بربادی ہے، جو باتوں کو سنبھال کے نہیں رکھتے ہیں، اور اصرار کرنے والوں کے لئے بربادی ہے، جو اپنے کئے ہوئے پر اصرار کرتے ہیں، اور وہ اس بات کا علم رکھتے ہیں (کہ جو وہ کر رہے ہیں، وہ غلط ہے)۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف حبان بن زید شرعبی کا معاملہ مختلف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، امام طبرانی نے
یہ روایت اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17469]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (165/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6505»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. بَابٌ فِيمَنْ عُوقِبَ بِذَنْبِهِ فِي الدُّنْيَا .
جس شخص کو، اس کے گناہ کی سزا، دنیا میں دے دی جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17470
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ: أَنَّ رَجُلًا لَقِيَ امْرَأَةً كَانَتْ بَغِيًّا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَجَعَلَ يُلَاعِبُهَا حَتَّى بَسَطَ يَدَهُ إِلَيْهَا فَقَالَتْ: مَهْ، فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ أَذْهَبَ الشِّرْكَ - قَالَ عَفَّانُ مَرَّةً: ذَهَبَ بِالْجَاهِلِيَّةِ، وَجَاءَ بِالْإِسْلَامِ، فَوَلَّى الرَّجُلُ فَأَصَابَ وَجْهَهُ الْحَائِطُ فَشَجَّهُ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ:" أَنْتَ عَبْدٌ أَرَادَ اللَّهُ بِكَ خَيْرًا، إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا عَجَّلَ لَهُ عُقُوبَةَ ذَنْبِهِ، وَإِذَا أَرَادَ بِعَبْدٍ شَرًّا أَمْسَكَ عَلَيْهِ بِذَنْبِهِ حَتَّى يُوَافِيَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُ عَيْرٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُبَايِعُ تَحْتَ الشَّجَرَةِ، وَإِنِّي لَرَافِعٌ أَغْصَانَهَا عَنْ رَأْسِهِ، إِذْ جَاءَ رَجُلٌ يُسِيلُ وَجْهُهُ دَمًا، فَقَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلَكْتُ، وَقَالَ:" وَمَا أَهْلَكَكَ؟"، قَالَ: إِنِّي خَرَجْتُ مِنْ مَنْزِلِي فَإِذَا أَنَا بِامْرَأَةٌ فَأَتْبَعْتُهَا بَصَرِي فَأَصَابَ وَجْهِيَ الْجِدَارُ، فَأَصَابَنِي مَا تَرَى.
وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَكَذَلِكَ أَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کی ملاقات ایک ایسی عورت سے ہوئی، جو زمانہ جاہلیت میں فاحشہ عورت تھی، وہ شخص اس عورت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے لگا، یہاں تک کے اس شخص نے اپنا ہاتھ اس عورت کی طرف بڑھایا، تو اس عورت نے کہا: رُک جاؤ! کیونکہ اللہ تعالیٰ نے شرک کو رخصت کر دیا ہے۔ (یہاں عفان نامی راوی نے ایک مرتبہ یہ الفاظ نقل کیے ہیں:)۔ زمانہ جاہلیت رخصت ہو گیا ہے، اور اسلام آ گیا ہے، وہ شخص مڑ گیا، اس کا چہرہ دیوار پر لگا اور وہ شخص زخمی ہو گیا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ایک ایسے بندے ہو، کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے بارے میں بھلائی کا ارادہ کیا ہے، جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لے، تو اس کے گناہ کی سزا، اسے جلدی (یعنی دنیا میں) ہی دے دیتا ہے، اور جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں برائی کا ارادہ کر لے، تو اسے اس کے گناہ پر روکے رکھتا ہے، یہاں تک کہ قیامت کے دن اس کو اس کا پورا بدلہ دے گا، اور وہ ”عیر“ نامی پہاڑ کی مانند ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود تھے، آپ درخت کے نیچے بیعت لے رہے تھے، میں آپ کے سر سے درخت کی ٹہنیاں اٹھائے ہوئے تھا، اسی دوران ایک شخص آیا، جس کے چہرے سے خون بہہ رہا تھا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ہلاکت کا شکار ہو گیا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں کس چیز نے ہلاکت کا شکار کیا ہے؟ اس نے بتایا: میں اپنے گھر سے نکلا، تو میرا سامنا ایک عورت سے ہوا، میری نگاہ مسلسل اسی پر مرکوز رہی، یہاں تک کہ میرا چہرہ دیوار سے لگا اور مجھے وہ چوٹ لگ گئی، جو آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔
امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، امام طبرانی کی دو اسانید میں سے ایک اسی طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17470]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (87/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16364، وأخرجه فتح الباري برقم: 4156، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7227، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11842»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17471
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسِيلُ وَجْهُهُ دَمًا فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَتْبَعْتُ بَصَرِي امْرَأَةً، فَلَقِيَنِي جِدَارٌ فَصَنَعَ بِي مَا تَرَى، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ إِذَا أَرَادَ بِعَبْدِهِ خَيْرًا عَجَّلَ لَهُ عُقُوبَةَ ذَنْبِهِ فِي الدُّنْيَا، وَإِذَا أَرَادَ بِعَبْدِهِ شَرًّا أَمْسَكَ عَلَيْهِ بِذَنْبِهِ حَتَّى يُوَافِيَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، كَأَنَّهُ عِيرٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس کے چہرے پر خون بہہ رہا تھا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اپنی نگاہ ایک عورت پر مرکوز رکھی ہوئی تھی، اسی دوران مجھے دیوار لگ گئی اور میرے ساتھ وہ ہوا، جو آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ جب اپنے کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لے، تو اس کے گناہ کی سزا اسے دنیا میں جلدی دے دیتا ہے، اور جب کسی بندے کے بارے میں برائی کا ارادہ کر لے تو اس کے گناہ کو اس کے لیے روک لیتا ہے، یہاں تک کہ قیامت کے دن وہ اس کو پورا بدلہ دے گا، اور وہ (گناہ) ”عیر“ پہاڑ کی مانند ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17471]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (11842)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11842»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17472
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ: أَنَّ رَجُلًا مَرَّتْ بِهِ امْرَأَةٌ فَأَحْدَقَ بَصَرَهُ إِلَيْهَا، فَمَرَّ بِجِدَارٍ فَمَرَسَ وَجْهُهُ، فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَجْهُهُ يُسِيلُ دَمًا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي فَعَلْتُ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا عَجَّلَ عُقُوبَةَ ذَنْبِهِ فِي الدُّنْيَا، وَإِذَا أَرَادَ بِهِ غَيْرَ ذَلِكَ أَمْهَلَ عَلَيْهِ بِذُنُوبِهِ حَتَّى يُوَافَى بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، كَأَنَّهُ عِيرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کے پاس سے، ایک عورت گزری، وہ مسلسل اس عورت کی طرف دیکھتا رہا اس شخص کا گزر ایک دیوار کے پاس سے ہوا (یعنی وہ شخص ایک دیوار سے ٹکرایا) اور اس کا چہرہ زخمی ہو گیا، جب وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو اس کے چہرے سے خون بہہ رہا تھا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اس کام کا ارتکاب کیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لے، تو اس کے گناہ کی سزا دنیا میں اسے جلدی دے دیتا ہے، اور جب کسی بندے کے بارے میں، اس کے علاوہ ارادہ کرے تو اس کے گناہوں کے بارے میں اسے مہلت دیتا ہے، یہاں تک کہ قیامت کے دن اُسے پورا بدلہ عطا کرے گا، جو ”عیر“ پہاڑ کی مانند ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17472]

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17473
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" شَكَا نَبِيٌّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ إِلَى رَبِّهِ فَقَالَ: يَا رَبِّ، يَكُونُ الْعَبْدُ مِنْ عَبِيدِكَ يُؤْمِنُ بِكَ، وَيَعْمَلُ بِطَاعَتِكَ، تَزْوِي عَنْهُ الدُّنْيَا، وَتَعْرِضُ لَهُ الْبَلَاءَ، وَيَكُونُ الْعَبْدُ مِنْ عَبِيدِكَ يَكْفُرُ بِكَ، وَيَعْمَلُ بِمَعَاصِيكَ، فَتَزْوِي عَنْهُ الْبَلَاءَ، وَتَعْرِضُ لَهُ الدُّنْيَا! فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: إِنَّ الْعِبَادَ وَالْبِلَادَ لِي، وَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُنِي، وَيُهَلِّلُنِي، وَيُكَبِّرُنِي، فَأَمَّا عَبْدِي الْمُؤْمِنُ فَلَهُ سَيِّئَاتٌ فَأَزْوِي عَنْهُ الدُّنْيَا، وَأَعْرِضُ لَهُ الْبَلَاءَ ; حَتَّى يَأْتِيَنِي فَأَجْزِيَهُ بِحَسَنَاتِهِ، وَأَمَّا عَبْدِي الْكَافِرُ فَلَهُ حَسَنَاتٌ، فَأَزْوِي عَنْهُ الْبَلَاءَ، وَأَعْرِضُ لَهُ الدُّنْيَا ; حَتَّى يَأْتِيَنِي فَأَجْزِيهِ بِسَيِّئَاتِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ خُلَيْدٍ الْحَنَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک نبی نے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں شکایت کرتے ہوئے یہ کہا: اے میرے پروردگار! تیرے بندوں میں سے ایک بندہ ایسا ہوتا ہے، جو تجھ پر ایمان رکھتا ہے اور تیری اطاعت والے کام کرتا ہے، اور تو اس سے دنیا کو دور کر دیتا ہے، اور تو اس کو آزمائش میں مبتلا کر دیتا ہے، جبکہ تیرا ایک اور بندہ ایسا ہوتا ہے، جو تیرا کفر کرتا ہے، تیری نافرمانی کے کام کرتا ہے، لیکن تو اس سے آزمائش کو دور رکھتا ہے، اور اس کے سامنے دنیا رکھ دیتا ہے، اللہ تعالیٰ نے اس نبی کی طرف یہ وحی کی: سارے بندے اور سارے شہر (یعنی ساری دنیا) میری ملکیت ہیں، اور ہر چیز میری تسبیح یا تحلیل یا تکبیر بیان کرتی ہے، جہاں تک میرے مومن بندے کا تعلق ہے، تو اس کے کچھ گناہ ہوتے ہیں، میں اس سے دنیا لپیٹ لیتا ہوں اور اس کے سامنے آزمائش ڈال دیتا ہوں، یہاں تک کہ جب وہ میری بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو میں اس کی نیکیوں کا اسے بدلہ دے دوں گا، جہاں تک میرے کافر بندے کا تعلق ہے، تو اس کی کچھ اچھائیاں ہوتی ہیں، تو میں اس سے آزمائش کو لپیٹ لیتا ہوں، اور اس کے سامنے دنیا ڈال دیتا ہوں، یہاں تک کہ جب وہ میری بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو میں اس کی برائیوں کا بدلہ اسے دوں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن خلید خفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17473]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12735)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12735»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. بَابُ "الْحُزْنُ كَفَّارَةٌ " .
غم، کفارہ ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17474
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا كَثُرَتْ ذُنُوبُ الْعَبْدِ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ مَا يُكَفِّرُهَا ; ابْتَلَاهُ اللَّهُ بِالْحُزْنِ لِيُكَفِّرَهَا عَنْهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بندے کے گناہ زیادہ ہو جائیں اور اس کا کوئی ایسا عمل نہ ہو، جو ان گناہوں کا کفارہ بن سکتا ہو، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو غم میں مبتلا کر دیتا ہے، تاکہ وہ غم اس کے گناہوں کا کفارہ بن جائے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17474]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3260) اخرجه احمد فى المسند (157/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24708»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں