🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابٌ فِي الْإِنْفَاقِ وَالْإِمْسَاكِ .
خرچ کرنا اور روک کے رکھنا (یعنی خرچ نہ کرنا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17760
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنْ أَتَصَدَّقَ بِذَهَبٍ، وَكَانَ عِنْدَهَا فِي مَرَضِهِ، قَالَتْ: فَأَفَاقَ قَالَ:" مَا فَعَلْتِ؟". قُلْتُ: شَغَلَنِي مَا رَأَيْتُ مِنْكَ، قَالَ:" فَهَلُمَّ بِهَا". قَالَ: فَجَاءَتْ بِهَا إِلَيْهِ سَبْعَةً أَوْ تِسْعَةً - أَبُو حَازِمٍ يَشُكُّ - دَنَانِيرَ. فَقَالَ حِينَ جَاءَتْ بِهَا:" مَا ظَنُّ مُحَمَّدٍ لَوْ لَقِيَ اللَّهَ وَهَذِهِ عِنْدَهُ، وَمَا تَنْفِي هَذِهِ مِنْ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَوْ لَقِيَ اللَّهَ وَهَذِهِ عِنْدَهُ".
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں وہ سونا صدقہ کر دوں، جو ان کے پاس موجود تھا، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے دوران کی بات ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت بہتر ہوئی، تو آپ نے دریافت کیا: تم نے کیا کیا؟ میں نے عرض کی: آپ کی طبیعت کی وجہ سے میں مصروف رہی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو اُسے لاؤ! (یہاں ابوحازم نامی راوی کو شک ہے) وہ سات یا شاید نو دینار تھے، جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا انہیں لے کر آئیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا کیا گمان ہو گا، اگر وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہوتا، کہ یہ اس کے پاس ہوتے، اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف سے کس نے اس کی نفی کرنی تھی (یعنی علت پیش کرنی تھی) کہ اگر وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوتا اور یہ اس کے پاس ہوتے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17760]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (86/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24039، 23702»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17761
وَفِي رِوَايَةٍ: مَا بَيْنَ الْخَمْسَةِ إِلَى السَّبْعَةِ أَوِ الثَّمَانِيَةِ إِلَى التِّسْعَةِ أُنْفِقُهَا. رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ پانچ سے لے کر سات تک تھے“ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ”آٹھ سے لے کر نو تک تھے، جنہیں خرچ کرنا تھا۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں اور ان میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17761]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (49/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17762
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي ذَرٍّ فَخَرَجَ عَطَاؤُهُ وَمَعَهُ جَارِيَةٌ لَهُ، قَالَ: فَجَعَلَتْ تَقْضِي حَوَائِجَهُ، فَفَضَلَ مِنْهَا سَبْعَةٌ، فَأَمَرَهَا أَنْ تَشْتَرِيَ بِهَا فُلُوسًا، قَالَ: قُلْتُ: لَوْ أَخَّرْتَهُ لِلْحَاجَّةِ تَنُوبُكَ، أَوْ لِلضَّيْفِ يَنْزِلُ بِكَ، قَالَ: إِنَّ خَلِيلِي عَهِدَ إِلَيَّ أَنَّ: أَيُّمَا ذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ أُوَلِّي عَلَيْهِ فَهُوَ جَمْرٌ عَلَى صَاحِبِهِ حَتَّى يُفْرِغَهُ إِفْرَاغًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن صامت بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، انہیں تنخواہ ملی، اُن کے ساتھ ان کی کنیز تھی، اس کنیز نے ادائیگیاں کرنی شروع کر دیں، تو سات باقی بچ گئے، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے اس کنیز کو یہ ہدایت کی: کہ وہ ان کے ذریعہ سکے خریدے، راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: اگر آپ انہیں کسی پیش آنے والی ضرورت کے لئے یا کسی آنے والے مہمان کے لیے سنبھال کے رکھ لیں، تو یہ مناسب ہو گا، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میرے خلیل علیہ السلام (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) نے مجھے یہ تلقین کی تھی، جس شخص کو سونا یا چاندی ملتا ہے، تو وہ اپنے متعلقہ فرد کے لئے انگارہ ہوتا ہے، جب تک وہ شخص اُسے اللہ کی راہ میں تقسیم نہیں کر دیتا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17762]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (175/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21018، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1634»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17763
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: أَكْثَرُ مَا أَتَى بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِخَرِيطَةٍ فِيهَا ثَمَانُمِائَةِ دِرْهَمٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُوسَى بْنِ جُبَيْرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جو سب سے زیادہ رقم آئی وہ ایک تھیلی تھی جس میں آٹھ سو درہم تھے۔

یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف موسیٰ بن زبیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17763]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (299/23) اخرجه احمد فى المسند (301/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26033»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17764
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الصُّفَّةِ، وَتَرَكَ دِينَارَيْنِ أَوْ دِرْهَمَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيَّتَانِ، صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُهُ: عَبْدُ اللَّهِ، وَقَالَ: دِينَارًا أَوْ دِرْهَمًا. وَالْبَزَّارُ كَذَلِكَ، وَفِيهِ عُتَيْبَةُ الضَّرِيرُ، وَهُوَ مَجْهُولٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اہل صفہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا انتقال ہو گیا، اس نے دو دینار (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) دو درہم چھوڑے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ داغ لگانے والے دو ہیں، تم لوگ اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھ لو۔
یہ روایت امام أحمد نے اور ان کے صاحبزادے عبداللہ نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”دینار یا شاید درہم۔“ امام بزار نے بھی اسے اسی طرح نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عتیبہ ضریر ہے اور وہ مجہول ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17764]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3651) اخرجه احمد فى المسند (788)، أخرجه مسند أحمد برقم: 790»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17765
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الصُّفَّةِ فَوَجَدُوا فِي شَمْلَتِهِ دِينَارَيْنِ، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" كَيَّتَانِ صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اہل صفہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا انتقال ہو گیا، لوگوں نے اس کے کپڑے میں دو دینار پائے، انہوں نے اس بات کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ داغ لگانے والی دو چیزیں ہیں، تم لوگ اپنے ساتھی کی نماز جنازہ ادا کر لو!
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17765]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3652) اخرجه ابو يعلى فى المسند (5037) اخرجه احمد فى المسند (412/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4354»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17766
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ: لَحِقَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدٌ أَسْوَدُ فَمَاتَ، فَأُوذِنَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" انْظُرُوا هَلْ تَرَكَ شَيْئًا؟". فَقَالُوا: تَرَكَ دِينَارَيْنِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيَّتَانِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ.
ان صحابی کے حوالے سے
یہ روایت بھی منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: ایک سیاہ فام غلام آ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا، اس کا انتقال ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے بارے میں بتایا گیا، تو آپ نے فرمایا: تم لوگ اس بات کا جائزہ لو! کہ کیا اس نے کوئی چیز چھوڑی ہے؟ لوگوں نے بتایا: دو دینار ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ داغ لگانے والی دو چیزیں ہیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عاصم بن بہدلہ کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17766]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4997) أخرجه احمد فى المسند (3843)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3833، 3933»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17767
وَعَنْ سَلَمَةَ - يَعْنِي ابْنَ الْأَكْوَعِ - قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُتِيَ بِجَنَازَةٍ، ثُمَّ أُتِيَ بِأُخْرَى قَالَ:" هَلْ تَرَكَ مِنْ دَيْنٍ؟". قَالُوا: لَا. قَالَ:" فَهَلْ تَرَكَ شَيْئًا؟". قَالُوا: نَعَمْ. ثَلَاثَةُ الدَّنَانِيرِ، قَالَ: فَقَالَ بِإِصْبَعِهِ ثَلَاثَ كَيَّاتٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران ایک جنازہ لایا گیا، پھر ایک اور جنازہ لایا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس نے کوئی قرض چھوڑا ہے؟ (یعنی ایسا قرض جو ادا کرنا اس کے ذمہ ہو؟) لوگوں نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس نے کوئی چیز چھوڑی ہے؟ لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! تین دینار ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں کے ذریعے اشارہ کر کے فرمایا کہ یہ داغ لگانے والی تین چیزیں ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17767]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6258) اخرجه احمد فى المسند (47/4)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 2169، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16075»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17768
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَرَكَ دِينَارًا فَهُوَ كَيَّةٌ".
وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَيَعْتَضِدُ حَدِيثُهُ بِمَا تَقَدَّمَ مِنْ طُرُقِ هَذَا الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص ایک دینار چھوڑے، تو یہ داغ لگانے والی ایک چیز ہے۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس سے پہلے والی حدیث اس کو مضبوط کرتی ہے، جس کے مختلف طرق گزر چکے ہیں، اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17768]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (342/23)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14278»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17769
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْحِمْصِيِّ قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الصُّفَّةِ، فَوُجِدَ فِي مِئْزَرِهِ دِينَارٌ ; فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيَّةٌ".
قَالَ: ثُمَّ تُوُفِّيَ آخَرُ فَوُجِدَ فِي مِئْزَرِهِ دِينَارَانِ، فَقَالَ:" يَعْنِي كَيَّةٌ أَوْ كَيَّتَانِ".
سیدنا ابوامامہ حمصی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اہل صفہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا انتقال ہو گیا۔ اس کے تہبند میں سے ایک دینار ملا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ داغ لگانے والی ایک چیز ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ایک اور شخص کا انتقال ہو گیا۔ اس کے تہبند میں سے دو دینار ملے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ داغ لگانے والی دو چیزیں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17769]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7573) أخرجه احمد فى المسند (252/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21670، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7573، 7574»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں