🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
135. بَابٌ فِيمَنْ تَرَكَ شَيْئًا لِلَّهِ تَعَالَى .
اس شخص کا بیان، جو اللہ تعالیٰ کی خاطر کوئی چیز ترک کر دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18129
وَفِي رِوَايَةٍ: أَخَذَ بِيَدِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ يُعَلِّمُنِي مِمَّا عَلَّمَهُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَقَالَ:" إِنَّكَ لَنْ تَدَعَ شَيْئًا اتِّقَاءَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَّا أَعْطَاكَ اللَّهُ خَيْرًا مِنْهُ". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے اس چیز کی تعلیم دینے لگے جو علم اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اللہ تعالی سے ڈرتے ہوئے جو چیز تم چھوڑ دو گے تو اللہ تعالی تمہیں اُس سے بہتر چیز عطا کر دے گا۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18129]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (78/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18130
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَدَرَ عَلَى طَمَعٍ مَنْ طَمَعِ الدُّنْيَا فَأَدَّاهُ، وَلَوْ شَاءَ لَمْ يُؤَدِّهِ، زَوَّجَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - مِنَ الْحُورِ الْعِينِ حَيْثُ شَاءَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دنیاوی لالچ سے متعلق کسی پہلو پر قدرت رکھتا ہو اور وہ اسے ادا کر دے، حالانکہ اگر وہ چاہتا تو اسے ادا نہ کرتا، تو جس حورعین کے ساتھ وہ چاہے گا، اُس کے ساتھ اللہ تعالی اس کی شادی کروا دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18130]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7927)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7927، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3145، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7099»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
136. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشُّهْرَةِ .
شہرت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18131
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يُشَارَ إِلَيْهِ بِالْأَصَابِعِ فِي دِينٍ، أَوْ دُنْيَا إِلَّا مَنْ عَصَمَ اللَّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ حُصَيْنٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی کے برا ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ دین یا دنیا کے کسی حوالے سے انگلیوں کے ذریعے اُس کی طرف اشارہ کیا جائے، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جسے اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن حصین ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18131]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6886»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18132
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَفَى بِالْمَرْءِ مِنَ الْإِثْمِ أَنْ يُشَارَ إِلَيْهِ بِالْأَصَابِعِ" قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنْ كَانَ خَيْرًا؟ قَالَ:" وَإِنْ كَانَ خَيْرًا فَهُو شَرٌّ لَهُ إِلَّا مَنْ رَحِمَ اللَّهُ، وَإِنْ كَانَ شَرًّا فَهُوَ شَرٌّ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ: كَثِيرُ بْنُ مَرْوَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کے گناہگار ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ انگلیوں کے ذریعے اس کی طرف اشارہ کیا جائے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! اگرچہ وہ بھلائی ہو (جس کی وجہ سے اُس کی طرف اشارہ کیا جا رہا ہو؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگرچہ وہ بھلائی ہو، لیکن اس شخص کے حق میں یہ (یعنی اس کی طرف اشارہ کیا جانا) برا ہو گا، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جس پر اللہ تعالیٰ رحم کرے اور اگر وہ برائی ہو (جس کی وجہ سے اُس کی طرف اشارہ کیا جا رہا ہو) تو وہ تو اُس کے لئے برا ہی ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن مروان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18132]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18133
وَعَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ قَالَ: صَحِبْتُ فَضَالَةَ بْنَ عُبَيْدٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: أَوْصِنِي - رَحِمَكَ اللَّهُ -. فَقَالَ: احْفَظْ عَنِّي ثَلَاثَ خِصَالٍ يَنْفَعْكَ اللَّهُ بِهِنَّ: إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَعْرِفَ وَلَا تُعْرَفَ فَافْعَلْ، وَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَسْمَعَ وَلَا تَتَكَلَّمَ فَافْعَلْ، وَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَجْلِسَ وَلَا يُجْلَسَ إِلَيْكَ فَافْعَلْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن محیریز بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا ہوں، میں نے کہا: آپ مجھے کوئی تلقین کیجئے! اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے! انہوں نے فرمایا: تم میری تین باتیں یاد رکھنا! اللہ تعالیٰ ان کے ذریعے تمہیں نفع دے گا: ”اگر تم سے یہ ہو سکے کہ تم (دوسروں کو) پہچانو اور تم معروف نہ ہو، تو تم ایسا کر لینا۔ اگر تم یہ کر سکتے ہو کہ تم سنو اور بات نہ کرو، تو تم ایسا کر لینا۔ اور اگر تم سے ایسا ہو سکے کہ تم (کسی کے پاس جا کر) بیٹھو (لوگ تمہارے پاس نہ آئیں) اور تمہارے پاس نہ بیٹھا جائے، تو تم ایسا کر لینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18133]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (299/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
137. بَابٌ فِيمَا يَحْتَقِرُهُ الْإِنْسَانُ مِنَ الْكَلَامِ .
ایسے کلام کا بیان، جسے آدمی حقیر سمجھتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18134
عَنْ شُتَيْرِ بْنِ شَكَلٍ، وَعَنْ زُفَرَ، وَعَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ، وَعَنْ سُلَيْكِ بْنِ مِسْحَلٍ قَالُوا: خَرَجَ عَلَيْنَا حُذَيْفَةُ وَنَحْنُ نَتَحَدَّثُ فَقَالَ: إِنَّكُمْ لَتُكَلِّمُونَ كَلَامًا إِنْ كُنَّا لَنَعُدُّهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النِّفَاقَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ لَيْثَ بْنَ أَبِي سُلَيْمٍ مُدَلِّسٌ.
شتیر بن شکل، زفر، صلہ بن زفر اور سلیک بن مسحل بیان کرتے ہیں: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے، ہم اس وقت بات چیت کر رہے تھے انہوں نے فرمایا: تم لوگ ایسا کلام کر جاتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم اُسے منافقت شمار کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ لیث بن ابوسلیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18134]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (384/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18135
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: إِنْ كَانَ الرَّجُلُ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَصِيرُ بِهَا مُنَافِقًا، وَإِنِّي لَأَسْمَعُهَا مِنْ أَحَدِكُمْ فِي الْيَوْمِ فِي الْمَجْلِسِ عَشْرَ مَرَّاتٍ.
سیدنا حذیفہ درست فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، بعض اوقات کوئی شخص ایسا کلام کرتا تھا کہ اس کے ذریعے وہ منافق ہو جاتا تھا اور اب ویسا کلام، میں تم میں سے کسی ایک کی زبانی ایک محفل میں دس مرتبہ سن لیتا ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18135]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (386/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18136
وَفِي رِوَايَةٍ: أَرْبَعَ مَرَّاتٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو الرُّقَادِ الْجُهَنِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: چار مرتبہ (سن لیتا ہوں)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابورقاد جہنی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18136]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (390/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18137
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ يَهْوِي بِهَا فِي النَّارِ كَذَا وَكَذَا خَرِيفًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آدمی کوئی بات کہتا ہے اور اُس (بات) کی وجہ سے وہ جہنم میں اتنے اتنے سال تک گرتا رہے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18137]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3576)، أخرجه مسند البزار برقم: 1732»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18138
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - يَرْفَعُهُ قَالَ:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ لَا يُرِيدُ بِهَا بَأْسًا إِلَّا لِيُضْحِكَ بِهَا الْقَوْمَ، وَإِنَّهُ لَيَقَعُ مِنْهَا أَبْعَدَ مِنَ السَّمَاءِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”آدمی کوئی بات کرتا ہے اور اس (بات) کے ذریعے اُس کا مقصد کوئی حرج والا نہیں ہوتا، صرف اس کے ذریعے کچھ لوگوں کو ہنسانا مقصود ہوتا ہے لیکن اُس (بات) کی وجہ سے وہ اس سے زیادہ (بلندی سے جہنم میں) گرے گا جتنا آسمان کا فاصلہ ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال میں سے بعض کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18138]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10938»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں