🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
137. بَابٌ فِيمَا يَحْتَقِرُهُ الْإِنْسَانُ مِنَ الْكَلَامِ .
ایسے کلام کا بیان، جسے آدمی حقیر سمجھتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18139
وَعَنْ أَمَةَ ابْنَةِ أَبِي الْحَكَمِ الْغِفَارِيَّةِ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيَدْنُو مِنَ الْجَنَّةِ حَتَّى مَا يَكُونُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا قَيْدُ ذِرَاعٍ، فَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ فَيَتَبَاعَدُ مِنْهَا إِلَى أَبْعَدَ مِنْ صَنْعَاءَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیده امۃ بنت ابوالحکم غفاریہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آدمی جنت کے قریب ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ اس کے اور جنت کے درمیان میں ایک ذراع (یعنی کہنی سے لے کر سب سے بڑی انگلی کے کنارے تک کی مقدار) کا فاصلہ باقی رہ جاتا ہے پھر وہ کوئی ایسی بات کہتا ہے جس کی وجہ سے وہ جنت سے اس سے زیادہ دور ہو جاتا ہے جتنا (یہاں سے) صنعاء تک کا فاصلہ ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18139]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (64/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16174»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18140
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ الرَّجُلَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ يُضْحِكُ بِهَا جُلَسَاءَهُ، مَا يَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِهِ مِنْهَا بِشَيْءٍ يَنْزِلُ بِهَا أَبْعَدَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ رَجَاءٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”آدمی کوئی بات کرتا ہے تاکہ اُس کے ذریعے اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگوں کو ہنسائے، وہ وہاں سے کوئی چیز واپس لے کر نہیں لوٹتا، لیکن وہ اس کلمے کی وجہ سے اس سے زیادہ بلندی سے گرے گا جتنا آسمان سے زمین تک کا فاصلہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن رجاء ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18140]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9160)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
138. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّمْتِ وَحِفْظِ اللِّسَانَ .
خاموش رہنے اور زبان کی حفاظت کرنے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18141
عَنْ سِمَاكٍ قَالَ: قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ: أَكُنْتَ تُجَالِسُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ. وَكَانَ طَوِيلَ الصَّمْتِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَرِيكٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سماک بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھتے رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طویل خاموشی (اختیار کیے رکھتے تھے)۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف شریک کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18141]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (86/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20286، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1953، 2017، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7027»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18142
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَسْلَمَ فَلْيَلْزَمِ الصَّمْتَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَقَّاصِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ وہ سلامت رہے، اُسے خاموشی کو لازمی اختیار کرنا چاہیے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن وقاصی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18142]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (3607) أخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1955)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1955»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18143
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ خَزَنَ لِسَانَهُ سَتَرَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ، وَمَنْ كَفَّ غَضَبَهُ كَفَّ اللَّهُ عَنْهُ عَذَابَهُ، وَمَنِ اعْتَذَرَ إِلَى اللَّهِ قَبِلَ اللَّهُ مِنْهُ عُذْرَهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَزْدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان صحابی کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اپنی زبان کی حفاظت کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے پوشیدہ معاملات کی پردہ پوشی کرے گا، جو شخص اپنے غصے پر ق ابوپائے گا، اللہ تعالیٰ اُس سے اپنا عذاب روک لے گا، جو شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں معذرت پیش کرے گا، اللہ تعالیٰ اُس کی معذرت قبول کرے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن سلیمان ازدی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18143]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4338)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1342، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2066، 2751»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18144
وَعَنْ تَمِيمِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَى بَنِي زَمْعَةَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، ثِنْتَانِ مَنْ وَقَاهُ اللَّهُ شَرَّهُمَا دَخَلَ الْجَنَّةَ". فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تُخْبِرُنَا بِهِمَا؟ ثُمَّ قَالَ:" اثْنَتَانِ مَنْ وَقَاهُ اللَّهُ شَرَّهُمَا دَخَلَ الْجَنَّةَ". حَتَّى إِذَا كَانَتِ الثَّالِثَةُ حَبَسَهُ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: تَرَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُرِيدُ أَنْ يُبَشِّرَنَا فَتَمْنَعُهُ؟ فَقَالَ: إِنِّي أَخَافُ أَنْ يَتَّكِلَ النَّاسُ. قَالَ:" ثِنْتَانِ مَنْ وَقَاهُ اللَّهُ شَرَّهُمَا دَخَلَ الْجَنَّةَ: مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ، وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا تَمِيمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
تمیم بن یزید، جو بنوزمعہ کے غلام ہیں، وہ ایک صحابی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! دو چیزیں ہیں، جس کو اللہ تعالیٰ نے اُن دونوں کے شر سے بچا لیا، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ ہمیں اُن دونوں کے بارے میں بتائیں گے نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر یہ ارشاد فرمایا: دو چیزیں ہیں، جس کو اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے شر سے بچا لیا، وہ جنت میں داخل ہو گا راوی بیان کرتے ہیں: جب تیسری مرتبہ یہی مکالمہ ہوا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ان صاحب کو روک دیا اور یہ کہا: تم دیکھ رہے ہو کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں کوئی خوشخبری سنانا چاہ رہے ہیں اور تم انہیں روک رہے ہو، اس شخص نے کہا: مجھے یہ اندیشہ ہے کہ کہیں لوگ اس پر تکیہ نہ کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو چیزیں ہیں، جس کو اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے شر سے بچا لیا وہ جنت میں جائے گا، وہ چیز جو دو جبڑوں کے درمیان ہے (یعنی زبان) اور وہ چیز جو دونوں ٹانگوں کے درمیان ہے (یعنی شرمگاہ)۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف تمیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18144]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (362/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22556، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7368»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18145
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَفِظَ مَا بَيْنَ فُقْمَيْهِ وَفَرْجِهِ ; دَخَلَ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ وَأَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ، وَفِي رِجَالِ أَحْمَدَ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَالظَّاهِرُ أَنَّ الرَّاوِيَ الَّذِي سَقَطَ عَنْهُ أَحْمَدُ: هُوَ سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے دونوں جبڑوں کے درمیان والی چیز (یعنی زبان) اور اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرے گا وہ جنت میں داخل ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، طبرانی اور ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں، أحمد کے رجال میں ایک ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، بظاہر یہ لگتا ہے کہ امام أحمد نے جس راوی کا نام ذکر نہیں کیا، وہ سلیمان بن یسار ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18145]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7275) اخرجه احمد فى المسند (398/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19065»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18146
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُحَدِّثُكَ ثِنْتَيْنِ مَنْ فَعَلَهُمَا دَخَلَ الْجَنَّةَ؟". قُلْنَا: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" يَحْفَظُ الرَّجُلُ مَا بَيْنَ فُقْمَيْهِ، وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ". قَالَ: فَرَجَعْتُ أَنَا وَصَاحِبِي فَقُلْنَا: وَاللَّهِ إِنَّ هَذَا لَشَدِيدٌ، كَيْفَ يَسْتَطِيعُ الْمَرْءُ أَنْ يَحْفَظَ مَا بَيْنَ فُقْمَيْهِ فَلَا يَتَكَلَّمُ إِلَّا بِخَيْرٍ؟ قَالَ: فَأَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ ذَكَرْتَ خَصْلَتَيْنِ شَدِيدَتَيْنِ، وَمَنْ يَسْتَطِيعُ أَنْ يَمْلِكَ لِسَانَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" فَسِتٌّ مَنْ فَعَلَهُنَّ دَخَلَ الْجَنَّةَ". قُلْنَا: وَمَا هُنَّ؟ قَالَ:" مَنْ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا يَزْنِي، وَلَا يَأْتِي بِبُهْتَانٍ يَفْتَرِيهِ". فَأَتَمَّ الْآيَةَ كُلَّهَا فَكَانَتْ هَذِهِ أَشَدَّ مِنَ الْأُولَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں دو ایسی چیزوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ کہ جو شخص انہیں کر لے گا وہ جنت میں داخل ہو گا، ہم نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی اُس چیز کی حفاظت کرے، جو اس کے دونوں جبڑوں کے درمیان ہے (یعنی زبان) اور اُس کی جو اس کی دونوں ٹانگوں کے درمیان ہے (یعنی شرمگاہ)۔“ راوی کہتے ہیں: میں اور میرا ساتھی واپس آئے، ہم نے سوچا، اللہ کی قسم! یہ تو بہت مشکل ہے، آدمی اس بات کی کیسے استطاعت رکھتا ہے کہ وہ دونوں جبڑوں کے درمیان موجود چیز کی حفاظت کرے اور صرف بھلائی کے بارے میں کلام کرے، راوی کہتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے دو ایسے امور ذکر کئے ہیں، جو بہت مشکل ہیں یا رسول اللہ! کون اس بات کی استطاعت رکھتا ہے کہ وہ اپنی زبان پر ق ابورکھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چھ کام ایسے ہیں، جو شخص انہیں کر لے گا، وہ جنت میں داخل ہو گا، ہم نے دریافت کیا: وہ کون سے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص جو کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہرائے، وہ زنا نہ کرے، وہ جھوٹا الزام نہ لگائے۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد آپ نے اس آیت کو مکمل تلاوت کیا (راوی کہتے ہیں:) تو یہ حکم پہلے والے سے بھی زیادہ مشکل تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18146]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18147
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنَّا نَجْلِسُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ غِلْمَانٌ، فَلَمْ أَرَ رَجُلًا كَانَ أَطْوَلَ صَمْتًا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ إِذَا تَكَلَّمَ أَصْحَابُهُ فَأَكْثَرُوا الْكَلَامَ تَبَسَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ زَكَرِيَّا الْعِجْلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابومالک اشجعی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے رہتے تھے، ہم سب نوجوان تھے میں نے ایسا کوئی فرد نہیں دیکھا جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خاموش رہتا ہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب گفتگو کرتے ہوئے جب زیادہ گفتگو کرتے تھے تو آپ مسکرا دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ذکریا عجلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18147]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8198)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8198، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 118»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18148
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ هُشَامٍ أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَخْبِرْنِي بِأَمْرٍ أَعْتَصِمُ بِهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" امْلِكْ هَذَا". وَأَشَارَ إِلَى لِسَانِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ وَأَحَدُهُمَا جَيِّدٌ.
سیدنا حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: آپ مجھے کسی ایسی چیز کے بارے میں بتائیے جسے میں مضبوطی سے تھام لوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس پر ق ابورکھو! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان کی طرف اشارہ کر کے (یہ بات ارشاد فرمائی)۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18148]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1936) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3349)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں