الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
131. بَابُ التَّوَرُّعِ عَنِ الشُّبُهَاتِ .
مشتبہ چیزوں سے بچنا
حدیث نمبر: 18119
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي رُومَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس چیز کو چھوڑ دو! جو تمہیں شک میں مبتلا کرتی ہے اور اس کی طرف جاؤ! جو تمہیں شک میں مبتلا نہ کرئے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ابورومان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18119]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ابورومان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18119]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (32)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 31»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
132. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 18120
عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: دَخَلْتُ يَوْمًا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُمْ قِدْرٌ تَفُورُ لَحْمًا، فَأَعْجَبَتْنِي شَحْمَةٌ فَأَخَذْتُهَا فَازْدَرَدْتُهَا، فَاشْتَكَيْتُ عَلَيْهَا سَنَةً، ثُمَّ إِنِّي ذَكَرْتُهُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّهُ كَانَ فِيهَا نَفْسُ سَبْعَةِ أَنَاسِيَّ". ثُمَّ مَسَحَ بَطْنِي فَأَلْقَيْتُهَا خَضْرَاءَ، فَوَالَّذِي بَعَثَهُ بِالْحَقِّ، مَا اشْتَكَيْتُ حَتَّى السَّاعَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ الْأَنْصَارِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت آپ کے گھر میں ایک ہنڈیا تھی، جس میں گوشت پک رہا تھا، مجھے اس میں سے چربی کا ایک ٹکڑا اچھا لگا، میں نے اُسے لیا اور نگل لیا، اس کی وجہ سے میں ایک سال بیمار رہا پھر میں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس میں سات افراد کی خوراک تھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے پیٹ پر ہاتھ پھیرا تو میں نے سبز رنگ کی چیز قے کر دی، اُس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اس کے بعد سے لے کر آج تک مجھے کبھی شکایت نہیں ہوئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ انصاری ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18120]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ انصاری ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18120]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4429)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4429»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
133. بَابٌ فِيمَنْ أَكَلَ طَيِّبًا حَلَّالًا .
اس شخص کا بیان، جو پاکیزہ حلال چیز کھاتا ہے
حدیث نمبر: 18121
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ مَثَلَ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ النَّحْلَةِ، أَكَلَتْ طَيِّبًا وَوَضَعَتْ طَيِّبًا، وَوَقَعَتْ فَلَمْ تَكْسِرْ وَلَمْ تُفْسِدْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي سَبْرَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، مومن کی مثال شہد کی مکھی کی مانند ہے جو پاکیزہ چیز کھاتی ہے اور پاکیزہ چیز نکالتی ہے، اور جب وہ گرتی ہے تو کچھ توڑتی نہیں ہے اور خراب نہیں کرتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے جو اس سے پہلے گزر چکی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوسبرہ کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18121]
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے جو اس سے پہلے گزر چکی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوسبرہ کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18121]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (199/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6833، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5230»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18122
وَعَنْ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ النَّحْلَةِ لَا تَأْكُلُ إِلَّا طَيِّبًا، وَلَا تَضَعُ إِلَّا طَيِّبًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ:" أَطِبْ مَطْعَمَكَ تَكُنْ مُسْتَجَابَ الدَّعْوَةِ". فِي بَابِ فِيمَنْ أَكَلَ حَلَالًا أَوْ حَرَامًا.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ:" أَطِبْ مَطْعَمَكَ تَكُنْ مُسْتَجَابَ الدَّعْوَةِ". فِي بَابِ فِيمَنْ أَكَلَ حَلَالًا أَوْ حَرَامًا.
سیدنا ابورزین عقیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن کی مثال شہد کی مکھی کی مانند ہے جو صرف پاکیزہ چیز کھاتی ہے اور صرف پاکیزہ چیز نکالتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے یہ فرمایا تھا: ”تم اپنا کھانا پاکیزہ رکھو ا تم مستجاب الدعوات بن جاؤ گے۔“ یہ حدیث ”باب: اس شخص کا بیان جو حلال یا حرام کھائے“ میں گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18122]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے یہ فرمایا تھا: ”تم اپنا کھانا پاکیزہ رکھو ا تم مستجاب الدعوات بن جاؤ گے۔“ یہ حدیث ”باب: اس شخص کا بیان جو حلال یا حرام کھائے“ میں گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18122]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (204/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2658، 6491»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 18123
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَرْبَعٌ إِذَا كُنَّ فِيكَ فَلَا عَلَيْكَ مَا فَاتَكَ مِنَ الدُّنْيَا: حِفْظُ أَمَانَةٍ، وَصِدْقُ حَدِيثٍ، وَحُسْنُ خَلِيقَةٍ، وَعِفَّةٌ فِي طُعْمَةٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چار چیزیں ہیں، جب وہ تم میں ہوں گی تو تم پر کوئی حرج نہیں ہو گا، خواہ دنیا میں سے جو بھی تمہیں نہ ملے، امانت کی حفاظت، سچ بولنا، اچھے اخلاق اور کھانے میں احتیاط (یعنی صرف حلال کھانا)۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18123]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18123]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6652)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6614»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
134. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْوَرَعِ وَالزُّهْدِ .
ورع اور زہد کی فضیلت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18124
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ اسْتَوْجَبَ الثَّوَابَ، وَاسْتَكْمَلَ الْإِيمَانَ: خُلُقٌ يَعِيشُ بِهِ فِي النَّاسِ، وَوَرَعٌ يَحْجِزُهُ عَنْ مَحَارِمِ اللَّهِ، وَحِلْمٌ يَرُدُّ بِهِ جَهْلَ الْجَاهِلِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں جس شخص میں ہوں گئی وہ ثواب کو لازم کر لے گا اور ایمان کو مکمل کر لے گا، ایسے (عمدہ) اخلاق جن کے ذریعے وہ لوگوں کے ساتھ میل جول رکھے، ایسی پرہیزگاری، جو اسے اللہ تعالی کی حرام قرار دی ہوئی چیزوں سے بچا کے رکھے اور ایسی بردباری، جس کے ذریعے وہ جاہل شخص کی جہالت کو پرے کرے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18124]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18124]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3559)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18125
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى نَاجَى مُوسَى بِمِائَةِ أَلْفٍ وَأَرْبَعِينَ أَلْفَ كَلِمَةٍ فِي ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، وَصَايَا كُلُّهَا، فَلَمَّا سَمِعَ مُوسَى كَلَامَ الْآدَمِيِّينَ مَقَتَهُمْ مِمَّا وَقَعَ فِي مَسَامِعِهِ مِنْ كَلَامِ الرَّبِّ، وَكَانَ فِيمَا نَاجَهُ أَنْ قَالَ: يَا مُوسَى، لَمْ يَتَصَنَّعِ الْمُتَصَنِّعُونَ لِي بِمِثْلِ الزُّهْدِ فِي الدُّنْيَا، وَلَمْ يَتَقَرَّبِ الْمُتَقَرِّبُونَ بِمِثْلِ الْوَرَعِ عَمَّا حَرَّمْتُ عَلَيْهِمْ، وَلَا تَعَبَّدَنِي الْعَابِدُونَ بِمِثْلِ الْبُكَاءِ مِنْ خِيفَتِي. فَقَالَ مُوسَى: يَا إِلَهَ الْبَرِيَّةِ كُلِّهَا، وَيَا مَالِكَ يَوْمِ الدِّينِ، يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، فَمَاذَا أَعْدَدْتَ لَهُمْ؟ وَمَاذَا جَزَيْتَهُمْ؟ قَالَ: يَا مُوسَى، أَمَّا الزَّاهِدُونَ فِي الدُّنْيَا فَإِنَّهُمْ أَبَحْتُهُمْ جَنَّتِي يَتَبَوَّءُونَ حَيْثُ يَشَاءُونَ. وَأَمَّا الْوَرَعَةُ عَمَّا حَرَّمْتُ عَلَيْهِمْ ; فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ عَبْدٍ يَلْقَانِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا نَقَشْتُهُ وَفَتَّشْتُهُ عَمَّا كَانَ فِي يَدَيْهِ إِلَّا مَا كَانَ مِنَ الْوَرِعِينَ، فَإِنِّي أَسَتَهِيبُهُمْ، وَأُجِلُّهُمْ فَأُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ، وَأَمَّا الْبَكَّاءُونَ مِنْ خِيفَتِي فَلَهُمُ الرَّفِيقُ الْأَعْلَى لَا يُشَارَكُونَ فِيهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جُوَيْبِرُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ ایک لاکھ چالیس ہزار کلمات کے ذریعے خطاب کیا، جو تین دن میں ہوا، یہ سارا کلام، وصایا (یعنی تلقین اور ہدایات) پر مشتمل تھا، جب سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے بعد میں انسانوں کا کلام سنا تو وہ انہیں ناگوار گزرا، کیونکہ ان کی سماعتوں میں پروردگار کا کلام آ چکا تھا، پروردگار نے انہیں خطاب کے دوران جو فرمایا تھا اس میں یہ بات بھی تھی، اس نے فرمایا: ”اے موسیٰ! میری خاطر عمل کرنے والوں نے دنیا سے بے رغبتی جیسا کوئی عمل نہیں کیا ہو گا اور میرا قرب حاصل کرنے والوں نے (ایسا کوئی عمل نہیں کیا ہو گا) جو میری اُن پر حرام قرار دی ہوئی چیزوں سے بچنے کی مانند ہو اور عبادت گزاروں نے میری عبادت (ایسے کسی طریقے سے نہیں کی ہو گی) جو میرے خوف سے رونے کی مانند ہو۔“ سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی: اے ساری مخلوق کے پروردگار! اے روز جزاء کے مالک! اے جلال اور اکرام والے! تو نے اُن کے لیے کیا تیار کیا ہے اور تو انہیں کیا جزا دے گا؟ تو پروردگار نے فرمایا: ”اے موسیٰ! جہاں تک دنیا سے بے رغبتی اختیار کرنے والے لوگوں کا تعلق ہے تو میں نے ان کے لئے اپنی جنت کو مباح قرار دے دیا ہے وہ جہاں چاہیں گے وہاں ٹھکانہ بنا لیں گے، جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو اس چیز سے بچتے ہیں جو میں نے ان پر حرام قرار دی ہے تو قیامت کے دن جو بھی بندہ میری بارگاہ میں حاضر ہو گا، میں اس سے تحقیق و تفتیش کروں گا، اس چیز کے بارے میں، جو اس کے ہاتھوں میں تھا، البتہ پرہیزگار لوگوں کا معاملہ مختلف ہے، میں اُن کی عزت افزائی کروں گا اور انہیں کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل کر دوں گا، جہاں تک میرے خوف کی وجہ سے رونے والے لوگوں کا تعلق ہے تو ان کے لیے رفیق اعلیٰ ہو گا، جس میں کوئی اُن کا شراکت دار نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جویبر بن سعید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18125]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جویبر بن سعید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18125]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12650)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3949»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18126
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا أَعْجَبَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْءٌ مِنَ الدُّنْيَا وَلَا أَعْجَبَهُ فِيهَا إِلَّا وَرَعَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ لَهِيعَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ: أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا میں سے اور جو کچھ دنیا میں موجود ہے اس میں سے کوئی بھی چیز پسند نہیں تھی، البتہ پرہیزگاری کا معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے اور امام طبرانی کے استاد أحمد بن قاسم سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18126]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے اور امام طبرانی کے استاد أحمد بن قاسم سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18126]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (539)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18127
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، ارْضَ بِمَا قُسِمَ لَكَ تَكُنْ غَنِيًّا، وَكُنْ وَرِعًا تَكُنْ أَعْبُدَ النَّاسِ، وَأَحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ تَكُنْ مُؤْمِنًا، وَأَحْسِنْ مُجَاوَرَةَ مَنْ جَاوَرَكَ تَكُنْ مُسْلِمًا، وَإِيَّاكَ وَكَثْرَةَ الضَّحِكِ ; فَإِنَّهُ يُمِيتُ الْقَلْبَ، وَالْقَهْقَهَةُ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَالتَّبَسُّمُ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ خَلَا مِنْ قَوْلِهِ:" وَالْقَهْقَهَةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوہریرہ! جو تمہارے حصے میں آیا ہے تم اس سے راضی رہو، تم خوشحال بن جاؤ گے، تم پرہیزگار بن جاؤ، تم سب سے بڑے عبادت گزار بن جاؤ گے، تم لوگوں کے لیے وہی چیز پسند کرو جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو، تم مومن بن جاؤ گے، تم اپنے پڑوسی (یا ساتھی) کے ساتھ اچھا سلوک کرو، تم مسلمان بن جاؤ گے اور تم زیادہ ہنسنے سے بچو، کیونکہ یہ دل کو مردہ کر دیتا ہے اور قہقہہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے اور مسکرانا، اللہ تعالی کی طرف سے ہوتا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ مقل نہیں کئے ہیں: ”قہقہہ (یعنی اُس کے بعد سے لے کر آخر تک کے الفاظ نقل نہیں کئے ہیں)۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18127]
یہ روایت امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ مقل نہیں کئے ہیں: ”قہقہہ (یعنی اُس کے بعد سے لے کر آخر تک کے الفاظ نقل نہیں کئے ہیں)۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18127]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1057)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4217، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1013»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
135. بَابٌ فِيمَنْ تَرَكَ شَيْئًا لِلَّهِ تَعَالَى .
اس شخص کا بیان، جو اللہ تعالیٰ کی خاطر کوئی چیز ترک کر دیتا ہے
حدیث نمبر: 18128
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، وَأَبِي الدَّهْمَاءِ قَالَا: أَتَيْنَا عَلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ فَقُلْنَا: هَلْ سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا؟ قَالَ: نَعَمْ. سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" إِنَّكَ لَنْ تَدَعَ شَيْئًا لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَّا أَبْدَلَكَ اللَّهُ بِهِ مَا هُوَ خَيْرٌ لَكَ مِنْهُ".
ابوقتادہ اور ابودہماء بیان کرتے ہیں: ہم ایک دیہاتی کے پاس آئے، ہم نے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کوئی بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اگر تم اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی چیز ترک کر دو گے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں تمہیں وہ چیز دے گا جو تمہارے لیے اس سے زیادہ بہتر ہو گی۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18128]
تخریج الحدیث: «اخرجه أحمد فى السد (363/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔