🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18237
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الدُّنْيَا وَلَمْ يَشْبَعْ هُوَ وَلَا أَهْلُهُ مِنْ خُبْزِ الشَّعِيرِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے رخصت ہو گئے اور آپ نے اور آپ کے اہل خانہ نے کبھی بھی سیر ہو کر جو کی روٹی نہیں کھائی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18237]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3684)، أخرجه مسند البزار برقم: 1061»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18238
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ خَمِيصُ الْبَطْنِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ طَلْحَةُ الْبَصْرِيُّ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا اور آپ کا پیٹ خوراک سے خالی تھا (یعنی آپ شکم سیر نہیں ہوتے تھے)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بصری ہے جو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کا غلام ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18238]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4775)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18239
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: مَا شَبِعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي يَوْمٍ شَبْعَتَيْنِ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی ایک دن میں دو مرتبہ سیر ہو کر کھانا نہیں کھایا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے رخصت ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن سلیمان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18239]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5848)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5848»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18240
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا كَانَ يَبْقَى عَلَى مَائِدَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ خُبْزِ الشَّعِيرِ قَلِيلٌ وَلَا كَثِيرٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دسترخوان پر جو کی روٹی باقی نہیں رہتی تھی، خواہ تھوڑی ہو یا زیادہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18240]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (895)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1590»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18241
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ: مَا رُفِعَتْ مَائِدَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَيْنِ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهَا فَضْلَةٌ مِنْ طَعَامٍ قَطُّ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے سے جب بھی دسترخوان اٹھایا جاتا تھا تو اس پر کبھی بچا ہوا کھانا نہیں ہوتا تھا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18241]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1590)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18242
وَرَوَى الْبَزَّارُ بَعْضَهُ.
امام بزار نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18242]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3668)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صرف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18243
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: وَاللَّهِ، مَا شَبِعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ غَدَاءٍ، وَعَشَاءٍ حَتَّى لَقِيَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (کبھی بھی ایک ہی دن میں) صبح اور رات کا کھانا سیر ہو کر نہیں کھایا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18243]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3658) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (139/18) اخرجه احمد فى المسند (441/4)، أخرجه مسند البزار برقم: 3606»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18244
وَعَنْ عَثْمَةَ الْجُهَنِيِّ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، إِنَّهُ لَيَسُوءُنِي الَّذِي أَرَى بِوَجْهِكَ، وَعَمَّا هُوَ؟ قَالَ: فَنَظَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِوَجْهِ الرَّجُلِ سَاعَةً، ثُمَّ قَالَ:" الْجُوعُ". فَخَرَجَ الرَّجُلُ يَعْدُو، أَوْ شَبِيهًا بِالْعَدْوِ، حَتَّى أَتَى بَيْتَهُ، فَالْتَمَسَ عِنْدَهُمُ الطَّعَامَ فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا، فَخَرَجَ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ فَأَجَّرَ نَفْسَهُ عَلَى كُلِّ دَلْوٍ يَنْزِعُهَا بِتَمْرَةٍ، حَتَّى جَمَعَ حَفْنَةً أَوْ كَفًّا مِنْ تَمْرٍ، ثُمَّ رَجَعَ بِالتَّمْرِ حَتَّى وَجَدَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَجْلِسِهِ لَمْ يَرُمْ فَوَضَعَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ وَقَالَ: كُلْ أَيْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِنْ أَيْنَ لَكَ هَذَا التَّمْرُ؟". فَأَخْبَرَهُ الْخَبَرَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي لَأَظُنُّكَ تُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ". قَالَ: أَجَلْ. وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، لَأَنْتَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي، وَوَلَدِي، وَأَهْلِي، وَمَالِي، قَالَ:" أَمَّا لَا فَاصْطَبِرْ لِلْفَاقَةِ، وَأَعِدَّ لِلْبَلَاءِ تَجْفَافًا ; فَوَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ، لَهُمَا إِلَى مَنْ يُحِبُّنِي أَسْرَعُ مِنْ هُبُوطِ الْمَاءِ مِنْ رَأْسِ الْجَبَلِ إِلَى أَسْفَلِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عثمہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے آپ کی ملاقات ہوئی، اُس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ کے چہرے کی جو کیفیت ہے وہ مجھے اچھی نہیں لگ رہی ہے، اس کی وجہ کیا ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لمحے بھر کے لئے اس شخص کی طرف دیکھا اور پھر فرمایا: بھوک، وہ شخص دوڑتا ہوا یا دوڑنے کے قریب تیزی سے چلتا ہوا گیا اور اپنے گھر آیا، اُس نے اپنے گھر میں کھانے کے لئے کوئی چیز تلاش کی، اُسے کوئی چیز نہیں ملی، وہ بنو قریظہ کے محلے کی طرف گیا اور ایک کھجور کے عوض میں پانی کا ایک ڈول نکالنے کی مزدوری کی، یہاں تک کے اس کے پاس مٹھی بھر کھجوریں اکٹھی ہو گئیں، تو وہ اُن کھجوروں کو لے کر واپس آیا، یہاں تک کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُسی محفل میں تشریف فرما تھے اور اُٹھے نہیں تھے، اُس نے وہ کھجوریں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے رکھ دیں اور عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کھائیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں یہ کھجوریں کہاں سے ملی ہیں؟ اُس نے آپ کو صورتحال کے بارے میں بتایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے بارے میں میرا یہ گمان ہے کہ تم اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتے ہو، اس نے عرض کی: جی ہاں! اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ معبوث کیا ہے، آپ میرے نزدیک میری اپنی جان، میری اولاد، میرے اہل خانہ اور میرے مال سے زیادہ محبوب ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر ایسا ہے تو تم فاقہ پر صبر کرنا اور آزمائش کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا، اُس ذات کی قسم! جس نے مجھے حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، یہ دونوں مجھ سے محبت رکھنے والے کی طرف اس سے زیادہ تیزی سے آتے ہیں، جتنی تیزی سے پہاڑ کے سرے سے پانی اُس کے نچلے حصے کی طرف جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18244]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (83/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18245
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْتُهُ مُتَغَيِّرًا، فَقُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ، مَا لِي أَرَاكَ مُتَغَيِّرًا؟! قَالَ:" مَا دَخَلَ جَوْفِي مَا يَدْخُلُ جَوْفَ ذَاتِ كَبِدٍ مُنْذُ ثَلَاثٍ". قَالَ: فَذَهَبْتُ فَإِذَا يَهُودِيٌّ يَسْقِي إِبِلًا لَهُ، فَسَقَيْتُ لَهُ عَلَى كُلِّ دَلْوٍ بِتَمْرَةٍ، فَجَمَعْتُ تَمْرًا، فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مِنْ أَيْنَ لَكَ يَا كَعْبُ؟". فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتُحِبُّنِي يَا كَعْبُ؟". قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ، نَعَمْ. قَالَ:" إِنَّ الْفَقْرَ أَسْرَعُ إِلَى مَنْ يُحِبُّنِي مِنَ السَّيْلِ إِلَى مَعَادِنِهِ، وَإِنَّهُ سَيُصِيبُكَ بَلَاءٌ فَأَعِدَّ لَهُ تَجْفَافًا". قَالَ: فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا فَعَلَ كَعْبٌ؟". قَالُوا: مَرِيضٌ، فَخَرَجَ يَمْشِي حَتَّى دَخَلَ عَلَيْهِ فَقَالَ:" أَبْشِرْ يَا كَعْبُ". فَقَالَتْ أُمُّهُ: هَنِيئًا لَكَ الْجَنَّةُ يَا كَعْبُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ هَذِهِ الْمُتَأَلِّيَةُ عَلَى اللَّهِ؟". قُلْتُ: هِيَ أُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" وَمَا يُدْرِيكِ يَا أُمَّ كَعْبٍ؟ لَعَلَّ كَعْبًا قَالَ مَا لَا يَنْفَعُهُ، وَمَنَعَ مَا لَا يُغْنِيهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کو متغیر دیکھا، میں نے عرض کی: میرے والد آپ پر قربان ہوں، کیا وجہ ہے؟ میں آپ کو متغیر دیکھ رہا ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پچھلے تین دن سے میرے پیٹ میں کوئی ایسی چیز نہیں گئی جو کسی جاندار کے پیٹ میں جا سکتی ہو، راوی کہتے ہیں: میں گیا، ایک یہودی اپنے اونٹ کو پانی پلا رہا تھا میں نے ایک ڈول کے عوض میں ایک کجھور کے معاوضے کے تحت اسے پانی نکال کر دیا، یہاں تک کہ جب میں نے کھجوریں جمع کر لیں، تو میں انہیں لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے کعب! یہ تمہیں کہاں سے ملی ہیں؟ میں نے آپ کو بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے کعب! کیا تم مجھ سے محبت رکھتے ہو؟ میں نے عرض کی: میرے والد آپ پر قربان ہوں، جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھ سے محبت رکھنے والے کی طرف فقر اس سے زیادہ تیزی سے آتا ہے جتنی تیزی سے سیلاب اپنے معادن کی طرف بڑھتا ہے، عنقریب تمہیں آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑے گا، تو تم ان کے لیے تیار رہنا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں غیر موجود پایا تو دریافت کیا: کعب کا کیا حال ہے؟ لوگوں نے بتایا: وہ بیمار ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیدل تشریف لے گئے اور ان کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے کعب! تم خوش خبری قبول کرو، ان کی والدہ نے کہا: اے کعب! تمہیں جنت کی مبارکباد ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ خاتون کون ہے؟ جو اللہ تعالیٰ کی طرف ایک بات منسوب کر رہی ہے، راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میری والدہ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ام کعب! ہو سکتا ہے کہ کعب نے کوئی ایسی بات کی ہو جس کا اسے نفع نہ ہو، اور ایسی چیز نہ دی ہو جس کی اسے ضرورت نہیں تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18245]

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18246
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: خَرَجْتُ فِي غَدَاةٍ شَاتِيَةٍ جَائِعًا، وَقَدْ أَوْبَقَنِي الْبَرْدُ، فَأَخَذْتُ ثَوْبًا مِنْ صُوفٍ قَدْ كَانَ عِنْدَنَا، ثُمَّ أَدْخَلْتُهُ فِي عُنُقِي، وَحَزَّمْتُهُ عَلَى صَدْرِي أَسْتَدْفِئُ بِهِ، وَاللَّهِ، مَا فِي بَيْتِي شَيْءٌ آكُلُ مِنْهُ، وَلَا كَانَ فِي بَيْتِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْءٌ يُبَلِّغُنِي ; فَخَرَجْتُ فِي بَعْضِ نَوَاحِي الْمَدِينَةِ، فَانْطَلَقْتُ إِلَى يَهُودِيٍّ فِي حَائِطٍ، فَاطَّلَعْتُ عَلَيْهِ مِنْ ثُغْرَةِ جِدَارِهِ، فَقَالَ: مَا لَكَ يَا أَعْرَابِيُّ؟ هَلْ لَكَ فِي دَلْوٍ بِتَمْرَةٍ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. افْتَحْ لِيَ الْحَائِطَ، فَفَتَحَ لِي فَدَخَلْتُ، فَجَعَلْتُ أَنْزِعُ الدَّلْوَ وَيُعْطِينِي تَمْرَةً، حَتَّى مَلَأْتُ كَفَّيَّ. قُلْتُ: حَسْبِي مِنْكَ الْآنَ، فَأَكَلْتُهُنَّ، ثُمَّ جَرَعْتُ مِنَ الْمَاءِ، ثُمَّ جِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَلَسْتُ إِلَيْهِ فِي الْمَسْجِدِ، وَهُوَ فِي عِصَابَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَطَلَعَ عَلَيْنَا مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ فِي بُرْدَةٍ لَهُ مَرْقُوعَةٍ بِفَرْوَةٍ، وَكَانَ أَنْعَمَ غُلَامٍ بِمَكَّةَ، وَأَرْفَهَهُ عَيْشًا، فَلَمَّا رَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَكَرَ مَا كَانَ فِيهِ مِنَ النَّعِيمِ، وَرَأَى حَالَهُ الَّتِي هُوَ عَلَيْهَا فَذَرَفَتْ عَيْنَاهُ فَبَكَى، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرٌ أَمْ إِذَا غُدِيَ عَلَى أَحَدِكُمْ بِحَفْنَةٍ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ، وَرِيحَ عَلَيْهِ بِأُخْرَى، وَغَدَا فِي حُلَّةٍ وَرَاحَ فِي أُخْرَى، وَسَتَرْتُمْ بُيُوتَكُمْ كَمَا تُسْتَرُ الْكَعْبَةُ؟". قُلْنَا: بَلْ نَحْنُ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ ; نَتَفَرَّغُ لِلْعِبَادَةِ. قَالَ:" بَلْ أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرٌ". قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک سرد صبح میں باہر نکلا، میں اس وقت بھوکا تھا اور سردی کی شدت سے میرا برا حال تھا، میں نے اپنے پاس موجود اونی کپڑا لیا تھا اور اسے اپنی گردن پر لپیٹ کر سینے پر لپیٹ لیا تھا، تاکہ اس کے ذریعے مجھے گرمائش حاصل ہو، اللہ کی قسم! میرے گھر میں کوئی ایسی چیز نہیں تھی، جسے میں کھا سکتا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں بھی کوئی چیز نہیں تھی جو آپ میری طرف بھجوا دیتے، میں نکل کر مدینہ منورہ کے نواحی علاقے کی طرف گیا، میں ایک یہودی کے باغ میں اس کے پاس آیا میں نے دیوار کے شگاف میں سے جھانک کر دیکھا تو اُس نے کہا: اے دیہاتی! تمہیں کیا کام ہے؟ کیا تم اس بات میں دلچسپی رکھتے ہو کہ ایک کھجور کے عوض میں پانی کا ایک ڈول نکال دو؟ میں نے کہا: ٹھیک ہے، تم میرے لیے باغ کا دروازہ کھولو، اُس نے میرے لئے دروازہ کھولا، میں اندر داخل ہوا، میں ایک ڈول نکالتا تھا اور وہ مجھے ایک کھجور دے دیتا تھا، یہاں تک کہ میری ہتھیلی بھر گئی، میں نے کہا: میرے لئے اتنا کافی ہے، میں نے انہیں کھایا، پھر میں نے پانی پیا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا اور مسجد میں آپ کے پاس بیٹھ گیا، آپ اس وقت اپنے چند صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ہمراہ موجود تھے، اسی دوران مصعب بن عمیر ہمارے سامنے آئے، انہوں نے چادر اوڑھی ہوئی تھی جس پر پیوند لگے ہوئے تھے، حالانکہ مکہ میں وہ سب سے زیادہ ناز و نعمت میں رہنے والے اور سب سے زیادہ خوشگوار زندگی گزارنے والے نوجوان تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ملاحظہ کیا تو آپ کو یہ خیال آ گیا کہ وہ پہلے کس طرح کی نعمتوں میں رہتے تھے اور اب ان کا کیا حال ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور آپ رونے لگے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ آج زیادہ بہتر ہو یا (کل) اُس وقت (زیادہ بہتر) ہو گے جب تم میں سے کسی ایک کے پاس صبح کے وقت روٹی اور گوشت کا ایک پیالہ لایا جائے گا اور شام کے وقت دوسرا پیالہ لایا جائے گا، وہ صبح کے وقت ایک حلہ پہنے گا اور شام کے وقت دوسرا پہنے گا، اور تم اپنے گھروں پر یوں پردے لٹکاؤ گے جس طرح خانہ کعبہ پر لٹکائے جاتے ہیں۔“ ہم نے عرض کی: ہم اُس وقت بہترین حالت میں ہوں گے، کیونکہ ہم عبادت کے لئے فارغ ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (جی نہیں!) بلکہ تم آج زیادہ بہتر حالت میں ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18246]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (502)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں