🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18246
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: خَرَجْتُ فِي غَدَاةٍ شَاتِيَةٍ جَائِعًا، وَقَدْ أَوْبَقَنِي الْبَرْدُ، فَأَخَذْتُ ثَوْبًا مِنْ صُوفٍ قَدْ كَانَ عِنْدَنَا، ثُمَّ أَدْخَلْتُهُ فِي عُنُقِي، وَحَزَّمْتُهُ عَلَى صَدْرِي أَسْتَدْفِئُ بِهِ، وَاللَّهِ، مَا فِي بَيْتِي شَيْءٌ آكُلُ مِنْهُ، وَلَا كَانَ فِي بَيْتِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْءٌ يُبَلِّغُنِي ; فَخَرَجْتُ فِي بَعْضِ نَوَاحِي الْمَدِينَةِ، فَانْطَلَقْتُ إِلَى يَهُودِيٍّ فِي حَائِطٍ، فَاطَّلَعْتُ عَلَيْهِ مِنْ ثُغْرَةِ جِدَارِهِ، فَقَالَ: مَا لَكَ يَا أَعْرَابِيُّ؟ هَلْ لَكَ فِي دَلْوٍ بِتَمْرَةٍ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. افْتَحْ لِيَ الْحَائِطَ، فَفَتَحَ لِي فَدَخَلْتُ، فَجَعَلْتُ أَنْزِعُ الدَّلْوَ وَيُعْطِينِي تَمْرَةً، حَتَّى مَلَأْتُ كَفَّيَّ. قُلْتُ: حَسْبِي مِنْكَ الْآنَ، فَأَكَلْتُهُنَّ، ثُمَّ جَرَعْتُ مِنَ الْمَاءِ، ثُمَّ جِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَلَسْتُ إِلَيْهِ فِي الْمَسْجِدِ، وَهُوَ فِي عِصَابَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَطَلَعَ عَلَيْنَا مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ فِي بُرْدَةٍ لَهُ مَرْقُوعَةٍ بِفَرْوَةٍ، وَكَانَ أَنْعَمَ غُلَامٍ بِمَكَّةَ، وَأَرْفَهَهُ عَيْشًا، فَلَمَّا رَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَكَرَ مَا كَانَ فِيهِ مِنَ النَّعِيمِ، وَرَأَى حَالَهُ الَّتِي هُوَ عَلَيْهَا فَذَرَفَتْ عَيْنَاهُ فَبَكَى، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرٌ أَمْ إِذَا غُدِيَ عَلَى أَحَدِكُمْ بِحَفْنَةٍ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ، وَرِيحَ عَلَيْهِ بِأُخْرَى، وَغَدَا فِي حُلَّةٍ وَرَاحَ فِي أُخْرَى، وَسَتَرْتُمْ بُيُوتَكُمْ كَمَا تُسْتَرُ الْكَعْبَةُ؟". قُلْنَا: بَلْ نَحْنُ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ ; نَتَفَرَّغُ لِلْعِبَادَةِ. قَالَ:" بَلْ أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرٌ". قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک سرد صبح میں باہر نکلا، میں اس وقت بھوکا تھا اور سردی کی شدت سے میرا برا حال تھا، میں نے اپنے پاس موجود اونی کپڑا لیا تھا اور اسے اپنی گردن پر لپیٹ کر سینے پر لپیٹ لیا تھا، تاکہ اس کے ذریعے مجھے گرمائش حاصل ہو، اللہ کی قسم! میرے گھر میں کوئی ایسی چیز نہیں تھی، جسے میں کھا سکتا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں بھی کوئی چیز نہیں تھی جو آپ میری طرف بھجوا دیتے، میں نکل کر مدینہ منورہ کے نواحی علاقے کی طرف گیا، میں ایک یہودی کے باغ میں اس کے پاس آیا میں نے دیوار کے شگاف میں سے جھانک کر دیکھا تو اُس نے کہا: اے دیہاتی! تمہیں کیا کام ہے؟ کیا تم اس بات میں دلچسپی رکھتے ہو کہ ایک کھجور کے عوض میں پانی کا ایک ڈول نکال دو؟ میں نے کہا: ٹھیک ہے، تم میرے لیے باغ کا دروازہ کھولو، اُس نے میرے لئے دروازہ کھولا، میں اندر داخل ہوا، میں ایک ڈول نکالتا تھا اور وہ مجھے ایک کھجور دے دیتا تھا، یہاں تک کہ میری ہتھیلی بھر گئی، میں نے کہا: میرے لئے اتنا کافی ہے، میں نے انہیں کھایا، پھر میں نے پانی پیا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا اور مسجد میں آپ کے پاس بیٹھ گیا، آپ اس وقت اپنے چند صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ہمراہ موجود تھے، اسی دوران مصعب بن عمیر ہمارے سامنے آئے، انہوں نے چادر اوڑھی ہوئی تھی جس پر پیوند لگے ہوئے تھے، حالانکہ مکہ میں وہ سب سے زیادہ ناز و نعمت میں رہنے والے اور سب سے زیادہ خوشگوار زندگی گزارنے والے نوجوان تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ملاحظہ کیا تو آپ کو یہ خیال آ گیا کہ وہ پہلے کس طرح کی نعمتوں میں رہتے تھے اور اب ان کا کیا حال ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور آپ رونے لگے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ آج زیادہ بہتر ہو یا (کل) اُس وقت (زیادہ بہتر) ہو گے جب تم میں سے کسی ایک کے پاس صبح کے وقت روٹی اور گوشت کا ایک پیالہ لایا جائے گا اور شام کے وقت دوسرا پیالہ لایا جائے گا، وہ صبح کے وقت ایک حلہ پہنے گا اور شام کے وقت دوسرا پہنے گا، اور تم اپنے گھروں پر یوں پردے لٹکاؤ گے جس طرح خانہ کعبہ پر لٹکائے جاتے ہیں۔“ ہم نے عرض کی: ہم اُس وقت بہترین حالت میں ہوں گے، کیونکہ ہم عبادت کے لئے فارغ ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (جی نہیں!) بلکہ تم آج زیادہ بہتر حالت میں ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18246]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (502)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18246 in Urdu