الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
حدیث نمبر: 18245
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْتُهُ مُتَغَيِّرًا، فَقُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ، مَا لِي أَرَاكَ مُتَغَيِّرًا؟! قَالَ:" مَا دَخَلَ جَوْفِي مَا يَدْخُلُ جَوْفَ ذَاتِ كَبِدٍ مُنْذُ ثَلَاثٍ". قَالَ: فَذَهَبْتُ فَإِذَا يَهُودِيٌّ يَسْقِي إِبِلًا لَهُ، فَسَقَيْتُ لَهُ عَلَى كُلِّ دَلْوٍ بِتَمْرَةٍ، فَجَمَعْتُ تَمْرًا، فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مِنْ أَيْنَ لَكَ يَا كَعْبُ؟". فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتُحِبُّنِي يَا كَعْبُ؟". قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ، نَعَمْ. قَالَ:" إِنَّ الْفَقْرَ أَسْرَعُ إِلَى مَنْ يُحِبُّنِي مِنَ السَّيْلِ إِلَى مَعَادِنِهِ، وَإِنَّهُ سَيُصِيبُكَ بَلَاءٌ فَأَعِدَّ لَهُ تَجْفَافًا". قَالَ: فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا فَعَلَ كَعْبٌ؟". قَالُوا: مَرِيضٌ، فَخَرَجَ يَمْشِي حَتَّى دَخَلَ عَلَيْهِ فَقَالَ:" أَبْشِرْ يَا كَعْبُ". فَقَالَتْ أُمُّهُ: هَنِيئًا لَكَ الْجَنَّةُ يَا كَعْبُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ هَذِهِ الْمُتَأَلِّيَةُ عَلَى اللَّهِ؟". قُلْتُ: هِيَ أُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" وَمَا يُدْرِيكِ يَا أُمَّ كَعْبٍ؟ لَعَلَّ كَعْبًا قَالَ مَا لَا يَنْفَعُهُ، وَمَنَعَ مَا لَا يُغْنِيهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کو متغیر دیکھا، میں نے عرض کی: میرے والد آپ پر قربان ہوں، کیا وجہ ہے؟ میں آپ کو متغیر دیکھ رہا ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پچھلے تین دن سے میرے پیٹ میں کوئی ایسی چیز نہیں گئی جو کسی جاندار کے پیٹ میں جا سکتی ہو، راوی کہتے ہیں: میں گیا، ایک یہودی اپنے اونٹ کو پانی پلا رہا تھا میں نے ایک ڈول کے عوض میں ایک کجھور کے معاوضے کے تحت اسے پانی نکال کر دیا، یہاں تک کہ جب میں نے کھجوریں جمع کر لیں، تو میں انہیں لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے کعب! یہ تمہیں کہاں سے ملی ہیں؟ میں نے آپ کو بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے کعب! کیا تم مجھ سے محبت رکھتے ہو؟ میں نے عرض کی: میرے والد آپ پر قربان ہوں، جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھ سے محبت رکھنے والے کی طرف فقر اس سے زیادہ تیزی سے آتا ہے جتنی تیزی سے سیلاب اپنے معادن کی طرف بڑھتا ہے، عنقریب تمہیں آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑے گا، تو تم ان کے لیے تیار رہنا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں غیر موجود پایا تو دریافت کیا: کعب کا کیا حال ہے؟ لوگوں نے بتایا: وہ بیمار ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیدل تشریف لے گئے اور ان کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے کعب! تم خوش خبری قبول کرو، ان کی والدہ نے کہا: اے کعب! تمہیں جنت کی مبارکباد ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ خاتون کون ہے؟ جو اللہ تعالیٰ کی طرف ایک بات منسوب کر رہی ہے، راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میری والدہ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ام کعب! ہو سکتا ہے کہ کعب نے کوئی ایسی بات کی ہو جس کا اسے نفع نہ ہو، اور ایسی چیز نہ دی ہو جس کی اسے ضرورت نہیں تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18245]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18245]
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
Majma al-Zawa'id Hadith 18245 in Urdu