🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابٌ فِي أَهْلِ النَّارِ، وَعَلَامَتِهَا، وَأَوَّلِ مَنْ يُكْسَى حُلَلَهَا .
اہل جہنم اور ان کی علامت کا بیان اور سب سے پہلے کس کو اس (جہنم) کا حلہ پہنایا جائے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18618
وَعَنِ ابْنِ غُنْمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ الْجَوَّاظُ الْجَعْظَرِيُّ، وَالْعُتُلُّ الزَّنِيمُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ عُنْمٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
ابن غنم روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں بددماغ، بدتمیز، جھگڑالو، نطفہ حرام، داخل نہیں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، ابن غنم نامی راوی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18618]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (227/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17532»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن ولکنہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18619
وَعَنْ عُلَيِّ بْنِ رَبَاحٍ قَالَ: بَلَغَنِي عَنْ سُرَاقَةَ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ:" يَا سُرَاقَةُ، أَلَا أُخْبِرُكَ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَهْلِ النَّارِ؟". قَالَ: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" أَمَّا أَهْلُ النَّارِ فَكَلُّ جَعْظَرِيٍّ، جَوَّاظٍ، مُسْتَكْبِرٍ، وَأَمَّا أَهْلُ الْجَنَّةِ فَالضُّعَفَاءُ الْمَغْلُوبُونَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ رَاوِيًا لَمْ يُسَمَّ.
علی بن رباح بیان کرتے ہیں: سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ کے حوالے سے مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے سراقہ! کیا میں تمہیں اہل جنت اور اہل جہنم کے بارے میں نہ بتاؤں؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہاں تک اہل جہنم کا تعلق ہے تو ہر بددماغ، بدتمیز، متکبر (شخص جہنمی ہے) اور جہاں تک اہل جنت کا تعلق ہے تو کمزور اور مغلوب لوگ (جنتی ہیں)۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، تاہم اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18619]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (175/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17135، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6656، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3181»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18620
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا بَعَثَ اللَّهُ نَبِيًّا إِلَى قَوْمٍ فَقَبَضَهُ إِلَّا جَعَلَ بَعْدَهُ فَتْرَةً يَمْلَأُ مِنْ تِلْكَ الْفَتْرَةِ جَهَنَّمَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ صَدَقَةِ بْنِ سَابِقٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: اللہ تعالیٰ نے جس بھی نبی کو کسی قوم کی طرف مبعوث کیا اور جب اس نبی کو وفات دیدی تو اس کے بعد کچھ زمانہ ایسا رہا، جس میں کوئی نبی مبعوث نہیں ہوا، اللہ تعالیٰ اس درمیانی زمانے کے لوگوں کے ذریعے جہنم کو بھر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف صدقہ بن سابق کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18620]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
10. بَابٌ فِيمَنْ فِي كِبْرِهِ يَدْخُلُ النَّارَ .
اس کا بیان، کہ کتنی بڑی (تعداد) جہنم میں داخل ہو گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18621
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِآدَمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: قُمْ فَجَهِّزْ مِنْ ذُرِّيَّتِكَ تِسْعَمِائَةٍ وَتِسْعَةً وَتِسْعِينَ إِلَى النَّارِ، وَوَاحِدًا إِلَى الْجَنَّةِ". فَبَكَى أَصْحَابُهُ وَبَكَوْا، ثُمَّ قَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ارْفَعُوا رُءُوسَكُمْ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا أُمَّتِي فِي الْأُمَمِ إِلَّا كَالشَّعْرَةِ الْبَيْضَاءِ فِي جِلْدِ الثَّوْرِ الْأَسْوَدِ". فَخَفَّفَ ذَلِكَ عَنْهُمْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ قیامت کے دن سیدنا آدم علیہ السلام سے یہ فرمائے گا: تم اُٹھو اور اپنی ذریت میں سے نو سو ننانوے افراد کو جہنم کی طرف بھجوا دو! اور ایک فرد کو جنت کی طرف بھجواؤ۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رونے لگے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: ”اپنے سر اٹھاؤ! اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، دیگر امتوں کے مقابلے میں، میری امت کی مثال یوں ہے، جیسے سیاہ بیل کی کھال پر، سفید بال موجود ہو“ (راوی بیان کرتے ہیں:) تو اس سے لوگوں کی طبیعت سنبھلی۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18621]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (441/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26943»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18622
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَبْعَثُ مُنَادِيًا يُنَادِي: يَا آدَمُ، إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَأْمُرُكَ أَنْ تَبْعَثَ بَعْثًا مِنْ ذُرِّيَّتِكَ إِلَى النَّارِ، فَيَقُولُ آدَمُ: يَا رَبِّ، وَمِنْ كَمْ؟" قَالَ:" فَيُقَالُ لَهُ: مِنْ كُلِّ مِائَةٍ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: مَنْ هَذَا النَّاجِي مِنَّا بَعْدَ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ؟ مَا أَنْتُمْ فِي النَّاسِ إِلَّا كَالشَّامَةِ فِي صَدْرِ الْبَعِيرِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُسْلِمٍ الْهَجَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ ایک منادی کو بھیجے گا جو یہ اعلان کرے گا: اے سیدنا آدم! اللہ تعالیٰ آپ کو یہ حکم دیتا ہے کہ آپ اپنی ذریت میں سے مخصوص لوگوں کو جہنم کی طرف بھجوا دیں، سیدنا آدم علیہ السلام دریافت کریں گے: اے میرے پروردگار! کتنے لوگوں کو؟ تو ان سے کہا: جائے گا: ہر ایک سو میں سے ننانوے لوگوں کو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کے بعد ہم میں سے کون نجات پائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم یہ بات جانتے ہو؟ دیگر لوگوں کے مقابلے میں تمہاری مثال یوں ہے جیسے اونٹ کے سینے پر تل ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن مسلم ہجری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18622]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5124) اخرجه احمد فى المسند (388/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3668»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18623
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: تَلَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَذِهِ الْآيَةَ وَأَصْحَابُهُ عِنْدَهُ:" يَاأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيمٌ" إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، فَقَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ أَيَّ يَوْمٍ ذَلِكَ؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" ذَاكَ يَوْمَ يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: يَا آدَمُ، قُمْ فَابْعَثْ بَعْثًا إِلَى النَّارِ، فَيَقُولُ: وَمَا بَعْثُ النَّارِ؟ فَيَقُولُ: مِنْ كُلِّ أَلْفٍ تِسْعُمِائَةٍ وَتِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ إِلَى النَّارِ، وَوَاحِدٌ إِلَى الْجَنَّةِ". فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْقَوْمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ تَكُونُوا رُبْعَ أَهْلِ الْجَنَّةِ، إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ تَكُونُوا ثُلُثَ أَهْلِ الْجَنَّةِ". ثُمَّ قَالَ:" إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ تَكُونُوا شَطْرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ". ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اعْمَلُوا وَبَشِّرُوا، فَإِنَّكُمْ بَيْنَ خَلِيقَتَيْنِ لَمْ يَكُونَا مَعَ أَحَدٍ إِلَّا كَثَّرَتَاهُ: يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ، وَإِنَّمَا أَنْتُمْ فِي النَّاسِ - أَوْ قَالَ: الْأُمَمِ - كَالشَّامَةِ فِي جَنْبِ الْبَعِيرِ، أَوْ كَالرَّقْمَةِ فِي ذِرَاعِ الدَّابَّةِ، إِنَّمَا أُمَّتِي جُزْءٌ مِنْ أَلْفِ جُزْءٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی، آپ کے اصحاب اس وقت آپ کے پاس موجود تھے (ارشاد باری تعالیٰ ہے) ”اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو بے شک قیامت کا زلزلہ بڑی چیز ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آیت کے آخر تک تلاوت کیا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: کیا تم یہ بات جانتے ہو؟ وہ کیسا دن ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ ایک ایسا دن ہو گا، جس میں اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے آدم! اٹھو اور مخصوص لوگوں کو جہنم کی طرف بھیج دو! وہ دریافت کریں گے: کتنے مخصوص لوگ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ہر ایک ہزار میں سے نو سو ننانوے لوگ جہنم کی طرف جائیں گے اور ایک فرد جنت کی طرف جائے گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: حاضرین پر یہ بات بہت گراں گزری تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ امید ہے کہ تم لوگ اہل جنت کا چوتھائی حصہ ہو گے، مجھے یہ امید ہے کہ تم لوگ اہل جنت کا ایک تہائی حصہ ہو گے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے یہ امید ہے کہ تم اہل جنت کا نصف ہو گے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ عمل کرو اور یہ خوشخبری حاصل کرو! کہ تم لوگ دو قسم کی مخلوق کے درمیان ہو، وہ جس کسی کے ساتھ ملیں گے اسے تعداد میں زیادہ کر دیں گے، وہ یاجوج ماجوج ہیں، دوسرے لوگوں کے مقابلے میں (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) دیگر امتوں کے مقابلے میں تمہاری مثال یوں ہے جیسے اونٹ کے پہلو پر تل ہوتا ہے، یا جیسے جانور کے بازو پر اُبھرا ہوا نشان ہوتا ہے، بیشک میری اُمت ایک ہزار اجزاء میں سے ایک جزء ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ہلال بن خباب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18623]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3497)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18624
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: نَزَلَتْ:" يَاأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ" إِلَى قَوْلِهِ:" عَذَابَ اللَّهِ شَدِيدٌ" عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ فَرَفَعَ بِهَا صَوْتَهُ حَتَّى ثَابَ إِلَيْهِ أَصْحَابُهُ، فَقَالَ:" أَتَدْرُونَ أَيَّ يَوْمٍ هَذَا؟ يَوْمَ يَقُولُ اللَّهُ لِآدَمَ: قُمْ فَابْعَثْ بَعْثًا إِلَى النَّارِ مِنْ كُلِّ أَلْفٍ تِسْعُمِائَةٍ وَتِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ إِلَى النَّارِ، وَوَاحِدٌ إِلَى الْجَنَّةِ". فَكَبُرَ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَدِّدُوا وَقَارِبُوا وَأَبْشِرُوا، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا أَنْتُمْ فِي النَّاسِ إِلَّا كَالشَّامَةِ فِي جَنْبِ الْبَعِيرِ، أَوْ كَالرَّقْمَةِ فِي ذِرَاعِ الدَّابَّةِ، إِنَّ مَعَكُمْ لَخَلِيقَتَيْنِ مَا كَانَتَا فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا كَثَّرَتَاهُ: يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ، وَمَنْ هَلَكَ مِنْ كَفَرَةِ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مَهْدِيٍّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت نازل ہوئی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو۔۔۔۔۔۔“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”لیکن اللہ تعالیٰ کا عذاب شدید ہو گا۔“ یہ آیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک سفر کے دوران نازل ہوئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آواز بلند کی، یہاں تک کہ آپ کے اصحاب آپ کے اردگرد اکٹھے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم جانتے ہو؟ وہ کیسا دن ہو گا؟ اُس دن اللہ تعالیٰ سیدنا آدم علیہ السلام سے یہ فرمائے گا: تم اُٹھو اور ہر ایک ہزار میں سے نو سو ننانوے لوگوں کو جہنم کی طرف بھیج دو اور ایک فرد کو جنت کی طرف بھیجو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: مسلمانوں کو اس سے بڑی پریشانی ہوئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ٹھیک رہو، میانہ روی اختیار کرو اور یہ خوشخبری حاصل کرو! اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، دیگر لوگوں کے مقابلے میں تمہاری مثال یوں ہے، جیسے اونٹ کے پہلو پر تل ہوتا ہے، یا کسی جانور کے بازو پر ابھرا ہوا نشان ہوتا ہے، تمہارے ساتھ دو قسم کی مخلوق ایسی ہے کہ وہ جس کسی کے ساتھ ملیں گے، اُسے تعداد میں زیادہ کر دیں گے، وہ یاجوج ماجوج ہیں اور جنات اور انسانوں سے تعلق رکھنے والے وہ کافر ہیں جو ہلاک ہو چکے ہیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن مہدی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18624]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3122)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
11. بَابٌ فِي أَكْثَرِ أَهْلِ النَّارِ .
اہل جہنم کی اکثریت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18625
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْفُسَّاقَ أَهْلُ النَّارِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنِ الْفُسَّاقُ؟ قَالَ:" النِّسَاءُ". قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوَلَيْسَ أُمَّهَاتُنَا وَنِسَاؤُنَا وَأَزْوَاجُنَا وَبَنَاتُنَا؟ قَالَ:" بَلَى. وَلَكِنَّهُنَّ إِذَا أُعْطِينَ لَمْ يَشْكُرْنَ، وَإِذَا ابْتُلِينَ لَمْ يَصْبِرْنَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي رَاشِدٍ الْخَيْرَانِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبدالرحمان بن شبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”فساق، اہل جہنم ہیں، لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! فساق کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عورتیں، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وہ ہماری مائیں، ہماری بہنیں، ہماری بیویاں اور ہماری بیٹیاں نہیں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! لیکن جب انہیں کچھ دیا جائے تو وہ شکرگزار نہیں ہوتی ہیں، اور جب انہیں آزمائش میں مبتلا کیا جائے تو وہ صبر نہیں کرتی ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوراشد خبرانی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18625]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (428/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27562، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19444، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2827، 8823»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18626
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النِّسَاءَ بِالصَّدَقَةِ، وَحَثَّهُنَّ عَلَيْهَا، وَقَالَ:" تَصَدَّقْنَ فَإِنَّكُنَّ أَكْثَرُ أَهْلِ النَّارِ". فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ: لِمَ ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟! قَالَ:" لِأَنَّكُنَّ تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ، وَتُسَوِّفْنَ الْخَيْرَ، وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کو صدقہ کرنے کا حکم دیا اور انہیں اس حوالے سے ترغیب دی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم خواتین صدقہ کرو! کیونکہ اہل جہنم میں اکثریت تمہاری ہے، اُن میں سے ایک خاتون نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! وہ کیوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیونکہ تم (خواتین) بکثرت لعنت کرتی ہو اور بھلائی کے بارے میں ٹال مٹول کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18626]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1178)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1178، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7478»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. بَابُ لَا يَدْخُلُ النَّارَ إِلَّا مَنْ يَشْفِي غَيْظَهُ بِسُخْطِ اللَّهِ .
صرف وہ شخص جہنم میں داخل ہو گا، جس نے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے ذریعے اپنے غصے کو ٹھنڈا کیا ہو گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18627
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَابُ النَّارِ لَا يَدْخُلُهُ إِلَّا مَنْ يَشْفِي غَيْظَهُ بِسُخْطِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ قُدَامَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ شَيْبَةَ، وَهُمَا ضَعِيفَانِ، وَقَدْ وُثِّقَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہنم کے دروازے میں صرف وہ شخص داخل ہو گا جس نے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے ذریعے اپنے غصے کو ٹھنڈا کیا ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے قدامہ بن محمد کے حوالے سے اسماعیل بن شیبہ سے نقل کی ہے اور وہ دونوں ضعیف ہیں، ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18627]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3505)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں