🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ تَفَاوُتِ أَهْلِ النَّارِ فِي الْعَذَابِ .
عذاب کے حوالے سے، اہل جہنم میں تفاوت ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18628
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَهْوَنَ أَهْلِ النَّارِ عَذَابًا رَجُلٌ مُنْتَعِلٌ بِنَعْلَيْنِ مِنْ نَارٍ، يَغْلِي مِنْهُمَا دِمَاغُهُ مَعَ أَجْزَاءِ الْعَذَابِ، وَمِنْهُمْ مِنَ النَّارِ إِلَى صَدْرِهِ مَعَ أَجْزَاءِ الْعَذَابِ، وَمِنْهُمْ مَنْ فِي النَّارِ إِلَى تَرْقُوَتِهِ مَعَ أَجْزَاءِ الْعَذَابِ، وَمِنْهُمْ مَنْ قَدِ انْغَمَسَ فِيهَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جہنم میں عذاب کے حوالے سے سب سے ہلکا عذاب اُس شخص کو ہو گا جس نے آگ کے جوتے پہنے ہوئے ہوں گے اور اُن کی وجہ سے اس کا دماغ کھول رہا ہو گا اور اس کے ہمراہ عذاب کے دیگر اجزاء بھی ہوں گے، اُن میں سے کوئی ایسا شخص ہو گا جو سینے تک جہنم میں ہو گا اور اس کے ہمراہ عذاب کے اجزاء ہوں گے، ان میں کوئی ایسا فرد ہو گا جو گردن تک جہنم میں ہو گا اور اس کے ہمراہ عذاب کے اجزاء ہوں گے اور کوئی ایسا شخص بھی ہو گا جو اُس میں ڈوبا ہوا ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18628]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3502)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18629
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقِيلَ لَهُ: هَلْ نَفَعْتَ أَبَا طَالِبٍ بِشَيْءٍ؟ قَالَ:" أَخْرَجْتُهُ مِنَ النَّارِ إِلَى ضِحْضَاحٍ مِنْهَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا، آپ سے دریافت کیا گیا: کیا آپ نے جناب ابوطالب کو کوئی فائدہ پہنچایا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں انہیں جہنم سے نکال کر اُس کے اوپری حصے تک لے آیا ہوں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18629]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3472)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18630
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَدْنَى أَهْلِ النَّارِ عَذَابًا الَّذِي لَهُ نَعْلَانِ مِنْ نَارٍ يَغْلِي مِنْهُمَا دِمَاغُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَزِيدَ بْنِ خَالِدِ بْنِ مَوْهَبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اہل جہنم میں سب سے ہلکا عذاب اُس کو ہو گا جس نے آگ کے بنے ہوئے جوتے پہنے ہوں گے، اور ان کی وجہ سے اس کا دماغ کھول رہا ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف یزید بن خالد بن موہب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18630]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6267»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. بَابُ مَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ عُذِّبَ بِهِ .
جو شخص جس چیز کے ذریعے خودکشی کرے گا اسے اسی کے ذریعے عذاب دیا جائے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18631
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ فِي الدُّنْيَا عُذِّبَ بِهِ فِي الْآخِرَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دنیا میں، جس چیز کے ذریعے خودکشی کرے گا اُسے آخرت میں اسی چیز کے ذریعے عذاب دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18631]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3504)، أخرجه مسند البزار برقم: 3520»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. بَابُ مَنْ دَخَلَ النَّارَ مَتَى يَخْرُجُ .
جو جہنم میں داخل ہو گا وہ کب نکلے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18632
عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" وَاللَّهِ لَا يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ أَحَدٌ حَتَّى يَمْكُثَ فِيهَا أَحْقَابًا". قَالَ:" وَالْحِقْبُ بِضْعٌ وَثَمَانُونَ سَنَةً، كُلُّ سَنَةٍ ثَلَاثُمِائَةٍ وَسِتُّونَ يَوْمًا مِمَّا تَعُدُّونَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَشَّابُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ کی قسم! کوئی شخص جہنم میں سے اُس وقت تک نہیں نکلے گا جب تک وہ اُس میں ”احقاب“ تک نہیں ٹھہرا رہے گا، آپ نے فرمایا: ایک ”حقب“ اَسّی سے کچھ زیادہ سال کا ہوتا ہے، جن میں سے ہر ایک سال، تین سو ساٹھ دن کا ہو گا، جو تمہارے شمار کے حساب سے ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن مسلم خشاب ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18632]
تخریج الحدیث: «اخرجه المزار فى المسند (3503)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. بَابُ الْخُلُودِ لِأَهْلِ النَّارِ فِي النَّارِ، وَأَهْلِ الْإِيمَانِ فِي الْجَنَّةِ .
اہل جہنم کا، جہنم میں اور اہل ایمان کا جنت میں ہمیشہ رہنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18633
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُؤْتَى بِالْمَوْتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُ كَبْشٌ أَمْلَحُ، فَيُوقَفُ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، ثُمَّ يُنَادِي مُنَادٍ: يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ!، فَيَقُولُونَ: لَبَّيْكَ رَبَّنَا. قَالَ: فَيُقَالُ: هَلْ تَعْرِفُونَ هَذَا؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ رَبَّنَا هَذَا الْمَوْتُ، فَيُذْبَحُ كَمَا تُذْبَحُ الشَّاةُ فَيَأْمَنُ هَؤُلَاءِ وَيَنْقَطِعُ رَجَاءُ هَؤُلَاءِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ نَافِعِ بْنِ خَالِدٍ الطَّاحِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن موت کو لایا جائے گا اور وہ کجلے دنبے کی مانند ہو گی، اُسے جنت اور جہنم کے درمیان ٹھہرایا جائے گا، پھر ایک منادی یہ اعلان کرے گا: اے اہل جنت! وہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! ہم حاضر ہیں، تو دریافت کیا جائے گا: کیا تم اسے پہچانتے ہو؟ وہ جواب دیں گے: جی ہاں! اے ہمارے پروردگار! یہ موت ہے، تو اُسے ذبح کر دیا جائے گا، جیسے بکری کو ذبح کیا جاتا ہے، تو یہ لوگ (یعنی اہل جنت) محفوظ ہو جائیں گے اور وہ لوگ (یعنی اہل جہنم) ان کی امید منقطع ہو جائے گی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے اور امام بزار نے اسے نقل کیا ہے اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف نافع بن خالد طاحی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18633]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3557) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2898)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3685، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2445، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7968»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18634
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَهُ إِلَى الْيَمَنِ، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَيْهِمْ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْكُمْ يُخْبِرُكُمْ" أَنَّ الْمَرَدَّ إِلَى اللَّهِ، إِلَى جَنَّةٍ أَوْ نَارٍ، خُلُودٌ بِلَا مَوْتٍ، وَإِقَامَةٌ بِلَا ظَعْنٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَزَادَ فِيهِ:" فِي أَجْسَادٍ لَا تَمُوتُ". وَإِسْنَادُ الْكَبِيرِ جَيِّدٌ إِلَّا أَنَّ ابْنَ سَابِطٍ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا.
قُلْتُ: الَّذِي سَقَطَ بَيْنَهُمَا عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ الْأَوْدِيُّ كَمَا رَوَاهُ الْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرَكِ فِي أَوَاخِرِ كِتَابِ الْإِيمَانِ، وَفِي طَرِيقِهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ، وَقَالَ عَقِبَهُ: هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ رِوَاتَهُ مَكْنُونٍ، وَمُسْلِمِ بْنِ خَالِدٍ الزَّنْجِيِّ إِمَامِ أَهْلِ مَكَّةَ وَمُفْتِيهِمْ، إِلَّا أَنَّ الشَّيْخَيْنِ قَدْ نَسَبَاهُ إِلَى أَنَّ الْحَدِيثَ لَيْسَ مِنْ صَنْعَتِهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن کی طرف بھیجا، جب وہ ان لوگوں کے پاس آئے تو انہوں نے فرمایا: اے لوگو! میں تم لوگوں کی طرف اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نمائندہ ہوں، اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں یہ بات بتائی ہے: ”لوٹ کے اللہ کی طرف جانا ہے، جنت کی طرف، یا جہنم کی طرف (جانا ہے) ہمیشہ رہنے والی ایسی زندگی، جو موت کے بغیر ہو گی، اور ایسا رہنا جس میں روانگی نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”ایسے جسم ہوں گے، جنہیں موت نہیں آئے گی۔“ معجم کبیر کی سند عمدہ ہے، البتہ ابن سابط نامی راوی نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان دونوں کے درمیان عمرو بن میمون اودی نامی راوی ساقط ہے جیسا کہ امام حاکم رحمہ اللہ نے ”مستدرک“ میں، کتاب الایمان کے آخر میں اسے روایت کیا ہے، ان کے طریق میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے، امام حاکم نے اس کے بعد یہ کہا ہے: یہ حدیث سند کے اعتبار سے صحیح ہے، اس کے راوی اہل مکہ ہیں اور مسلم بن خالد زنگی، اہل مکہ کا امام اور ان کا مفتی ہے، تاہم شیخین (یعنی امام بخاری رحمہ اللہ اور امام مسلم) اس بات کے قائل ہیں کہ یہ شخص علم حدیث کا عالم نہیں ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18634]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3866) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1672) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (175/20)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1672»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18635
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ قِيلَ لِأَهْلِ النَّارِ: إِنَّكُمْ مَاكِثُونَ [ فِي النَّارِ ] عَدَدَ كُلِّ حَصَاةٍ فِي الدُّنْيَا لَفَرِحُوا بِهَا، وَلَوْ قِيلَ لِأَهْلِ الْجَنَّةِ: إِنَّكُمْ مَاكِثُونَ [ فِي الْجَنَّةِ ] عَدَدَ كُلِّ حَصَاةٍ [ فِي النَّارِ ] لَحَزِنُوا، وَلَكِنْ جَعَلَ لَهُمُ الْأَبَدَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ ظَهِيرٍ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اہل جہنم سے یہ کہا: جائے: تم جہنم میں اتنا عرصہ رہو گے، جتنی دنیا میں کنکریاں ہوتی تھیں، تو وہ اس پر بھی خوش ہو جائیں گے، اور اگر اہل جنت سے یہ کہا: جائے: تم جنت میں اتنا عرصہ رہو گے جتنی دنیا میں کنکریاں ہوتی تھیں، تو وہ اس پر بھی غمگین ہو جائیں گے، لیکن (یعنی اللہ تعالیٰ نے) ان کے لیے ہمیشہ رہنا طے کر دیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ظہیر ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18635]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10384)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10384»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18636
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: إِنَّ أَهْلُ النَّارِ يَدْعُونَ مَالِكًا فَلَا يُجِيبُهُمْ أَرْبَعِينَ عَامًا، ثُمَّ يَقُولُ: إِنَّكُمْ مَاكِثُونَ. ثُمَّ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ، فَلَا يُجِيبُهُمْ مِثْلَ الدُّنْيَا، ثُمَّ يَقُولُ: اخْسَئُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ. ثُمَّ يَيْأَسُ الْقَوْمُ فَمَا هُوَ إِلَّا الزَّفِيرُ، وَالشَّهِيقُ تُشْبِهُ أَصْوَاتُهُمْ أَصْوَاتَ الْحَمِيرِ، أَوَّلُهَا شَهِيقٌ وَآخِرُهَا زَفِيرٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اہل جہنم (جہنم کے داروغہ) ”مالک“ کو پکاریں گے، وہ چالیس سال تک انہیں جواب نہیں دے گا، پھر وہ کہے گا: ”تم اس میں رہو گے“ پھر وہ (یعنی اہل جہنم) اپنے پروردگار کو پکاریں گے اور یہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں اس سے نکال دے، اگر ہم نے دوبارہ ایسا کیا تو ہم ظالم ہوں گے۔“ تو پروردگار دنیا کی مدت جتنا عرصہ انہیں جواب نہیں دے گا، پھر وہ فرمائے گا: ”تم اس میں رسوا ہو کر رہو، اور تم میرے ساتھ کلام نہ کرو۔“ پھر وہ لوگ مایوس ہو جائیں گے اور پھر صرف چیخ و پکار کے آغاز والی، اور انتہائی ناپسندیدہ آواز ہو گی اور ان کی آواز گدھے کی آواز کے ساتھ مشابہت رکھتی ہو گی، جس کا ابتدائی حصہ گھٹا گھٹا ہوتا ہے اور اختتامی حصہ انتہائی ناپسندیدہ ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18636]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں